Baaghi TV

Category: ملتان

  • 9،10 محرم کو موبائل سروس بند،بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی

    9،10 محرم کو موبائل سروس بند،بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی

    حکومت پنجاب کی محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن یقینی بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے امن و امان کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن منصور قادر نے کابینہ کمیٹی برائے امن کے ملتان دورے کے موقع پر جنوبی پنجاب میں محرم الحرام انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائکرام سے تعاون کی خواہاں ہے۔امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر منصور قادر نے کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ جنوبی پنجاب میں محرم الحرام میں امن قائم رکھنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے انتظامیہ،پولیس کے آپس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کوآرڈینیشن سے معاملات آسانی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔فرقہ وارنہ تباہی کو روکنے کیلئے حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا اور تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا، محرم الحرام کے حوالے سے تمام مسالک کے علمائسے ملاقات اور بات چیت ہوئی ہے، سب نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق مذہبی منافرت پر مبنی مواد پر کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی چیزوں پر بھروسہ نہ کریں کیونکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آنے والی ہر چیز درست نہیں ہوتی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قوم کو پہلے سے زیادہ جاگنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو جاگنے اور فکر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر ہمارا دشمن انتشار پھیلانے کی کوشش کرے تو اْسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پوری قوم اور ملک افواج پاکستان اور سلامتی اداروں کے شانہ بشانہ ہیں۔صوبائی وزیر اوقاف و ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اظفر علی نے کہا کہ مذہبی شدت پسندی کے خاتمہ کیساتھ سیاسی شدت پسندی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔محرم الحرام محترم مہینہ ہے اورامن وقت کا تقاضہ ہے۔ ہائی روف عمارات اور پرائیوٹ عمارات کے باہر لگے کیمروں کو بھی مانیٹرنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد و اتفاق وقت کی عین ضرورت ہے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے انتشار پھیلانے والوں کو نکالنا ہوگا۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 9240 مجالس، عشرہ محرم کے دوران2783 ماتمی جلوس برآمد ہونگے،امن امان برقرار رکھنے کے لئے 266 علماؤ ذاکرین کے خطاب پر پابندی جبکہ 415 کو بین کردیا گیا ہے،پولیس کی مدد کیلئے پاک فوج کی 22 اور رینجرزکی 23 کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، 9،10 محرم کو موبائل سروس بند کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو درخواست کی جائے گی، جنوبی پنجاب میں 243 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کو محرم الحرام کے جلوسوں کی مرمت کا ٹاسک سونپا جا چکا ہے۔عزائداروں کی سہولت کیلئے جلوسوں کے روٹس کی مرمت کا کام جاری ہے۔واسا کو گٹروں کے ڈھکن تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ 9,10 محرم کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور کم وولٹیج کے سدباب کیلئے لکھا جارہا ہے۔

    آر پی او ملتان ریجن کیپٹن ر سہیل چوہدری نے بتایا کہ محرم الحرام کے پہلے 10 روز 910 جلوس، 3182 مجالس ہونگی۔محرم الحرام میں امن و امان کیلئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا جاچکا ہے۔ڈویژن میں 10 ہزار سے زائد جوان ڈیوٹی پر مامور رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر، سی پی او منصور الحق رانا،جنوبی پنجاب کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز نے بھی تفصیلی بریفنگ دی

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

  • صدیاں ہیں فقط ایک ہی لمحے کی کہانی ، لمحہ جسے کھو دے وہ دوبارہ نہیں ملتا

    صدیاں ہیں فقط ایک ہی لمحے کی کہانی ، لمحہ جسے کھو دے وہ دوبارہ نہیں ملتا

    اس عہد کی تصویر میں اپنا بھی لہو ہے
    ڈھونڈے سے مگر نام ہمارا نہیں ملتا

    ماہ طلعت زاہدی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    محترمہ ماہ طلعت زاہدی کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے تھا جہاں انھیں بچپن سے ہی کاغذ قلم کی وابستگی میسرآئی۔ ان کے والد ڈاکٹر مقصود زاہدی خاکہ نگار،شاعر، یاد نگار، افسانہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے اردوادب میں معتبر مقام رکھتے ہیں۔ ترقی پسند تحریک کے ساتھ ڈاکٹرصاحب کی وابستگی غیرمشروط تھی ۔ماہ طلعت زاہدی کے بھائی ڈاکٹرانور زاہدی بھی شاعری، افسانے اورتراجم کے حوالے سے اردوادب کا معتبرحوالہ ہیں۔

    ماہ طلعت زاہدی 08 ستمبر 1953ءکوملتان میں پیداہوئیں ۔ ان کی ایک علمی ادبی ماحول میں پرورش ہوئی۔ انھوں نے 1967ء میں گورنمنٹ گرلز سکول نواں شہر سے میٹرک کیا گرلز ڈگری کالج کچہری روڈ ملتان سے 1969 میں ایف اے اور1972ء میں بی اے کا امتحان پاس کیا 1977ءمیں ایمرسن کالج بوسن روڈ سے ایم اے اردوکیا ماہ طلعت زاہدی زمانہ طالب علمی سے شعر کہہ رہی تھیں۔ ادبی محافل اورمشاعروں میں ان کی شرکت نہ ہونے کے برابرہے لیکن انھوں نے مشاعروں میں شرکت کیےبغیر بہت باوقار اندازمیں ادبی حلقوں سے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا اور ناقدین ادب سے بھرپور داد وصول کی۔

    2000ء میں نامور ماہر تعلیم نقاد اور محقق ڈاکٹراسدادیب ان کے رفیقِ حیات بنے جس کے بعد ماہ طلعت زاہدی کی کتابوں کی اشاعت بھی شروع ہوئی ۔ اب تک ان کی نظموں کے دو، غزلیات اورسہ حرفیوں کا ایک ایک مجموعہ شائع ہوچکاہے جبکہ سفرنامہ انگلستان ”تاب نظارہ نہیں“ کے نام سے منظرعام پرآیاہے۔ راجہ بھرتری ہری، رابندرناتھ ،ٹیگور،عمرخیام ، واحد بشیر ،کبیرداس، میرابائی کے بارے میں مضامین پرمشتمل انکی ایک اورکتاب بھی اشاعت کی منتظرتھی ماہ طلعت زاہدی کی مطبوعہ کتابوں میں روپ ہزار، شاخ غزل، میں کیسے مسکراتی ہوں ، تین مصرعوں کاجہاں اور تابِ نظارہ نہیں شامل ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ادبیاتِ پاکستان کے مطابق ماہ طلعت زاہدی کی تاریخ ولادت 01 جنوری 1955ء ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔
    اس کی آنکھوں میں اک سوال سا تھا
    میرے دل میں کوئی ملال سا تھا
    دھل گیا آنسوؤں میں سارا وجود
    عشق میں یہ عجب کمال سا تھا
    جسم کی ڈال پر جھکا تھا خواب
    روح سرشار دل نہال سا تھا
    گفتگو کر رہی تھی خاموشی
    ہجر کی راہ میں وصال سا تھا
    خواہشیں ہر گھڑی عروج پہ تھیں
    وقت کو ہر گھڑی زوال سا تھا
    میں بھی تھی آشنا روایت سے
    اس کو بھی ضبط میں کمال سا تھا
    خواب در خواب تھیں ملاقاتیں
    درد دل وجہ اندمال سا تھا
    آئنہ بن گیا ہے میرے لئے
    ایک چہرہ کہ بے مثال سا تھا

    غزل
    ۔۔۔۔
    بے کہے بے سنے خدا حافظ
    جو بھی گزرے اسے خدا حافظ
    درد رک بھی گیا اگر تو کیا
    ہے اجل سامنے خدا حافظ
    لغزشیں سب معاف ہوں میری
    وقت عجلت میں ہے خدا حافظ
    اتنی ناراضگی ارے توبہ
    وہ بھی بیمار سے خدا حافظ
    کم سے کم مڑ کے دیکھیے صاحب
    زندگی کہتی ہے خدا حافظ
    درد ہے یا ہے موت کی دستک
    بے بسی کیا کرے خدا حافظ
    کار دنیا تو ختم ہوتا نہیں
    کہنا ہی پڑتا ہے خدا حافظ

    غزل
    ۔۔۔۔
    وحشت بھری راتوں کو کنارہ نہیں ملتا
    دل ڈوب چلا صبح کا تارا نہیں ملتا
    ملتے ہیں بہت یوں تو جو آغوش کشا ہو
    دل کے لئے وہ درد کا دھارا نہیں ملتا
    اس عہد کی تصویر میں اپنا بھی لہو ہے
    ڈھونڈے سے مگر نام ہمارا نہیں ملتا
    قدرت کا کرم ہو تو الگ بات ہے ورنہ
    مشکل میں تو اپنوں کا سہارا نہیں ملتا
    صدیاں ہیں فقط ایک ہی لمحے کی کہانی
    لمحہ جسے کھو دے وہ دوبارہ نہیں ملتا

  • خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان سے فرار ہونے والے قمر نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو ملتان پولیس نے دبئی سے گرفتار کر لیا، اور انٹرپول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قمر جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی تعداد96 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکہ سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے سے متعلق 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے لیے 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ ان افراد میں گلی کا چوکیدار اور ایک گھریلو ملازمہ بھی شامل ہے۔ جبکہ پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

    ادھر انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں سندرانی اور ساوند برادری کے افراد شامل ہیں، سندرانی برادری کے مسلح ملزمان نے ساوند برادری کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں مرنے والوں کی شناخت غوث بخش، علی اصغر اور 10 سالہ بچی بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

    الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق

    ملتان کے ریلوے اسٹیشن پر الیکٹرک واٹر کولر سے کرنٹ لگنے پر 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق 8 سالہ فیض نامی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ فیصل آباد جانے کیلئے پاکستان ایکسپریس کا انتظار کر رہا تھاکہ اس دوران اسٹیشن پر لگے الیکٹرک واٹر کولر سے پانی پینے لگا تو کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    جبکہ اس واقعے پر ریلوے نے ریفریجریٹر مکینک کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔ ڈی ایس ریلوے حماد حسن کے مطابق بچے کے ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کیا ہے تاہم انکوائری کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس کوتاہی کے ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی اسمگلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد
    معروف پروفیسر بلقیس ملک سپردخاک
    3 جولائی اداکار حسام قاضی کا یوم وفات
    کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی مشن شروع
    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم
    امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پہلی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد
    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پشاور پولیس کا موک ایکسر سائز جاری

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

    غلام نبی میمن نے حکم دیا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

  • سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی جس سے بارودی مواد، فیوز، فون اور نقدی برآمد ہوئے،دہشت گرد کی شناحت کمال کے نام سی ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے ضلع شیرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے،ولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں واقع چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا –

    ترجمان بلوچستان حکومت بابریوسفزئی کے مطابق دہشتگرد حملے میں ایک ایف سی اور تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا دہشتگرد بزدلانہ حملے سے امن وامان خراب کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کوکسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

  • یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہے کہ گیلانی ہاؤس کے باہر واپڈا اہلکار کھمبے پر کام کر رہے تھے، اچانک بیڈ روم اور ڈرائنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی مین سوئچ آف کرنے کے باوجود بجلی بند نہ ہوئی،گھر میں یوسف رضا گیلانی، حیدرگیلانی اور عبدالقادر گیلانی موجود تھے-

    ترجمان کے مطابق ریسکیو عملے کو طلب کر لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے سیاسی رہنما کے گھر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے، 2 کمروں میں سامان جل گیا، آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،ہ آگ لگنے کی وجہ بظاہر شارٹ سرکٹ تھی-

    یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آگ لگ گئی

    یوسف رضا گیلانی فروری 2008 کے انتخابات میں ملتان سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پانچویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ پاکستان کے 24 ویں وزیر اعظم بنے اور 25 مارچ 2008 سے 26 اپریل 2012ء تک وزارت عظمیٰ پر فائز رہے۔ 19 جون 2012ء کو توہین عدالت کے مقدمہ میں سزا کی وجہ سے 26 اپریل 2012ء سے وزارت عظمی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے ہٹا دیا گیا اور پانچ سال کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا۔

    اکرم چیمہ بھی پی ٹی آئی سے علیحدہ ہو گئے

    سیاسی کیرئر کے دوران یوسف رضا گیلانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کےالزامات میں نیب نے ریفرنس دائر کیا اور راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے ستمبر سنہ دو ہزار چار میں یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تین سو ملازمین غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کے الزام میں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی تاہم سنہ دو ہزار چھ میں یوسف رضا گیلانی کو عدالتی حکم پر رہائی مل گئی یوسف رضا گیلانی نے اڈیالہ جیل میں اسیری کے دوران اپنی یاداشتوں پر مبنی پر ایک کتاب ’چاہ یوسف سے صدا‘ لکھی۔

    یونان:پناہ گزینوں کیخلاف پالیسیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

  • آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

    آئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے،شاہ محمود قریشی

    ملتان: تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کے سامنے پیش کیا گیا بجٹ کچھ اور ہے اور منظور کرایا جانے والا بجٹ کچھ اور ہو گا۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 215 ارب روپے کے مزید ٹیکسز لگا دیئے گئے ہیں، قوم پہلے ہی مہنگائی میں پس چکی ہے فنانس بل کو ریوائز کیا جا رہا ہے، جو پہلے ٹیکس لگے ہیں وہ موجود ہیں اور ان میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہےآئی ایم ایف کو اسحاق ڈار پر اعتماد نہیں ہے، قوم کے سامنے پیش کیا گیا بجٹ کچھ اور ہے اور منظور کرایا جانے والا بجٹ کچھ اور ہو گا۔

    استور کے جنگل میں آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا،ہزاروں درخت جل گئے

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعتیں تقریباً 40 فیصد بند ہو چکی ہیں اورمزید بند ہو رہی ہیں،انڈسٹریز اس وقت بحران کی کیفیت میں ہیں اور لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پروڈکشن متاثر ہو رہی ہے ٹیکسٹائل اور زراعت کا برا حال ہے، ملک کی معیشت سکڑ رہی ہے اور حکمران جو بات کر رہے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں، زرعی شعبہ بھی بحران کا شکار ہے، کھاد مہنگی ہوتی جا رہی ہے،اس پر 5 فیصد ڈیوٹی لگادی گئی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جعلی ویڈیو شئیر کرنے پررانا ثناء اللہ کا …

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ نے امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کے اعلامیے پر تبصرہ نہیں کیا، امریکی صدر اور بھارتی وزیرِ اعظم کی ملاقات کے اعلامیے میں کشمیریوں کی پامالی کا ذکر تک نہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر کوئی تبصرہ ہی نہیں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس پر سب خاموش ہیں-

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

  • جیل میں بیٹھا شخص کیسے نقص امن پیدا کرسکتا ہے؟ شاہ محمود قریشی

    جیل میں بیٹھا شخص کیسے نقص امن پیدا کرسکتا ہے؟ شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھ پر ملتان میں من گھڑت 5 کیس درج کیے گئے، 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے مجھ پر 13 دفعات لگائی گئی ہیں

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھ پر 1 دفعات بھی ثابت نہیں کر سکتے، ملتان انتظامیہ میں کچھ تو خوف خدا ہونا چاہیے تھا میں ملتان میں موجود ہی نہیں تھا اسلام آباد میں تھا، اسلام آباد میں گرفتار ہوا اڈیالہ جیل گیا مقدمات ملتان میں درج ہو گئے ،ان جھوٹے مقدمات سے انتظامیہ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے,عدالت نے میری پری اریسٹ بیل منظور کر لی ہیں میرا ضمیر مطمئن ہے میرے ہاتھ صاف ہیں,میں نے بطور وزیر خارجہ دنیا بھر میں پاکستانی اداروں کا دفاع کیا ہے، مجھے جیل میں 3 ایم پی او کے تحت بند کیا گیا،میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا نا اسکے حق میں ہوں، 40 سالہ سیاست میں حب الوطنی کی سیاست کی اپنا دامن صاف رکھا، جسٹس حسن گل کا فیصلہ پڑھا تو دل مطمئن ہوا کہ ایسے ججز موجود ہیں جو قانون کے مطابق میریٹ پر فیصلے کرتے ہیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں سوال کرتا ہوں ملتان انتظامیہ سے جیل قید تنہائی میں کوئی کیسے نقص امن پیدا کر سکتا ہے، میں جہاں تھا وہیں کھڑا ہوں، جیل میں بیٹھا شخص کیسے نقص امن پیدا کرسکتا ہے عدالت کا حکم تھا کہ مجھے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار نہ کیا جائے،

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،

  • ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا

    ملتان:12 سالہ بچہ سے مبینہ بد فعلی ، دوران علاج انتقال کرگیا

    ملتان میں 12 سال کا بچہ مبینہ بد فعلی کے بعد دوران علاج انتقال کرگیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنایا اور کھیت میں پھینک کر فرا رہوگیا بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،ایڈیشنل آئی جی نے سی پی او ملتان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    روسی ریڈیو اسٹیشنز ہیک، صدرپیوٹن کا جعلی پیغام نشر

    دوسری جانب رحیم یارخان میں نہر کنارے کھیلتے ہوئے کم عمر تین بھائی نہر میں ڈوب کرجاںبحق ہوگئے ہیں ریسکیو حکام کے مطابق فتح پور کمال کے علاقے میں رحیم یارخان نہر کے قریب کھیلتے ہوئے بچے نہر میں گر گئے جس سے 7 سالہ ابوبکر،5 سالہ محمد عثمان اور 3 سالہ محمد علی تینوں سگے بھائی ڈوب گئے اور جاںبحق ہوگئے ہیں ریسکیو حکام نے دوبچوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک لاش نہیں مل سکی، صبح دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

    سعودی عرب میں سالوں سے بند ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا جائے گا

  • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو  دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

    رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ عامر ڈوگر کو ملتان پولیس نے گرفتار کیا، اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف دو مقدمات درج ہیں جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر ڈوگر رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

    ملک عامر ڈوگر کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا، سول جج محمد وسیم نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈسچارج کردیا تھا۔ عامر ڈوگر رہائی کے بعد عدالت سے باہر آئے تو پولیس انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلاء نے عامر ڈوگر کو موقع سے فرار کروا دیا، جس پر وکلا اور پولیس کے مابین تکرار ہوئی تھی۔

    تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر عدالت سے رہائی ملنے کے بعد پولیس کی دوبارہ گرفتاری بچنے کے لئے عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا تھا، سول جج محمد وسیم نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈسچارج کردیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    عامر ڈوگر رہائی کے بعد عدالت سے باہر آئے تو پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی ، مقامی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلاء نے عامر ڈوگر کو موقع سے فرار کروا دیا، جس پر وکلا اور پولیس کے مابین تکرار شروع ہوگئی تھی۔