Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں عید کے موقع پر غریبوں کیلئے خوشخبری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب بھر میں وارڈز کے حساب سے چیئرمین عشر و زکوۃ کمیٹی بنا کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں

    چئیرمینز سے ان کے وارڈز کے مستحق اور حقداروں کی فہرستیں لے لی گئی ہیں پنجاب بیت المال کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13000 ہزار روپے فی کس کے حساب سے عید سے پہلے پہلے تمام منتخب مستحقین میں بذریعہ ایزی پیسہ رقم دے دی جائے گی

  • لودھراں آئل ٹینکر حادثہ ہو گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گیلے وال روڈ پر آئل ٹینکر حادثہ کا شکار ہو کر الٹ گیا تاہم آئل ٹینکر میں آئل بہت کم تھا لودھراں سنٹر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی آئل ٹینکر والی جگہ کی فوری حد بندی کر کے لوگوں کو اس کے قریب آنے جانے سے روک دیا صورتحال کو ریسکیو ٹیم نے مکمل طور پر سنبھال لیا ہے

    آئل ٹینکر کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی محفوظ ہیں ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں جن کو فوری طبی امداد دے دی گئی ہے

  • لودھراں : شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب بھر کی طرح لودھراں ضلع میں بھی رمضان بازاروں میں شکایت بکس رکھے ہوئے ہیں آج ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے رمضان بازار کا دورہ کیا سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھا اور لوگوں کی طرف سے شکایت بکس میں ڈالی گئی شکایات بھی نوٹ کی انہوں نے رمضان بازار میں تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی پر کسی صورت صورت سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اپنی ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کریں

  • لودھراں : جرائم میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی ) دنیاپور میں جمعرات کو گورمے ڈسٹری بیوٹر پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات ابھی تک ٹریس نہیں ہو سکی حالانکہ دنیاپور شہر میں کئی کیمروں میں ڈکیتوں کی واضح فوٹیج آئی ہے دن دیہاڑے اس طرح وارداتوں سے مقامی لوگوں میں بے چینی اور تشویش پائی جا رہی ہے مقامی شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں پولیس وہی تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے

    گذشتہ دنوں چار ماہ بعد قتل ہونے والے نوجوان کی نعش ملنے پر بھی یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ پولیس فرض شناسی اور اور اپنی ذمہ داریوں سے شدید غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے

  • لودھراں نوجوان کو کیوں گرفتار کیا گیا وجہ سامنے آ گئی ہے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں بستی مداری والا کا رہائشی نوجوان حسن رضا آئے روز فیس بک پر اپنی تصویریں پستول کے ساتھ مسلح بنا کر وائرل کرتا تھا ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے گرفتاری کا حکم جاری کیا جس پر تھانہ سٹی لودھراں نے حسن رضا عرف ہنی کو گرفتار کر لیا ہے اور بغیر لائسنس کے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

  • لودھراں نوجوان کنویں میں کیسے گرا وجہ سامنے آ گئی ہے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا کے نواحی علاقے موضع ہردو تھیہم میں گزشتہ شب رات کے اندھیرے میں نوجوان60 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا مظہر نامی شخص کنویں کی دیوار پر بیٹھ کر فون کر رہا تھا ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 نے1 گھنٹہ کےریسیکو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا کنویں میں گرنے سے دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں نوجوان کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا

  • لودھراں : پانی کا تنازع شدت اختیار کر گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور اڈا ذخیرہ کے نواحی موضع ٹگری میں دو گروپوں کے مابین پانی لگانے کا تنازع کافی عرصہ سے چل رہا ہے جو آج مزید شدت اختیار کر گیا

    دونوں گروپوں کے مابین سوٹوں کلہاڑیوں کا استعمال ہوا اور اس کے نتیجے میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس کی طرف سے میڈیکل رپورٹ کے لئے دونوں گروپوں کو ڈاکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں

  • لودھراں ایک بڑے سانحہ سے بچ گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بہاولپور ملتان جی ٹی روڈ پر شریف آباد کے قریب اچانک آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا عین موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 اور پولیس نے روڈ کو مکمل بند کر دیا ہے آئل ٹینکر میں 28 ہزار لیٹر آئل تھا جو ٹینکر سے نکل کر قریبی کھیتوں میں بہہ گیا ہے سندھ اور پنجاب کو آنے جانے والی ٹریفک کو مکمل بند کر کے شہر کے متبادل راستے سے گزارہ جا رہا ہے صورتحال پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے قابو پا لیا ہے آئل ٹینکر کے قریب لوگوں کو بلکل جانے نہیں دیا جا رہا ہے فائر بریگیڈ گاڑیاں آئل پر پانی پھینکنے میں مصروف ہیں

    یاد رہے دو سال قبل احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر حادثہ ماہ رمضان میں ہوا تھا جو ایک بڑا سانحہ بن گیا تھا اور اس میں 170 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے

  • لودھراں عوامی منصوبوں پر کام جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی) کی عوام کے لیے نئی حکومت کا تحفہ :
    تفصیلات کے مطابق لودھراں تا جلال پور روڈ 39.80 کلومیٹر کی کار پیٹڈ تعمیر کے لیے مبلغ 1 ارب 56 کروڑ 56 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے منظوری ہو چکی ہے جوکہ کراچی – لاہور موٹروے کے ساتھ لنک کی جائے گی ۔ ٹینڈرز کال کر لیے گئے ہیں عید کے بعد کام کا آغاز ہو جائے گا۔

  • لودھراں نوجوان کی لاش 5 ماہ بعد مل گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں چک نمبر 235/ڈبلیو بی سے پانچ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان عمر فاروق کی مسخ شدہ نعش برآمد

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے دوملزمان گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی تھی ملزمان کی نشاندہی پر سترہ سالہ عمر فاروق کی نعش برامد ہوئی نعش رورل سنٹر 231/ڈبلیو بی پہنچا دی گئی ہے انتہائی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر دنیاپور نے بچے کے اغوا کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا تھاجس پر بچے عمر فاروق کی والدہ کوثر بی بی ڈی پی او لودہراں کی کھلی کچہری میں بھی پیش ہوئی تھی ڈی پی او کے حکم پر پولیس تھانہ صدر نے جنوری میں اغوا کیے گے بچے کا مقدمہ چار ماہ بعد اپریل میں درج کیا پولیس کچھ عرصہ تک ملزمان کی گرفتاری میں بھی میں ٹال مٹول کرتی رہی تھی