لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )چوبارہ پولیس کی کاروائیاں 4 منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمات درج ۔
ملزمان اعجاز ،امجد ،خلیل سے 50 لٹر شراب اور قدیر سے 120 گرام چرس برآمد ۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ۔منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے چوبارہ پولیس پر عزم منشیات فروشوں کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں ۔ایس ایچ او
Category: لیہ
-

لیه ۔چوبارہ پولیس نے منشیات فروش پکڑ لیے
-

لیه – نمبرداری نظام بچانے کے لیے نمبردار متحرک
لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )نمبرداری نظام کو بچانے کے لیے پنجاب بھر کے نمبردار متحد ہو گئے۔فیصل آباد میں نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کا کنونشن رائل پام مارکی میں منعقد ہوا ۔کنونشن میں پنجاب بھر کے نمبردار شریک ہوئے۔ضلع لیہ سے صدر نمبردار ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرؤف گجر اور جنرل سیکرٹری مسعود احمد کی قیادت میں ضلع بھر کے نمبردار شریک ہوئے کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب میجر رانا عبدالرحمن نمبردار نے خطاب کرتے ہوئے نمبرداری نظام کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ نمبردار علاقے میں گورنمنٹ کی نمائندگی کرتا ہے حکومت کی موجودگی نمبردار کے تھرو ہوتی ہے اور جو بھی علاقے میں مسائل ہوتے ہیں گاؤں کے اندر ہی وہ پنچائت کے ذریعے حل کرتا ہےاس طریقے سے تھانوں اور عدالتوں پر بوجھ کم ہوتا ہےاور دیگر مقررین میں تمام ضلعی صدور نے خطاب کیا اور نمبرداری نظام مزید مستحکم اور فعال کرنے اور 1976کی پالیسی کے تحت نمبرداروں کو مالکانہ حقوق اور بے زمین نمبرداروں کو زمین دینے کا مطالبہ کیا کنونشن کے اختتام پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی
-

لیه ۔چلتے ٹرالر سے سامان چوری
لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )ایم ایم روڈ پر چلتے ٹرالر سے سامان چوری کرنے والا گروہ سرگرم ۔تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج۔
ڈرئیوار ذیشان اور نثارنے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ھوئے بتایا کہ ہم کراچی سے میڈیسن لوڈ کرکے مانسیرہ لے کر جا رہے تھے کہ رات 12بجے کے قریب جب ہم حیات نہر پر پنچے تو ایک سفیدرنگ کی گاڑی جی ایل آئ سندھ نمبری745 نے میرے آگے بریک لگائی اور میں نے بڑی مشکل سے اپنی گاڑی کو کنٹرول کیا آگے پٹرول پمپ پر گاڑی کھڑی کرکے دیکھا تو کنٹنیر کا گیٹ کھلا ھوا تھا اور تقربیا 50000 کا سامان غائب تھا اس دران پٹرولنگ پولیس قاضی آباد کو بتایا تو انہوں نے ناکہ بندی لگادی لیکن اس کے باوجود کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگے ۔ -

لیه – پولیس کی جانب سے عوامی خدمت کے مراكز قائم کئے جا رہے ہیں ۔ڈی پی او لیه
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ لیہ میں ایک اور پولیس خدمت کاﺅنٹر کا قیام، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے تحصیل ہسپتال کوٹ سلطان میں نئے قائم ہونے والے پولیس خدمت کاﺅنٹر کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈی ایس پی صدر سرکل منور بزدار،انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول،ایس ایچ او کوٹ سلطان زبیر بزدار،سب انسپکٹر محمد ندیم ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق موجود تھے ،ڈی پی او ،ایم ایس و دیگر نے خدمت کاﺅنٹر کا وزٹ کیا اور تعینات عملہ سے کام کے طریقہ کار بارے بریفنگ لی، ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ک کہ پولیس کاﺅنٹر کا قیام ایک اچھا پروجیکٹ ہے جہاں عوام کو بہت ساری سہولیات ایک ہی چھت تلے میسر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لیہ پولیس کی طرف سے جاری عوامی خدمت کے پروجیکٹ جلد از جلد مکمل کیے جائیں گے اور مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے، ڈی پی او نے اس موقع پر موجود پولیس موبائل خدمت مرکز کا بھی وزٹ کیا۔
-

لیہ – ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان کا لیہ کا دورہ،
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ملک طاہر مصطفی نے پیٹرول پوسٹ قاضی آباد کا وزٹ کیا اور پوسٹ کی انسپکشن کی اور عمارات کے مختلف حصے اور پلاٹس کو چیک کیا اور ان چار چیک پوسٹ قاضی آباد ملک امیر صاحب کی اس محنت کو خوب سرااور کہا کہ میرے پورے ریجن میں اس طرح کی پوسٹ نہیں یہ سب سے خوبصورتی میں سب سے فرسٹ نمبر ہے اس کااور حفاظت پر مامور اہلکار کی ڈیوٹی کو سراہا اور آخر میں انچارج سے چیک پوسٹ قاضی آباد کو کیش پرائز اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
-

لیہ – بری کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔ڈپٹی کمشنر
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے کہا ہے کہ افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے دیانت داری سے فرائض انجام دیں ۔عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھائے جائیں ۔عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کو اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کے لیے فیلڈ وزٹ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھیجی جائے ۔انہوں نے یہ بات ا فسران کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین ،انسداد مہنگائی ،ڈینگی اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی خود نگرانی کرو ںگا۔عوام کی شکایات مجھ تک پہنچنے سے پہلے حل ہوجانی چاہیے ۔رشوت ستانی اورتساہل پسندی کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا ۔بری کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اختیارات کے جائز استعمال سے مقامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہذا مہنگائی ،سیوریج،ریونیومعاملات ایسے مسائل کو فوری ختم کرنے کے لیے قومی جذبہ سے خدمات انجام دیں ۔ڈپٹی کمشنر نے توقع ظاہر کی کہ ضلع لیہ کو عوام کے تعاون سے مثالی ضلع بنائیں گے
-

لیہ – گزشتہ ماہ گراں فروشی ذخیرہ اندوزی پر306مقامات پر خلاف ورزیاں پائی گئیں
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کی پرائس کنٹرول کارکردگی جاری کردی ہے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ ماہ 32سو سے زائد مقامات پر اشیاءخورد نوش کی قیمتوں کی اچانک پڑتال کی۔اس دوران 306مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اس سلسلہ میں دو افرادپر ایف آئی آردرج کرائی ،ایک شخص کو جیل بھیجاجبکہ 7لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔فوکل پرسن پرائس کنٹرول کمیٹی محمدعبداللہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم جاری ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں ،دوکانداروں اور پٹرول پمپ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ سبزی و فروٹ منڈی میں بولی کے نظام کی موثر مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔
-

لیہ – کرپشن مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پرنائب تحصیلدار، گرداور گرفتار
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اظہر حسین سانگھی ،اے آیس آئی مہر فیاض حسین ،ارشد گٹ،ملک قدیر جکھڑ پر مشتمل خصوصی ٹیم نے دو مختلف کارروائیوں میں کرپشن کے مقدموں میں ملوث نائب تحصیلدار ذوالفقار علی گرداور غلام مرتضی خان کو عدالت عالیہ ملتان بینچ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا ،اسی طرح چک نمبر 407ٹی ڈی اے میں 48کنال سرکاری رقبہ مالیتی ایک کروڑ دو لاکھ روپے ناجائز قابض محمدافضل ولد برکت علی سے واگزار کرا کے گرداور محکمہ ریونیو سیف اللہ اور پٹواری شوکت علی کے حوالے کردیا گیا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سرکاری زمینیں قابضین سے واگزار کرنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں ۔
-

لیہ – خوش اخلاقی سے عوام کی خدمت کریں ،انصاف اور میرٹ کو یقینی بنائیں-ڈی پی او لیہ
لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے خوش اخلاقی سے عوام کی خدمت کریں ،انصاف اور میرٹ کو یقینی بنائیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کے دوران آئی جی پنجاب کا پیغام افسران و اہلکاران کو پڑھ کر سنایا، جنرل پریڈ میں ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس ،بینڈ سٹاف کے علاوہ ضلعی پولیس کے افسران و ہلکاران نے حصہ لیا ،ڈی ایس پی کروڑ ملک لیاقت بھی ہمراہ تھے ، فورس کے دستے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیج کے سامنے سے ڈی پی او کو سلامی دیتے ہوئے گزرے ،ڈی پی او نے اہلکاران کا ٹرن آﺅٹ چیک کیا اور اس کے بعد پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کی ،میس چیک کیا اور ملازمین کے ساتھ کھانا کھایا۔
-
لیہ – ماں بیٹی سمیت تین افراد حادثہ میں جاں بحق
لیہ – ریسکیوآفس چوبارہ کے قریب APV کی موٹر سائیکل کو ٹکر, 3افراد جانبحق، 1 شدید زخمی ریسکیو 1122
تفصیل کے مطابق ریسکیو آفس چوبارہ کے قریب اے پی او اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا ،جس سے ماں بیٹی سمیت دوافراد موقع پرجاں بحق ہو گئے ،جبکہ ایک شخص ہسپتال میں جا کر چل بسا ،