Baaghi TV

Category: لودھراں

  • دنیاپور : جرائم کے خاتمے کے لئے سرچ آپریشن

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او ملتان سید خرم علی کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین کی زیر نگرانی ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران 348 گھروں،دوکانوں اور ہوٹلوں کو چیک اور 495 سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئ ۔سرچ آپریشن کے دوران 22 ملزمان گرفتار کرکے ملزمان سے 364 لیٹر دیسی شراب ،30 لیٹر لہن ،03چالو بھٹیاں ،02کلو 680گرام چرس،05 پسٹل 30 بور،09 بندوقیں 12 بور اور02 سیون ایم ایم رائفلیں برآمد کی گئیں ۔ڈی پی او سید کرار حسین کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن میں20 موٹرسائیکلوں کو چیک کیا گیا ۔مشکوک ہونے پر03 موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لئے گئے ہیں ۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سر چ آپریشن تینوں سرکل کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی سربراہی میں کیا گیا اور حوصلہ افزا نتائج پر سرچ آپریشنز کا دائرہ کار ضلع کے مختلف علاقوں تک پھیلانے کی ہدایات جاری کی ہیں اور کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی

  • لودھراں: شادی کی تقریب میں اوباشوں کی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کپڑے پھاڑ دیئے

    لودھراں: شادی کی تقریب میں اوباشوں کی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کپڑے پھاڑ دیئے

    لودھراں کے علاقے قریشی والا باراتیوں پر20افراد کا مبینہ تشدد دلہا دلہے کا کہنا ہے چنداوباشوں نے خواتین سے چھیڑخانی کی منع کیاتو طیش میں آگئے.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق یہ افسوس ناک واقعہ لودھراں کے علاقے قریشی والا میں پیش آیا جہاں بیس اوباشوں نے خواتین کے ساتھ چھیڑ خانی کی۔

    باراتیوں کی جانب سے ایسی حرکت کرنے سے منع کیا گیا تھا نوجوان طیش میں آگئے،خواتین پر دھاوا بول دیا اور ان کے کپڑےپھاڑ دیئےاس کے علاوہ ڈنڈے سوٹوں سے باراتیوں پر بہیمانہ تشددبھی کیا-

    دلہن سمیت باراتیوں کاپولیس کی جانب سے کارروائی عمل میں نہ لانے پر احتجاج کرتے ہوئے متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس کو کال کی اور وہ اپنی روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سےپہنچی جب تک ملزمان فرار ہونے کامیاب ہوچکےتھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس بااثرملزموں کےخلاف کارروائی نہیں کررہی ڈی پی او اس کا سخت نوٹس لے-

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی درخواست مل چکی ہے اور تحقیقات کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے متاثرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

  • لودھراں :نوجوان جل کر خاکستر ہوگیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کا نواحی علاقہ عباس پور میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والا مزدور آگ میں گر کر موقع پر جانبحق
    لودھراں کے نواحی علاقے عباس پور میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والا مزدور آگ میں گر گیا۔ ریسکیو 1122
    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔بھٹہ میں گرنے والا مزدور مکمل جل کر موقع پر جانبحق ھوگیا جس کی نعش ریسکیو ٹیم نے بھٹہ سے نکال لی۔ ریسکیو 1122
    ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کر دی۔جانبحق ھونے والا 18 سالہ نوجوان ذیشان عباس پور کا رہائشی تھا۔

  • دنیاپور : قبضہ مافیا سے رقبہ واگزار کروا لیا گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور چک 348 ڈبیلو بی اسٹنٹ کمشنر زوہیب احمدانجم دنیاپور انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ۔

    دنیاپور : قبضہ مافیا سے 1.5کروڑ مالیت کی 44 کنال 15 مرلہ زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں سرکل دنیاپور کے پولیس افسران اور محکمہ مال کے افسران شریک ہوئے

  • ڈی آئی جی لاہور لودھراں پہنچ گئے ، وجہ سامنے آگئی

    ڈی آئی جی لاہور لودھراں پہنچ گئے ، وجہ سامنے آگئی

    لودھراں . ڈائریکٹر جنرل پی۔آئی۔ڈی شیخ سعید احمد کی دعوت پرڈی آئی جی پولیس لاہور حسن رضا کی لودھراں آمد۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی۔آئی۔ڈی شیخ سعید احمد کی دعوت پرڈی آئی جی پولیس لاہور حسن رضا گزشتہ روز لودھراں تشریف لائے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔

    پولیس معاشرے سے برائیوں،جرائم کے خاتمہ اورامن وامان قائم رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے۔پولیس غیر جانبدار اور غیر سیاسی طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔۔کسی بھی تھانہ میں سفارشی یاناجائز مقدمہ درج نہیں کیاجارہا۔ا نہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس وقت مکمل طور پر عوامی خدمت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور پنجاب بھر میں پولیس پر کسی قسم کا سیاسی اثر ورسوخ نہ ہے

    یہی وجہ ہے کہ پولیس مکمل طور پر غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور کسی بھی شخص کے خلاف جھوٹے، ناجائز اور سفارشی مقدمات درج نہیں ہو رہے اور نہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر سے نائز تجاوزات اور قبضے واگزار کرائے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں کام کرنے والے گروہوں اور افراد کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی شخص یا گروہ کسی سرکاری یا کسی کی ذاتی املاک و زمین پر قبضہ کی جرات نہ کرے۔جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے مال و جان کے تحفظ کیلئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں اور اپنی کار کردگی کو مزید بہتر بنائیں تا کہ عوام کو پولیس سے وابستہ امیدیں پر پورا اترا جا سکے،

    عوا م کا اعتماد حاصل کرنے سے محکمہ کے وقار میں اضافہ ہو گا اور مجرمانہ سرگرمیوں کی روک تھام میں عوامی تعاون حاصل ہو گاپنجاب کے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کئے جارہے ہیں جس میں پولیس ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے قیام سمیت دیگر سکیمیں حکومت پنجاب کو منظوری کیلئے بجھوائی گئی ہیں۔

    ناکہ بندیوں اور گشت کے موثر نظام وضح کرنے سے جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ پنجاب بھر کی پولیس سے امید ہے کہ وہ اس پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید گھیرا تنگ کرے گی۔ اس موقع پر ملک شفیق آرائیں اور ملک اللہ یار بھی موجود تھے

  • دنیاپور : قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رقبہ واگزار

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعظم پاکستان کی ھدایت کے مطابق چک 12 ایم دنیاپور میں قبضہ مافیا کے خلاف تحصیدار محکمہ مال دیگر انتظامیہ اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ۔

    قبضہ مافیا سے 2 کروڑ مالیت کی 96 کنال کمرشل اور زرعی اراضی واگزار کرا لی گئی ہے

    بااثر افراد کئ سالوں سے سرکاری اراضی پر قابض تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر زوہیب احمد, ایس ایچ او صدر دنیا پور صابرقریشی اور محکمہ مال کے افسران بھی آپریشن میں شریک ہے

  • دنیاپور : تعلیم چمپئن پروگرام کے سلسلے میں اجلاس

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 321 ڈبلیو بی میں تعلیم چمپئن پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اجلاس منعقد ہوا
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 321 ڈبلیو بی میں ہیڈماسٹر چوہدری محمد ارشد جٹ کی سربراہی میں تعلیم چمپئن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چوہدری کلیم اللہ جٹ اور چوہدری علی محمد منن جٹ کا تعلیم چمپئن کے لئے انتخاب کیا گیا اجلاس میں تعلیم چمپئن کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مشاورت بھی ہوئی

  • لودہراں : سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر پرمٹ چوک پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔

    پرمٹ میں آدھا مرلہ دوکان مالیتی 6 لاکھ کو نا جائز قابضین سے واگزار کروایا لیا گیا

    آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود نے کی ایس ایچ او سٹی رئیس علی اور محکمہ مال کے افسران بھی آپریشن میں شریک۔

  • لودہراں :اسسٹنٹ کمشنر کا بھرپور استقبال

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تاجران کیجانب سے اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر کا مین بازار میں بھرپور استقبال زندہ باد کے نعرےبازی۔

    مرکزی انجمن تاجران لودھراں کے عہدیداران کی اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود کے اعزاز میں الوداعی ملاقات۔ صدر مرکزی انجمن تاجران لودھراں ملک اصغر ارائیں کا کہنا تھاکہ لودھراں ایک محنتی،دیانتدار اور فرض شناس آفیسر سے محروم ہو گیا ہے جس نے میرٹ پر اپنے اخلاق، پیار اور فرض شناسی سے ریاست کی رٹ قائم کی اور ہر قسم کے سیاسی دباؤ کوبالائےطاق رکھتے ہوئےلودھراں کی بلا امتیاز خدمات سرانجام دیں۔اِس موقع پر ملک محمد اصغر آرائیں نےخواجہ عمیر محمود کو فریدی رومال اور میاں محمد یاسین خواجہ نے سرائیکی اجرک پہنائی۔تقریب الوداعی میں سول سوسائٹی، انمجن تاجران کے عہدیداران سمیت عوامی سماجی حلقوں مین بازار کے دکانداروں نے بھی بھرپور شرکت کی ۔

  • دنیاپور :قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) پل سرلہ میں کاروائی،رہائشی و کمرشل پلاٹس ،کمرشل دکانیں مسمار‘ اراضی واگزار

    02 کینال رقبہ کمرشل مالیتی تقریبا 04 کروڑ۔50کینال رقبہ زرعی مالیتی تقریبا 1 کروڑ واگزار۔

    ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن جاری، کسی کو بھی سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    غیر قانونی قبضوں میں ملوث عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی۔ ڈی ایس پی اسلم خان بلوچ

    حکومتی ہدایات پر سرکاری اراضی کا ایک ایک انچ واگزار کرائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر زوہیب احمد