Baaghi TV

Category: ملتان

  • شجاع آباد اقبال ڈے کی مناسبت سے اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان سے ایک خوبصورت تقریب کا انقاد

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) اقبال ڈے کی مناسبت سے اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان سے ایک خوبصورت تقریب کا انقاد کیا گیا ۔اس تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات مختلف اسکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اس تقریب کا اہتمام میاں محمد راشد بھٹی کی جانب سے کیا گیا اسٹیج کی صدارت ملک زاہد نے سمبھالی ۔مہمان خصوصی اللہ نواز وینس صاحب حافظ کامران صاحب پیر عمر فاروق صاحب اور میاں ثاقب صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد نعت پیش کی گئی مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے اس کے بعد مقررین نے اپنے اپنے خطابات پیش کیے ۔ آکاش پبلک اسکول العصر ببلک سکول پنجاب کالج علامہ اقبال سکول سیف شاہد سکول سٹی انسٹیٹیوٹ سکول اور کڈز یونیورسٹی کے طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انقاد کیا گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بستی ملوک میں کالج انتظامیہ کی طرف سے میلادالنبیﷺکی پر نور محفل کا انعقاد کیا گیا
    محفل میلاد میں تلاوت کلام پاک وترجمہ کی سعادت حافظہ طاہرہ مریم نے حاصل کی حمد باری تعالی مائرہ یسین،نعت رسول مقبول عجوہ سحر،نادیہ ریاض،ارم بشیر،مائرہ،ثناء ایوب،عفت فاطمہ،اور ارم اعجازنے پیش کی رحمت اللعالمینﷺپرمضمون عائشہ رشیدنے پیش کیاحب رسول ﷺ پر مضمون عنیزاحفیظ،اقصی بی بی نے عہد کا نظام تعلیم پرمضمون پیش کیا مجالس کی خیروبرکت کے موضوع پر صباء حمید نے روشنی ڈالی پرنسپل ڈاکٹر زاہدفیاض بخارینے قرآن وحدیث کی روشنی میں مدینہ منورہ کی فضلیت پر تحقیقی بیان پڑھا اور اختیامہ دعا کروائی جس میں تمام امت مسلمہ بالخصوص مسلم ممالک،کالج سٹافاور بچوں کیلئے دینی ودنیاوی کامیابی کیلئے دعا مانگی اور حضور سرور کونین کے دربار میں سلام پیش کیا پروگرام انچارج ڈاکٹر زاہدہ فیاض بخاری تھیں جبکہ ان کی معاونت مس شاہین اشرف اور مس شازیہ شفیع کا کہنا تھا کہ پرنسپل کالج ڈاکٹر زہدہ بخاری طالبات کی دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتی ہیں جو کہ آج کے دور میں طالبات کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے

    شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی ) شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں جو ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے شہر کی گلیاں محلہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نمایاں عوام الناس طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے لیکن اسکے برعکس صفائی کا عملہ کئی کئی ہفتہ صفائی کے لیے نہیں آتا جب صفائی کا عملہ صفائی کے لیے آتا ہے تو انکے ساتھ ایک میونسپل کمیٹی کا ملازم ہوتا ہے جو انکی تصویریں بناتا ہے تاکہ کہ سکے کے روز کی بنیاد پر صفائی کی جاتی ہے اگر اس سے کہوں کے محلہ میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں وہ بھی اٹھا لو تو بدتمیزی سے پیش آتا ہے اہلیان شہر کی ڈی سی او ملتان اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے درخواست ہے کہ وہ از خود وارڈز اور محلہ کا وزٹ کریں تاکہ پتہ لگ سکے کہ ہفتہ وار صفائی مہم صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہے شہر بھر میں صفائی کے لیے صفائی عملہ کو پابند کریں تاکہ عوام الناس طرح طرح کی بیماریوں سے بچ سکے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو حقیقی تعبیر مل سکے
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • جنوبی پنجاب صوبہ، سراج الحق کو خواب میں کیا نظر آ گیا؟

    جنوبی پنجاب صوبہ، سراج الحق کو خواب میں کیا نظر آ گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کا نوجوان بے روزگار ہے،حکومت کے 15 مہینے گزرنے کے باوجود صوبہ نہیں بن سکا،طبقاتی نظام کی وجہ سے جنوبی پنجاب جل رہا ہے ، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انکا حق نہیں ملتا

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ کسان پسینہ بہا رہا ہے مگراسکے باوجود اسکے اپنے بچے بھوکے سوتے ہیں ،موجودہ حکومت نے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے،سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے،موجودہ حکومت کا ایجنڈہ صرف انتقام ہے،

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا کاشتکار سب سے زیادہ پریشان ہے،جنوبی پنجاب کا آج بھی وہی حال ہے جو پہلے تھا ،صوبہ جنوبی پنجاب بننے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ،جنوبی پنجاب میں تعلیم اورصحت کانظام ٹھیک نہیں،نہ ٹھیک کیا گیا،

    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی کابینہ میں ملتان سے نمایندگی موجود ہے، پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، یا پیپلز پارٹی، جنوبی پنجاب سے متعلق پالیسیوں میں فرق نہیں آیا۔کل بھی جاگیرداروں کا سیاست میں قبضہ تھا آج بھی ہے، آج بھی سیاست، تھانے، پٹوار خانے یرغمال بنے ہوئے ہیں، لوگوں کے چہروں پر مایوسی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے آئین میں ترمیم کریں گے، جنوبی پنجاب کے لئے 120 سیٹیں تجویز کی گئی ہیں، ہائیکورٹ بھی الگ ہو گی.تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے قومی اسمبلی میں بل منظور کروا لیا ہے، اب آئین میں ترمیم باقی ہے جس کے ہونے کے بعد جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے گا،

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ملتان، بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع پر مشتمل ہو گا. انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پیپلز پارٹی نے مثبت جواب دیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے بہاولپور صوبہ کا بھی مطالبہ کیا ہے.

  • بستی ملوک نجی بسکٹ فیکٹر ی کے مالک کے خلاف زنا کے جھوٹے مقدمہ پر علاقہ مکین کا احتجاج

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نجی بسکٹ فیکٹری کے مالکان کی آشیرآباد سے بستی ملوک کے رہائشی چوہدری خالد سندھو کے خلاف زنا کے جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر اہلیان علاقہ کا بستی ملوک پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس سے انصاف کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق بستی ملوک ملتان روڈپر واقع بسکٹ فیکٹری کے مالک چوہدری ذولفقارنے کاروباری رقابت کی وجہ سے شریف شہری جو کہ اسی فیکٹری میں ایک اعلی عہدے پر فائز رہ چکا ہے نے جب اپنا بزنس شروع کیا تو کاروباری رقابت کی وجہ سے زناکا جھوٹا مقدمہ درج کروادیا جس پر اہلیان علاقہ محمد عمران،حاجی احمد خان،حاجی نذر،محمد سجاد،ملک سانوں بھٹی،ملک مشتاق بھٹی،ملک علی ریاض بھٹی،محمد ناصر،خاورسلطان،رشد،مرتضی،بشیر احمد،محمد عمران،محمد شہباز،محمد جمیل جام،محمد سعید،چوہدری مختیار،شوہدری اشفاق، وحید اختر،عمران وارث و دیگر نے بستی ملوک پریس کلب کے سامنے فیکٹری مالکان کی بدمعاشی اور اوچھے ہتھکنڈوں کے استعمال کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسی فیکٹر ی مالکان نے پہلے بھی فیکٹری میں اچھے عہدے پر فائز شریف ونیک دل انسان ملک سلیم رجب کو اپنی سازش کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے قتل کروادیا مظلوم خاندان آج تک انصاف کیلئے دربدر پھر رہا ہے اب علاقہ کی غریب عوام کا درد اپنے دل میں رکھنے والے شریف انسان چوہدری خالد سندھو کے خلاف سازش کر رہے ہیں ہماری وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ جھوٹا مقدمہ فوری خارج کیا جائے اور اس کے پیچھے سازشی عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے
    رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک تھانہ ستل ماڑی میں درج جھوٹے مقدمے کے مزید انکشاف سامنے آ گئے

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ جلہ ارائیں بستی ملوک کے رہائشی چوہدری خالد سندھی کے خلاف وولکا فوڈ کے مالک چوہدری ذولفقار انجم کی آشیرآباد سے کاروباری رقابت کی وجہ سے تھانہ ستل ماڑی ملتان میں درج جھوٹے مقدمے کے مدعی اور خاتون کے بارے میں مزید انکشاف سامنے آگئے جن کے مطابق خاتون کا اصل نام صباء شہزادی جبکہ شوہر کا نام اقبال علی ہے دونوں میاں بیوی پرفیشنل بلیک میلر ہیں پیسے لے کر کسی کے خلاف بھی جیسی مرضی کاروائی کا مقدمہ کروانے سے نہیں رہتے خاتون صباء شہزادی اس سے قبل تھانہ وویمن ضلع فیصل آباد میں سمیراولد عارف کے نام سے مقدمہ نمبر29/17زیر دفعہ376،تھانہ منصور آباد ضلع فیصل آبادصباء عارف دختر عارف مقدمہ نمبر 19/19زیر دفعہ376جبکہ اس کا میاں اقبال علی ولد محمد اکرم تھانہ ڈی ٹائپ کالونی ضلع فیصل آبادمقدمہ نمبر346/18زیر دفعہ492,411اورمقدمہ نمبر771/18زیر دفعہ 494,411میں شریف شہریوں کو بلیک میل کر چکے ہیں اس بار اس خاتون کو وولکا فوڈ کے مالکان کے کار خاص رانا ناصر اور مدنی نے اپنے سابق ساتھی کو پھنسانے کیلئے مالکان کے سامنے پیش کیا اور تھانہ ستل ماڑی ملتان میں مقدمہ نمبر1292/19زیر دفعہ376درج کروایا ذرائع کے مطابق اس مقدمہ کا مدعی محمد یعقوب ولد محمد شریف گبزفیکٹری میں ملازم ہے جسے لڑکی کافرضی رشتہ داربنا کر پیش کیا گیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد بارش کے پانی سے روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے انتظامیہ لا علم

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) بلدیہ شجاع آباد کی نااہلی بارش کا پانی روڈز پر کھڑا ہوا ہے سیوریج کا ناقص نظام جو کہ سی او بلدیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے سکول کالج اور پیدل چلنے والی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سیوریج کے پانی میں سے بچے سکول گزر کر جاتے ہیں لیکن شجاع آباد کی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ویسے بھی شجاع آباد میں ہیپاٹائٹس جیسا موذی مرض بہت تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اعلی حکام نوٹس لیں اور عوام الناس کو ملیریا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے سے بچائیں
    رپورٹ رنا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • اسسسٹینٹ کمیشنر ASP شجاع آباد کا THQ ہسپتال اور شہر کا دورہ

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر صاحبہ،ملک سنگھار ASP شجاع آباد ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد طارق جاوید صاحب نے THQ ہسپتال کا وزٹ کیا اور موقع پر مریضوں کی شکایات کے ازالے کے لئےفوری احکامات جاری فرمائے۔
    . اس کے بعد جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ ہمراہ چیف آفیسر، انچاج صفائی ،انفورسمنٹ انسپکٹر شہر کے مختلف جگہوں/بازاروں میں وزٹ کے دوران اور تجاوزات کنندگان اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری فرماے ۔ جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ نے پرانی تحصیل کے باہر پڑا ہوا ملبہ اٹھانے کے احکامات بھی جاری فرماے ۔.اس کے بعد جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ نے بیرون ملتانی گیٹ فلتھ ڈپو، مکی مسجد،VTI والی گلی کی مرمت کا اسٹیمیٹ بنانے کے احکامات جاری فرمائے۔.پرانا تھانہ سٹی پر دو گوشت والوں پر پرائس لسٹ موجود نہ ہونے پر جناب ایڈمنسٹریٹر صاحبہ نے پرچہ کے احکامات جاری کیے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • شجاع آباد راجہ رام کے علاقہ میں دیوار گرنے سے7 افراد زخمی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) راجہ رام میں دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی
    اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شرو کر دیا گیا زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے
    زخمیوں میں اکبر، اس کی 50 سالہ ماں جنت بی بی، 28 سالہ بیوی ارشاد بی بی، اور 2 بیٹے12 سالہ اجمل اور 7 سالہ اکمل شامل ہیں

    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد معروف بزرگ سیاستدان الحاج رانا شوکت حیات نون کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا انقاد کیا گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) مشور و معروف سابق MNA بزرگ سیاست دان الحاج رانا شوکت حیات نون اور انکے بیٹے جناب رانا اعجاز احمد نون MPA شجاع آباد کی جانب سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا اس محفل میں سیاسی و سماجی شخصیات مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔محفل میلاد النبی ﷺ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا قاری محمد اقبال قادری اور قاری محمّد حسین جامعہ نورالعلوم آ ف ملتان نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا اس کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شورو کیا گیا محترم جناب محمّد جمیل قادری صاحب آ ف لودھراں والے اور علامہ سید ظفر حسین شاہ صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت پیش کر کے سماء باندھ دیا سید علامہ حامد سعید شاہ کاظمی سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور حضرت علامہ مفتی احمد رضا صاحب آ ف لیہ نے خوبصورت دل موہ لینے والے بیان پیش کئے اس کے بعد دیگر علمائے دین نے اپنے اپنے خطابات پیش کئے تقریب کے آخر میں نماز عصر کے بعد لنگر عام کا اہتمام کیا گیا ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد