Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں: پولیس افسران کے تبادلے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے-

    انسپکٹر الطاف حسین کو ایس ایچ او تھانہ سٹی لودھراں تعینات-انسپکٹر فیاض حسین کو ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں تعینات-سب انسپکٹر پرویز اختر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی کہروڑپکا تعینات-سب انسپکٹر زبیر احمد کو ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ تعینات-

    ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ سب انسپکٹر فراز خاں کا تبادلہ پولیس لائن کر دیا گیا-

  • لودھراں : فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں پہنچ گئیں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سلور لائن سپننگ ملز میں نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لودھراں اور بہاولپور کے 6 سے زائد فائر ٹینڈرز فائر فائٹنگ آگ کو قابو پانے کا سلسلہ جاری ہے – آگ خطرناک حد تک پھیل گئی ہے آگ پر قابو پانے کیلئے تمام سہولیات کو استعمال کیا جا رہا ہے

  • لودھراں : ٹرک اور ٹرالر کے درمیان تصادم

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں نزد بلال پٹرول پمپ خانیوال روڈ لودھراں کے قریب تیر رفتار ٹرک کی ٹرالر کو ٹکر

    تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ٹرک ٹرالر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اگلا حصہ پوری طرح تباہ ہونے کی وجہ سے سیٹوں میں پھنس گیااطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ٹرک میں پھنسے ڈرائیور کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا –

  • لودھراں : یوم شہداء پولیس کی اہم تقریب

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یوم شہداء پولیس کے حوالے سے عظیم شہداء پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یاد گار شہداء پر شمعیں روشن کی گئی۔ترجمان پولیس

    تفصیلات کے ل مطابق تقریب میں ڈی پی او لودہراں، اے ڈی سی جی لودہراں، اے سی لودہراں، پولیس آفیسران و ملازمان،سول سوسائٹی اور صحافی حضرات نے شرکت کی. شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی.
    دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے شہید ہونے والے عظیم شہداء کوسلام ، شہداء پولیس محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں.
    ہم سب شہداء کی فیملیز کے بیٹے اور بھائی ہیں اور ہم ان کے ہمیشہ ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ پولیس فورس شہداء کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. ڈی پی او ملک جمیل ظفر

  • لودھراں : ٹرالر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) DHQ کے سامنے ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر

    تفصیلات کے مطابق حادثے میں 24 سالہ بیٹا اعجاز جاں بحق باپ مختیار اور بیٹی اقصی اور زہرہ شدید زخمی ہو گئے ہیں جلال آباد کا رہائشی مختیار احمد لال کمال سےواپس گھر جارہا تھا ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

    ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ٹرالر سٹی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا

  • لودھراں : امن کمیٹی کا اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سول ریسٹ ہاؤس لودھراں میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر،چیئرمین متحدہ انجمن تاجران چوہدری سلیم،صدر انجمن تاجران تاصم مسعود بٹ سمیت ممبران امن کمیٹی مولانا محمد میاں،ارشاد گھلو، حافظ شیر محمد اور دیگر ممبران بھی موجود تھے،اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران نے امن کے قیام میں انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

  • لودھراں : قربانی کی کھالوں کی بابت نوٹس جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ” ڈپٹی کمشنر لودھراں کی جانب سے حکم نامہ ”
    قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لودھراں سے اجازت نامہ لینا ضروری ہے ـ
    بغیر اجازت کھالیں جمع کرنا قانون کی خلاف ورزی ہوگی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حصول کے لئے درخواست یکم اگست 2019تک ڈی سی آفس لودھراں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں، 3 اگست کو حتمی فیصلہ ہوگا ـ
    منسوخ شدہ اجازت ناموں کی نظرثانی 5 اگست کو ہوگی، ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے خلاف کمشنر ملتان کو درخواست 7 اگست تک دی جا سکتی ہے۔

  • دنیاپور: ٹرین حادثہ میں ایک ننھی بچی جاں بحق

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تیز رفتار ٹرین کی ریلوے پھاٹک کراس کرنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر۔۔۔ پانچ سالہ بچی جاں بحق،موٹرسائیکل پر سوار بچی کےوالدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے دنیاپور کے قریب چاہ درے والا کے قریب ریلوے ٹریک پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث غریب گھرانہ کی شمع بجھ گئی ریلوے ٹریک کے قریبی گاؤں کا رہاشی حق نواز اپنی بیوی اور پانچ سالہ بچی عظمیٰ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے لائن کراس کررہا تھا جونہی اس کا فرنٹ ویل ریلوے لائن پر آیا اسی اثناء میں کراچی سے ملکوال جانیوالی ملت ایکسپریس ٹرین آگئی جس کی ٹکر سے حقنواز اور اس کی بیوی ایک جانب جا گرے جبکہ ٹرین موٹر سائیکل اور پانچ سالہ عظمیٰ کو گھسیٹ کر دور تک لے گئی جس سے بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی

  • دنیاپور : ٹرین حادثہ ایک ننھی بچی جاں بحق

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تیز رفتار ٹرین کی ریلوے پھاٹک کراس کرنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر

    تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ بچی جاں بحق،موٹرسائیکل پر سوار بچی کےوالدین معجزانہ طور پر محفوظ رہے دنیاپور کے قریب چاہ درے والا کے قریب ریلوے ٹریک پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث غریب گھرانہ کی شمع بجھ گئی ریلوے ٹریک کے قریبی گاؤں کا رہاشی حق نواز اپنی بیوی اور پانچ سالہ بچی عظمیٰ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے لائن کراس کررہا تھا جونہی اس کا فرنٹ ویل ریلوے لائن پر آیا اسی اثناء میں کراچی سے ملکوال جانیوالی ملت ایکسپریس ٹرین آگئی جس کی ٹکر سے حقنواز اور اس کی بیوی ایک جانب جا گرے جبکہ ٹرین موٹر سائیکل اور پانچ سالہ عظمیٰ کو گھسیٹ کر دور تک لے گئی جس سے بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی

  • دنیاپور : خونی روڈ پر حادثات جاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کا سپر ہائی وے روڈ خونی روڈ بن چکا ہے یہاں پر حادثات روز کا معمول ہیں دنیاپور شہر میں داخل ہونے کیلئے کوئی مناسب یوٹرن نہ ہونا حادثات کی وجہ ہے

    گزرنے والے جمعہ کے دن بھی مناسب یوٹرن نہ ہونے کی وجہ سے کئی افراد گھائل اور ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا خود ساختہ یوٹرن حادثات کا پیش خیمہ ثابت ہو رہا ہے

    آج بھی اس خود ساختہ یوٹرن نے ایک شخص کو ٹانگوں سے محروم کر دیا ہے دنیاپور کے نواحی علاقے کا رہائشی دنیاپور شہر میں داخل ہونے کیلئے جب اس خود ساختہ یوٹرن کے قریب پہنچا تو حادثے کا شکار ہو کر ٹانگوں سے محروم ہو گیا