Baaghi TV

Category: ملتان

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں‌ کو بڑی خوشخبری سنا دی، اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں‌ کو بڑی خوشخبری سنا دی، اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سرکٹ ہاؤس ملتان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ہر ضلع اورڈویژن کا دورہ کررہا ہوں، ملتان میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، نشترٹوہسپتال کا کام شروع ہورہا ہے،

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا سب آفس ملتان میں کھولا جائے گا، وزیراعلیٰ نے صحافیوں کو بھی صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہاؤسنگ کالونی فیز ٹو کیلئے کمشنرکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اورصحافیوں کا یہ مسئلہ بھی حل کریں گے، انہوں نے کہاکہ ملتان پریس کلب کی گرانٹ کے ایشو کو بھی حل کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے 35فیصد فنڈز رکھے گئے ہیں اور یہ فنڈز صرف جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہوں گے، انہوں نے کہاکہ پنجاب کابینہ نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے،

    دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے تین ارب روپے رکھے گئے ہیں اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کیلئے انتظامی لحاظ سے تیاریاں مکمل ہیں۔سیاسی اتفاق رائے کے ذریعے سیکرٹریٹ کے مقام کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اسی ماہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا، پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں 5مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں، نشتر ہسپتال میں 30ڈائیلسز کی نئی مشینوں کا اضافہ کیا جارہا ہے، شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلا دیاگیاہے۔ملتان کی تاریخی عمارتوں کی اصل حالت میں بحالی کا کام جلد شروع ہوگا۔جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کیلئے دو تہائی اکثریت چاہیے، وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے رہا ہوں، وزراء کے محکموں میں ردوبدل وزیراعلیٰ کا اختیار ہے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان دھرنے کیلئے آئیں تو سہی پھردیکھیں گے،

  • وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا ملتان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں‌ کا افتتاح، کتنی لاگت آئے گی؟ خبر آ گئی

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب کا ملتان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں‌ کا افتتاح، کتنی لاگت آئے گی؟ خبر آ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج ملتان کیلئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھا، سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیداران اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی،

    خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدارکی کوئی چلی،غریب پریشان، بے حس حکمران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے نشتر ہسپتال ملتان میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اورٹریٹمنٹ سینٹر کاافتتاح کیا، ہیپاٹائٹس سینٹر پر 56کروڑ روپے لاگت آئی ہے، وزیراعلیٰ نے نشتر ہسپتال ملتان میں فارمیسی اور سٹور بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، اس منصوبے پر 35کروڑ روپے لاگت آئے گی، وزیراعلیٰ نے ملتان میں سنتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھا، اس منصوبے پر تقریباً 16کروڑ روپے لاگت آئے گی، وزیراعلیٰ نے ملتان کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے علاقائی آفس کی تعمیر کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا، اس منصوبے پر 25کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی کے لئے عوامی شعور کی بیداری کیلئے قائم ڈیسک کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے ڈینگی بریگیڈکی گاڑیوں کابھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی کے لئے قائم ڈیسک میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا،

    مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی کے موبائل یونٹ کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے انسداد ڈینگی ڈیسک پر موجود عملے اورڈاکٹرز سے سوالات کیے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے پوری پنجاب حکومت متحرک ہے۔ڈینگی کے مرض پر مسلسل محنت سے قابو پائیں گے، وزیراعلیٰ کو انسداد ڈینگی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی د ی گئی، وزیراعلی نے کہاکہ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کردیا ہے اورپسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی میں فنڈزاپنی مرضی سے من پسند منصوبوں پر خرچ کیے گئے، سابق ادوار میں جان بوجھ کر جنوبی پنجاب کو ترقی کی دوڑ میں پیچھے رکھا گیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے فنڈز کو کسی اورشہر یا منصوبے کے لئے منتقل کرنے پر پابندی لگادی ہے، اب جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز صرف جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی پر خرچ ہوں گے،

     

  • میپکوٹاسک فورسزنے ایک روز میں 26لاکھ22ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا مگر کس کو….

    ملتان۔ (اے پی پی) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 103بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ38ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر26لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائد۔5مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔4اکتوبر2019؁ء کو ملتان میں 13گھریلواورکمرشل صارفین کو22158یونٹس چوری کرنے پر521425 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان میں 15گھریلوصارفین کو23016یونٹس چوری کرنے پر344060روپے جرمانہ عائد اور دو مقدمات درج، وہاڑی میں 8 گھریلواورکمرشل صارفین کو 8622 یونٹس چوری کرنے پر187997روپے جرمانہ،بہاولپور میں 10گھریلوصارفین کو14330 یونٹس چوری کرنے پر312000روپے جرمانہ،ساہیوال سرکل میں 9گھریلو صارفین کو 10999 یونٹس چوری کرنے پر 213640روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 15گھریلوصارفین کو13777 یونٹس چوری کرنے پر240000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 21 گھریلوصارفین کو 35207 یونٹس چوری کرنے پر615194روپے جرمانہ اورتین ایف آئی آرز درج،بہاولنگر میں 3 گھریلوصارفین کو2278یونٹس چوری کرنے پر32000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 11 گھریلوصارفین کو8286یونٹس چوری کرنے پر156500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

  • شجاع آباد ایک اور حوا کی بیٹی حو س کے پجاریوں کی درندگی کا نشانہ بن گئی

    شجاع آباد ایک اور حوا کی بیٹی حو س کے پجاریوں کی درندگی کا نشانہ بن گئی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد کے علاقہ بستی مٹھو چاہ طیب میں 20 سالہ طالبہ سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی تفصیلات کے مطابق .شجاع آباد کے علاقہ بستی مٹھو چاہ طیب والا میں شہزاد نامی شخص نے اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کربی اےکی طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنایا اور اس سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے جبکے اس دوران ملزم کا ایک ساتھی گن لیےگھر میں پہرہ دیتا رہا۔زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ گھر میں اکیلی تھی ملزم گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہو گیا ۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے تھانہ صدر میں ملزم شہزاد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم فرار ہو گیا ہے طالبہ کے والد نےملزم کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے اور ارباب اختیار سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • سوشل میڈیا اور ٹی وی پر چلائی جانے والی خبربے بنیاد ہیں، رکن صوبائی اسمبلی کی پریس کانفرنس

    سوشل میڈیا اور ٹی وی پر چلائی جانے والی خبربے بنیاد ہیں، رکن صوبائی اسمبلی کی پریس کانفرنس

    ملتان۔ (اے پی پی) رکن صوبائی اسمبلی سبین گل خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا اور ٹی وی پر چلائی جانے والی خبربے بنیاد ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے پروٹوکول کے مسئلے پر ڈاکٹرکو معطل کروایا ہے۔ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سبین گل نے کہاکہ پروٹوکول کے نام پر میرے خلاف مہم کیوں چلائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ میں 4 جولائی کو سوا 12 بجے اپنی بیٹی کو چیک کروانے کے لیے ایم ایس کے پاس گئی، مجھے شک تھا کہ میری بیٹی کوڈینگی ہوگیا ہے، ایم ایس نے مجھے اوپی ڈی میں بھیج دیاچونکہ میرا وہاں پہلی دفعہ جانا ہوا تھا جس پر ایم ایس نے ڈی ایم ایس ڈاکٹرشاہد کو میری رہنمائی کے لیے بھیجا جس کا ڈی ایم ایس ڈاکٹر شاہد نے برا منایا۔شاید ان کو جانا ان کے پروٹوکول کے خلاف تھا جس کا انہوں نے میڈیا پراظہارکیا۔ وہ مجھے اوپی ڈی نہ چاہتے ہوئے بھی لے گئے۔وہاں ڈاکٹرسعدیہ خان موجودنہ تھیں ان کی اوپی ڈی میں غیرموجودگی پر میں ان کے کمرے کی طرف چلی گئی۔اپنی باری کے لیے ان کے کمرے کے باہر پندرہ منٹ تک گرمی میں انتظار کیا۔ نرس کے کہنے پر اپنی بیماربیٹی کوساتھ لے کر اجازت طلب کرکے اندرچلی گئی جہاں کوئی مریض موجودنہ تھا جبکہ ڈاکٹر سعدیہ کو میرا اندر آنا اس وقت ناگوارگزرا۔ اور انہوں نے مجھے باہر چلے جانے کو کہا۔ ڈاکٹر سعدیہ کی شکایت پر میرے ساتھ بدتمیزی کی گئی اورمیری بچی کو چیک کرنے سے انکارکردیا گیا۔ سبین گل نے کہاکہ کیا کمرے کے باہر اپنی باری کا بیمار بچی کے ساتھ انتظار کرنا میرا پروٹوکول تھا۔ کیاکمرے میں اجازت لے کرجانا میراپروٹوکول تھا۔ نہ تو میں نے ڈاکٹر کو اپنے گھربلایا تھا اور نہ ہی ایم ایس آفس میں۔ انہوں نے کہاکہ تین ماہ پہلے میں نے اس واقعہ پر نہ ہی ان ڈاکٹروں کوتبدیل کرایا نہ ہی معطل کروایا۔ میں نے انتہائی ذمہ داری اور قواعدوضوابط کومدنظر رکھتے ہوئے تحریک استحقاق جوکہ میراقانونی حق تھا جمع کروائی جس پر کمیٹی نے میرا موقف سننے کے بعد مزید انکوائری اورحتمی فیصلہ آنے تک ڈاکٹر شاہد کو معطل کردیا۔ کمیٹی کے اس فیصلے پر وہ کبھی بھی اثرانداز نہیں ہوئیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ گلشن وڑائچ، غزل صدیقی، عصمت جبیں،سعدیہ بھٹہ سمیت دیگر شریک تھیں۔

  • شجاع آباد ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار عوام سراپا احتجاج

    شجاع آباد ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار عوام سراپا احتجاج

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سابقہ حکومت میں روڈ کو تعمیر کرنے کی غرض سے اس کے کچھ حصہ پر کام شرو کیا گیا مگر مٹی اور پتھر ڈالنے کے بعد روڈ کو مکمل نہیں کیا گیا ۔اور کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا اب یہ روڈ خونی روڈ بن چکا ہے اے روز حادثات کا روح نما ہونا معمول بن چکا ہے ۔باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوۓ بستی محمد پور کے مکینو ں نے کہا کے ایک عرصہ دراز سے یہے روڈ خستہ حالی کا شکار ہے سیوریج کا نظام نا ہونے کی وجہ سے پورے روڈ پر جگہ جگہ گٹروں نالیوں اور بارش کا غلاظت سے بھرا ہوا پانی کھڑا رہتا ہے۔ارباب اختیار تک بار بار کمپلین جمع کرانے کے باوجود بھی اس پر کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ نالیوں گٹروں اور بارش کا پانی روڈ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے بھی ممبران نے ووٹ لینے کے بعد اس روڈ کی تعمیر کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔اس روڈ پر بہت سے سکول موجود ہیں جہاں پر اس علاقے کے چھوٹے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ان چھوٹے بچوں کا بھی گزر اسی روڈ سے ہوتا ہے روڈ پر گندا اور غلاظت سے بھرا ہوا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بچے مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں علاقہ مکینوں نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ یہاں پر ہیپی ٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے گٹروں نالیوں کا پانی زیر زمین پانی میں جمع ہونے کی وجہ سے ہی لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ہماری ارباب اختیار اور اعلی حکام سے گزارش ہے خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے اس کے ساتھ ہی روڈ کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں رونما ہونے والے وبائی امراض اور حادثات سے بچا جا سکے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • پولیس افسران جنسی تشدد کے مقدمات میں ایس او پی کے مطابق کارروائی کریں، سی پی او ملتان

    پولیس افسران جنسی تشدد کے مقدمات میں ایس او پی کے مطابق کارروائی کریں، سی پی او ملتان

    ملتان۔(اے پی پی) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز جرائم کی روک تھام کریں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں گرفتار کریں۔ رہائی شدگان عادی مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں ایس ایچ اوز کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہی۔ سی پی او ملتان نے ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات کی پراگریس چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ان مقدمات کو جلد ورک آوٹ کرکے رپورٹ پیش کریں، جنسی تشدد کے مقدمات میں ایس او پی کے مطابق کارروائی کریں اور اطلاع کی صورت میں بروقت کارروائی کریں اور متاثرہ اور ملزم کا میڈیکل کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پتنگیں بنانے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر محمد سعید، ایس ایچ او تھانہ چہلیک انسپکٹر مرزا محمد حسنین، ایس ایچ او کوتوالی سب انسپکٹر قراۃالعین، ایس ایچ او تھانہ کپ انسپکٹر سلامت علی، ایس ایچ او تھانہ دولت گیٹ سب انسپکٹر محمد بشیر، ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ سب انسپکٹرمحمد اشرف اور ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ فدا حسین موجود تھے۔

  • والدین بچوں میں اطاعت الہی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، خواتین

    والدین بچوں میں اطاعت الہی کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، خواتین

    ملتان۔(اے پی پی)والدین کے لئے حقوق العباد میں سے اہم حق اولاد کا ہے،والدین کوچاہیے کہ اپنی اولاد کی تربیت اس طرح سے کریں کہ وہ اچھے شہری اور سچے مسلمان بن سکیں۔ ان خیالات کااظہار مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی شعبہ خواتین ملتان کی رہنماء ارم نے کہا کہ اولاد والدین کی زندگی کا بڑا قیمتی سرمایہ ہیں جہاں اللہ تعالی نے والدین کی خدمت کافرض عائد فرمایا ہے وہیں اولاد کے کچھ حقوق بھی والدین کے ذمے لگائے ہیں تاکہ فطری تقاضے قائم رہیں اور کسی کی حق تلفی بھی نہ ہو۔ سماجی رہنماء صائمہ فیض نے کہاکہ انسان کے ابتدائی مراحل سے لے کر بڑھاپے تک انسان تربیت کے مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔ بچہ جب ایک گھرانے میں آنکھ کھولتا ہے تو وہ سب کچھ سیکھ کرنہیں آتا بلکہ وہ اپنے گھر کے ماحول اور معاشرے سے سیکھتا ہے اور یہی ابتدائی مراحل اس کی زندگی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ماہر نفسیات نوشابہ چوہدری نے کہا کہ مذہب ہو، ادب وثقافت ہو، یا رسم ورواج، ماں کو ہمیشہ سے خاندانی نظام میں اہمیت حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ بچہ جو کچھ اپنی ماں سے سیکھتا ہے وہ تمام عمر کے لیے اس کے دماغ اورتربیت میں نقش ہوجاتا ہے۔۔ یہی وجہ ہے کہ بچے کی زندگی کے پہلے پانچ سال اس کی اسی سالہ زندگی کی بنیاد بناتے ہیں اس لیے سب سے اولین فرض ماں کابنتا ہے کہ وہ بچے کی اچھی تربیت کرے۔

  • عروسی ملبوسات میں پرانے رواج پھرسے مقبول

    عروسی ملبوسات میں پرانے رواج پھرسے مقبول

    ملتان۔(اے پی پی)موسم کے خوشگوار ہوتے ہی شادی بیاہ کی تقریبات کاسلسلہ ایک بارپھر عروج پر آ گیا ہے۔ اسی سلسلے میں عروسی ملبوسات کی تیاری بھی زور وشور سے جاری ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں منفرد ڈیزائنرکے ملبوسات دستیاب ہیں۔خریداری کے لیے انتخاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ان خیالات کااظہار گھریلو خواتین نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ سلطان نے کہاکہ پاکستان میں عروسی جوڑے میں بھی نت نئے تجربات کیے جارہے ہیں۔رنگوں کے انتخاب میں بھی جدت پسندی سے کام لیا جارہاہے۔فاخرہ خان نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔پہلے دلہنوں کیلئے مخصوص سرخ میرون کلرکے ملبوسات تیارکروائے جاتے تھے مگر اب ہلکے رنگوں کاانتخاب کیاجاتاہے۔بوتیک مالک شاہ نواز نذیر نے کہاکہ آج کل لانگ گاؤنز،شرارے اور غرارے فیشن میں ہیں جن پرکرسٹل اور زری کا کام اسپیشل آرڈر پر تیارکروایا جاتاہے۔ اس کے علاوہ فرشی غرارے اورشرارے بھی فیشن میں ہیں۔ عروسی ملبوسات میں پرانے رواج پھر سے مقبول ہیں۔ ناصرہ عتیق نے کہاکہ سرخ رنگ دلہن کے لیے سب سے بہترین رنگ ہے لیکن لائٹ کلرز کے اوپر بھی دیدہ زیب کام دلہن کے روپ کونکھارتا ہے۔

  • تعلقات کے شبہ میں نوبیاہتا بیوی اوربیٹے کوقتل کردیا

    ملتان۔(اے پی پی)ملتان کے علاقہ حامد پور کنورہ میں قتل کی ہولناک واردات میں ماں اوربیٹے کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیاگیا۔پولیس کے مطابق بشیر احمد کو شبہ تھا کہ اس کے 22 سالہ بیٹے اسرار کے اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔بشیر احمد نے پہلے اپنی 25 سالہ بیوی سکینہ کو کمرے میں بند کر کے کلہاڑی کے وار سے مبینہ طوررپر قتل کر دیا۔ بشیر احمد نے اپنے سگے 22 سالہ بیٹے اسرار کو بھی کمرے میں رسیوں سے باندھ کر کلہاڑی کے وار سے مبینہ طورپر قتل کیا۔بشیر احمد کے ساتھ اس کا دوسرا بیٹا سعید بھی مبینہ طورپرقتل کرنے میں اپنے باپ کی مدد کرتا رہا۔ تھانہ مظفر آباد پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ تھانہ مظفر آباد کی پولیس نے دونوں مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔