Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان  میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی  کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملتان کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی خان نے ملزم غلام مجتبیٰ کو سزا سنائی ، ملزم کو تعزیرات پاکستان کے دفعہ 376 (3) کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا، ملزم کو انوسٹی گیشن اینڈ اینٹی ریپ ایکٹ 2021 کے تحت بچے کو ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید چھ ماہ جیل بھگتنا ہوگی، ملزم کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    ممتاز آباد کے سب انسپکٹر انچارچ انوسٹی گیشن محمد کلیم اور پراسیکیوشن کے ٹھوس شواہد کی بناء پر ملزم کو سزا سنائی گئی، مقدمہ بچے کے والد عابد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ممتاز آباد کے سب انسپکٹر انچارچ انوسٹی گیشن محمد کلیم اور پراسیکیوشن کے ٹھوس شواہد کی بناء پر ملزم کو سزا سنائی گئی۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

    چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب

  • ملتان: بے قابو ٹرک گھر میں گھس گیا، 3 افراد جاں بحق

    ملتان: بے قابو ٹرک گھر میں گھس گیا، 3 افراد جاں بحق

    ملتان (باغی ٹی وی) ملتان کے نواحی علاقے ٹاٹے پور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں پتھروں سے بھرا ایک بے قابو ٹرک ایک گھر میں گھس گیا، حادثے کے نتیجے میں والد، بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت تینوں افراد گھر کے ایک کمرے میں سو رہے تھے، جب اچانک بے قابو ٹرک گھر کی دیوار توڑتا ہوا اندر جا گھسا۔ دوسری جانب گھر میں موجود دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو کارروائیوں میں مدد فراہم کی۔

    پولیس اور متعلقہ ادارے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • ملتان: یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملتان: یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملتان (باغی ٹی وی) یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفیل کے مطابق ملتان میں جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل کی عدالت نے کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور متعدد وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    تھانہ چہلیک پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی شامل ہیں، جبکہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی اور کئی ضلعی عہدیداروں کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    ملزمان پر سرکاری معاملات میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا، تاہم وہ بارہا عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔

  • پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی گرفتار

    ملتان میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دلیر مہار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ان تینوں افراد کو پل چھٹہ کے علاقے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    دفعہ 144 کے تحت کسی بھی عوامی اجتماع یا احتجاج کی اجازت نہیں ہوتی، اور یہ گرفتاری اسی قانون کی خلاف ورزی کے تحت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، پولیس نے پی ٹی آئی کے دس سے زائد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے جو ریلی نکال رہے تھے۔ یہ کارکن پارٹی کی جانب سے آج 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں سڑکوں پر تھے۔گرفتار ہونے والوں میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہربانو قریشی اور جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی بھی شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کارکن مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران حکومت کے خلاف نعرے بازی اور مختلف مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا تھا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس احتجاج کو روکنے کی کوشش کی اور متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی کی قیادت نے گرفتاریوں کو حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے اور اس پر شدید احتجاج کیا ہے۔

  • ملتان:  بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، ایس ایچ اومعطل

    ملتان: بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، ایس ایچ اومعطل

    ملتان(باغی ٹی وی ) کرکٹ ٹیم کے پروٹوکول کے دوران بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او تھانہ نیو ملتان محمد شفیق کو معطل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے پروٹوکول کے دوران موٹرسائیکل سوار بزرگ شہری کے گزرنے پر ایس ایچ او شفیق احمد آپے سے باہر ہوگئے۔ انہوں نے بزرگ شہری کو زبردستی چلتی موٹرسائیکل سے اتارا اور سڑک پر گھسیٹ کر تھپڑوں کی بارش کردی۔

    بزرگ شہری کی معافی کے باوجود پولیس افسر کا رویہ نہ بدلا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لے لیا، جبکہ آر پی او نے سی پی او ملتان کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔

    سی پی او نے ایس ایچ او نیو ملتان محمد شفیق کو معطل کر دیا اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

  • ملتان میں ایل پی جی گیس باؤزر دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات

    ملتان میں ایل پی جی گیس باؤزر دھماکہ کی ابتدائی تحقیقات

    ملتان میں ایل پی جی گیس باؤزر دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، جب کہ دھماکے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکہ شیر شاہ روڈ پر واقع ایک گودام میں ہوا، جس میں 6 افراد کی جان گئی اور 31 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور متعدد جانور ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، ایل پی جی گیس باؤزر سے گیس نکال کر اس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کرنے کا عمل دھماکوں کا باعث بن سکتا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں فرق اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے کم قیمت ہونے کے باعث مکسنگ کی جاتی ہے۔ ایل پی جی گیس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار روپے فی ٹن جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی قیمت 25 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ ایل پی جی گیس 300 روپے فی کلو اور کاربن ڈائی آکسائیڈ 15 روپے فی کلو فروخت کی جاتی ہے۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے باہر مختلف گوداموں میں اس طرح کی گیس مکسنگ کی جاتی ہے، جو ایک سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے پیش نظر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس واقعے کے پیچھے چھپے ممکنہ اسباب کو تلاش کیا جا رہا ہے۔اس افسوسناک واقعے کے بعد متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ایک بڑی غفلت کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ملتان کے علاقے فہد ٹاؤن میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ قومی اسمبلی کے ممبر سید علی موسیٰ گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس افسوسناک حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ "یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور 6 افراد کے جانی نقصان پر دل افسردہ ہوں۔” انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد اس المناک حادثے کی حقیقت کو عوام کے سامنے لائیں گے۔” سید علی موسیٰ گیلانی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایل پی جی سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی پالیسی پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات کو روکا جا سکے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا موقف
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ حادثہ نہایت تکلیف دہ ہے اور میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔” اسپیکر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

    خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے علاج کی ہدایات:
    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے احمد پور کینورہ ملتان میں ہونے والے اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج کے لیے فوری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے اور ان کے علاج میں کسی قسم کی کمی نہ آئے۔خواجہ سلمان رفیق نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ "مجموعی طور پر 39 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 5 افراد کی لاشیں بھی موصول ہوئی ہیں۔ 4 مریضوں کو نشتر ہسپتال ملتان کے پیڈز ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 29 مریضوں کو پاک اٹلیئن برن سینٹر ملتان منتقل کیا گیا۔”انہوں نے مزید کہا کہ "پاک اٹلیئن برن سینٹر میں زیر علاج مریضوں میں 2 بچے، 12 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے، لیکن باقی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔” خواجہ سلمان رفیق نے یہ بھی کہا کہ "مریضوں کے علاج کی سہولت کے لیے سینئر ڈاکٹروں، پیرامیڈکس اور الائیڈ سٹاف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مریضوں کے لواحقین کے لیے انفارمیشن کاونٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔”

    ملتان کے فہد ٹاؤن میں ہونے والے اس افسوسناک حادثے میں جانی نقصان اور زخمیوں کی حالت پر شدید غم اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے علاج کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور عوامی تحفظ کے لیے مزید اقدامات کیے جانے کی امید کی جا رہی ہے۔

    مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر،اہم ملزم گرفتار

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

  • پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں،شان مسعود صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے

    پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں،شان مسعود صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے

    ملتان: قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی: ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟جس پر شان مسعود نے پہلے کہا نیکسٹ کوئسچن ، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپ کی معلومات بالکل غلط ہیں۔

    شان مسعود نے کہا کہ نے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں، ہم لوگ اس ملک اور اس ادارے کے ہیں ، ہم لوگ آپ کے بھی لوگ ہیں اس طرح سے بے عزت کرنا یہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا ، آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی، آپ نے ایک سوال کے چکر میں دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں نتیجہ لانے کے لیے کرتے ہیں ،اس کنڈیشنز میں 4 میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ہارے ہیں جس میں پہلے دن میں غلطیاں کی تھیں، پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں اور جو چاہیں را ئے دیں۔

    آئینی بنچ میں شامل کر کے ہمیں کون سی مراعات دی گئی،جسٹس جمال مندوخیل

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے 35 سال بعد اسکی سرزمین پر فتح حاصل کرلی، قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے سیریز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں اپنے نام کیں۔

    میوزیم سے چور 2500 برس پرانا سونے کا ہیلمٹ لے اڑے

  • ملتان: انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس باؤزر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

    ملتان: انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس باؤزر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

    ملتان(باغی ٹی وی رپورٹ)انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس باؤزر دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 31 زخمی

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایل پی جی سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے باؤزر کے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے، جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

    ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، جس میں 10 سے زائد گاڑیوں اور فوم کا استعمال کیا گیا۔ سی پی او ملتان صادق علی کے مطابق دھماکے سے کئی جانور جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ علاقے کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔

    نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جہاں 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی، تین خواتین، اور دو مرد شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ حادثے کے باعث متاثرہ علاقے میں بجلی اور گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہے جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو دوبارہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ مزید نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے۔

    گزشتہ رات ملتان میں ایل پی جی کینٹنر پھٹنے سے 6 اموات کا واقعہ ،ڈویژنل انتظامیہ نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا،کمشنر ملتان عامر کریم خاں نےڈویژن میں ایل پی جی کنٹینرز کی لسٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا،کمشنر عامر کریم خاں نے گنجان آباد علاقے میں ایل پی جی کنٹینر کھڑا کرنے پر پابندی عائد کردی،کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دی

  • ویسٹ انڈیز  کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ویسٹ انڈیز کا 244 رنز کا ہدف ، پاکستان کی بیٹنگ جاری،3 کھلاڑی آؤٹ

    ملتان: دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی، دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی –

    کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

    دوسری جانب سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی 3 وکٹیں محض 48 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

  • پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو  شکست دے دی

    پہلا ٹیسٹ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    ملتان: ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی:ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز ہی بنا سکی،پاکستان کی جانب سے تمام 10 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

    اس سے قبل قومی ٹیم نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

    محمد رضوان بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان علی آغا 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 جبکہ گوداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔