Baaghi TV

Category: ملتان

  • تھانہ بستی ملوک کی بڑی کاروائی 2 مرد اور ایک خاتون گرفتار 12 کلو چرس برآمد

    تھانہ بستی ملوک کی بڑی کاروائی 2 مرد اور ایک خاتون گرفتار 12 کلو چرس برآمد

    تھانہ بستی ملوک پولیس کی بڑی کاروائی 12 کلو چرس برآمد 2 مرد۔ایک خاتون سمیت 1 کار بھی پولیس حراست میں
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ایس پی صدر رانا اشرف کی زیر نگرانی ڈی ایس پی مخدوم رشید نصراللہ وڑائچ، ایس ایچ او بستی ملوک انسپکٹر محمد قسور اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود اقبال پر مشتمل ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے 12کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ملزم عاشق علی ولد غلام سرور سے 6کلو 355 گرام چرس، ملزم محسن ولد محمد اسحاق سے 4کلو 315گرام چرس اور مسمات نجمہ بی بی سے 1کلو 330گرام چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے پولیس ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد  فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے اپنے 4بچوں کو قتل کر دیا

    شجاع آباد فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے اپنے 4بچوں کو قتل کر دیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے اپنے 4بچوں کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق بیگاں والی پل کے علاقے میں نشے کے عادی شخص نے اہل خانہ پر فائرنگ کر دی 2 بیٹے 1 بیٹی اور 1سالہ پوتے سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون اور1 شخص شدید زخمی ہوا ہے زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کرنے والے ملزم خدا بخش کو گرفتار کر لیا ہےاس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ، رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ملک و قوم کے خلاف سازش ہے، مختلف سینیئر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

    مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ملک و قوم کے خلاف سازش ہے، مختلف سینیئر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

    ملتان۔ (اے پی پی) مختلف سیاستدانوں نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو ملک کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھرنے سے کشمیر کاز اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ اس سلسلے میں ملتان کے مختلف سیاستدانوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ملک و قوم کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کامسئلہ گزشتہ 70سال سے پس منظر میں تھا لیکن حکومتی کوششوں سے دنیا کے بڑے فورمز پر مسئلہ کشمیر پر بات ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے کشمیر کاز کونقصان پہنچے گا۔ صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات ندیم قریشی نے کہا کہ قوم مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے مقاصد جانتی ہے، مولانا کا دھرنا نیب کیسز میں گرفتار مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور سابق صدر آصف زرداری کو ریلیف دلانے کی کوشش ہے۔ صوبائی معاون خصوصی جاوید اختر انصاری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دھرنے کے لیے تیارہے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی بھی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ لوگوں کے جان ومال سے کھیلے۔مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ مولاناکے آزادی مارچ میں خود شریک ہوں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ رضوان عالم نے کہاکہ ہماری جماعت مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے

  • ہیومن رائٹس سنٹر فار ویمن ملتان میں 3 ماہ کے دوران 64کیس رپورٹ ہوئے

    ہیومن رائٹس سنٹر فار ویمن ملتان میں 3 ماہ کے دوران 64کیس رپورٹ ہوئے

    ملتان۔ (اے پی پی) شہید بے نظیر یھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فار ویمن ملتان میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران مختلف نوعیت کے تشدد کے 64کیس رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تر نان نفقے اور جہیز ریکوری کے معاملات ہیں۔ منیجر ہیومن رائٹس فار ویمن سمارا شیریں نے اے پی پی کوبتایا کہ گھریلو تشدد ہمارے معاشرے کا شیوہ بن چکا ہے اور محدود اور جارحیت پسند ذہنیت رکھنے کے لوگ سرعام تشدد کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے، عورتوں پر ظلم وستم نہ صرف سماجی و قانونی لحاظ سے بلکہ مذہبی لحاظ سے بھی ایک غیرمہذب روش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیومن رائٹس سنٹر خواتین پر تشدد کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

  • آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

    آزادی مارچ، خواجہ سراؤں نے یکجہتی کشمیر پروگرام میں ایسا اعلان کیا کہ مولانا …………

    مولانا فضل الرحمان کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نہیں نکلتے تو کیا ہوا ،خواجہ سرا بھی کشمیریوں سے یکجتہی کے لئے سڑکوں‌ پر نکل آئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں خواجہ سراؤں نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا ہے، خواجہ سرا سڑکوں پر نکلے اور نواں شہر چوک میں احتجاج کیا، اس موقع پر انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیریوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے.

    خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، مودی کے لئے ہم ہی کافی ہیں ، آرمی چیف حکم کریں کشمیریوں کی مدد کے لئے مولانا فضل الرحمان سے آگے ہم بارڈر پر ہوں گے،

    خواجہ سراؤں کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک مارچ کشمیر کے لئے کر لیں تو ہم بھی اس میں شامل ہوں گے لیکن ایسے وقت میں جب ساری دنیا کشمیرکے لئے آواز بلند کر رہی ہے مولانا فضل الرحمان کو کرسی کی پڑی ہے،

    خواجہ سراؤں نے اپنے انداز میں احتجاج کیا تو شہری بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے اس احتجاج میں شامل ہو گئے، شہریوں نے خواجہ سراؤں کے اس اقدام کو سراہا

    واضح رہے کہ اس سے قبل چوبیس اگست کو کراچی کے خواجہ سراؤں نے بھی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں خواجہ سراؤں نے شرکت کر کے مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

    مقررین نے مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ مودی کی توپوں کا رخ موڑنے کے لیے ہم خواجہ سرا ہی کافی ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، مودی جنگ کی کوشش نہ کرے، ہم ملک کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    تیس اگست کو بورے والا میں بھی خواجہ سراؤں نے کشمیریوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، انھوں نے ریلی بھی نکالی، خواجہ سرا آشی چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم حکم دیں ہم کشمیر جا کر اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

    شیریں مزاری نے کیا خواجہ سراؤں کے لئے اہم اعلان

  • ملتان میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے، انتظامیہ کا دعویٰ

    ملتان میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے، انتظامیہ کا دعویٰ

    ملتان۔(اے پی پی)سیکرٹری مینجمنٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ صائمہ سعید اور ڈپٹی کمشنر عامرخٹک کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمدحمزہ سالک،اسسٹنٹ کمشنرزقاضی منصور،عابدہ فرید، سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی صائمہ سعید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار انسداد ڈینگی مہم کو خود مانیٹر کر رہے ہیں،صوبے بھر میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ ضلع ملتان میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔ صائمہ سعید نے زور دیا کہ مختلف محکموں کے ملازمین کو ڈینگی سرویلنس کی مزید ٹریننگ دی جائے اور انسداد ڈینگی بارے سر گرمیوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پر پیش رفت کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور مختلف محکموں کی کارکردگی کو جانچا جاتا اور ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے سپاٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس اور فوکل پرسن ڈاکٹر عطاالرحمان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ملتان ڈینگی فری ہے،نشتر ہسپتال میں آنے والے ڈینگی وائرس کے مریض دوسرے اضلاع سے آ رہے ہیں۔ ایس او پی کی خلاف ورزی پر گزشتہ دس دنوں میں 375 نوٹسز جاری کیے گئے اور 12بلڈنگز کو سیل کیا گیا، اسی طرح ان دس دنوں میں 61 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 10افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایاگیا کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے انڈور ڈینگی سرویلنس پر فوکس کیا جارہا ہے،شہریوں کی سہولت کے لیے موبائل بلڈ سکریننگ لیب کا انتظام کیا گیا ہے۔ واسا نے ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بلوں پر پرنٹ کردی ہیں، سوئی گیس اور میپکو کو بھی احتیاطی تدابیر پرنٹ کرنے کے لیے لیٹر لکھا جاچکا ہے۔

  • شجاع آباد سٹریٹ لائٹس  کا ناقص انتظام روڈ اور گلیاں تاریکی میں ڈوبنے لگی

    شجاع آباد سٹریٹ لائٹس کا ناقص انتظام روڈ اور گلیاں تاریکی میں ڈوبنے لگی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    شجاع آباد شہر میں سٹریٹ لائٹس کا ناقص انتظام شجاع آباد شہر کے مین بازار اور گلیاں تاریکی میں ڈوب گئی جو میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے تفصیلات کے مطابق
    شجاع آباد شہر میں سٹریٹ لائٹس کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے شہر کے بازار اور گلیاں تاریکی میں ڈوب گئی ہیں جو میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سٹریٹ لائٹس نا ہونے کی وجہ سے عوام لٹنے لگی عوام الناس اپنے قیمتی سامان اور پیسوں سے ہاتھ دھونے پر مجبور ہے سٹریٹ لائٹس کے بارے میں کئی بار میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کو تحریری درخواستیں دیں پر میونسپل کمیٹی اور واپڈا شجاع آباد کا عملہ خواب غفلت میں سویا ہوا ہے اور عوام لٹنے پر مجبور ہے سٹریٹ لائٹس کے نا ہونے کی وجہ سے کئی بار بزرگوں خواتین اور بچوں کو چوٹیں بھی لگی ہیں اسکے باوجود میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کے اعلیٰ افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اہلیان شہر کی اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید ڈی سی او ملتان عامرخٹک وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب سے اپیل ہے کہ وہ شہر شجاع آباد کی سٹریٹ لائٹس کو چالوں کرانے کے لیے میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کو تحریری حکم نامہ جاری کریں تاکہ عوام الناس چوروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکے اور نمازی حضرات بھی پریشانی سےبچ سکیں .رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد گن پوائنٹ پر گھر میں ڈکیتی کی واردات

    شجاع آباد گن پوائنٹ پر گھر میں ڈکیتی کی واردات

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) لال باغ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر گھر میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر 40 تولے سونا اور 42 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار 4 افراد گھر میں اچانک داخل ہوئے اور کہا کہ گھر میں سرچ آپریشن کے لئے اے ہیں
    اہل خانہ کو کمرے میں بند کر کے گھر کا صفایا کر گئے اہل خانہ کے بیان کے مطابق ایک شخص کے ہاتھ میں فائل تھی ہم سمجھے کوئی سرچ آپریشن والے آئے ہیں، اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرقانونی کاروائی شروع کردی ہے گھر کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو گھر میں داخل ہوتے ہوے اور گھر سے باہر جاتے دکھائی دے رہے ہیں رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • عجوہ سمیت دیگر انٹرنیشنل اقسام کی کھجور کھانے والوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

    عجوہ سمیت دیگر انٹرنیشنل اقسام کی کھجور کھانے والوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

    ملتان۔(اے پی پی)دنیا بھر میں مشہور عجوہ کھجور سمیت 21انٹرنیشنل اقسام کی کھجوروں کی مقامی موسم کے مطابق پاکستان میں کامیاب تجرباتی کاشت مکمل کرلی گئی ہے۔ ہارٹیکلچر ریسرچ اسٹیشن بہاولپور کے انچارج ہارٹیکلچرسٹ محمد اخلاق نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بیرونی ممالک سے منگوائی گئی ان اقسام کو پہلے لیبارٹری میں رکھا گیا اور بعدازاں مقامی موسم سے مطابقت ہونے پر ان کو تجرباتی فارم میں منتقل کردیاگیا۔ اب یہ اقسام پھل دینے کے مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان اقسام میں عجوہ کے علاوہ شی شی(Sheeshi)، سلطانہ(Sultana)، نبیتل سیف(Nabteel Saif)، سوگائی(Suggai)، کھدری (Khudri)، لولو(Lulu)، نمیشی (Nemashi)، ریزز(Razis)، زملی(Zamli)، عنبر(Ambar)، کالاس(Khalas)، برہی (BArhee) اورامریکن ورائٹی میڈجول(Medjoul)اور دیگر شامل ہیعں۔ یہ تمام اقسام امریکہ کے علاوہ سعودی عرب، شام، عراق اور ایران سے منگوائی گئی ہیں۔ حکومت نے چند سال قبل کھجور کی بیرونی اقسام منگوا کر ان کوضلعی موسم میں کاشت کرنے کاتجربہ کرنے کے لیے کچھ اقسام منگوائی تھیں بعد میں کامیاب تجرباتی کاشت کے بعد حکومت نے 708ملین روپے کے ایک پروجیکٹ کی منظوری دی جس کے تحت پانچ مشہور اقسام کی کھجوروں کے پودے پاکستان میں ٹشو کلچر کے لئے اور بڑے پیمانے پر اس کی کاشت کے لئے منگوائی گئیں ان میں سے چارہزار کے قریب پودے کراچی بندرگاہ دیر تک پڑے رہنے کی وجہ سے ضائع بھی ہوگئے تھے جس پر کنٹریکٹر کووضاحتی نوٹس بھ دیاگیاتھا۔ محمد اخلاق جو کہ پہلے ہی آم کی دس اور دیگر پھلوں کی 15نئی اقسام متعارف کراچکے ہیں اور 2018ء میں ”بیسٹ سائنٹسٹ“ کاایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں، نے بتایاکہ چھ لاکھ ٹن سالانہ پیداوار کے ساتھ پاکستان اب بھی دنیا یمں کھجور پیدا کرنے والا چھٹا بڑاملک ہے لیکن ہم بہت ہی کم مقدار میں اس کو برآمد کررہے ہیں۔ ہارٹیکلچر ریسرچ اسٹیشن (ایچ آرایس)کام کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے 30ملین روپے کے ایک پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے ایچ آرایس میں ایک جدید ٹشوکلچر لیبارٹری قائم کی جائے گی جس کے بعد کسانوں کو مشہورترین کھجور کی اقسام کاشت کرنے کے وافردستیاب ہوں گی۔

  • سینٹرل جیل ملتان میں کتنی خواتین بچوں کے ساتھ موجود ہیں اہم خبر آگئی

    سینٹرل جیل ملتان میں کتنی خواتین بچوں کے ساتھ موجود ہیں اہم خبر آگئی

    ملتان۔(اے پی پی) وومن سنٹرل جیل ملتان کی سپرٹنڈنٹ سیدہ عنبر نقوی نے کہاکہ وومن سنٹرل جیل ملتان میں اس وقت 88خواتین 13بچوں سمیت جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں جن میں سے 13خواتین کی سزائے موت کی اپیلیں ہائی کورٹ میں زیرالتواء ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر 166خواتین کے لیے گنجائش ہے۔یہاں پر زیادہ تر منشیات وقتل کے جرم میں خواتین سزا ئیں کاٹ رہی ہیں۔ ایک سوال کے جو اب میں انہوں نے بتایا کہ ہم خواتین کومذہبی تعلیم بھی دیتے ہیں اور ووکیشنل تربیت بھی۔ٹیوٹا کے زیراہتمام تین مختلف نوعیت کے سلائی، کڑھائی سمیت دیگرکورسز بھی کرائے جارہے ہیں جس۔ یہاں پر دوشفٹوں میں دولیڈی ڈاکٹرز فرائض انجام دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ جیل میں ہسپتال بھی بنایاہوا ہے جہاں پر بنیادی ضروری طبی امداد دی جاتی ہے۔ وومن جیل ملتان میں ماہرنفسیات بھی موجودہے جو ان خواتین کی کونسلنگ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈینٹل کلینک بھی ہے جس میں تمام آلات موجودہیں جبکہ الٹراساؤنڈ مشین بھی موجودہے، وومن جیل میں میڈیسن سنٹرکا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں قیدی خواتین کوسخت سکیورٹی میں نشترہسپتال لے جایاجاتا ہے۔ قید بامشقت کاٹنے والی خواتین سے کچن صفائی اوردیگر کام لیے جاتے ہیں جبکہ انہیں انڈور گیمز کی اجاز ت ہے۔ صبح نوبجے سے دوپہر تین بجے تک خواتین سے مختلف کام کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سخت سکیورٹی کے پیش نظر خواتین کو باہر نہیں لے جایاجاسکتا۔ اس لیے وومن جیل کے اندر ہی تمام سہولیات موجودہیں۔ ان خواتین کو صرف خواتین رشتے دار ہی ملنے آسکتے ہیں۔