Baaghi TV

Category: ملتان

  • پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا

    پاکستانی نوجوان سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹرکاسفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولؐ پر حاضری دی،مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے ثاقب کا پْرتپاک استقبال کیا، ثاقب رحمان کے مطابق مدینہ پہنچ کر دِلی اور رُوحانی سْکون میسر ہوا ہے۔

    پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی


    خیال رہے کہ ثاقب کا ارادہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

    قبل ازیں رواں برس اپریل میں اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر پر نکلنے والا عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے مکہ مکرمہ پہنچا تھا عثمان ارشد نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ مکہ پہنچ کر انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے عثمان نے حج کیلئے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ سے گزشتہ سال یکم اکتوبر کو پیدل سفر کا آغاز کیا تھا۔

    جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

    عثمان اپنے سفر کے دوران ایک ماہ میں کوئٹہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران میں داخل ہوئے، پیدل سفر کے دوران ان کو ویزے کی مشکلات کے سبب ایران سے دبئی بحری سفر اختیار کرنا پڑا۔

  • ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

    ملتان:پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

    ملتان: شاہ رکن عالم کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 2 نو جوان جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کا دعویٰ ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اشارے کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    میرپور ساکرو:نمازعید کے بعد جھگڑا، فائرنگ اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال،ایک ہلاک 6 زخمی

    پولیس کا کہنا ہےکہ نوجوان ہوٹل سےکھانا کھا کرگھر جارہے تھے، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان نویں جماعت کا طالب علم تھا جاں بحق ہونے والے دوسرے نوجوان سمیع اللہ کی عمر 19 سال تھی جب کہ نوجوانوں پر فائرنگ کرنے والا اہلکار فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت پر اہلکاروں کے خلاف مقتول کے والد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کراچی:مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ چار ڈاکوگرفتار

    دوسری جانب اختر آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک مسافر بس رکشہ کو بچاتے ہوئے کار سے جا ٹکرائی جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جس کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے۔

    لودھراں؛ آئل ٹینکر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں گھس گیا، 8 افراد جاں بحق

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ساجد، اس کی اہلیہ تہمینہ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کا تعلق لاہورچونگی امرسدھو سےاور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق خاندان پاکپتن میں اپنے رشتے داروں سے ملنے جا رہا تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں نوید، مزمل اور شمیم بھی قریبی عزیز ہیں۔

    شہری پر تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر واٸرل کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

  • ملتان کے 4 تاجرمبینہ اغوا، خریداری کا جھانسہ دیکر شکارپور بلایا گیا

    ملتان کے 4 تاجرمبینہ اغوا، خریداری کا جھانسہ دیکر شکارپور بلایا گیا

    ملتان کے 4 تاجروں کو شکارپور کے علاقے میں مبینہ اغوا کر لیا گیا جنہیں خریداری کا جھانسہ دے کر سندھ بلایا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی: مبینہ مغویوں کے خاندانی ذرائع کے مطابق چاروں افراد کا تعلق ٹبہ سلطان پور سے ہے ،چاروں تاجر کپڑے کے نمونے لےکر سودا کرنے شکارپور گئے تھے جن میں محمد وکی ، مقصود کمبوہ، عباس اور گاڑی کا ڈرائیور شامل ہیں۔ ان میں سے 2 افراد کا تعلق کمبوہ برادری سے ہے۔

    برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور …

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے غریب لوگوں میں کپڑا تقسیم کرنے کے لیے خریدنے کا کہا تھا اغوا ہونے والے تاجر اپنے ساتھ 7 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا بھی لے کر گئے تھےچاروں افراد کی آخری موبائل فون لوکیشن سندھ میں کچے کے علاقے میں جاکرظاہر ہوئی، تاہم اب ان کی موبائل لوکیشن بھی ظاہر نہیں ہورہی۔

    پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجر کچے کے علاقے میں پہنچ گئے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کےخلاف آپریشن کر کے مغوی باپ بیٹے کو بازیاب کرا لیا گیا-

  • کرپشن پر گرفتار زین قریشی کے فرنٹ مین کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ

    کرپشن پر گرفتار زین قریشی کے فرنٹ مین کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ

    کرپشن پر گرفتار زین قریشی کے فرنٹ مین کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ

    اینٹی کرپشن نے آٹا کی فروخت میں 2ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے سابق ایم این اے زین قریشی کے فرنٹ مین مظہر عباس کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے اور محکمہ خوراک ملتان ریجن کا تمام ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم مظہر عباس کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئر مین ٹاسک فورس برائے خوراک مقرر کر رکھا تھا.

    تاہم بتایا گیا ہے کہ مظہر عباس فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 سو روپے میں فروخت کرتا رہا ہے۔ ملزم روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار آٹے کے تھیلے غیر قانونی طور پر حاصل کر کے بیچتا رہا ہے۔ اسی طرح سابق ایم این اے کے فرنٹ مین نے روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
    معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
    بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
    پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
    ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
    ذرائع کے مطابق زین قریشی کے فرنٹ مین نے اس معاملے میں بے تحاشہ کرپشن کی ہے اور الزام یہ بھی ہے کہ یہ ملزم شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا فرنٹ مین ہے جو انہیں ہر معاملے میں حمایت کرتا تھا

  • ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    ملتان: میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث پی ٹی آئی گرفتار

    لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم شیخ مظہر عباس کو گرفتار کر لیا،ملزم سابق ایم این اے زین قریشی کا فرنٹ مین تھا –

    باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم کو سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے خوراک بنا رکھا تھا اور زین قریشی کا فرنٹ مین تھا ملزم شیخ مظہر عباس نے 3 سال میں 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی ملزم نے فلور ملز مالکان کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے کی رشوت وصول کی اورسابق چیئرمین فوڈ پر سرکاری آٹا ری پیک کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے کا الزام ہے-

    مراکش: سوئزر لینڈ شہریت کی حامل،بینک اکاؤنٹ ہولڈر امیرکبیر بھکارن کو قید کی سزا

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان کے مطابق ملزم فلور ملز سے 645 روپے والا آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1100 روپے میں فروخت کرتا رہا ۔ملزم مظہر عباس کو روزانہ 2 ہزار سے 5 ہزار تھیلا آٹا زبردستی ملتا تھا ملزم روزانہ 10 سے 25 لاکھ روپے کی 3 سال تک کرپشن کرتا رہا اینٹی کرپشن ملتان نے محکمہ خوراک کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

    سپریم کورٹ: کے پی اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    فلور ملز مالکان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ملتان نےاینٹی کرپشن کیس کو بھجوایا تھاجس پر اینٹی کرپشن ملتان نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ مقدمہ میں ڈی ایف سی احمد جاوید اور سینئر کلرک محمد طارق خان کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے-

  • معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد

    معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد

    عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں
    اک سچ کے تحفظ کیلیے سب سے لڑی ہوں

    معروف پاکستانی شاعرہ فرحت زاہد جن کا اصل نام فرحت سلطانہ ہے وہ 23 مارچ 1960،ملتان میں پیدا ہوئیں جبکہ تعلیم بہاول پور میں حاصل کی۔30 برس دبئی اور نیویارک میں گزارے اور اب لاہور میں مقیم ہیں۔ ایک عرصے سے شاعری کر رہی ہیں ان کا کلام اہم رسائل جیسے ’فنون‘، ’اوراق‘اور’نقوش‘ میں شائع ہو چکا ہے۔ مشاعروں میں شرکت بھی کرتی رہی ہیں۔ دو شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں’ لڑکیا ں ادھوری ہیں‘ اور ’عشق جینے کا اک سلیقہ‘ شائع ہو چکے ہیں۔ تانیثیت کا مدھم لہجہ ان کی غزلوں کی شناخت ہے۔

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    اس کی خاطر رونا ہنسنا اچھا لگتا ہے
    جیسے دھوپ میں بارش ہونا اچھا لگتا ہے
    خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں
    یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے
    سانجھ سویرے کھلتے ہیں جب تیتریوں کے پر
    اس منظر میں منظر ہونا اچھا لگتا ہے
    بارش آ کر برس رہے گی موسم آنے پر
    پھر بھی اپنا درد چھپانا اچھا لگتا ہے
    بادل خوشبو اور جوگی سے آخر کون کہے
    مجھے تمھارا آنا جانا اچھا لگتا ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    عجیب رت ہے یہ ہجر و وصال سے آگے
    کمال ہونے لگا ہے کمال سے آگے
    وہ ایک لمحہ جو تتلی سا اپنے بیچ میں ہے
    اسے میں لے کے چلی ماہ و سال سے آگے
    کوئی جواز ہو ہمدم اب اس رفاقت کا
    تلاش کر مجھے میرے جمال سے آگے
    جواب خواب بھلا خواب کے سوا کیا ہے
    مگر وہ نکلا نہیں ہے سوال سے آگے
    پگھل رہا ہے مرا دن سیاہ راتوں میں
    کہانی گھوم رہی ہے زوال سے آگے
    رکے ہوئے ہیں کنارے پہ وہ تلاطم ہے
    یہ شہر عشق ہے اور ہے مجال سے آگے
    مشام جاں میں کوئی دیپ سا جلائے ہوئے
    نکل چلی ہوں میں رنج و ملال سے آگے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    خوشبو کی طرح ملتا ہے وعدہ نہیں کرتا
    موسم کا پرندہ ہے ٹھکانا نہیں کرتا
    وہ عشق میں شعلوں کا طلب گار ہے لیکن
    اس آگ میں مر جانے کا سودا نہیں کرتا
    وہ پچھلی محبت میں مرے دل کا خسارہ
    اسباب دروں وہ کبھی پوچھا نہیں کرتا
    کرتا ہے ہر اک رنگ کی چڑیوں سے وہ باتیں
    پہنائی میں دل کی کبھی اترا نہیں کرتا
    اس شہر میں جینے کی ادا سیکھ رہی ہوں
    بیتے ہوئے کل پر یہ گزارا نہیں کرتا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں کسی کے ساتھ ہوں اور وہ کسی کے ساتھ ہوں
    اک مسلسل حادثہ یہ زندگی کے ساتھ ہے

    ماں بن چکی ہوں میں بھی مگر اس سے کیا کہوں
    جو اپنی ماں کے پیار سے آگے نہ جا سکا

    محبت منتقل ہونے لگی ہے
    میں
    اب بچوں کی ہوتی جا رہی ہوں

    عورت ہوں مگر صورت کہسار کھڑی ہوں
    اک سچ کے تحفظ کیلئے سب سے لڑی ہوں

  • پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی کے رہنما وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم ہر تحصیل میں بی آئی ایس پی کے آفس کھلے ہیں تحصیل آفس میں نئی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے,مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے ڈائنامک سروے کیا جارہا ہے ,اب سروے کے مطابق سماہی پیسوں میں اضافہ کیا گیا جن مستحقین نے اپنے بچوں کو رجسٹریشن کروایا ہے ان کو تعلیمی وظائف دے رہے ہیں,

    ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی دی ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا ،گھی اور چینی سستے نرخ پر فراہم کررہے ہیں سیلاب سے متاثرہ 28 لاکھ خاندانوں کو پیسے دیئے,جن کے پاس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ نہیں ان کا سروے ہورہا ہے ,بلاول بھٹو نے ڈائنامک سروے شروع ہونے پر 25 فیصد اضافہ کیا ہمارے پاس 89 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں جن کو سہہ ماہی امداد دی جارہی یے ورلڈ فوڈ پروگرام ہم نے شروع کیا ہوا ہے غریب خواتین کی امانت میں خیانت کرنے والوں کو سزا دیں گے الیکشن آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیں,پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے کے پی کے میں بھی ہماری تیاریاں جاری ہیں ہم الیکشن سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں, عمران خان نے چار سال بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے تھے,

    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کا انہوں نے ڈرامہ رچایا جب استعفے منظور ہوئے اب کہتے ہیں واپس آتے ہیں,کل جو لاہور میں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے جمہوریت میں پرامن احتاج ہر کسی کا حق ہے جاں بحق ورکرز کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں عمران خان اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں عمران خان باجوہ کا کورٹ مارشل اور نئے چیف کے پاؤں پڑنا چاہتے ہیں عمران خان نے محسن کشی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے عمران خان باجوہ صاحب کو اپنا محسن کہتے آئیں ہیں نواز شریف پر پابندی لگائی گئی تو کسی نے بات نہیں کی,عمران خان کہتے ہیں میں جیل بھرو تحریک سے نہیں ڈرتا لیکن ضمانتیں کروانے پہنچ جاتے ہیں,اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنا لیا تو کوئی ریڈ یا گرین لائن نہیں بچے گی پیپلزپارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی,ہم ان کو زیادہ جانتے ہیں کہ یہ کیا ہیں ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا لاہور ہائیکورٹ نے پانچ دن مجرم کا انتظار کیا اعتراض کرتے ہیں آصف علی زرداری محسن نقوی کو بیٹا بیٹا کہتے ہیں لیکن ایک شخص تو اپنی بیٹی کو بیٹی نہیں کہتا, عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں ہمارے بھی دو کیس عرصہ دراز سے پڑے ہیں اس کا بھی فیصلہ کیاجائے ہمارے ایک وزیراعظم کو پھانسی دی گئی دوسری کو شہید کیا گیا عمران خان نے اپنی اننگز نہیں کھیلی اسے تو کھیلایا گیا عمران خان اب کسی کندھے کا سہارا تلاش کررہے ہیں بلاول بھٹو کی بدولت خارجہ پالیسی کامیاب ہورہی ہے

    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مہنگائی کا احساس ہے,ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے اور انہیں مہنگائی میں ریلیف دیں گے,نیب کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم اور لیڈر آف اپوزیشن کرتے ہیں چیئرمین کا تقرر رولز کے مطابق ہوا ہے کسی سویلین یا ینگ کو موقع دیا جانا چاہیے تھا, آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یہاں آتے ہیں اور خارجہ پالیسی بلاول بھٹو کی وجہ سے کامیاب ہورہی ہے تحریک عدم آصف علی زرداری کی دور اندیشی کی وجہ سے کامیاب ہوئی پنجاب میں بہت جلد اپکو سرپرائز ملے گا کچھ تاش کے پتے ہم نے سینے کیساتھ لگا رکھے ہیں حالات ایک روز میں ٹھیک نہیں ہوتے بنائے جاتے ہیں

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

  • ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے جمع ہوئے اور بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کی جانب سے چوتھے روز ملتان میں جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جہاں کارکنان نواں شہر چوک پر جمع ہوئے،اس موقع پر رہنما بھی موجود تھے پولیس نے رضاکارانہ گرفتاری کی تحریک کے پیش نظر نواں شہر چوک پر قیدیوں کی تین گاڑیوں پہنچائیں تاہم کارکنان اور چند رہنما اس میں بیٹھ کر واپس باہر آگئے۔

    دریں اثنا گرفتاری دینے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے 10 منٹ کیلئے دھرنا دیا تھا عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ 10منٹ تک قیدی وین نہ آئی تو دھرنا ختم کردیں گے اسٹیج سے اعلان کیا گیا تھا کہ گرفتاری دینے والے کارکنان اسٹیج پر موجود رہیں گے-

    بعد ازاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عامر ڈوگر نے جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سابق اراکین، رہنما اور کارکنان گرفتاریوں کے منتظر تھے مگر پولیس نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک کلومیٹردورگاڑیاں کھڑی کردی تھی جبکہ ہم نے نواں شہر چوک پر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر کسی بھی وقت گرفتاری دینے کیلیے تیار ہیں، کل یا پرسوں جیسے ہی عمران خان نے اگرکال دی تودوبارہ گرفتاریاں دینے کیلئے آئیں گے۔

    دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان حکومتی فسطائیت اور بنیادی حقوق کی پامالیوں پر گرفتاریاں دے رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکمرانوں کے 1100ارب روپے کے کیسز معاف کروانے اورمہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج ہے-

  • ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدف

    ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدف

    ملتان: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اورملتان سلطانزکی بیٹنگ جاری ہے ، ۔پاکستان سپر لیگ 8 کا 11واں میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ،

    پی ایس ایل 8 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیدیا، محمد رضوان نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، رائیلی روسو کے ساتھ سنچری پارٹنر شپ بھی قائم کی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے، عماد وسیم نے ٹاس جیت کر رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ 8 میں اب تک 4 میچ کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
    کراچی کنگز کی ٹیم بھی 4 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے صرف ایک میچ جیتا جبکہ تین میچ ہارے ہیں، ٹیبل پوائنٹس پر ملتان سلطانز پہلے نمبر پر جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

    کراچی کنگز کی ٹیم میں میں جیمز وینس، حیدر علی، شعیب ملک، عرفان احمد، میتھیو ویڈ، عماد وسیم شامل بین کٹنگ، عاکف جاوید، محمد عمر، عمران طاہر اور عامر یامین شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، رائلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ خوشدل شاہ، کارلوس بریتھویٹ، اسامہ میر، محمد الیاس، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

    ملتان:پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک کرلی ہے۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقرر 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔

    جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 138 رنز ہی بناسکی، اس طرح ملتان سلطانز نے52 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

     

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔

    سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

     

     

    چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملر 52 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، دیگر کھلاڑیوں میں پولارڈ 32 جبکہ خوشدل شاہ 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن، فہیم اشرف، شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔