Baaghi TV

Category: ملتان

  • جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ،  لاک ڈاؤن کے بعد عوام کو مثبت تفریحی موقعے کا تحفہ

    جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ، لاک ڈاؤن کے بعد عوام کو مثبت تفریحی موقعے کا تحفہ

    ملتان کی اولیاء کرام کی دھرتی کے باسیوں کیلئے طویل لاک ڈاؤن کے بعد اچھی خبرآئی ہے- ڈویژنل انتظامیہ کا خطے کی صدیوں پرانی تہذیب عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے- ۔کمشنر جاوید اختر محمود نے جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ سجانے کا حکم جاری کردیا ہے-

    کمشنر جاوید اختر محمود کی ہدایت پر قلعہ کہنہ قاسم باغ پر میلہ سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئےں- لوک ورثہ میلہ کے انتظامات بارے کمیٹی مخلتف محکموں پر مشتمل خصوصی کمیٹی بھی تشکیل کردی گئی – کمشنر ملتان نے کہا کہ جنوبی پنجاب لوک ورثہ میلہ میں اس خطے کا کلچر اجاگر کیا جائے گا۔ سرکاری و نجی اداروں سمیت سول سوسائٹی کو مخلتف کلچرل سٹالز لگانے کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ جاوید اختر محمود کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا لاک ڈاؤن کے بعد مثبت تفریحی مواقع دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لوک ورثہ میلہ کے ذریعے اس خطے کا ٹیلنٹ اور ہنر سامنے لانا مشن ہے۔ شہریوں اور فنکاروں میں لوک ورثہ میلہ کے حوالے سے دیدنی جوش و خروش- ڈپٹی کمشنر ملتان کنوینئر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شریک کنوینئر مقرر کردیے گئے-

    ملتان میں ریجنل ڈائیریکٹر سمال انڈسٹریز سیکرٹری، سی پی او ملتان ممبر کمیٹی مقرر کردیے گئے ہیں- ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ممبران کمیٹی ہونگے- چیف کارپوریشن افسر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈائیریکٹر آرٹس کونسل کمیٹی میں شامل ہوں گے- سی ٹی او، سی او ہیلتھ، سول ڈیفنس افسر، ضلعی افسر ریسکو 1122 کمیٹی کا حصہ رہیں گے-

  • بستی ملوک ریٹائر فوجی کا بیٹا اغوا ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی

    بستی ملوک ریٹائر فوجی کا بیٹا اغوا ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )بستی ملوک کے قریبی علاقہ چکنمبر 369ڈبلیو بی کے رہائشی شوکت علی ولد واحد بخش ریٹائر فوجی نے بتایا کہ میرا بیٹا اللہ بچایا عرف محمد علی بعمر21سال جو کہ سرگودھا فیکٹری میں کام کرتا تھا پچھلے ماہ سے لاپتہ ہے کچھ دن قبل مجھے ایک نمبر سے کال آئی کہ آپ کا بیٹا ہمارے پاس ہے 5لاکھ روپے دے کر اپنے بیٹے کو لے جاو بصورت دیگر ہم اسے قتل کر دے گے میں غریب آدمی ہوں ایک ہاتھ سے بھی معذور ہوں میرا اللہ کے بعد واحد سہارا میرا بیٹے ہے پولیس تھانہ صدر دنیا پور کو واقع کی اطلاع کی پولیس نے نمبر ٹریس کیا جو کہ جہانگیر نامی شخص کوڈ ادوکے نام پر رجسٹرڈ ہے ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت چکا ہے پولیس نے نہ ہی مقدمہ درج کیا اور نہ میرے بیٹے کی تلاش میں کوئی پیش رفت ہوئی اسی دوران اسی نمبر سے دوبارہ کال آئی اور اس شخص نے کہا کہ پیسے نہ دینے پر آپ کے بیٹے کو قتل کر دیا ہے اس کی لاش پہاڑوں میں پھنک دی ہے اٹھا کر لے جاو میری آئی جی پنجاب سیمت دیگر اعلی حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے بازیاب کروایا جائے

  • بستی ملوک مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جوا پولیس کی دبنگ انٹری تین جواری گرفتار باقی سب فرار

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں کا جواء پولیس کی دبنگ انٹری تین جواری گرفتار باقی فرار گیارہ سے زائد جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کاروائی شروع ۔تفصیلات کیمطابق تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑ کے نواحی علاقہ موضع کبیرپور میں مرغوں کی لڑائی کا دنگل سجا ہواتھا کہ تھانہ بستی ملوک کے ایس ایچ او اکرم بھٹی اے ایس آئی بلال نےہمراہ نفری دبنگ انٹری کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور تین جواریوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر جواری موٹرسائیکلز ودیگر چیزیں چھوڑ فرار ہوگئے تاہم پولیس نے گیارہ سے زائد جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تین جواریوں حوالات میں بندکردئیے مزید پولیس نے موٹرسائیکلز و دیگرسامان قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔

  • شجاع آباد غیر معیاری مصالحہ جات اور کیچپ سےتیار برگر کی فروخت جاری

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد میں غیر معیاری مصالحہ جات اور ناقص میٹریل سے تیار کیچپ والے برگر کی فروخت سرعام جاری محکمہ فوڈ اتھارٹی کاروائی سے گریزا شہری مختلف اقسام کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے شہریوں کی اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر سے برگر فوڈ پوائنٹس مالکان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
    تفصیلات کے مطابق
    شجاع آباد کے شہریوں کو موت باٹنے لگے غیر معیاری مصالحہ جات اور ناقص میٹریل سے تیار کیچپ والے برگر اور زنگر برگر شجاع آباد کی عوام کو دن بدن جان لیوا پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں ان برگر کی شاپ پر نہ تو صفائی کا انتظام ہے جگہ جگہ گندگی ہی گندگی نظر آتی ہے محکمہ فوڈ اتھارٹی کا ایسے فوڈ پوائنٹس پر کاروائی نا کرنا ایک سوالیہ نشان ہے شجاع آباد کی سماجی و صحافتی شخصیات نے احکام بالا سے ان دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • شجاع آباد انٹر نیشنل فیڈریشن میڈیا  جرنلسٹ کی سالگرہ پر ایک  تقریب منعقد کی گئی

    شجاع آباد انٹر نیشنل فیڈریشن میڈیا جرنلسٹ کی سالگرہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    متحدہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین انصاف پریس کلب شجاع آباد کے سرپرست اعلی الحاج عظمت علی خان بلوچ نے انٹرنیشنل فیڈریشن میڈیا جنرلسٹ پاکستان کی دوسری سلگرہ پر مہمان خصوصی مدعوں کئیے گئے اور الحاج عظمت علی خان بلوچ کے دست مبارک سے انٹرنیشنل نیشنل فیڈریشن میڈیا جنرلسٹ پاکستان کی دوسری سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر چئیرمین میاں محمد آصف شاہین انٹرنیشنل فیڈریشن میڈیا جنرلسٹ پاکستان نے انصاف پریس کلب شجاع آباد کے سرپرست اعلی الحاج عظمت علی خان بلوچ کو اپنے ہاتھوں سے سندھی اجرک پہنائی اس موقع پر الحاج عظمت علی خان بلوچ سرپرست اعلی انصاف پریس کلب شجاع آباد نے سب کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں دعائیں خیر کرائی

  • شجاع آباد جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرہ کیا گیا

    شجاع آباد جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظاہرہ کیا گیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد قائدملت اسلامیہ مولانافضل الرحمان مدظلہ کے حکم پر جمیعت علماء اسلام تحصیل شجاع آباد میں یکجہتی کشمیر مظاہرہ جامع عزیز العلوم JUIشجاع آباد کے امیر خواجہ عبدالمالک صدیقی نائب امیر مولاناجمال عبدالناصر مولاناثناء اللہ سبحانی ڈپٹی سیکٹری جنرل ضلع ملتان آنجمن تاجران کے صدر حاجی محمدآخترقریشی مفتی محمد عابد قاری محمد آصف قاری محبوب الرحمان عبداللہ شکور ولی الرحمان صدیقی محمد شعیب صدیقی قاری مظفرعلی راووسیم قاری محمدہاشم ڈاکٹررحیم اللہ محمد حسان صدیقی قاری محمدخالد محمدآعظم وکثیر تعداد کارکنان وشہریوں نے شرکت کی آخیر میں مولاناثناء اللہ سبحانی نے دعاکرائی

  • شجاع آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سہولیات با اثر لوگوں تک محدود غریب عوام دھکے کھانے پر مجبور

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں اقربا پروری عام مریض ادویات سے محروم بااثر لوگوں کو سہولیات سے مستفید کرنے کا سلسلہ جاری شہریوں کا وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق
    شجاع آباد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں موجود ادویات کی لسٹ آویزاں کی جاتی تھی تاکہ مریضوں اور ڈاکٹروں کو ادویات کی موجودگی کا علم ہوسکے مگر چند ماہ سے عملے نے کرپشن کرنے کے لیے لسٹ لگانا چھوڑ دی ہےجس کی وجہ سے ہسپتال میں عام غریب مریضوں کو ادویات نہیں دی جاتی اور باہر سے خرید کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ بااثر اور غیر مستحق لوگوں کو ادویات دی جاتی ہیں اور عملہ بھی آپس میں ادویات کی بندربانٹ کر رہا ہے شہریوں نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کمشنر ملتان اور اعلی حکام سے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی ملتان ریجن

    شجاع آباد پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی ملتان ریجن

    پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن۔ محمد رمضان سعیدی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 7135چالان اور ون ڈسٹرکٹ ون یونٹ کےتحت08 ایف آئی آر کا اندراج کرنے کے ساتھ 3050000کاجرمانہ کرنے کے علاوہ11ڈرائیورزکوگرفتار کیا گیاایس پی ہما نصیب ۔
    موبائل ایجوکیشن یونٹ پٹرولنگ پولیس کی پرفارمنس رپورٹ گزشتہ ماہ (جنوری) 2021
    17مرتبہ روڈ شوزوروڈ سیفٹی کیمپس اور19 ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نےگشتہ ماہ(جنوری) کی پرفارمنس رپورٹ جاری کر دی جس میں موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نےآگاہی مہم کے دوران28 تعلیمی اداروں283 پبلک پلیسیز 232 ٹیکسی رکشہ بس اور ٹرک اسٹینڈز 214 کمرشل مارکیٹ 113مختلف دیہات 80ہسپتال اور دہی مرکز صحت 128پٹرول پمپس اور 66 بینکوں کا دورہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ملتان ریجن کی مختلف شاہراہوں پر100 سست رفتار گاڑیوں ،ٹرالواور ٹرکٹیر ٹرلی پر ریفلیکٹرز سٹیکرز لگائےگئےاس دوران15000 افراد میں روڈ سیفٹی ٹریفک قوانین کرونا وائرس سموگ،فوگ گرین ہائی ویزاورکم عمرڈرائیورز کے موضوعات پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کی ترویج کے لیےکبیل آپریٹرز کے ذریعے شعور بھی اجاگر کیا اور میڈیا نے بھی اس آگاہی مہم میں بھرپور تعاون کیا ۔

  • شجاع آباد خالد محمود کو لیبر ونگ کا صدر بننے پر مبارک باد

    شجاع آباد خالد محمود کو لیبر ونگ کا صدر بننے پر مبارک باد

    شجاع آباد
    ہم ایم این اے خان ابراہیم خان کے درینہ ساتھی ہردلعزیز شخصیت خالد محمود چئیرمین کو لیبر ونگ تحصیل شجاع آباد کا صدر بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کے وہ اپنا کام ایمانداری سے سے سر انجام دیں گے اور غریب عوام جو اس وقت مہنگائی اور بے روز گاری کا شکار ہیں انکے حقوق کی آواز بنے گے اور اپنے محبوب قائد کے اعتماد پر پورا اتریں گے منجانب خان ناصر خان شیخ بابر چوہدری صغیر احمد بگو ملک آصف اسلام دلشاد خان خواجہ وقاص اسلم

  • شجاع آباد حکومت کی ھدایت پر ٹائیفائیڈ کے انجکشن لگانے کا سلسلہ جاری

    شجاع آباد حکومت کی ھدایت پر ٹائیفائیڈ کے انجکشن لگانے کا سلسلہ جاری

    شجاع آباد
    شجاع آباد حکومت پاکستان کی ہدایت پر پورے ملک کی طرح شجاع آباد میں بھی1 فروری سے 15 فروری تک 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو گھر گھر جاکر ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے انجکشن لگائے جارہیں جگہ جگہ پر شہر بھر میں کیمپ لگائیں گئے ہیں گھروں کے علاوہ ہیلتھ ورکر ٹیمیں سکولوں میں بھی بچوں اور بچیوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے انجکشن لگا رہے حکومت کے اس اقدام کو عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے سراہا ہے اور ہیلتھ ورکرز ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں