Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں : صفائی کی ناقص ترین صورتحال پر شہری پریشان

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی)شہر کی گلیوں اور محلوں۔ شاہراہوں پر کچرے کے ڈھیر شہری اور بچے پریشان سانس لینا دشوار سینٹری انسپکٹر کی شہر میں صفائی پر ناقص کارکردگی سے شہری خوفزدہ ۔

    لودھراں کی گلیوں محلوں پر شاہراہوں اور میونسپل اسٹیڈیم ۔ کنال ویو پارک چنیوٹی والی گلی محلہ قدوس آباد ۔ سٹیڈیم روڈ اور سٹیڈیم گیٹ کچرے کے ڈپو بنے رہتے ہیں ۔ شہر کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر کئی کئی ہفتے پڑے رہتے ہیں اور گلیوں سے گزرتے وقت بدبودار فضاء کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اور جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔ اور لودھراں کے شہری گلیوں سے گزرتے ہوئے خوفزدہ رہتے ہیں ۔ شہری فرحان احمد ۔ حسنین شاہ۔ غضنفر غوری ۔ رمضان ۔ شیخ عمران ۔ شیخ ابرار ۔ تجمل حسین ۔ اور دیگر نے کہا کے سینٹری انسپکٹر کو کئی مرتبہ آگاہ کیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا سینٹری انسپکٹر کے رویے سے تنگ آکر شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ گلیوں میں کچرا زیادہ دن تک پڑے رہنے سے کچرے میں گندے کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں اور گلیوں سے گزرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ گندی بدبو آتی ہے ۔ جس سے بچے بیمار ہو رہے ہیں ۔ ہمارا ڈپٹی کمشنر لودھراں سے صفائی عملے کی ناقص کارکردگی پر نوٹس لیے کر شہریوں کو ایسے نااہل سینٹری انسپکٹر سے چھٹکارا دلوایا جائے ۔ تاکہ مزید بیماریاں سے شہری اور چھوٹے بچے محفوظ رہے سکیں ۔ بروقت اگر کچرے کو گلیوں ۔محلوں سے اٹھایا جائے تو سکون کا سانس لیا جا سکتا ہے ۔ شہریوں کا مطالبہ ۔

  • دنیاپور : سگی بہن کا قتل بھائی گرفتار

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)میں 8 روز قبل بہن کو قتل کرکے فرار ہونے والا قاتل بھائی گرفتار ملزم سہیل کو سٹی دنیاپور پولیس نے انتھک محنت کے بعد دھر لیا ملزم سہیل 22 جولائی کو آسیہ کو سفاکی سے قتل کرکے فرار ہو گیا تھا

    آسیہ 7 بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی پولیس نے ملزم کے خلاف والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ملزم کی گرفتاری بڑا ٹاسک تھا، انصاف فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے قاتل کی گرفتاری سے انصاف کا مرحلہ تیز ہوگا، ڈی پی او کرار حسین سید

  • لودھراں : لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے دکانیں سیل

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کی لاک ڈاؤن پر عملداری کیلئے مسلسل دوسرے روز بھی بھرپور کارروائی، دس دوکانیں سیل کردی گئیں”
    اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے شہر کے مختلف علاقوں کہروڑپکا چوک، سپر بائی پاس، مین جی ٹی روڈ پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھولی جانے والی دس دوکانوں کو سیل کردیا اور مزید کارروائی کیلئے استغاثے بھی مقامی پولیس اسٹیشن بھجوا دیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن عوام کی صحت اور جان کی حفاظت کیلئے کیا گیا ہے اس کی خلاف ورزی نا صرف اپنی اور صارفین کی صحت سے مذاق ہے بلکہ حکومتی رٹ کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں

  • دنیاپور : تاش پر جوا کھلینے پر پولیس کی کارروائی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    جلہ شہر میں تاش پر جوا کھیلنے والے 03 جواری گرفتار داؤ پر لگی کل 8000 روپے کی رقم برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے اس مقصد کے لئے کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ایس ایچ او فیضان قیوم

  • لودھراں : ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپے اور گرفتاریاں

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او سید کرار حسین کی ہدایت پر ضلعی پولیس کی کاروائیاں 04 ملزمان گرفتار، منشیات، برآمد، تھانہ صدر دنیاپور نے ملزم نیاز حسین سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی تھانہ دھنوٹ نے دوران تفتیش 12 بور بندوق برآمد کر لی تھانہ صدر کہروڑپکا نے ملزم ظفر اقبال سے 105 لیٹر شراب معہ چالو بھٹی برآمد کی تھانہ سٹی کہروڑپکا نے ملزم محسن سے 200 گرام چرس برآمد کر لی۔

  • لودھراں : اراضی سنٹر التواء مسائل جلد حل کرنے کا حکم

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے آج اراضی ریکارڈ سنٹر لودھراں کا اچانک معائنہ کیا۔ا نہوں نے اس موقع سنٹر انچارج کو ہدایت کی بزرگ مرد و خواتین شہریوں کے جائز مسائل فوری حل کیئے جائیں اور التواء سے گزیر کرتے ہوئے تمام کیسوں کو فوری نمٹایا جائے۔انہوں نے اس موقع پر اراضی ریکارڈ سنٹر کے ملازمین کی حاضری کو بھی چیک کیا۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کیئے اور موقع پر ہی ان کے مسائل کے حل لئے احکامات صادر کیئے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کے مسائل کا فور ی حل یقینی بنائیں تاکہ سائلین کو انتظار کی زحمت کا سامنا نہ کر نا پڑے۔ اسسٹنٹ کمشنرکلیم یوسف نے اس موقع پر اراضی ریکار ڈسنٹر کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال کی اور سنٹرمیں میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

  • دنیاپور : وزیر جیل خانہ جات کا قیدیوں کے لئے انتہائی ایک اقدام کا اعلان

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) لاہورکی دونوں جیلوں سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں کرپشن کی روک تھام کے لیے بینکوں کے کیش کاونٹر قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، قیدیوں کی رقم ان کے عزیزواقارب سے جیل کے اندرقائم کردہ بینک کے کاؤنٹر پروصول ہوں گے اوراخراجات کی رقم بھی اکاؤنٹ کےذریعے بھجوائی جائی گی۔
    تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار وڑائچ نے قیدیوں کی رقم محفوظ بنانےکیلئےاہم اقدام اٹھایا ہے اور قیدیوں کےپیسےمحفوظ بنانےکیلئےجیلوں میں بینک کاؤنٹرزبنانےکافیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سترہ بینکوں کومراسلہ بھجوادیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد صوبہ بھرکی42جیلوں میں بذریعہ بینک کے تعاون سے کیش کاؤنٹرزبنائےجاسکیں ۔
    اس پہلے جیل عملہ پیسے وصول کرتا ہے اورکرپشن کی شکایات کا بڑھنا شروع ہوگئی ہیں۔پیسےمیں ہیرپھیرکی شکایات پربینک کاؤنٹرزبنانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔جیلوں کی انتظارگاہ اورجیل کے اندر بینک کاؤنٹرزپرقیدیوں کاعارضی اکاؤنٹ بھی بنایاجائےگا۔لاہورسمیت پنجاب کی جیلوں مین موجود قیدیوں کے10کروڑروپے سے زائد کے فنڈز عمومی طور پرجیل اکاؤنٹ میں موجودہوتےہیں،اتنی بڑی رقم کومحفوظ بنانےکاواحدطریقہ بینک ہیں اور کرپشن کی روک تھام کے لیے آئی ٹی کا استعمال ضروری ہے۔

  • لودھراں : تجاوزات کے خلاف شدید کاروائی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت کے مطابق ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے گذشتہ روز مین بازار لودھراں میں آپریشن کیا اور ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات میں آنے والا سامان ضبط کر لیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ تاجر برداری رضاکارانہ طور پر تجاوزات کو ختم کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا چوکوں، شاہراہوں اور دیگر مقامات پر کھڑی ریڑھیاں ضبط کرلی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ دوکاندار سامان اپنی دکانوں کے اندر محدود رکھیں۔

  • لودھراں : سکیورٹی گارڈ پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جہانگیر خان ترین کے باغ کی محمد جعفر قوم بلوچ رہائشی 50 ایم کا جو جہانگیر خان ترین کے باغ میں سکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کرتا ہے

    رات شام کو ڈیوٹی پر پہنچا معمول کے مطابق باغ کو چکر لگا رہا تھا اچانک دو مسلح افراد جو نقاب پوش تھے جنہوں نے محمد جعفر پر وحشیانہ تشدد کیا جس میں محمد جعفر بے ہوش ہوگیا اور مسلح افراد بھاگ گئے جس پر لوگوں نے ون ون ٹو ٹو کال کی جائے وقوعہ پر پہنچی بیہوش شخص کو 53 ایم ہسپتال میں لے آئی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی قانونی کاروائی شروع کر دی ترین فارم کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا محمد جعفر کے گھر والوں کو فوری کاروائی کرنے کی یقین دہانی دہانی

  • لودھراں : بارش کے باعث چھت گرنے سے 6 افراد زخمی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر 53 ایم میں دوران بارش مکان کی چھت پر پانی جمع ھونے سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی چک نمبر 53 ایم میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی

    تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا حادثہ کے نتیجے چھ افراد زخمی ھوئے ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر 53 ایم منتقل کر دیا زخمی ھونے والوں میں 3 بچے ایک خاتون اور 2مرد شامل ہیں چھت بارش کا پانی جمع ھونے کے باعث گری۔