Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں فائرنگ کی وجہ سے ایک قتل دو شدید زخمی

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی قصبہ لدھا بوہڑ میں نامعلوم وجوہات پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی جبکہ ایک موقع پر جان بحق ہو گیا ہے زخمیوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے جن کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے

  • لودھراں ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی گاؤں چک نمبر 265 ڈبلیو بی میں تیز رفتار کیری ڈبہ سوزوکی بولان بے قابو ہو کر سڑک کے ساتھ دکان سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • لودھراں سلنڈر پھٹنے سے دو نوجوان زخمی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی گاؤں چھتہ پہوڑ میں دوران ری فیلنگ گیس کا سلنڈر پھٹ گا جس سے کی وجہ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے زخمی ہونے والے نوجوانوں کو دنیاپور ملک طیب اعوان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • لودھراں ڈکیتی کرنے والے کیمرے کی آنکھ میں

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں دن دیہاڈے تین ڈکیت ساڑھے چار لاکھ لوٹ کر فرار

    تفصیلات کے مطابق محمد افضل آرائیں نے دوکوٹہ چوک دنیاپور میں گورمے ڈسٹری بیوٹر کا گودام بنایا ہوا ہے آج دوپہر تقریبا 2 بجے کے قریب چائنا موٹر سائیکل پر تین نقاب پوش افراد اسلحہ لے کر داخل ہوئے گودام پر موجود اکاؤنٹینٹ محمد اسلم سے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے چار لاکھ لوٹ کر شہر کی طرف فرار ہو گئے دوکوٹہ چوک میں شہر کے داخلی رستے پر خبریں آفس کے کیمرے نے تین ڈکیت اپنی آنکھ میں محفوظ کر لئے ہیں اس دوران ایک ڈکیت بغیر نقاب کے ہے جو موٹرسائیکل چلا رہا ہے

    سٹی پولیس دنیاپور اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچ گئی ڈکیت گروپ کی تلاش جاری ہے

  • لودھراں اطلاع دیں انعام پائیں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں پولیس اسٹیشن سٹی لودھراں کی طرف سے دو لڑکوں کی تصویر جاری کی گئی ہے جو سٹی پولیس لودھراں کو چوری کی وارداتوں میں مطلوب ہیں اطلاع اور معلومات فراہم کرنے والے کو بیس ہزار روپے کا نقد انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا
    اس کی اطلاع ایس ایچ او لودھراں پولیس اسٹیشن سٹی محمد اسماعیل کو اس موبائل نمبر 03007725460 پر دے سکتے ہیں

  • لودھراں 2 معصوم بچے جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور اڈا ذخیرہ نواحی گاؤں 237 ڈبلیو بی میں گزشتہ شب آنے والی تیز آندھی کے باعث مکان کی چھت کر گئی جس میں سوئے ہوئے 2 چھوٹے بچے موقع پر جان کی بازی ہار گئے

    ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مکان کا ملبہ اٹھا کر لاشیں نکالی اور ورثاء کے حوالے کی

  • لودھراں بارش سے سیوریج کا نظام معطل

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور گزشتہ رات ہونے والی بارش سے سیوریج کا نظام معطل ہو گیا بارش کے پانی کے نکاس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے دنیاپور کی مارکیٹ میں پانی دکانوں میں داخل ہو گیا دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ساری رات بارش کا پانی نکالنے رہے

    تحصیل میونسپل اتھارٹی دنیاپور کو چاہئے بارش کے پانی کے نکاس کے لئے فوری اقدامات کرے

  • لودھراں ریسکیی 1122 کا بروقت امدادی آپریشن

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور کے نواحی گاؤں چک نمبر 315 ڈبلیو بی میں 40 سالہ اللہ ڈیوایا جو مرگی کا مریض تھا آج صبح مرگی کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ٹیوب ویل کے کنویں میں گر گیا جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی دنیاپور سنٹر کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے اللہ ڈیوایا کو کنویں سے نکالا اور ملک طیب اعوان تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور میں منتقل کر دیا

  • لودھراں : ٹی ایم اے کی نا اہلی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں شہر کا مرکزی قبرستان جو بستی نور پیر واقع ہے سیوریج کے پانی کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہا ہے تحصیل میونسپل اتھارٹی کی مبینہ اور مسلسل غفلت و لاپروائی سے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ بن گیا ہے قبرستان کی آدھی سے زیادہ اراضی تالاب کی صورت اختیار کر گئی ہے تحصیل میونسپل اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر اس سنگین مسئلہ کو حل کرے

  • لودھراں: تیز رفتاری کے باعث حادثہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا ذخیرہ حافظ والا میں موٹرسائیکل سوار نوجوان تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرایا گیا جس کی وجہ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا اس کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے بشیر احمد ہسپتال اڈا ذخیرہ منتقل کر دیا گیا ہے حالت انتہائی نازک ہے جبکہ موٹرسائیکل مکمل تباہ ہو گئی ہے