ملتان۔(اے پی پی)صوبائی وزیرمحمد ہاشم ڈوگرنے کہاہے کہ ملک کے وسائل کی بہتر تقسیم اورغربت کے خاتمے کے لئے آبادی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرمحکمہ بہبودآبادی محمد ہاشم ڈوگر نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پرکنٹرول ملک کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آبادی روزگار کی فراہمی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور پیدا کرنے کے ذریعہ چھوٹے کنبے کی رسم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ تقریباََ 120 اسکولوں کی تعمیر کی ضرورت ہے، ملک میں آبادی بڑے پیمانے پر بڑھ رہی ہے۔اس موقع پروزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ معاشرے میں خاندانی منصوبہ بندی کے انعقاد کے لئے دینی اسکالر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور طلباء سمیت تمام فریقین کے ذریعہ مختلف ٹریننگ سیشن چلائے جارہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے اہم پیداوار حاصل کرنے کے لئے یوسی کی سطح پر بھرپور مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایم پی اے ندیم قریشی نے والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ارد گرد، گاؤں اور محلوں خصوصا نوجوانوں میں اس معاملے کو حساس بنائیں کیونکہ وہ ملک کا مستقبل ہیں۔
Category: ملتان

جلال پور پیر والا تھانہ صدر پولیس کی کاروائی چالو بھٹی سے شراب بر آمد ملزم گرفتار مقدمہ درج
جلالپور پیروالا(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ صدر پولیس کی کارروائی شراب کی چالو بھٹی سے 400 لیٹر دیسی شراب جبکہ ایک ڈرم کچی شراب برآمد کر لی ملزم گرفتار
جلالپور پیروالا تھانہ صدر پولیس نے نواحی علاقہ بستی پھرانیں میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر 400 لیٹر دیسی شراب جبکہ ایک ڈرم کچی شراب برآمد کر لی پولیس کا بتانا ہے کہ ایس ایچ او ارشد بھٹی کی سربراہی میں سب انسپکٹر رانا رحمت، اے ایس آئی مہر عبدالرزاق اور ارشاد منڈیرا سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے مخبری ملنے پر شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر شراب برآمد کر لی اور ملزم سامان سمیت جلال نامی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

شجاع آباد دربار آستانہ عالیہ گیلانیہ اور جماعت صوفیا ےاسلام کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت پیر اعجاز الحسنین صاحب کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) دربار آستانہ عالیہ گیلانیہ اور جماعت صوفیائے اسلام کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت پیر اعجاز الحسنین کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس ریلی میں شجاع آباد کی عوام نے کثیر مقدار میں شرکت کرکے پوری دنیا کو یہ باور کرایا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں ریلی میں موجود شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پرجماعت صوفیاے اسلام کے روحانی پیشوا حضرت شیخ الاسلام پیر اعجازالحسنین نے اپنے خطاب میں کہا آج ہم اس عظیم الشان ریلی کے ذریعے اقوام عالم اور انڈیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم ہمیں کسی صورت بھی برداشت نہیں ۔کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم کشمیر کو آزاد کرا کر ہی دم لیں گے ریلی کے شرکاء نے مودی سرکار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اگر بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو یاد رکھیں کے ہم تیار ہیں پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے اور ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ انڈیا سے لڑیں گے اس موقع پر شیخ الاسلام حضرت پیر اعجاز حسنین نے تین لاکھ نوجوان رضاکار پاک فوج کے حوالے کرنے کا بھی اعلان کر دیا ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
میپکو محکمانہ کیس کافیصلہ، ایس ڈی او نوکری سے برخاست
ملتان۔(اے پی پی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایس ڈی او کو نوکری سے برخاست کردیاہے۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر عبدالعزیز نیازی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے آپریشن ساہیوال سرکل کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ /قائمقام ایس ڈی او محمد اقبال کے خلاف تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کیاگیاہے۔ لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ محمد اقبال کے خلاف بطور قائمقام ایس ڈی او قبولہ سب ڈویژن عارفوالہ میں تعیناتی کے دوران بے ضابطگیوں اور نااہلی پرمعطل کرکے تحقیقات کا آغاز کیاگیاتھا۔ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر لاکھوں پرستار رکھنے والی قندیل بلوچ کا دردناک انجام
ملتان۔ (اے پی پی) ماڈل قندیل بلوچ کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے شاہ صدر دین سے تھا۔ان کا اصل نام فوزیہ عظیم تھا مگر وہ سوشل میڈیاپرقندیل بلوچ کے نام سے مشہورتھیں۔انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھالیکن انہیں ابتدائی طورپر کامیابی نصیب نہ ہوئی۔انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے پروگراموں میں بھی حصہ لیا مگر انہیں مایوسی کاسامنا کرنا پڑا۔بعدازاں انہوں نے شہرت کے لیے سوشل میڈیا کاسہارا لیا اوراپنی ویڈیوز جاری کرنا شروع کردیں۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ سوشل میڈیا کی سپرسٹاربن گئیں۔فیس بک پران کے فالوورز کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ تھی اور جب انہیں قتل کیاگیا اس زمانے میں ان کاشمار پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی 10شخصیات میں ہوتاتھا۔قندیل بلوچ کو 2016ء میں رمضان المبارک کے مہینے میں مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفیوں کے نتیجے میں شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد مفتی عبدالقوی کو رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے بھی ہٹا دیاگیاتھا۔قتل سے کچھ عرصہ پہلے قندیل بلوچ نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی بھی مانگی تھی اور لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔قندیل بلوچ کا قتل عید الفطر کے فوراً بعد ہوا۔ان دنوں وہ مظفرآباد میں اپنے گھر میں مقیم تھیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ چاند رات کے بعد سے ملتان میں تھیں۔انہیں مبینہ طورپر ان کے بھائی وسیم عظیم نے گلہ دبا کر قتل کیاتھااوربعدازاں اعتراف کیاتھا کہ ہم بلوچ ہیں اور میں نے اپنی بہن کوقتل کردیا ہے۔ مجھے اس پر کوئی ملال نہیں۔قندیل بلوچ کے قتل کو عالمگیر شہرت حاصل ہوئی اور ان کے موت کے بعد صنم مہر نے ان کی زندگی پر ”The Sensational Life & Death Of Qandeel“ کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی.

کسی کو بھی قتل کرنے والے پر اللہ کی لعنت، مفتی عبدالقوی کے قندیل بلوچ فیصلہ کے بعد ریمارکس
قندیل بلوچ قتل کیس میں بری ہونے کے بعد مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ آج دعاوَں کی مقبولیت،انصاف اور فتح کا دن ہے ،جمعہ تحریک انصاف کےلیے بابرکت دن رہاہے ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے قندیل بلوچ کے بھائی ملزم وسیم کو عمرقید کی سزاسنائی ہے،جج نے کہا ہے دیگرملزموں سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے،سوا3سال کی محنت کے بعد فیصلہ آیا ہے،
قندیل بلوچ کے مقدمۂ قتل میں بھائی محمد وسیم کو عمرقید ، مفتی عبدالقوی بچ گئے
مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قتل کرنے والے پر اللہ کی لعنت ہے،ہمارے خلاف کوئی شہادت نہیں ملی اس لیے بری کیا گیا،

بستی ملوک ٹریفک حادثہ دو افراد جانبحق
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )ایکسیڈنٹ میں دو افراد جانبحق ورثاء نے روڈ بلاک کردیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح سے بستی ملوک کے علاقے اڈا صادق والا پل احتجاج کے دوران موٹروے روڈ مکمل بلاک رہا احتجاج کرنے والوں کا موقف ہے کہ گزشتہ رات ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد مجاہد اور دانیال موقع پر فوت ہوگئے تھے جبکہ دو افراد شاہد اور جمیل جو کہ شدید زخمی ہوئے تھے پولیس فوت ہونے والے افراد کی لاشیں ورثا کو نہیں دے رہی ہے جبکہ پولیس کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو رات نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا ورثا لاشیں نشتر ہسپتال ملتان سے قانونی کارروائی کے بعد وصول کرسکتے ہیں ورثا باضد رہے کہ انہیں لاشیں یہی فراہم کی جائیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذکرات کےبعدپولیس نےلاشیں ورثا کےحوالےکردیں اور روڈ کلیئر کروادیا گیا زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے دونوں افراد سے پسٹل برآمد ہوئے جوکہ ڈکیت بتائے جارہے ہیں پولیس کی جانب سے انویسٹی گیشن جاری ہے جلد حقائق منظر عام پہ آجائیں گے ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

بستی ملوک نوسر باز عبدالله نے ایک اور غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا بیمار ومفلس شخص کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
بستی ملوک ( نمائندہ باغی ٹی وی )فراڈیئے عبداللہ خالد اعوان نے ایک اور غریب کاچولہا ٹھنڈا کر دیا،رقم واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔بیمار ومفلس شخص کی پولیس کے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
پولیس کا موقف ہے کہ یہ شخص پہلے بھی کئی فراڈ کر چکا ہے اور مقدمات بھی درج ہیں درخواستDSP،SPصاحب کو ارسال کی ہی جیسے ہی واپس آتی ہے کاروائی کی جائے گی
تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ شوکت شہید کالونی کے رہائشی محمد سلیم والد غلام محمد قوم مہر نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ ہونے کو ہے میں نے تھانہ بستی ملوک میں عبداللہ خالد والد حاجی ملک خالد اعوان چک نمبر386/WBکے خلاف درخواست فرنٹ ڈیسک پر جمع کروائی لیکن ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی میں بیمار شخص ہوں محنت مزدوری کرکے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا اب تقریبا 5سال سے میں پٹھوں کے موذی مرض میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوں میری بیوی گھروں میں کام کاج کرکے دو وقت کی روٹی کے پیسے لاتی ہے اور گھر کا چولہاجلتا ہے تقریبا 7ماہ قبل میں نے اپنی بیٹی کی شادی کی اور جہیزمیں کچھ نہ دیاتوعبداللہ خالد ولد حاجی خالداعوان چک نمبر386ڈبلیوبی کا رہائشی میرے پاس آیا اور خود کو ٹی وی چینل(سماء) کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو سرکاری فنڈ سے بیٹی کے جہیز کیلئے رقم لے کر دیتا ہوں میں اس کی باتوں میں آگیا اورجس کاغذ پر بھی اس نے کہا انگوٹھا لگا دیا اس عرصے میں عبداللہ خالد مجھ سے مختلف بہانوں سے 22ہزار روپے لے گیا کہ کچھ کلرک وغیرہ پیسے لے کر ہماری فائل کو آگے افسران تک پہنچائیں گے اس کا کہنا تھا کہ 2لاکھ 10ہزار کی منظور ی ہوئی ہے جس میں سے 60ہزار میں رکھوں گا باقی آپ کے ہونگے مجھے کئی بار یہ ملتان بھی لے کر گیا اور کئی محکموں کے افسران کے سامنے پیش بھی کیا کچھ دن قبل یہ میرے پاس ایک چیک لے کر آیا کہ کام ہوگیا ہے اس پر دستخط کر دو میں رقم لے کر آتا ہوں تو میں نے گواہان ملک صفدر ولدمحمد نذر قوم ارائیں سکنہ شوکت کالونی،محمد نثار والد صوفی عبدالستار قوم راجپوت سکنہ شوکت کالونی کی موجودگی میں چیک پر بھی انگوٹھالگا دیا پھر یہ شخص غائب ہوگیا فون پر بات کی تو کہتا ہے ابھی پیسے نہیں ملے میں نے کہا کہ نہیں ملتے پیسے تو جو مجھ سے کلرکوں کے نام پر رقم لی ہے وہ واپس کرو میں نے جن سے ادھار پکڑ کر دئیے وہ واپسی کا تقاضا کر رہے ہیں تو عبداللہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اتر آیا کہتا ہے کہ میں نے سادہ کاغذوں پر تم سے دستخط کروارکھے ہیں تم میرا کچھ نہیں کر سکتے میر ا پولیس کے بڑے بڑے افسروں سے تعلق ہے میں کسی مقدمے میں تمہیں یا تمہارے بیٹوں کو حوالات میں بند کروادوں گا میر ی پولیس کے اعلی حکام سے اپیل ہے میرے بچوں سمیت مجھے اس شخص سے تحفظ فراہم کیا جائے اور دھوکہ دہی فراڈ کرکے مجھے سے رقم ہتھیانے وسادہ کاغذات پر انگوٹھے لگانے پر اس کے خلاف کاروائی کی جائے میری رقم جو کہ اس نے مجھے سے لی وہ اور کسی بھی محکمے سے میری بیٹی کے نام پر جہیزفنڈ کی رقم جس کے چیک پر مجھ سے انگوٹھا بھی لگوایا گیا اس سے وہ مجھے واپس کروائی جائے .رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
شجاع آباد سیول ہسپتال کی انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل بائیک ایکسیڈنٹ کے مریض کو ابتدائی طبی امداد نہ ملنے پر لواحقین سراپا احتجاج
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) سیول ہسپتال کی انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل ہونے لگی بائیک ایکسیڈنٹ کے مریض کو فوری طور پر طبی امداد نا ملنے پر ڈاکٹر راشد اور انتظامیہ کے خلاف لواحقین سراپا احتجاج ڈیڑھ گھنٹہ کی ذلالت اور لواحقین کے احتجاج کے بعد مریض کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا مریض کے لواحقین نے باغی ٹی وی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹہ گزر چکا ہے لیکن مریض کو کسی بھی قسم کی فوری طور پر طبی امداد نہیں دی گئی بار بار کہنے کے باوجود بھی ڈاکٹر راشد نے مریض کو چیک نہیں کیا ہماری اربا ب اختیار اور اعلی حکام سے اپیل ہے کے ہسپتال کی انتظامیہ کو عوام دوست رویہ اپنانے کی تلقین کی جائےاور ہسپتال کے نظام کو بہتر کیا جائے رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

ملتان طلباء وطالبات کے درمیان ملی نغموں کا مقابلہ 25ستمبرکو ہوگا
ملتان۔(اے پی پی) ملتان آرٹس کونسل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام 25 ستمبر کو صبح 9 بجے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول ملتان میں ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان ملی نغموں کا مقابلہ منعقد ہوگا۔ جس میں ججز کے متفقہ فیصلے کے مطابق اول، دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی جبکہ حوصلہ افزاء کے انعامات بھی دیئے جائیں گے۔شرکت کے خواہش مند بچے اپنا نام فون نمبر 03017453206 یا 03067369339 پر درج کراسکتے ہیں۔







