شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد میں غیر معیاری مصالحہ جات اور ناقص میٹریل سے تیار کیچپ والے برگر کی فروخت سرعام جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی کاروائی سے گریزا شہری مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے شہریوں کی اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر سے برگر فوڈ پوائنٹس مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد کے شہریوں کو موت باٹنے لگے غیر معیاری مصالحہ جات اور ناقص میٹریل سے تیار کیچپ والے برگر اور زنگر برگر شجاع آباد کی عوام کو دن بدن جان لیوا پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں ان برگر کی شاپ پر نہ تو صفائی کا انتظام ہے جگہ جگہ گندگی ہی گندگی نظر آتی ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی کا ایسے فوڈ پوائنٹس پر کاروائی نا کرنا ایک سوالیہ نشان ہے شجاع آباد کی سماجی و صحافتی شخصیات نے احکام بالا سے ان دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے
Category: ملتان
شجاع آباد غیر معیاری مصالحہ جات اور کیچپ سےتیار برگر کی فروخت جاری

شجاع آباد انٹر نیشنل فیڈریشن میڈیا جرنلسٹ کی سالگرہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین انصاف پریس کلب شجاع آباد کے سرپرست اعلی الحاج عظمت علی خان بلوچ نے انٹرنیشنل فیڈریشن میڈیا جنرلسٹ پاکستان کی دوسری سلگرہ پر مہمان خصوصی مدعوں کئیے گئے اور الحاج عظمت علی خان بلوچ کے دست مبارک سے انٹرنیشنل نیشنل فیڈریشن میڈیا جنرلسٹ پاکستان کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر چئیرمین میاں محمد آصف شاہین انٹرنیشنل فیڈریشن میڈیا جنرلسٹ پاکستان نے انصاف پریس کلب شجاع آباد کے سرپرست اعلی الحاج عظمت علی خان بلوچ کو اپنے ہاتھوں سے سندھی اجرک پہنائی اس موقع پر الحاج عظمت علی خان بلوچ سرپرست اعلی انصاف پریس کلب شجاع آباد نے سب کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں دعائیں خیر کرائی
شجاع آباد جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرہ کیا گیا
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد قائدملت اسلامیہ مولانافضل الرحمان مدظلہ کے حکم پر جمیعت علماء اسلام تحصیل شجاع آباد میں یکجہتی کشمیر مظاہرہ جامع عزیز العلوم JUIشجاع آباد کے امیر خواجہ عبدالمالک صدیقی نائب امیر مولاناجمال عبدالناصر مولاناثناء اللہ سبحانی ڈپٹی سیکٹری جنرل ضلع ملتان آنجمن تاجران کے صدر حاجی محمدآخترقریشی مفتی محمد عابد قاری محمد آصف قاری محبوب الرحمان عبداللہ شکور ولی الرحمان صدیقی محمد شعیب صدیقی قاری مظفرعلی راووسیم قاری محمدہاشم ڈاکٹررحیم اللہ محمد حسان صدیقی قاری محمدخالد محمدآعظم وکثیر تعداد کارکنان وشہریوں نے شرکت کی آخیر میں مولاناثناء اللہ سبحانی نے دعاکرائیشجاع آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سہولیات با اثر لوگوں تک محدود غریب عوام دھکے کھانے پر مجبور
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں اقربا پروری عام مریض ادویات سے محروم بااثر لوگوں کو سہولیات سے مستفید کرنے کا سلسلہ جاری شہریوں کا وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ادویات کی لسٹ آویزاں کی جاتی تھی تاکہ مریضوں اور ڈاکٹروں کو ادویات کی موجودگی کا علم ہوسکے مگر چند ماہ سے عملے نے کرپشن کرنے کے لیے لسٹ لگانا چھوڑ دی ہےجس کی وجہ سے ہسپتال میں عام غریب مریضوں کو ادویات نہیں دی جاتی اور باہر سے خرید کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ بااثر اور غیر مستحق لوگوں کو ادویات دی جاتی ہیں اور عملہ بھی آپس میں ادویات کی بندربانٹ کر رہا ہے شہریوں نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کمشنر ملتان اور اعلی حکام سے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی ملتان ریجن
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن۔ محمد رمضان سعیدی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7135چالان اور ون ڈسٹرکٹ ون یونٹ کےتحت08 ایف آئی آر کا اندراج کرنے کے ساتھ 3050000کاجرمانہ کرنے کے علاوہ11ڈرائیورزکوگرفتار کیا گیاایس پی ہما نصیب ۔
موبائل ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس کی پرفارمنس رپورٹ گزشتہ ماہ (جنوری) 2021
17مرتبہ روڈ شوزوروڈ سیفٹی کیمپس اور19 ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نےگشتہ ماہ(جنوری) کی پرفارمنس رپورٹ جاری کر دی جس میں موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نےآگاہی مہم کے دوران28 تعلیمی اداروں283 پبلک پلیسیز 232 ٹیکسی رکشہ بس اور ٹرک اسٹینڈز 214 کمرشل مارکیٹ 113مختلف دیہات 80ہسپتال اور دہی مرکز صحت 128پٹرول پمپس اور 66 بینکوں کا دورہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ملتان ریجن کی مختلف شاہراہوں پر100 سست رفتار گاڑیوں ،ٹرالواور ٹرکٹیر ٹرلی پر ریفلیکٹرز سٹیکرز لگائےگئےاس دوران15000 افراد میں روڈ سیفٹی ٹریفک قوانین کرونا وائرس سموگ،فوگ گرین ہائی ویزاورکم عمرڈرائیورز کے موضوعات پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کی ترویج کے لیےکبیل آپریٹرز کے ذریعے شعور بھی اجاگر کیا اور میڈیا نے بھی اس آگاہی مہم میں بھرپور تعاون کیا ۔
شجاع آباد خالد محمود کو لیبر ونگ کا صدر بننے پر مبارک باد
شجاع آباد
ہم ایم این اے خان ابراہیم خان کے درینہ ساتھی ہردلعزیز شخصیت خالد محمود چئیرمین کو لیبر ونگ تحصیل شجاع آباد کا صدر بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کے وہ اپنا کام ایمانداری سے سے سر انجام دیں گے اور غریب عوام جو اس وقت مہنگائی اور بے روز گاری کا شکار ہیں انکے حقوق کی آواز بنے گے اور اپنے محبوب قائد کے اعتماد پر پورا اتریں گے منجانب خان ناصر خان شیخ بابر چوہدری صغیر احمد بگو ملک آصف اسلام دلشاد خان خواجہ وقاص اسلم
شجاع آباد حکومت کی ھدایت پر ٹائیفائیڈ کے انجکشن لگانے کا سلسلہ جاری
شجاع آباد
شجاع آباد حکومت پاکستان کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح شجاع آباد میں بھی1 فروری سے 15 فروری تک 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو گھر گھر جاکر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے انجکشن لگائے جارہیں جگہ جگہ پر شہر بھر میں کیمپ لگائیں گئے ہیں گھروں کے علاوہ ہیلتھ ورکر ٹیمیں سکولوں میں بھی بچوں اور بچیوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے انجکشن لگا رہے حکومت کے اس اقدام کو عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے سراہا ہے اور ہیلتھ ورکرز ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں
شجاع آباد آزادی کشمیر کی جدو جہد پوری امت کا مشترکہ كاز ہے جمیعت علمائے پاکستان
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) آزادی کشمیر کی جدو جہد پوری امت کا مشترکہ کاز ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے موجودہ حکومت نے کشمیری قوم کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جمعیت علماء پاکستان شجاع آباد کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نوری جامع مسجد سے نکالی گئ اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام جامع مسجد تفہیم القرآن سے ریلی نکالی گئ ریلی کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. جماعت اسلامی ضلع ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی. جماعت اہلسنت کے رہنما صاحبزادہ حسان احمد خان اظہری. اے ٹی آئی کے سابق رہنما ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل نون. تحصیل امیر جماعت اسلامی میاں حامد بودلہ. جمعیت علماء پاکستان کے ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ محمد عرفان قادری. جماعت اسلامی کے رہنما بابر درانی سمیت دیگر نے کی اللہ والے چوک پر قائدین نے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوۓ کہا کشمیر پاکستان کا لازم جز ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ہم سے الگ نہیں کرسکتی پوری دنیا نے دیکھ لیا کشمیر نے کس کے حق میں فیصلہ دیا ہے 72 سالوں سے کشمیری مسلمان بھارتی ظلم و ستم کا شکار ہیں لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نزرانہ دے چکے مگر اب کشمر کی آزادی قریب ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا حاجی عاشق علی قادری نے کہا ہم قیام پاکستان کے بعد سے ہی کشمیری کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں مگر کشمیر کی آزادی کے لئے اب عمل کام کرنا ہوگا جس کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اللہ ہے حکومت وقت کشمیری قوم کے لئے عمل کچھ نہیں کر رہی ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا اب باتوں کا وقت ختم ہوچکا افواج پاکستان کشمیر میں جہاد کا اعلان کرے پوری قوم آپ کے ساتھ ہوگی. حسان اظہری. علامہ عرفان قادری نے کہا آج کشمیر سمیت پوری دنیا میں مسلمان ظلم ستم کا شکار ہے پوری ملت اسلامیہ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آزادی کشمیر اور قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ کی جنگ لڑے یہ مسئلہ پوری امت کا مشترکہ مسئلہ ہے رانا طفیل نون نے کہا بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے کشمیر ہمارا تھا ہے اور رہے گا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوگا ہم ہمیشہ امام شاہ احمد نورانی. قاضی حسین احمد. مولانا عبدالستار خان نیازی کے مشن پر چلتے ہوۓ آزادی کشمیر کی جنگ لڑتے رہے گے ریلی میں جمعیت علماء پاکستان کے عبدالوھاب قادری. حافظ شیراز حیدری. وزیر نورانی. یامین نورانی. قاسم ہاشمی. عیش محمد حیدری. راؤ وقار. جماعت اسلامی کے بابر درانی. عارف اسماعیل ایڈووکیٹ. افظل قریشی. شیخ ریاض الدین سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی

شجاع آباد کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےوہ وقت دور نہی جب کشمیری بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے
شجاع آبا( نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر ہماری شہ رگ ہے وہ وقت دور نہی جب ہماری کشمیری مائیں بہنیں بچے آزادی کی زندگی بسر کریں گے مودی سرکار اپنی درندگی فوری بند کرو ورنہ اینٹ کا جواب ہم پتھر سے دینا جانتے ہیں پاکستان تحریک انصاف شجاع آباد ایم این اے خان ابراہیم کے درینہ ساتھی نے اپنے گھر پر انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاں
تفصیل کے مطابق
تحریک انصاف کے رہنما خان ناصر خان ایم این اے ابراہیم خان کے درینہ ساتھی نے اپنے گھر پر انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم سکون سے نہی بیٹھے گی مودی سرکاری کی جانب سے جو کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم کیے جارہے ہیں ہم ان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مودی سرکار کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر مودی سرکاری نے کشمیری بہن بھائیوں پر فوری ظلم وبربریت بند نہ کی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں کشمیر کل بھی ہمارا تھا اور اج بھی ہمارا ہے ناصر خان نے مزید کہا کے کشمیری بہن بھائیوں کے خون کا حساب لیں گے خون کا ایک قطرہ بھی مودی سرکار کو معاف نہیں کیا جائیں گا
انجمن تاجران، وکلاء , علماء کرام نے کشمیر میں بھارتی عزائم کو بزدلی اور دنیا کی بھارتی ظلم کے خلاف خاموشی کو لمحہ فکریہ قراردیدیا
شجاع آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے۔ ریلی نوری جامع مسجد سے نکالی گئی ریلی نوری جامع مسجد ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی اللہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے شہر بھر میں مختلف مکتبہ فکر کے نمائندوں کی طرف سے ریلیاں نکالی گیجمعیت علماء اسلام , انجمن تاجران,جماعت اسلامی, تحریک لبیک اور مختلف تنظیموں اور شہریوں کی جانب کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی ریلی میں سیاسی سماجی مذہبی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ریلی میں, , انجمن تاجران، وکلاء , علماء کرام نے کشمیر میں بھارتی عزائم کو بزدلی اور دنیا کی بھارتی ظلم کے خلاف خاموشی کو لمحہ فکریہ قرار دیا صاحبزادہ حسان اظہری کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسلہ جمہوری طریقوں سے ممکن نہیں اس کے لیے جارحانہ پالیسی اختیار کرنا ھو گی پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کی تحریک سے وابستہ ہے جب تک کشمیری بھائیوں پر ظلم ہوگا پاکستان سکون سے نہیں بیٹھے گا ۔







