Baaghi TV

Category: لودھراں

  • دنیاپور : بلیسٹک میزائل تھری کی کامیابی پر خراج تحسین

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)بلیسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کر کے قومی ہیرو سائنسدانوں اور پاک افواج نے ملک و ملت کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری عبدالمنان صدر دنیاپور یوتھ الائنس نے کہا ہے کہ

    ہم اپنے سائنسدانوں اور پاک افواج کو اس کامیابی پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن نے کم ترین وسائل اور سخت ترین محنت کر کے پاکستان کے دفاع کو مزید موثر اور مضبوط کرتے ہوئے ناقابل تسخیر بنا دیا ھے
    پاکستان عظیم سائنسدانوں اور پاک افواج کی وجہ سے ہمیشہ کیلئے دنیا بھر میں ملت اسلامیہ کی امیدوں کا مرکز بن چکا ہے وہ دن دور نہیں ہیں جب پاکستان دنیا کے نمایاں ترین ترقی یافتہ ممالک سے آگے نکل جائے گا

  • لودہراں : تجاوزات کے خلاف بھاری آپریشن شروع

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی)

    اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود کا ناجائز تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر گرینڈ آپریشن.
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 18 جنوری بروز پیر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں نے سی او میونسپل کمیٹی زوہیب لغاری کے ہمراہ مین بازار, گلی نمبر 4 اور خمیسہ بھٹہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری اور پولیس فورس کے ہمراہ سخت کاروائی کرتے ہوئےناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا اور تجاوزات مافیا کا سامان قبضہ میں لیا. اس کے علاوہ سرکاری حدود میں بنائی گئی سیڑھیاں اور تھڑے بھی موقع پر مسمار کئے.
    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا اولین مقصد عوام الناس کے لئے دوران سفر یا خریداری آسانی پیدا کرنا ہے. انہوں نے ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور مستقل سدباب کیلئے سول سوسائٹی اور تاجر برادری سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے.
    ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے تک کاروائی جاری رکھی جائے گی اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے لوگوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی.

  • دنیاپور : مستحقین افراد میں گرم کمبل تقسیم کیے گئے

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کی مقامی تنظیم دنیاپور یوتھ الائنس کی طرف سے دنیاپور کے مختلف محلوں میں سردی سے بچاؤ کے لئے مستحقین افراد میں گرم کمبل تقسیم کیے گئے
    دنیاپور یوتھ الائنس کی ٹیم کے ممبران رانا محمد رمضان, باسط علی اور عمر فاروق نے مستحقین افراد میں ان کے گھروں میں کمبل تقسیم کیے
    دنیاپور کی مقامی تنظیم دنیاپور یوتھ الائنس کی طرف سے ایک سو سے زائد مستحقین افراد میں اب تک کمبل تقسیم کیے جا چکے ہیں اور اس کا سلسلہ ابھی تک جاری ھے

  • کہروڑپکا : ڈی پی او کا کہروڑپکا پولیس اسٹیشنز کا وزٹ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں سید کرار حسین نے سٹی اور صدر کروڑپکا تھانہ کا وزٹ کیا اور تھانہ کا ریکارڈ ،صفائی, محرر روم, حوالات, اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کا جائزہ لیا. اس دوران انہوں تھانہ میں سنگین مقدمات کی یکسوئی کا بغور جائزہ لیا۔ ڈی پی او سید کرار حسین نے حوالات میں بند ملزمان کو بھی چیک کیااور ان کی تفصیلات حاصل کیں جبکہ فرنٹ ڈیسک پر ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا. ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک سٹاف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے. وزٹ کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی کروڑپکا اور ایس ایچ اوز سٹی،صدر بھی موجود تھے۔

  • لودھراں : سرکاری درختوں کی چوری کرنے پر چار افراد موقع پر گرفتار

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سرکاری درختوں کے چوری رنگے ہاتھوں پکڑ لی گئی

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لودھراں خواجہ محمد عمیر محمود نے خفیہ اطلاع پر اچانک خان پور تحصیل لودھراں میں چھاپہ مارا اور سرکاری اراضی سے سرکاری درخت کاٹنے والے چار افراد کو موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا. موقع سے کاٹے گئے 16 سرکاری درخت, مشینری اور رکشہ قبضہ میں لیکر ملزمان کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کر دیا گیا ہے.

  • دنیاپور : انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

    دنیاپور ( نمائندہ باغی ٹی وی) 10 دسمبر کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا


    تفصیلات کے مطابق دنیاپور پریس کلب سے کاظمی چوک تک نوجوانوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی
    ریلی کا آغاز پریس کلب دنیاپور سے ہوا
    نوجوان نے کشمیریوں کی حمایت میں پینا فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے

    ریلی کے اختتام پر دنیاپور یوتھ الائنس کے صدر محمد عبدالمنان اور وائس صدر محمد آفاق چٹھہ نے شرکاء سے خطاب کیا اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی

  • دنیاپور : دھند کے باعث بس کو حادثہ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) دھند کی وجہ سے بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم

    تفصیلات کے مطابق ہائی وے روڈ قطب پور کے نزدیک وڑائچ ایکسپریس مسافر بس لاہور جا رہی تھی دھند کی وجہ سے ٹریلر سے اچانک ٹکرانے سے حادثہ ہوا جسے چار مسافر زخمی ہوے باقی مسافروں کو 1122″پٹرولنگ پولیس پنجاب پولیس بروقت نکال کر ان کو دوسری مسافر گاڑی میں منتقل کروایا زخمی مسافروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا

  • دنیاپور : ناجائز اسلحہ کی سوشل میڈیا پر نمائش کرنے پر گرفتاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نوجوان کو سوشل میڈیا پر اسلحہ سمیت ٹشن بازی حوالات میں لے گئی

    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی دنیاپور کے ایس ایچ او سید فرحت عباس کے مطابق چک نمبر 329 ڈبلیو بی کے رہائشی تیمور ساہی نے پستول کے ساتھ ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ۔اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ڈی پی او کرار حسین سید کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے نوجوان قانون کا احترام کریں اور فضولیات سے بچیں ورنہ حوالات میں قانون ان کی میزبانی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا

  • دنیاپور : مقامی نوجوانوں کی کاوشوں سے مفت آئی کیمپ کی تیاریاں عروج پر

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) مقامی نوجوانوں کی کاوشوں سے مفت آئی کیمپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں

    تفصیلات کے مطابق 23 سے 25 نومبر تک تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹروں کی ماہر اور تجربہ کار ٹیم بذریعہ لیزر آنکھوں کے آپریشن کرے گی

    مقامی گروپ دنیاپور یوتھ الائنس کے صدر چوہدری عبدالمنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دنیاپور کی تاریخ کا سب سے بڑا فری کیمپ ہو گا ہم مستحقین افراد کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے لیے اندرون و بیرون شہر پیغام پہنچا رہے ہیں اس مقصد کیلئے سوشل میڈیا اور مقامی اخبارات میں اشتہاری مہم چلا رہے ہیں اس کے علاوہ مساجد میں اعلانات بھی کروائے جا رہے ہیں

    ڈاکٹروں کے علاوہ دنیاپور یوتھ الائنس کے نوجوان بھی کیمپ پر رضاکارانہ خدمات سر انجام دیں گے

  • دنیاپور : ٹریفک حادثہ میں چار افراد زخمی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)نشنل ہائی روڈ پر چکنمبر319ڈبلیو بی کے قریب تیزرفتار کار کھڑے ٹرالر سے ٹکراگئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگے ۔

    چاروں زخمیوں کو ابتدائی طبئی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔