Baaghi TV

Category: ملتان

  • شاہ محمود قریشی کی واپسی کا فیصلہ میں نے نہیں، پارٹی کرے گی. یوسف رضا گیلانی

    شاہ محمود قریشی کی واپسی کا فیصلہ میں نے نہیں، پارٹی کرے گی. یوسف رضا گیلانی

    شاہ محمود قریشی کی واپسی کا فیصلہ میں نے نہیں، پارٹی کرے گی. یوسف رضا گیلانی

    سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت نہیں سمجھتا لیکن پھر بھی اس پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں یوم شہداء پر قوم کو پیغام دیتا ہوں یہ ملک بہت قربانیوں اور طویل جستجو کے بعد حاصل کیا گیا تھا، نیوکلیئر پاور کے ساتھ ساتھ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری فوج اور ایف سی سمیت ایجنسیوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، ملک کے اندر اور باہر کے دشمن مذموم عزائم رکھتے ہیں۔ 9 مئی کے واقعات پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو)،کور کمانڈر ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملے پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔ جبکہ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ جو حرکت کی گئی اس کے بعد پی ٹی آئی کا حشر قوم کے سامنے ہے، دنیا میں کونسا ملک ہے جو اپنے دفاعی معاملات میں مداخلت کی اجازت دیتا ہے کہیں بھی ایسا ہوتا تو سخت ردعمل آتا لیکن ہماری فوج نے صبر سے کام لیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والوں سے متعلق ایک سوال پر پی پی رہنما نے کہا کہ ان کے کوئی سیاسی نظریات تو تھے نہیں، جیسے لائے گئے ویسے ہی واپس جارہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی پیپلز پارٹی میں واپسی کے سوال پر ان کا کہناتھا کہ شاہ محمود قریشی کی واپسی کا فیصلہ میں نے نہیں، پارٹی نے کرنا ہے، دوسری جماعتوں سے آنے والوں کی واپسی کا فیصلہ کیس ٹو کیس کیا جائے گا جب کہ اس دوران ان رہنماوں کے سابقہ بیانات کو بھی دیکھا جائے گا۔

  • شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی،سابق رکن اسمبلی بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے

    شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی،سابق رکن اسمبلی بھی تحریک انصاف چھوڑ گئے

    شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی، تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید اختر انصاری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا جو واقعہ ہوا اس سے بہت تکلیف ہوئی 9 مئی کے واقعہ مذمت کرتے ہیں وہ کام کریں گے جس میں ملک کی بہتری ہو ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں
    دوستوں اور حلقے کی عوام سے مشاورت کرکے آگے سیاست کا فیصلہ کروں گا ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں فوج ہمارا فخر ہے

    تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی نے پارٹی کو چھوڑ دیا، ڈاکٹر حیدر علی نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اور تحریک انصاف چھوڑتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ڈاکٹر حیدر علی 2018 کے الیکشن میں این اے ٹو سوات ون سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے

    بہاولپور ، پاکستان تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما احسان الحق چودھری اور ڈاکٹر محمد افضل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، سابق صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ،فواد چودھری، شیری مزاری، فیاض الحسن چوہان، جلیل شرقپوری،صائمہ ندیم ،امین اسلم، جے پرکاش،سمیت دیگر رہنما بھی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، کل انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بتایا جائے میں کیا کروں، نہ لیڈر شپ آتی ہے اور نہ کارکنان، ویڈیو لنک کے زریعے میٹنگ کرتا ہوں تو انٹرنیٹ بند کر دیا جاتا ہے، عمران خان زمان پارک میں شدید ڈپریشن میں مبتلا ہو چکے ہیں،

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کردیا گیا

    تحریک انصاف حقیقی کے چیئرمین راو یاسر نے ملتان میں پریس کانفرنس کی اور تحریک انصاف حقیقی کے نام سے نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا، راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حقیقی کا نشان الاٹ کرا کے جلد انتخابی مہم کا اعلان کروں گا عمران خان نے نوجوانوں کو صرف خواب دکھائے ہمارے پلیٹ فارم سے نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی اورصحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرے گی جیلوں میں بے گناہ افراد کیلئے مہم چلاوں گا

    تحریک انصاف حقیقی کے چیئرمین راؤ یاسر نے پی ٹی آئی کے اسیر کارکنان کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مزمت کرتا ہوں،تحریک انصاف حقیقی بہت جلد رجسٹرڈ کرواؤں گا ، جب بھی الیکشن ہوں گے اکتوبر، نومبر یا دسمبر میں ہم الیکشن لڑیں گے،نوجوان قیادت الیکشن لڑے گی، پٔارلیمنٹ میں جائیں گے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے نوجوان آگے آئیں گے، پاکستان تحریک انصاف حقیقی نوجوانوں کو آگے لائے گی، ہم رجسٹریشن کے بعد ملک بھر میں مہم چلائیں گے، پاکستان سے جو دوست پارٹی میں شامل آنا چاہتے ہیں، پاکستان کا مستقبل بدلنا چاہتے ہیں وہ ہمارا ساتھ دیں، ہم پاکستان کو مشکل سے نکالیں گے،

    نگران پنجاب حکومت نے صوبہ پنجاب میں فوری الیکشن کی مخالفت کر دی

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    تحریک انصاف حقیقی کے قیام پر ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ن میں سے م ، ش تو نہ نکلی البتہ پی ٹی آئی سے “حقیقی” ضرور نکل آئی۔۔۔

  • پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹرکاسفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولؐ پر حاضری دی،مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے ثاقب کا پْرتپاک استقبال کیا، ثاقب رحمان کے مطابق مدینہ پہنچ کر دِلی اور رُوحانی سْکون میسر ہوا ہے۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی


    خیال رہے کہ ثاقب کا ارادہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

    قبل ازیں رواں برس اپریل میں اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر پر نکلنے والا عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچا تھا عثمان ارشد نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ مکہ پہنچ کر انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے عثمان نے حج کیلئے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے گزشتہ سال یکم اکتوبر کو پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    عثمان اپنے سفر کے دوران ایک ماہ میں کوئٹہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران میں داخل ہوئے، پیدل سفر کے دوران ان کو ویزے کی مشکلات کے سبب ایران سے دبئی بحری سفر اختیار کرنا پڑا۔

  • ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

    ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

    ملتان: شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نو جوان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اشارے کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    میرپور ساکرو:نمازعید کے بعد جھگڑا، فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال،ایک ہلاک 6 زخمی

    پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان ہوٹل سےکھانا کھا کرگھر جارہے تھے، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان سمیع اللہ کی عمر 19 سال تھی جب کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر اہلکاروں کے خلاف مقتول کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کراچی:مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ چار ڈاکوگرفتار

    دوسری جانب اختر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس رکشہ کو بچاتے ہوئے کار سے جا ٹکرائی جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جس کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے۔

    لودھراں؛ آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گھس گیا، 8 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ساجد، اس کی اہلیہ تہمینہ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کا تعلق لاہورچونگی امرسدھو سےاور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق خاندان پاکپتن میں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا رہا تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں نوید، مزمل اور شمیم بھی قریبی عزیز ہیں۔

    شہری پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

  • ملتان کے 4 تاجرمبینہ اغوا، خریداری کا جھانسہ دیکر شکارپور بلایا گیا

    ملتان کے 4 تاجرمبینہ اغوا، خریداری کا جھانسہ دیکر شکارپور بلایا گیا

    ملتان کے 4 تاجروں کو شکارپور کے علاقے میں مبینہ اغوا کر لیا گیا جنہیں خریداری کا جھانسہ دے کر سندھ بلایا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: مبینہ مغویوں کے خاندانی ذرائع کے مطابق چاروں افراد کا تعلق ٹبہ سلطان پور سے ہے ،چاروں تاجر کپڑے کے نمونے لےکر سودا کرنے شکارپور گئے تھے جن میں محمد وکی ، مقصود کمبوہ، عباس اور گاڑی کا ڈرائیور شامل ہیں۔ ان میں سے 2 افراد کا تعلق کمبوہ برادری سے ہے۔

    برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور …

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے غریب لوگوں میں کپڑا تقسیم کرنے کے لیے خریدنے کا کہا تھا اغوا ہونے والے تاجر اپنے ساتھ 7 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا بھی لے کر گئے تھےچاروں افراد کی آخری موبائل فون لوکیشن سندھ میں کچے کے علاقے میں جاکرظاہر ہوئی، تاہم اب ان کی موبائل لوکیشن بھی ظاہر نہیں ہورہی۔

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کر کے مغوی باپ بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا-

  • کرپشن پر گرفتار زین قریشی کے فرنٹ مین کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ

    کرپشن پر گرفتار زین قریشی کے فرنٹ مین کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ

    کرپشن پر گرفتار زین قریشی کے فرنٹ مین کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ

    اینٹی کرپشن نے آٹا کی فروخت میں 2ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق ایم این اے زین قریشی کے فرنٹ مین مظہر عباس کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے اور محکمہ خوراک ملتان ریجن کا تمام ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم مظہر عباس کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئر مین ٹاسک فورس برائے خوراک مقرر کر رکھا تھا.

    تاہم بتایا گیا ہے کہ مظہر عباس فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 سو روپے میں فروخت کرتا رہا ہے۔ ملزم روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار آٹے کے تھیلے غیر قانونی طور پر حاصل کر کے بیچتا رہا ہے۔ اسی طرح سابق ایم این اے کے فرنٹ مین نے روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
    معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
    بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
    پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
    ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
    ذرائع کے مطابق زین قریشی کے فرنٹ مین نے اس معاملے میں بے تحاشہ کرپشن کی ہے اور الزام یہ بھی ہے کہ یہ ملزم شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا فرنٹ مین ہے جو انہیں ہر معاملے میں حمایت کرتا تھا

  • ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ مظہر عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا –

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم کو سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا اور زین قریشی کا فرنٹ مین تھا ملزم شیخ مظہر عباس نے 3 سال میں 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ملزم نے فلور ملز مالکان کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کی اورسابق چیئرمین فوڈ پر سرکاری آٹا ری پیک کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے-

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ۔ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا ملزم روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کرتا رہا اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

    سپریم کورٹ: کے پی اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    فلور ملز مالکان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان نےاینٹی کرپشن کیس کو بھجوایا تھاجس پر اینٹی کرپشن ملتان نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ مقدمہ میں ڈی ایف سی احمد جاوید اور سینئر کلرک محمد طارق خان کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے-

  • معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد

    معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد

    عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں
    اک سچ کے تحفظ کیلیے سب سے لڑی ہوں

    معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد جن کا اصل نام فرحت سلطانہ ہے وہ 23 مارچ 1960،ملتان میں پیدا ہوئیں جبکہ تعلیم بہاول پور میں حاصل کی۔30 برس دبئی اور نیویارک میں گزارے اور اب لاہور میں مقیم ہیں۔ ایک عرصے سے شاعری کر رہی ہیں ان کا کلام اہم رسائل جیسے ’فنون‘، ’اوراق‘اور’نقوش‘ میں شائع ہو چکا ہے۔ مشاعروں میں شرکت بھی کرتی رہی ہیں۔ دو شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں’ لڑکیا ں ادھوری ہیں‘ اور ’عشق جینے کا اک سلیقہ‘ شائع ہو چکے ہیں۔ تانیثیت کا مدھم لہجہ ان کی غزلوں کی شناخت ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اس کی خاطر رونا ہنسنا اچھا لگتا ہے
    جیسے دھوپ میں بارش ہونا اچھا لگتا ہے
    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں
    یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے
    سانجھ سویرے کھلتے ہیں جب تیتریوں کے پر
    اس منظر میں منظر ہونا اچھا لگتا ہے
    بارش آ کر برس رہے گی موسم آنے پر
    پھر بھی اپنا درد چھپانا اچھا لگتا ہے
    بادل خوشبو اور جوگی سے آخر کون کہے
    مجھے تمھارا آنا جانا اچھا لگتا ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    عجیب رت ہے یہ ہجر و وصال سے آگے
    کمال ہونے لگا ہے کمال سے آگے
    وہ ایک لمحہ جو تتلی سا اپنے بیچ میں ہے
    اسے میں لے کے چلی ماہ و سال سے آگے
    کوئی جواز ہو ہمدم اب اس رفاقت کا
    تلاش کر مجھے میرے جمال سے آگے
    جواب خواب بھلا خواب کے سوا کیا ہے
    مگر وہ نکلا نہیں ہے سوال سے آگے
    پگھل رہا ہے مرا دن سیاہ راتوں میں
    کہانی گھوم رہی ہے زوال سے آگے
    رکے ہوئے ہیں کنارے پہ وہ تلاطم ہے
    یہ شہر عشق ہے اور ہے مجال سے آگے
    مشام جاں میں کوئی دیپ سا جلائے ہوئے
    نکل چلی ہوں میں رنج و ملال سے آگے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خوشبو کی طرح ملتا ہے وعدہ نہیں کرتا
    موسم کا پرندہ ہے ٹھکانا نہیں کرتا
    وہ عشق میں شعلوں کا طلب گار ہے لیکن
    اس آگ میں مر جانے کا سودا نہیں کرتا
    وہ پچھلی محبت میں مرے دل کا خسارہ
    اسباب دروں وہ کبھی پوچھا نہیں کرتا
    کرتا ہے ہر اک رنگ کی چڑیوں سے وہ باتیں
    پہنائی میں دل کی کبھی اترا نہیں کرتا
    اس شہر میں جینے کی ادا سیکھ رہی ہوں
    بیتے ہوئے کل پر یہ گزارا نہیں کرتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں کسی کے ساتھ ہوں اور وہ کسی کے ساتھ ہوں
    اک مسلسل حادثہ یہ زندگی کے ساتھ ہے

    ماں بن چکی ہوں میں بھی مگر اس سے کیا کہوں
    جو اپنی ماں کے پیار سے آگے نہ جا سکا

    محبت منتقل ہونے لگی ہے
    میں
    اب بچوں کی ہوتی جا رہی ہوں

    عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں
    اک سچ کے تحفظ کیلئے سب سے لڑی ہوں

  • پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم ہر تحصیل میں بی آئی ایس پی کے آفس کھلے ہیں تحصیل آفس میں نئی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے,مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے ڈائنامک سروے کیا جارہا ہے ,اب سروے کے مطابق سماہی پیسوں میں اضافہ کیا گیا جن مستحقین نے اپنے بچوں کو رجسٹریشن کروایا ہے ان کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں,

    ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی دی ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا ،گھی اور چینی سستے نرخ پر فراہم کررہے ہیں سیلاب سے متاثرہ 28 لاکھ خاندانوں کو پیسے دیئے,جن کے پاس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ نہیں ان کا سروے ہورہا ہے ,بلاول بھٹو نے ڈائنامک سروے شروع ہونے پر 25 فیصد اضافہ کیا ہمارے پاس 89 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں جن کو سہہ ماہی امداد دی جارہی یے ورلڈ فوڈ پروگرام ہم نے شروع کیا ہوا ہے غریب خواتین کی امانت میں خیانت کرنے والوں کو سزا دیں گے الیکشن آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں,پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے کے پی کے میں بھی ہماری تیاریاں جاری ہیں ہم الیکشن سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں, عمران خان نے چار سال بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے تھے,

    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کا انہوں نے ڈرامہ رچایا جب استعفے منظور ہوئے اب کہتے ہیں واپس آتے ہیں,کل جو لاہور میں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے جمہوریت میں پرامن احتاج ہر کسی کا حق ہے جاں بحق ورکرز کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں عمران خان اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں عمران خان باجوہ کا کورٹ مارشل اور نئے چیف کے پاؤں پڑنا چاہتے ہیں عمران خان نے محسن کشی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے عمران خان باجوہ صاحب کو اپنا محسن کہتے آئیں ہیں نواز شریف پر پابندی لگائی گئی تو کسی نے بات نہیں کی,عمران خان کہتے ہیں میں جیل بھرو تحریک سے نہیں ڈرتا لیکن ضمانتیں کروانے پہنچ جاتے ہیں,اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنا لیا تو کوئی ریڈ یا گرین لائن نہیں بچے گی پیپلزپارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی,ہم ان کو زیادہ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہیں ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا لاہور ہائیکورٹ نے پانچ دن مجرم کا انتظار کیا اعتراض کرتے ہیں آصف علی زرداری محسن نقوی کو بیٹا بیٹا کہتے ہیں لیکن ایک شخص تو اپنی بیٹی کو بیٹی نہیں کہتا, عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں ہمارے بھی دو کیس عرصہ دراز سے پڑے ہیں اس کا بھی فیصلہ کیاجائے ہمارے ایک وزیراعظم کو پھانسی دی گئی دوسری کو شہید کیا گیا عمران خان نے اپنی اننگز نہیں کھیلی اسے تو کھیلایا گیا عمران خان اب کسی کندھے کا سہارا تلاش کررہے ہیں بلاول بھٹو کی بدولت خارجہ پالیسی کامیاب ہورہی ہے

    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مہنگائی کا احساس ہے,ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے اور انہیں مہنگائی میں ریلیف دیں گے,نیب کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم اور لیڈر آف اپوزیشن کرتے ہیں چیئرمین کا تقرر رولز کے مطابق ہوا ہے کسی سویلین یا ینگ کو موقع دیا جانا چاہیے تھا, آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یہاں آتے ہیں اور خارجہ پالیسی بلاول بھٹو کی وجہ سے کامیاب ہورہی ہے تحریک عدم آصف علی زرداری کی دور اندیشی کی وجہ سے کامیاب ہوئی پنجاب میں بہت جلد اپکو سرپرائز ملے گا کچھ تاش کے پتے ہم نے سینے کیساتھ لگا رکھے ہیں حالات ایک روز میں ٹھیک نہیں ہوتے بنائے جاتے ہیں

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل