Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حساس ادارے کی نشان دہی پر ہمدرد  ویلفیئرسوسائٹی کا مالک گرفتار

    ملتان تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حساس ادارے کی نشان دہی پر ہمدرد ویلفیئرسوسائٹی کا مالک گرفتار

    ملتان(نمائندہ باغی ٹی وی ) میں بہیمانہ تشدد کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی حساس ادارے کی نشاندھی پر بستی ملوک کا رہائشی ملزم گرفتار

    بستی ملوک کے رہائشی محمد رفیق چوہان عرف بوچہ کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے گرفتار کرلیا محمد رفیق نشہ کے عادی افراد کو علاج کے نام پر اپنے ویلفیئر کے ادارے ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کے آفس میں تشدد کا نشانہ بناتا تھا سپشل برانچ ملتان کی مدد سے ملزم کو تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
    تشدد نجی ویلفیئر کے ادارے میں کیا گیا
    نشے کے عادی شخص کو نشہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ذرائع
    ادارہ کے ملازمیں مریض کو باندھ کر تشدد کرتے تھے
    زیڈ ٹاون شاہ رکن عالم کہ علاقے میں نیجی ادارے کا دفتر قائم تھا
    تشدد کے واقع کی فوٹیج وائرل ہونے پر حساس ادارے اور پولیس کی کاروائی
    ہمدرد ویلفئر سوسائٹی نامی ادارے کے مالک محمد رفیق چوہان عرف بوچہ جو کہ بستی ملوک کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک ایک اور بنت حوا انا کی بھینٹ چڑ گئی مگر قانون اب تک خاموش

    بستی ملوک ایک اور بنت حوا انا کی بھینٹ چڑ گئی مگر قانون اب تک خاموش

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑکے علاقہ موضع کوٹلے رحم،بستی مسیت والی،نواں کھوہ پر 29اگست کو دل دہلادینے والا واقعہ پورا علاقہ بنت حواء کو انتہائی بے درد ی،اذہیت ناک طریقے سے قتل کرنے پر غم وخوف میں مبتلا پولیس کو 4دن بعد کسی ذرائع سے قتل واقع کی اطلاع ملی لیکن پولیس نے بھی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے ماموں الطاف جو کہ پولیس ملازم ہیں اور قتل میں ملوث ظہورکابھائی ہے کی معرفت ناحق خون کامبینہ سوداکرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق موضع کوٹلہ رحم،بستی مست والی،نواں کھوہ پر 29اگست ملک مشتاق نے اپنے بھائی کو تھپڑمارنے پر اپنی بیوی کو 4گھنٹے مسلسل جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاجس میں مقتولہ حاکم مائی کا ماموں ظہور،دیور سجاد،بہنوئی جمیل سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے ان لوگوں نے پہلے مقتولہ کے بازوں کی رگیں کاٹیں،انیٹیں اور لوہے کے راڈسے جسم کے مختلف حصہ کی ہڈیاں توڑیں خاتوں بچوں کے سامنے چیختی چلاتی رہی ظلم کی انتہا جب مقتولہ نے پانی پانی کی سدا لگائی اور اس کی بیٹی پانی دینے لگی اور ان لوگوں نے پانی تک نہ پینے دیا4گھنٹے کے مسلسل ٹارچر سے جب حاکم بی بی دم توڑ گئی تو لوگوں نے نعش کو کمرے میں بند کر دیا اور آرام سے سوگئے صبح اٹھ کر لوگو ں کو بتایا کے مشتاق کی بیوی ہاٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہوگئی ہے اورمسجد میں علان کے ٹھیک 15منٹ بعد نماز جنازہ ادا کروا دیا جبکہ پولیس نے اس بارے میں موقف دیا ہے کہ پولیس کی طرف سے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے جیسے ہی ہمیں آڈر ملتے ہیں مقتولہ کی قبر کشائی کرواتے ہوئے اصل حقائق کا پتہ لگایا جائے گا اور اگر قتل ہوا تو اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا دوسری طرف پورا علاقہ اس بات کی گواہی دینے کو تیار ہے کہ حاکم مائی کو ان لوگوں نے اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • جنرل بس اسٹینڈ کے تمام 15 بلاکس میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی، عامرخٹک

    جنرل بس اسٹینڈ کے تمام 15 بلاکس میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی، عامرخٹک

    ملتان۔ (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے جنرل بس سٹینڈ کیلئے ٹریکس کی کارپٹنگ، مارکیٹوں میں ٹف ٹائل لگانے اور منظم سیکورٹی سسٹم قائم کرنے کے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بس اڈے کو گرین اینڈ کلین ملتان مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں بس اور ویگن سٹینڈز پر عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ کے دورہ کے موقع پر ٹرانسپورٹرز، آٹو سٹور مالکان اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کامران بخاری، اے سی شجاع آباد عابدہ فرید اور اے سی جلالپورپیروالا احمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس اڈے کے تمام 15 بلاکس میں ٹف ٹائل لگائی جائے گی اور بس اسٹینڈ کے ٹریکس پر کارپیٹڈ روڈ تعمیر کئے جائیں گے۔ تمام بس ٹریکس اور مارکیٹوں میں سٹریٹ لائٹس لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی غرض سے 6 واک تھروگیٹس اور 20 میٹل ڈیٹکٹر کا انتظام کیا جائے گا۔ بس اڈے میں 100 کلوز سرکٹ کیمرے لگائے جائیں گے اور کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں سے سیکیورٹی کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا۔عامر خٹک نے کہا کہ بس اڈے کے مین گیٹس کو خوبصورت بنایا جائے گا۔ بس اسٹینڈ میں مختلف مقامات پرگندگی کیلئے 10کنٹینر اور 100 کوڑے دان رکھے جائیں گے۔اس کے علاوہ لاری اڈے میں بھرپور شجر کاری بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا بس اسٹینڈ کو بھی خوبصورت بنایا جائے گا۔

  • تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی نے پانچ سالہ بچے کو کچل ڈالا

    تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی نے پانچ سالہ بچے کو کچل ڈالا

    ملتان۔ (اے پی پی) ملتان کے نواحی علاقے لابر موڑپرانا شجاع آ باد روڈ پر تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے پانچ سالہ بچے کو کچل ڈالا۔ ریسکیو1122ذرائع کے مطابق صادق ولد اقبال نامی پانچ سالہ بچہ لابر موڑ پر سڑک عبور کررہاتھا کہ تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق صادق کے والدین اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتے ہیں۔

  • پنجاب کے 21 میں سے 18اضلاع جبکہ سندھ کے 8 اضلاع سے کپاس کی آمد میں کمی

    پنجاب کے 21 میں سے 18اضلاع جبکہ سندھ کے 8 اضلاع سے کپاس کی آمد میں کمی

    ملتان۔ (اے پی پی) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنیو الے 21 اضلاع میں سے 18اضلاع جن میں ملتان،لودھراں،خانیوال،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ،وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد،جھنگ،،بھکر،سرگودھا،رحیم یارخان، بہاولپور اوربہاولنگرکے اضلاع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.15سے لے کر100فیصدکم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی۔جبکہ پنجاب کے اضلاع قصوراور میانوالی کے پیداواری تاہم موصول نہیں ہوئے۔ سندھ کے 11میں سے 8اضلاع میں سانگھڑ،نواب شاہ، نوشہروفیروز، خیرپور، سکھراورجامشوروکے اضلاع میں کپاس کی پیدوارمیں 10.91فیصدسے لے کر82.80فیصدتک کم کپاس جیننگ فیکٹریوں میں آئی جبکہ گھوٹکی اوردادواضلاع کی جننگ فیکٹریوں میں پہنچنے والی کپاس کے اعدادوشمار ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔صوبہ بلوچستان میں 31.86فیصد کم پیداوار جننگ فیکٹریوں میں پہنچی۔

  • ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میں بدستور سرفہرست رہا

    ٹیکسٹائل سیکٹرروئی خریداری میں بدستور سرفہرست رہا

    ملتان۔ (اے پی پی) پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرنے کپاس کی فصل کے موجودہ سیزن میں 15ستمبرتک ملک بھر سے مجموعی طورپر15لاکھ 53ہزار 612گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے گزشتہ سال 2018ء میں اسی عرصے کے دوران 18لاکھ 98ہزار441گانٹھ روئی کی خریداری کی تھی۔ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سے15ستمبر2019 تک 5لاکھ809گانٹھ روئی کی خریداری کی۔جبکہ سندھ سے 15ستمبر تک 10 لاکھ52ہزار 803گانٹھ روئی خرید کی گئی۔

  • پاکستان بھر میں 403 فیکٹریوں میں جیننگ کا کام شروع

    پاکستان بھر میں 403 فیکٹریوں میں جیننگ کا کام شروع

    ملتان۔ (اے پی پی) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے مطابق15ستمبر تک پنجاب اورسندھ کی403جیننگ فیکٹریوں میں جیننگ کا کام شروع ہوگیاہے۔ملک بھرمیں تقریباََ1300جیننگ فیکٹریاں ہیں جن میں سے پنجاب کی206اورسندھ کی 197جیننگ فیکٹریوں میں جیننگ کا کام جاری ہے۔جبکہ گزشتہ سال(2018) کے اسی عرصہ کے دوران پنجاب کی 351اور سندھ کی 234جیننگ فیکٹریوں میں کام ہو رہا تھا۔

  • بستی ملوک باؤلے خونخوار  کتوں کا شہری اور بکریوں پر حملہ عوام  میں خوف و حراس پھیل گیا

    بستی ملوک باؤلے خونخوار کتوں کا شہری اور بکریوں پر حملہ عوام میں خوف و حراس پھیل گیا

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) باولے کتوں کا شہری اوربکریوں پر حملہ چھے بکریاں ہلاک دو زخمی تفصیلات کے مطابق اڈاہ پیر روڑہ کے رہائشی محمد حسین نامی شخص پر دو دن قبل ہلکے کتوں نے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جو نشتر میں زیر علاج یے گزشتہ رات ایک بار پھر بستی ملوک کے نواحی علاقہ موضع رانا واہن کے غریب کاشتکار راو وکیل کی بکریاں بھانے میں موجود تھیں کے آوارہ ہلکے کتوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں راجن پور نسل کی چھے بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں جن کی مالیت دو لاکھ روپے بتائی جارہی ہے جبکہ دو بکریاں شدید زخمی ہوگئیں کاشکار راو وکیل کے مطابق رانا واہن میں متعدد آوارہ کتے موجود ہیں بارہا مرتبہ انتظامیہ کی توجہ اس جانب دلائی مگر انتظامیہ غفلت کی کی نیند میں سو رہی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن قبل سجاد نامی شخص کو بھی آوارہ کتوں نے شدید زخمی کردیا جو نشترہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے سجاد پر بھی حملہ اسی اسی طرز میں گردن پر کیا گیا تھا مگر انتظامیہ نے تواجہ نہ دی لائیوسٹاک زرائع کیمطابق برائلر مرغیوں کے کنٹرول شیڈز میں ہلاک ہونے والی مرغیوں کو شیڈ مالکان تلف کرنے کی بجائے باہر پھینک دیتے ہیں جسے کھانے کے بعد آوارہ کتے ہلکے ہوجاتے ہیں اور معاشرے میں تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد  تھانہ سٹی پولیس نے بروقت  کاروائی کرتے ہوے  30 سالہ حوا کی بیٹی کو بازیاب کرا لیا

    شجاع آباد تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوے 30 سالہ حوا کی بیٹی کو بازیاب کرا لیا

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ سٹی پولیس کی دبنگ کاروائی تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رسیوں میں جکڑی ہوئی تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا ہے زمین کا تنازع حل کرنے کے بہانے سوتن اور اس کا داماد قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ زمین اپنے نام کرنے کے لیے دباؤ اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے 30 سالہ شبانہ اشرف بودلہ کی دوسری بیوی ہے ۔اور ذرائع کے مطابق اشرف بودلہ ڈیڑھ سال قبل فوت ہوگیا تھا اشرف بودلہ کی پہلی بیوی کا تعلق اس کے اپنے ہی خاندان سے ہے اور وہ اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر ہے شبانہ کے بیان کے مطابق اسکی سوتن کا داماد اویس یہے کہے کر گھر سے لے گیا کے آج تمہاری زمین کا تنازعہ حل کر دیتے ہیں اور وہاں لے جا کر ملزم اویس اور دو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ زمین پہلی بیوی کے نام کرو بات نہ ماننے پر رسیو ں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔بیٹی کو گھر میں نا پا کر شبانہ کے والد شبیر احمد شبانہ کو ڈھونڈنے اس کے سسرال گئے جہاں ان کو دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا گیا شبانہ کے والد نے 15 پر کال کر کے پولیس کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔ تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا ۔اور طبی معائنے کیلئے شبانہ کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔شبانہ کی درخواست پر ایس ایچ او ملک اسماعیل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ملتان ایس ایس پی آپریشنز  نے ملتان میں چر چز کی سیکیورٹی کے  حوالے سے دورہ کیا

    ملتان ایس ایس پی آپریشنز نے ملتان میں چر چز کی سیکیورٹی کے حوالے سے دورہ کیا

    ملتان(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم نے چرچز کی سیکیورٹی کے حوالے سے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔
    انہوں نے تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
    ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے تمام ڈیوٹی چیک کی اور سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات دیں۔
    انہوں نے ہدایت کی کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا اے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد