Baaghi TV

Category: لودھراں

  • کہروڑپکا : دو فریقین کے درمیان فائرنگ

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) علی پور کانجو میں کانجو اور بلوچ برادری میں جھگڑا

    تفصیلات کے مطابق علی پور کانجو میں کسی بات پر اچانک بلوچ برادری اور کانجو برادری میں جھگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے فریقین کے درمیان فائرنگ بھی ہوئی فائرنگ کے دوران ایک آصف نامی راہگیر فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کو تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر کہروڑپکا منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو فوری کنٹرول کر لیا گیا ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں

  • لودھراں : ضلعی انتظامیہ کا اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے لودھراں کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے افسران سے میٹنگ کی،میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد،قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عباس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خاں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حمیرا ارشاد سمیت تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے-

  • لودھراں : ڈسٹرکٹ کورٹ میں تقریب

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) صدر اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورٹ لودھراں میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈی سی لوھراں راو امتیاز علی اور رانا ارسلان خاں نے شرکت کی ۔تقریب میں ڈی سی لودھراں کی خصوصی کاوش سے رانا ارسلان خاں نے اپنی خصوصی گرانٹ سے ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور جنرل سیکرٹری کیلئے دفتر بنانے کا اعلان کیا۔

  • کہروڑپکا : شراب فروش گرفتار

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے آج علی الصبح کے وقت تھانہ صدر کہروڑپکا کے ایس ایچ او فرحت عباس شاہ نے کہروڑپکا کے نواحی علاقے میں چھاپہ مار کر شراب فروش ظفر نامی شخص کو گرفتار کر لیا ہے اس سے تقریبا 60 لیٹر کے قریب دیسی شراب برآمد ہوئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • لودھراں : اغواء ہونے والا جوڑا برآمد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پسند کی شادی کے بعد عدالت کے باہر سے اغواء ہونیوالاجوڑا برآمد،
    ابراہیم اورثمینہ کوعدالت سےگھر جاتے ہوئے 15 افراد نے اغواء کیا تھا ، تھانہ صدر میں اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا SHO صدر فیضان قیوم نےچھاپہ مار کر لڑکی لڑکا بازیاب کرا لیا,مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان بھی گرفتار کر لیے ایس ایچ او صدر فیضان قیوم

  • لودھراں : جواری دھر لئے گئے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی لودہراں کی میچ پر جواء کھیلتے والوں کے خلاف کاروائی.لیگ میچ پر جواء کھیلتے 3 جواری گرفتار.ملزمان کے قبضہ سے 2 لیپ ٹاپ، ایک ڈش ٹی وی، 1 ایل ای ڈی، 6 نوکیا موبائل فون، 8 لاکھ کا چیک اور نقدی 2800 روپے برآمد ہوئے.ملزمان کے قبضہ سے جواء کے لئے بکنگ رجسٹرز، 6 کمانڈو موبائل جو کہ جواء میں موبی کیش ٹرانزکشن کے لیے استعمال ہوتے ہیں برآمد.ملزمان کے خلاف جواء کھیلتے کا مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے. ترجمان پولیس

  • لودھراں : اچانک آگ لگ گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سلور لائن سپننگ مل میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ، سلور لائن سپننگ مل کے کاٹن گودام میں آگ لگ گئی ،اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آگ بجھانے کیلئے 6 فائر وہیکلز سمیت 3 ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ریسکیو ذرائع

  • لودھراں : ریسکیو آپریشن جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں چار سالہ بچی نہر میں ڈوب گئی

    تفصیلات کے مطابق بستی روانی کے قریب پل 75۔ہزار نہر میں چار سالہ بچی کی نہر میں گر جائے کی اطلاع وصول ہوئی جس پر بچی کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا تاہم ابھی تک بچی نہیں مل سکی

  • دنیاپور : روڈ حادثے میں ایک شخص جاں بحق

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواحی علاقے چک نمبر 319 ڈبلیو بی کے سامنے ساڑھے چھے بجے سپر ہائی وے پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا اس تصادم کے نتیجے میں چک نمبر 321 ڈبلیو بی کا رہائشی مستری محمد رفیق بٹ ولد منظور احمد بٹ جو موٹرسائیکل پر سوار تھا موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے محمد رفیق کی عمر لگ بھگ 50 سال کے قریب تھی

  • لودھراں : پولیس اور وکلاء کے درمیان کشیدگی جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس اور وکلاء کے درمیان معاملات دوسرے روز بھی طےنہ پا سکے، وکلاء نےعدالتی گیٹ کوزنجیر لگا کر آج پھر تالے لگا دئیے۔ وکلاء کیجانب سےDPO کے تبادلے اور SHO کی معطلی کا مطالبہ,پولیس نے عدالتی احاطہ سے ہمارے جن سائلین کو گرفتار کیا انہیں رہا کیا جائے۔وکلاء کا مطالبہ۔اور جن پولیس ملازمین نےہمارے سائلین کوگرفتارکیاانکےخلاف مقدمہ درج کیا جائے، وکلاء کا مطالبہ۔ ورنہ پولیس گردی کیخلاف احتجاج کادائرہ کاروسیع کردینگے۔