شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے جو ٹیم تشکیل دی گئی ہے وہ صبح سے لے کر شام تک شجاع آباد کے مین چوک میں بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف عمل رہتے ہیں اہلیان شہر کی کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر سے ہنگامی بنیادوں پر آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلنے لگا جبکہ انتظامیہ نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہےشہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے سکول آنے جانے والے بچوں کو ہر لمحہ خطرہ رہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بار احتجاج کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوء تک نہیں رینگی اہلیان شہر و سماجی حلقوں نے کمشنر ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد و دیگر اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ شہر بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے جنگی بنیادوں پر مہم چلائی جائے تاکہ معصوم بچے اور والدین سُکھ کا سانس لے سکیں۔
Category: ملتان
-
شجاع آباد آوارہ کتوں کی بھر ما ر انتظامیہ لا عالم عوام پریشان
-

شجاع آباد زمیندار کے وحشی درندے بیٹے کی دس سالہ بچے سے بدفعلی کا معاملہ
شجاع آباد,(نمائندہ باغی ٹی وی )
زمیندار کے وحشی درندے بیٹے کی 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی مقدمہ درج کرانے پر زمیندار کے ساتھیوں کابچے کے گھر پر دھاوا پولیس ملزمان گرفتارنہیں کررہی انصاف نہ ملا تو آرپی او آفس کے سامنے خودکشی کرلوں گا متاثرہ بچے کے والد کا اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج
تفصیلات کے مطابق
موضع گردیز پور کے رہائشی محمدیوسف کا10سالہ بیٹا محمدعمیر گلی میں کھیل رہاتھا کہ زمیندار کے جوانی کے نشے میں مست درندہ صفت بیٹے کیف نے دس سالہ بچے کو چیز دہانے کے بہانے ویرانے میں لے گیا اور اس کی ساتھ بدفعلی کرڈالی بچے کے شور پر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ملزم کیف دھمکیاں دیتا ہوا فرار ہوگیا متاثرہ بچے کے والد محمدیوسف نے تھانے میں ملزم کیف کے خلاف بدفعلی کامقدمہ درج کرایا تو زمیندار کے ساتھی رانا شوکت حیات, شوکت حسین, رانا صاحب یار, لیاقت حسین, رانا صفدر حسین, رانا عاشق حسین سمیت 15سے 20 افراد نے محمدیوسف کے گھر پر دھاوا بول دیا اور دھمکیاں دی کہ اگر مقدمہ وا پس نہ لیا تو ہم تمہیں مار دیں گے متاثرہ بچے کے والد محمدیوسف نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی اور ملزم کے رشتہ دار ہمیں مسلسل جان سے مارنے کی دھکمیاں دے رہے ہیں ہمارا گھر سے نکلنا بھی محال ہوگیا ملزم گرفتارنہ ہوا تو میں آرپی او آفس ملتان کے سامنے خودکشی کرلوں گا انہوں نے اعلیٰ احکام سے بھی فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے -

شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے فوری طبی امداد کے سلسلے میں آگاہی مہم کا آغاز
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ۔
پنجاب ہائی وے پولیس اور ایمرجنسی سروس1122 کاٹریفک حادثات کے پیش نظرمشترکہ طور پرطبی امداد کے سلسلے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔
تفصیلات کے مطابق
ایس پی ہما نصیب پنجاب ہائی وے پیٹرول ملتان ریجن کی ہدایت اور زیر نگرانی موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال نے ایمرجنسی سروس کے اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے بتلایا ۔شاہراوں پر سفرکو محفوظ بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس نے حادثات کی روک تھام کے لیےٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہوا ہے ۔مذید ایمرجنسی سروس 1122 کے سینئر ڈاکٹر محمدعثمان نے بتلایاپاکستان میں ہر سال ہزاروں افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں ان حادثات کی وجوہات میں 92 فیصد انسانی غلطی ہوتی ہے جبکہ باقی آٹھ فیصد میں ہماری گاڑی کی خرابی ،موسم کی خرابی اورروڈ اسٹرکچر کی خرابی شامل ہوتی ہے۔پٹرولنگ پولیس کے قیام کے بعد سے روڈ پر حادثات کی صورت میں بروقت طبی امداد کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاں ہونے میں کمی آئی ہے اس ضمن میں سب سے بڑی ذمہ داری ہرفرد پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اصولوں پرعمل یقینی طور پرکریں اور ایک باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ہر شہری حادثات کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 اور ہیلپ لائن 1122 سے بروقت مدد لیں اور دوسروں کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ بروقت طبی امداد ملنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو سکے ۔ -
شجاع آباد گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے ہونہار طالب علم کا اعزاز
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے ہونہار طالب علم صدیق خان نے بی ایس سی کے سالانہ امتحان میں 654 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارے ، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا
شجاع آباد کے دیہی علاقہ چاہ گنجے والا کے رہائشی محنت کش مزدور کا بیٹا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج شجاع آباد کلاس 4th ایئرکے ہونہار طالب علم محمد صدیق خان نے ستمبر سال 2020 کو ہونے والے سالانہ امتحان میں بی ایس سی ڈبل میتھ فزکس کے مضامین کے ساتھ شرکت کی اور 654 نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کر کے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا صدیق خان نے میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی میدان میں اس کامیابی و کامرانی میرے والدین کی دعاوں اور قابل فخر اساتذہ کی ان تھک محنتوں کا ثمر ہے یاد رہے صدیق خان تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے والد کا ھاتھ بٹانے کے لئے سبزی منڈی میں سبزی بیچتا ہے تاکہ گھر کے اخراجات کے ساتھ اپنے تعلیمی اخراجات کا بوجھ بھی اٹھا سکے ۔ دیہات میں رہتے ہوئے گھر میں موجود مال مویشیوں کی نگہداشت بھی صدیق خان کی روز مرہ معمولات کا حصہ ہیں محنت کش مزدور کا یہ ہونہار طالب علم بیٹا اعلی تعلیم کے حصول کے لئے پر عزم دکھائی دیتا ہے -

جاوید اختر محمود کا 22 فروری سے ڈویژنل شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کا اعلان
ڈویژنل انتظامیہ کا عزم ہے کہ ملتان بنے گا پھولوں، روشنیوں کا شہر۔ شہر میں جشن بہاراں، لوک ورثہ میلہ سجے گا۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے پی ایچ کو بڑے پیمانے پر پھولدار پودے لگانے کا حکم دیا ہے۔
جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ 22 فروری سے ڈویژنل شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ گرین کلین مہم کے تحت لوکل اجناس کے تیار درخت لگائے جائیں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو چوک کمہارانوالہ تا سہو چوک تک لائٹس لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن خراب پولز تبدیل،سٹریٹ لائٹس فعال کرے۔تمام لائٹوں کا فارنزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ کارپوریشن کو مستحکم کرنے کیلئے 1 اسکوئیٹر، 2 ٹرک خریدنے کی اجازت دیدی گئ ہے۔ ریکولیشن برانچ کو مستحکم کرکے انسداد تجاوزات آپریشن میں تیزی لائ جائے گی۔ کمشنر کاپی ایچ اے کو قلعہ کہنہ قاسم باغ کے اطراف جاگنگ ٹریک بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ پی ایچ اے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جوائنٹ سپیشل اسکواڈ مرتب کرے۔ بلڈنگ میٹیریل دکانوں کی شہر میں بھرمار کو کنٹرول کرنے بارے میکنزم بنایا جائے۔ کمشنر کا لوک ورثہ میلہ کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا۔ شہریوں کی تفریح کیلئے لوک ورثہ میلہ کو یادگار بنائیں گے۔
کمشنر کا لوک ورثہ میلہ، جشن بہاراں کیلئے ضلعی انتظامیہ، پی ایچ اے کو ٹاسک دیا گیا ہے ۔ -

شجاع آباد ہم 14 فروری یوم حیا کے طور پر منائیں گے جمیعت علمائے پاکستان
پریس ریلیز
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )جے یو پی آج 14 فروری یوم حیاء کے طور پر مناۓ گی غیر شرعی تہوار پر پابندی عائد کی جاۓ تحفظ ختم نبوت ص کے لئے ہر میدان میں امام نورانی کے کارکن کھڑے ہونگے اور منکرین ختم نبوت ص کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حاجی عاشق علی خان قادری. ضلعی سیئنر نائب صدر علامہ عرفان قادری. عبدالوھاب قادری. حافظ شیراز حیدری. حبیب الرحمان مہروی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا پوری قوم آج 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر مناۓ یہ ملک سیدہ خاتون جنت بی بی فاطمہ الزھرہ رضہ کی حیاء کا پیکر ملک ہے یہاں پر ویلنٹائن ڈے جیسے بہودہ تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں حکومت اس غیر شرعی تہوار پر پابندی عائد کرے اور آج کے دن کو یوم حیاء کے طور پر منانے کا سرکاری سطع پر اعلان کرے جمعیت علماء پاکستان آج کے دن کو یوم حیاء اور دعا کے طور پر مناۓ گی عاشق علی قادری نے مزید کہا جے یو پی نظام مصطفئ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاظ کے لئے جدو جہد کرنے والی ملک کی سب سے پہلی اور ملک گیر جماعت ہے تحفظ ناموس رسالت ص کے لئے ہم کسی قسم کی قربانی دینے سے دریخ نہیں کرے گے فرانسی گستاخی پر ہمارے دل آج بھی رنجیدہ ہیں حکومت فرانسی گستاخی پر سرکاری سطع پر دنیا بھر میں سخت ترین احتجاج کرے اور فرانس سے تعلقات کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے فرانسی سفیر کی بے دخلی ہر مسلمان کا ایمانی مطالبہ ہے جس کی ہم ہمیشہ حمایت جاری رکھے گے -

شجاع آباد ٹرک اور ہائی ایس کے درمیان تصادم 5 افراد زخمی
کھوکھراں( نمائندہ باغی ٹی وی ) پرانا شجاع آباد ایکسپریس روڈ پر ہائی ایس اور ٹرک کے ساتھ تصادم
تفصیلات کے مطابق ملتان سے شجاع آباد جاتے ہوۓ پل بلیل کے ساتھ نشتر 2 کے سامنے ہائی ایس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تقریباً 5افراد زخمی ہوگئے یہ واقع تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا 1122شجاع آباد نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شجاع میں شفٹ کر دیا ہے چوکی بلیل اور پٹرولنگ پولیس سکندرا آباد نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کی روانی کو بحال کیا -

بہتر انفراسٹرکچر اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کیا اقدامت اٹھائے
ملتان، کمشنر جاوید اختر محمود شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے ایک اور مشن میں سرخرو ہویے۔
انتظامیہ نے غیر قانونی بس اڈوں کی آڑ میں قبضہ مافیا کے خلاف قانونی معرکہ سر کرلیا۔ معزز عدالت عالیہ نے ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈے شہر سے منتقل کرنے کے کیس میں انتظامیہ کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے ۔ہائی کورٹ نے غیر قانونی ڈیرہ اڈہ بس سٹینڈ کو منتقل کرنے کیلئے 30 دن کی ٹائم لائن دیدی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
کمشنر ملتان: کسی کا روزگار تباہ کرنا مقصد نہیں،تمام اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ میں مناسب جگہ دی جائے گی۔ڈیرہ اڈا کی اراضی واگزار کراکے خوبصورت گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ بنایا جائے گا۔منتقل ہونیوالے بس اڈوں کو جنرل بس سٹینڈ پر تمام سہولیات میسر کی جائیں۔ڈی کلاس اڈوں کی منتقلی سے انفراسٹرکچر بہتر اور ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ ٹرانسپورٹرز کو شہری حدود کے بجائے متبادل روٹس فراہم کرکے ٹریفک لوڈ کم کیاجائے گا۔ اڈوں کی منتقلی کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر سول سوسائٹی کا ڈویژنل انتظامیہ کے اقدام پر اظہار مسرت۔ -

شجاع آباد سال 2021 پریس کلب بستی ملوک کے انتخابات مکمل
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پریس کلب سال 2021انتخابات چوہدری وحید اخترصدر,ملک انصر عباس جنرل سیکرٹری منتخب۔بستی ملوک پریس کلب کے انتخابات سال 2021 کےلئے الیکشن کمیشن کے فرائض سینئر صحافی ضلع لودھراں چوہدری عرفان فرحت نے سر انجام دئیے جبکہ ان کے ہمراہ معاونت کےلئے بانی فورٹ پبلک سکول بستی ملوک چوہدری عبدالحفیظ,پرنسپل مجاہد ماڈل سکول بستی ملوک راؤ توفیق,مرکزی صدر انجمن تاجران بستی ملک راؤ مقیم انجم,سر پرست اعلی انجمن تاجران مہر نواز,صدر ایل پی جی گیس ایسوسی ایشن رانا ہارون,سیاسی,سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری مختیار احمد, میاں قاسم آرائیں اور اخبار فروش یونین کے صدر عبدالحق بھی موجود تھے ووٹنگ دن 1بجے سے دن 3بجے تک جاری رہی گںتی کے بعد کامیاب امیدواران کا اعلان کیا گیا کل ووٹ 12 میں سے صدارت کے امید وار چوہدری اشفاق احمد نے 5جبکہ مد مقابل چوہدری وحید اختر نے 7ووٹ حاصل کئے اورصدر پریس کلب بستی ملوک سال 2021منتخب ہوئے اسی طرح نائب صدر کے امید وار طیب فاروق جٹ نے 4ووٹ جبکہ ثاقب ممتاز ملک نے 8ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جوائنٹ سیکرٹری کےلئے چوہدری شوکت نے 5جبکہ رانا ارشد جعفر 7ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور دیگر امیداور جن میں جنرل سیکرٹری ملک انصر عباس,سینئر نائب صدر ملک عبدالرشید,فنانس سیکرٹری چوہدری افتخار احمد,نفارمیشن سیکرٹری رانا تصور علی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔تھانہ بستی ملوک کی طرف سے انتخابات کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے جیسے ہی نتائج کا اعلان ہوا کامیاب امیدواران کا اعلان ہوا ممبران پریس کلب کی طرف سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا نومنتخب عہدیداران کو پریس کلب سے بہت بڑی ریلی کی صورت میں بستی ملوک کا چکر لگایا پورے راستے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہی ممبر بستی ملوک پریس کلب چوہدری رضوان یوسف نے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر عشائیہ دیا
-

ریلوے روڈ منگول چوک شجاع آباد انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار
شجاع آباد (نمائدہ باغی ٹی وی ) ریلوے روڈ منگول چوک شجاع آباد انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار ایک عرصہ دراز سے ریلوے روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب واقع یہ منگول چوک خستہ حال اور بدحالی کا شکار ہے روڈ میں جگہ جگہ گڑھے بنے ہونے کے باعث آئے روز حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں
منگول چوک کی خستہ حالی کے باعث عوام شدید ذہنی پریشانی سے دوچار ہے ریلوے پھاٹک منگول چوک تا عبداللہ چوک تک سپیڈ بریکر تک نہیں بنائے گئے سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث ماضی میں اور حال میں خوفناک حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں کچھ عرصہ قبل ایک خوفناک ایکسیڈنٹ میں نوجوان کی جان چلی گئی اور کئی تاحیات معذور بھی ہو چکے ہیں مگر پھر بھی شجاع آباد کی انتظامیہ اس مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے
عوام الناس کی ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ اس عوامی مسئلہ کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔ منگول چوک کو مکمل طور پر تعمیر کیا جائے اور ریلوے پھاٹک تا عبداللہ چوک تک سپیڈ بریکر بھی بنائے جائیں کیوں کے ریلوے روڈ شجاع آباد کا میں روڈ ہے اور یہاں پر ٹریفک کا بہاؤ بھی بہت زیادہ ہے
رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد