Baaghi TV

Category: ملتان

  • جلال پور پیر والا،درجنوں بستیاں اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی

    جلال پور پیر والا،درجنوں بستیاں اب بھی سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں دریاؤں کے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، کئی علاقے آج بھی زیرِ آب ہیں جبکہ متاثرہ آبادی نقل مکانی پر مجبور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا شہر سمیت اس کے گرد و نواح کی درجنوں بستیاں اب بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ نوراجہ بھٹہ کے مقام پر شگاف بند کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے تاکہ مزید آبادی کو سیلاب سے بچایا جا سکے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 5 موٹر وے کا ملتان سے جھانگڑا انٹرچینج تک 13ویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہونا عوامی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ حکام کے مطابق سڑک کی بحالی پانی اترنے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

    پاک پتن میں دریائے ستلج کے کنارے کٹاؤ کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ گاؤں سوڈا مکمل طور پر دریا میں بہہ گیا جبکہ چک باقر کے 50 سے زائد گھر کٹاؤ کی زد میں آگئے ہیں۔ مقامی افراد اپنے گھروں اور زمینوں کے نقصان پر شدید پریشان ہیں۔

    دوسری جانب دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی کیفیت بدستور موجود ہے۔ ٹھٹہ اور سجاول کے علاقوں میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچے کے 10 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔ زرعی زمینوں پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں جس کے بعد مقامی مکین حفاظتی بند پر پناہ لینے پر مجبور ہیں۔مٹیاری اور سعید آباد کے کچے کے علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں، جہاں مکین اپنی مدد آپ کے تحت کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ زرعی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جس سے کسانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات اور آبپاشی حکام کے مطابق آنے والے دنوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے، جس پر نظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

  • جعلی ڈگری کیس:جمشید دستی کو   7 سال قید کی سزا

    جعلی ڈگری کیس:جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا

    ملتان کی مقامی عدالت نے قومی اسمبلی کے سابق رکن جمشید دستی،کو جعلی ڈگری کیس میں سات سال قید کی سزا سنادی۔

    این اے 175 مظفرگڑھ سے منتخب ہونے والے سابق ایم این اے پرالزام تھا کہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنی تعلیمی اسناد جعلی طورپرجمع کروائیں، عدالت نے تمام شواہد اوردلائل سننے کے بعد جرم ثابت ہونے پرانہیں سزا سنائی۔

    اس سے قبل الیکشن کمیشن بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پرجمشید دستی کو نااہل قراردے چکا ہے ان کے خلاف یہ مقدمہ کئی سال سے زیرِسماعت تھا جس میں آج فیصلہ سنا دیا گیاعدالت نے قراردیا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شفافیت کے تقاضے پورے کریں اوراگروہ ایسا نہ کریں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ادھرجمشید دستی نے سزا کے فیصلے کو سیاسی انتقام قراردیا ہے۔

    سونا مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرجاری بیان میں جمشید دستی نے کہا کہ ان کے خلاف یہ کارروائی مخالفین کی سازش ہے اور انہیں جان بوجھ کر انتخابی سیاست سے باہررکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ فیصلے کیخلاف اپیل کرینگے اوراپنی بےگناہی ثابت کریں گے۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق جمشید دستی کی سزا آئندہ عام انتخابات میں ان کے سیاسی مستقبل پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے، ایک وقت میں عوامی حمایت رکھنے والے یہ رہنما اب قانونی مشکلات کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

  • موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند

    موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند

    لاہور: ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

    ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے اور ملتان سے سکھر سفر کرنے والی گاڑیاں متبادل راستے سے سفر کرسکتے ہیں،شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جاسکتی ہےاور اوچ شریف سے انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کر سکتے ہیں، سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جاسکتا ہے اور شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔

    چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا، اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔

  • جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا

    جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا

    ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔

    چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق موٹروے ایم فائیو کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے سیلاب میں بہہ گیا۔سی پی او ملتان نے بتایا کہ اس سے پہلے ایم فائیو کا مغربی حصہ سیلاب میں بہہ گیا تھا، موٹروے پولیس اور این ایچ اے کا عملہ مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ موٹر وے پر دریائے ستلج کا پانی شدید بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی جانب بہہ رہا ہے، پانی کا بہاؤ کم کرنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں، ملتان سے جھانگڑہ تک 8 ویں روز بھی موٹروے بند ہے۔

    ترجمان موٹر وے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ موٹروے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے بند ہیں، ملتان سے سکھر جانے والےمتبادل راستے سے سفر کر سکتے ہیں،موٹر وے پولیس کے مطابق ٹریفک شاہ شمس انٹر چینج سے قومی شاہراہ کی طرف جا سکتی ہے، اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے.ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹرچینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے، شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کر سکتے ہیں۔

  • جلال پور پیروالا: سیلابی پانی نکالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز

    جلال پور پیروالا: سیلابی پانی نکالنے کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز

    جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی نکاسی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

    محکمہ انہار نے شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور دیگر متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی کے اجلاس میں تجویز کا جائزہ لیا گیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق شگاف ڈالنے سے 5 کلومیٹر طویل پائپ لائن متاثر ہو گی، تاہم کمیٹی نے فیصلہ کل پانی کے بہاؤ کی صورتحال دیکھ کر کرنے پر اتفاق کیا۔محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ آٹھ روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی آئی ہے۔ دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے جلال پور اور لودھراں کی طرف جا رہا ہے، جسے دریائے چناب میں ڈالنے کے لیے موٹروے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔

    سیلاب کے باعث ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے روز بھی بند ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جا رہا ہے۔

    جلال پور پیروالا شہر کو بچانا حکومت کی ترجیح ہے،عبدالعلیم خان

    وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہر قیمت پر جلال پور پیروالا شہر کو بچانا حکومت کی ترجیح ہے اور تین ہفتوں سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موٹروے کے دونوں اطراف 20 کلو میٹر تک پانی موجود ہے۔ اگرچہ موٹروے توڑنے کا فیصلہ آسان نہیں، لیکن شہریوں کی جان و مال کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی، این ایچ اے ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ اس مقصد کے لیے این ایچ اے اور محکمہ آبپاشی کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

    امریکا نے فینٹانل اجزا اسمگلنگ پر بھارتی بزنس ویزے منسوخ کر دیے

    برطانیہ فرانس معاہدہ، پہلا غیر قانونی مہاجر فرانس واپس بھیج دیا گیا

    صدر زرداری کا اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ

    قطر کی عالمی عدالت کی صدر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قانونی کارروائی کی کوشش

  • جلالپور  پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہےاوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان ہوا، این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیزبہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا،

    جبکہ،ٹریفک ڈائیورژن پلان سامنے آگیاترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلال پور انٹرچینج سے موڑی جارہی ہےساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے، موٹروے پولیس رہنمائی کے لیے موجود ہے۔

    پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک، کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

    جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جب کہ دریائےچناب کے پانی میں کمی ہونے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے، اوچ شریف روڈ کے شگاف سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں جب کہ لوگوں کو اور املاک کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    کانگو:دو مختلف کشتی حادثات میں 193 افراد جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

  • سیلابی ریلہ،کوٹلا چاکر کے عوام کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

    سیلابی ریلہ،کوٹلا چاکر کے عوام کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) پنجاب پولیس، ہرشر قیوم نے عوام کو ایک اہم اعلان کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ سطلج اور چناب کے پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھتے ہوئے کوٹلا چاکر کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    ڈی ایس پی نے کہا کہ عوام اپنی اور اپنے بچوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری طور پر اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے ریلیف کیمپس میں پہنچیں اور افواہوں یا غلط اطلاعات پر یقین نہ کریں۔انہوں نے زور دیا کہ ایک دوسرے کی باتوں میں آ کر گھروں میں بیٹھے رہنے سے نقصان کا اندیشہ ہے، اس لیے بروقت انخلا ہی محفوظ راستہ ہے۔ڈی ایس پی نے عوام کو متنبہ کیا کہ اپنے بچوں اور اپنی جانوں کو بچائیں، کیونکہ پانی کا بہاؤ بہت تیزی سے آپ کی طرف بڑھ رہا ہے.

    ایشیا کپ 2025: پاکستان نے بھارت کو 128 رنز کا ہدف دے دیا

  • جلال پور پیر والا میں سیلاب سے ریچنگ کا خدشہ ، موٹروے ایم 5 بند

    جلال پور پیر والا میں سیلاب سے ریچنگ کا خدشہ ، موٹروے ایم 5 بند

    سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا کے مقام پر موٹروے ایم 5 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

    ترجمان ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث موٹروے میں بریچنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب، این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ موٹروے کے بچاؤ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی،پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاو میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے، پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ 92 ہزار ہوگیا، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے۔

    جسٹس عائشہ ملک کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو حادثہ ، 5 پولیس اہلکار زخمی

    ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، این ایچ اے حکام کی درخواست پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئیں،ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑی جا رہی ہے جبکہ ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم نے ترک نژاد خاتون کی شکایت کا نوٹس لے لیا

  • جلال پور پیر والا،تباہ کن سیلاب،خیمہ بستی کو سیلاب نے لپیٹ میں لے لیا

    جلال پور پیر والا،تباہ کن سیلاب،خیمہ بستی کو سیلاب نے لپیٹ میں لے لیا

    جلال پور پیر والا میں تباہ کن سیلاب نے مرکزی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے قائم ماڈل خیمہ سٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

    سینکڑوں خیموں پر مشتمل یہ ماڈل خیمہ بستی، جس میں مسجد، اسکول، بچوں کے کھیل کا میدان اور خواتین و مردوں کے لیے علیحدہ باتھ رومز بھی تعمیر کیے گئے تھے۔ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی۔تمام شہریوں کو باحفاظت بروقت نکال لیا گیا ۔ اور خیمہ بستی کو متبادل جگہ منتقلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، ماڈل خیمہ بستی مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم کی نگرانی میں قائم کی گئی تھی، جہاں ہزاروں متاثرین کو عارضی پناہ دی گئی تھی۔ خطرناک صورتحال کے پیشِ نظر رضاکار متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔

  • جلالپور پیروالا: کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 7

    جلالپور پیروالا: کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 7

    جلالپور پیروالا میں نجی کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ دو روز قبل بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات پیش آیا تھا جب ایک نجی کشتی میں 28 افراد سوار تھے۔ کشتی اچانک الٹنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو زندہ بچالیا تھا، جبکہ ابتدائی طور پر 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 تک جا پہنچی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زندہ بچ جانے والے 2 افراد نے قریبی درختوں پر چڑھ کر اپنی جان بچائی تھی، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ دنوں سیلابی صورتحال کے باعث کشتیوں کے الٹنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اسی تناظر میں بہاولپور انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نجی کشتیوں کو تحویل میں لے کر انہیں سرکاری ریسکیو آپریشن کا حصہ بنایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے المناک واقعات سے بچا جاسکے۔