Baaghi TV

Category: لیہ

  • لیہ – بچی کی آنکھ میں آئرن تار دھنس گئی

    لیہ – بچی کی آنکھ میں آئرن تار دھنس گئی

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) بچی کی آنکھ میں آئرن تار دھنس گئی ،تفصیل کے مطابق لیہ کے نواحی گاؤں چک نمبر
    146 ٹی ڈی اے میں اقصیٰ بی بی دختر رزاق گھر میں کھیل رہی تھی ، کھلتے ہوئے اچانک کپٹرے سکھانے والے تار بچی کی آنکھ میں دھنس گئی، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا۔

  • لیہ – محلہ حسین آباد کوٹ سلطان میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق۔

    لیہ – محلہ حسین آباد کوٹ سلطان میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق۔

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )محلہ حسین آباد کوٹ سلطان میں دم گھٹنے سے باپ بیٹا جاں بحق۔تفصیل کے مطابق بند کمرے میں گیس ہیٹر جل رہا جس میں 3افراد سو رہے تھے ، گیس لیکج کی وجہ سے 2افراد دم گھٹنے سے جانبحق اور 1 کی حالت تشویشناک۔ رسیکیو 1122کنٹرول روم میں کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم نے بروقت پہنچ کر 1فرد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کر دیا۔ جانبحق احمد بخش عمر 65سال ،خلیل احمد ولد احمد بخش عمر 18 سال
    جبکہ اسماعیل ولد احمد بخش عمر 14 جسکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان منتقل کیا دیا گیا ہے۔

  • لیہ – خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

    لیہ – خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) پنجاب حکومت کے پیکجز کے تحت خصوصی افراد کی مالی امداد، خدمت کارڈ ،ملازمتوں میں کوٹہ پر بھرتی ،معذوری سرٹیفیکٹ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے لیے فوری اقدامات اُٹھائے جائیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے معذور افراد کی بحالی اور ٹریننگ کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتا ق حسین نے مالی امداد کی فراہمی کے لیے درخواستوں کی وصولی ایسے امور کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیاجس پر ڈپٹی کمشنر نے اسے مزید بہتر بنانے کے لیے شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر براہ راست مالی امداد کے سلسلہ میں موصولہ درخواستوں کے علاوہ نئی درخواستیں لینے کی ہدایت کی۔اسی طرح انہوں نے کمیٹی کی سفارشات پر کلسٹرسسٹم کے تحت سپیشل پرسن کو حکومتی پیکجز سے آگہی کے لیے بھرپور مہم چلانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فوکل پرسن ضیاءالرحمان ،محسن رضا اعظمی ،عبدالرزاق نے بھی تجاویز پیش کیںجبکہ منیجر ٹیوٹا فاروق اعوان،چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی علمدار حسین نے سپیشل افراد کو سہولیات کی فراہمی و مالی امداد کے لیے ٹریننگ ،مختلف کاروبار سے منسلک کرنے اور مالی امداد دینے کے بارے میں آگاہ کیا

  • لیہ – ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

    لیہ – ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیاگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل اورڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر نے ریلی کی قیادت کی۔ریلی ٹی ڈی اے چوک سے فوارہ چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ اورافسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے مودی کے خلاف کشمیر پرغاصبانہ قبضے پر نعرے باز ی کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کشمیر ریلی تحریک پاکستان کا حصہ ہے جو کشمیر کی آزادی پر منتج ہوگا۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رہے گی۔اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ ختم کروائے کیونکہ مودی کا ظلم بے لگام ہو چکا ہے

  • لیہ – گراں فروشی کے خلاف کریک ڈوان جاری

    لیہ – گراں فروشی کے خلاف کریک ڈوان جاری

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر گراں فروشی کے خلاف جاری کریک ڈوان کے دوران گزشتہ سترہ دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر کے 1612مقامات پر قیمتوں کی مانیٹرنگ کی اور گراں فروشی کے مرتکب 115دوکانداروں پر 1لاکھ 76ہزار 7سو روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔اسی طرح شہریوں کو ناگہانی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمد توقیر عباس کی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف جاری مہم کے سلسلہ میں لدھانہ پیرجگی میں ری فلنگ کے کاروبارکرنے والے شفیق الرحما ن ،محمدعبداللہ ،تنویر احمداور رب نواز کے خلاف مقدمات درج کروا کے آلات قبضہ میں لے لیے

  • لیہ –  نجی و سرکاری املا ک پر ناجائز قابض افرادکے خلاف سخت کاروائی کا حکم

    لیہ – نجی و سرکاری املا ک پر ناجائز قابض افرادکے خلاف سخت کاروائی کا حکم

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعلی عثمان بزدار کی سرکاری املاک اور انسداد تجاوزات کی واگزاری مہم کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی زیر صدارت منعقدہوا۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نجی و سرکاری املا ک پر ناجائز قابض افراد کسی رورعایت کے قابل نہیں ہیں ان کے خلاف تمام دستیاب وسائل بروئے کارلاتے ہوئے سخت ایکشن لیاجائے تاکہ قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔اجلاس میں ائے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،اسسٹنٹ کمشنر ز آصف اقبال وسلیمان احمد،ایس ڈی اوزرعی انجینئرنگ سید عمران مہدی،ڈی ڈی ایل جی ناصر محمود وڑائچ ودیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ڈی ایل جی نے بتایا کہ سیل کو 267ایکڑ ،7کنال چار مرلہ سرکاری و نجی اراضی اور پندرہ سرکاری کوارٹرز کی واگزاری کے لیے 13درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف یہ سیل قائم کیا کیا ہے جس کا مقصد سرکاری ونجی املاک ایسے عناصر سے واگزار کرکے حقداران کے حوالے کرنا ہے جس کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقداما ت کے زریعے عملی کام کریں ۔اسی طرح انہوں نے محکمہ زرعی انجینئرنگ کے پندرہ کوارٹرز پر قابض ریٹا ئرملازمین و پرائیوٹ افراد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ریٹائرملازمین کی پنشن سے کرایہ کی وصولی کے لیے اے جی آفس کو لکھنے و دیگر افراد سے کوارٹر ز واگزار کرانے کے لیے سخت ایکشن لینے کی ہدایا ت دیں

  • لیہ – تین بین الصوبائی گینگ سے 37لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

    لیہ – تین بین الصوبائی گینگ سے 37لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ فتح پور کی شاندار کاروائی پر ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کی پریس بریفنگ، ڈی پی او لیہ نے بتلایا کہ فتح پور پولیس نے تین بین الضلاعی گینگ ( مٹھو ، عامری ، سفیانہ ٹونڈی ) کے 8 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہےجن کے قبضہ سے 37لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہروں سے موٹر سائیکل، گاڑی ودیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان کریمنل ریکارڈ یافتہ ہیں، متعدد وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا، ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے، ایس ڈی پی او سرکل کروڑ ملک لیاقت، ایس ایچ او فتح پور ، ایس ایچ او کروڑ و دیگر پولیس افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہری، سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں، عثمان اعجاز باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کر رہیے ہیں اس سلسلہ میں مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر میں کیمرے لگوائے جائیں گے، اس موقع پر ڈی پی او نے موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے اور مال مسروقہ کے مالکان میں کیش بھی تقسیم کیا، قبل ازیں شہریوں نے شاندار کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ، ڈی ایس پی کروڑ اور ایس ایچ او فتح پور کو ہار پہنائے، عثمان اعجاز باجوہ نے ایس ایچ او ملک یونس اور ان کی پوری ٹیم حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹباور نقد انعام سے نوازا..

  • لیه – ڈکیتی کے دوران مزاحمت ۔تین افراد زخمی ہو گئے

    لیه (نمائندہ باغی ٹی وی )کھنبی اڈہ رفیق آ باد کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 3افراد زخمی۔پولیس کے مطابق 4 ڈاکو کریانہ سٹور میں داخل ہوئے دکاندار کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ 2 ڈاکوؤں کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا، 2بھاگنے میں فراد۔ہو گئے ۔
    ریسکیو 1122 کنٹرول روم کال موصول ہوتے ہی امدادی ٹیم نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوبارہ منتقل کردیا

  • لیه – میانوالی میں نہر میں گرنے والے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کی لاش نہر سے برآمد

    لیه – میانوالی میں نہر میں گرنے والے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کی لاش نہر سے برآمد

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )10 روز قبل پل پیپلاں پر نہر میں گرنے والی وین کے ڈرائیور کی لاش برآمد ۔
    33 سالہ ڈرائیور عبدالروف کی لاش ہیڈ 48 سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔10 روز قبل میانوالی میں پل پیپلاں پر کیری ڈبہ نہر میں جا گری تھی جس میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔
    فیملی ہسپتال سے چیک اپ کروا کر واپس آ رہی تھی حادثہ پیس آیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں 1 مرد 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے ۔5 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں ہیں 6 سالہ بچی کی لاش کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ریسکیو

  • لیہ – کرسمس کے موقع پر سستے کرسمس بازار قائم

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایا ت کی روشنی میں سستے کرسمس بازاروں کے ذریعے سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کرسمس انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،اے سی لیہ نیاز احمدمغل،اے سی کروڑ آصف اقبال،صدر انجمن تاجران لیہ مظفر اقبال دھول،کروڑ حاجی مختیار حسین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 22سے 24دسمبر لیہ اور کروڑ میں دو سستے کرسمس بازاروں کام کریں گے جن میں آٹا سبسڈائز نرخوں جبکہ دیگر تمام اشیاءخورد نوش بازار سے کم قیمتوں پر ملیں گی اور بازار میں فری میڈیکل کیمپ کے علاوہ ہر مال سو روپے کا ایک ایک سٹال بھی کام کرے گا تاکہ مسیحی برادری کا ہر فرد خوشی میں شریک ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جس کی فلاح وبہبود مذہبی آزادی اور حقوق کے لیے حکومت پنجاب متعدد اقدامات کے ذریعے مستفید کررہی ہے اور سستے کرسمس بازاروں کا قیام اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسرا ن کو کرسمس بازاروں میں معیاری اشیاءخورد نوش فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں مسیحی برادری کے نمائندہ افراد ناظر سوہن کھوکھر،کامران سوہن نے مختلف تجاویز پیش کیں۔