Baaghi TV

Category: ملتان

  • بستی ملوک  داتا سویٹس اینڈ بیکرز پر انتہائی گندے اور بدبودار ماحول میں مٹھائیاں تیار  بدبو اور تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین سراپا احتجاج

    بستی ملوک داتا سویٹس اینڈ بیکرز پر انتہائی گندے اور بدبودار ماحول میں مٹھائیاں تیار بدبو اور تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین سراپا احتجاج

    داتا سویٹ اینڈ بیکرزکے کارخانے میں انتہائی گندے ماحول میں مٹھائیاں تیار کی جانے لگی بدبو،تعفن کی وجہ سے پوری کالونی وبلمقابل موجود مسجد کے نمازی پریشان۔مقامی رہائشیوں کااعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تفصیلات کے مطابق داتا سویٹ اینڈ بیکرزکے کارخانے میں انتہائی گندے ماحول میں مٹھائیاں تیار کی جانے لگی بدبو،تعفن کی وجہ سے پوری کالونی وبلمقابل موجود مسجد کے نمازی پریشان تفصیلات کے مطابق اہلیان کالونی کا کہنا ہے بستی ملوک چوک میں قائم داتا سویٹ وبیکرز والوں نے رہائشی کالونی ابوبکر ٹاون میں مٹھایاں وغیرہ تیار کرنے کیلئے مکان لیا ہوا ہے اہلیان کالونی متولی مسجد حاجی محمد اسلم،محمد اقبال مغل،ماسٹرزوار،محمد شفیع،راؤاسلم ایڈوکیٹ،ڈاکٹرممتاز،ڈاکٹر طارق،محمد اجمل،قاری اجمل،پپو نمبردار،مجاہد حسین،ملک عبدالرشید،طاہر شاہ،حاجی گلزار،ماسٹرشبیر حسین،تنویر اقبال،فوجی نظرحسین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں فوڈ اتھارٹی کو کئی بار کمپلین کی لیکن مبینہ منتھلی وصولی کیلئے ہر ہفتہ گاڑی چکر لگاتی ہے کاروائی صفر بیکری مالکان مٹھایوں میں گندے انڈے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے انتہائی گندگی بدبو ہر وقت آتی ہے نمازکے اوقات میں مسجد میں نماز کیلئے چند منٹ کھڑا ہونا محال ہوجاتا ہے کارخانے کا گندہ پانی مسجد کے سامنے خالی پلاٹ میں کھڑا رہتا ہے ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض کی وجہ سے پوری کالونی پریشان ہے ہر گھر کا کوئی نہ کوئی بچہ بیمار رہتا ہے فوڈ اتھارٹی کی گاڑی آتی ہے لیکن کاروائی صفر ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ داتا سویٹ کارہائشی کالونی میں کارخانہ فوری بند کروایا جائے۔نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی خالی پلاٹ میں کھڑا ہوتا ہے بیکری انتظامیہ کا موقف۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات دکاندار پانچ لاکھ کی رقم سے محروم

    بستی ملوک کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات دکاندار پانچ لاکھ کی رقم سے محروم

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک دنیا پور روڈ عقب المدینہ مارکیٹ;خان پلازہ عباس کریانہ سٹور پر پانچ لاکھ کی ڈاکیتی کی واردات دکاندار محمد شہباز والد صغیر قوم عاربی کا کہنا تھا کہ چھ افراد جن میں دو کی شناخت کر لی ہے جو کہ نعیم ولد اسحاق اور شہریار والد اسحاق تھے نے میری دکان میں کھس کر مجھے مارا پیٹا دراز میں موجود نقدی پانچ لاکھ سے زائد اٹھا لیا اور چار نامعلوم ساتھوں سمیت فرار ہوگئے 15 پر پولیس کو اطلاع دی ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک نفری سمیت موقع پر پہنچے اور موقع واردات چیک کیا۔جبکہ پولیس نے موقف دیا کہ لڑائی جھگڑا ہوا ہے جس میں تھوڑا بہت نقصان بھی ہوا ہے جو کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس،سماعت 23 ستمبرتک ملتوی

    ملتان۔(اے پی پی)ماڈل کورٹ ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ڈی ایس پی عطیہ جعفری کے بیانات پر جرح مکمل ہونے اور مزید بحث کے لیے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔ فاضل عدالت میں سماعت کے دوران ڈی ایس پی عطیہ جعفری پیش ہوئیں جن کے بطور گواہ قلمبند کرائے گئے بیانات پر کیس کے مرکزی ملزم وسیم کے وکیل کی جانب سے جرح مکمل کرلی گئی ہے۔سماعت کے دوران ملزمان وسیم، مفتی عبدالقوی، عبدالباسط، حق نواز, ظفر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

  • میپکو ٹاسک فورسز نے ایک روز میں 129بجلی چورپکڑ لئے، 44لاکھ 48 ہزار روپے جرمانے عائد

    میپکو ٹاسک فورسز نے ایک روز میں 129بجلی چورپکڑ لئے، 44لاکھ 48 ہزار روپے جرمانے عائد

    ملتان۔(اے پی پی)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 129بجلی چور پکڑ لئے۔ 2لاکھ28ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر ان افراد پر 44لاکھ48ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔20ستمبر2019ء کو ملتان میں 29گھریلواورکمرشل صارفین کو66858یونٹس چوری کرنے پر1470894 روپے جرمانے عائد کر دیئے گئے اور چار مقدمات درج کروائے گئے۔ڈی جی خان میں 14 گھریلو صارفین کو17691یونٹس چوری کرنے پر282292روپے جرمانہ، وہاڑی میں 9گھریلواور صنعتی صارفین کو11092یونٹس چوری کرنے پر204094روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج،بہاولپور میں 20گھریلواورکمرشل صارفین کو35279صارفین کو 803020روپے جرمانہ اور3 مقدمات درج، ساہیوال میں 11گھریلواور کمرشل صارفین کو18903یونٹس چوری کرنے پر284435روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 8گھریلوصارفین کو7986یونٹس چوری کرنے پر139000روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 15 گھریلوصارفین کو32043یونٹس چوری کرنے پر447030روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،بہاولنگر میں 8گھریلواورکمرشل صارفین کو11399یونٹس چوری کرنے پر287000روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو27724 یونٹس چوری کرنے پر530254روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

  • بستی ملوک مقتولہ حاکم مائی کے اذیت ناک قتل کے مزید حقائق سامنے آگئے

    بستی ملوک مقتولہ حاکم مائی کے اذیت ناک قتل کے مزید حقائق سامنے آگئے

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑکے علاقہ موضع کوٹلے رحم،بستی مسیت والی،نواں کھوہ پر 29اگست کو دل دہلادینے والا واقعہ مقتولہ حاکم مائی کوا ذہیت ناک طریقے سے قتل کرنے کے مزید حقائق سامنے آگئے تقریبا 1سال قبل مقتولہ حاکم مائی نے اپنے شوہر مشتاق سمیت دیگر کئی ملزمان کے خلاف ملتان کی معزز عدالت میں ایک پٹیشن دائر کی تھے جس میں مقتولہ نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ لوگ مجھے جان سے مار دیں گے جبکہ اس کے بھائی نے بیان دیا ہے کہ مقتولہ حاکم مائی کا کردار ٹھیک نہیں تھا جس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ ملزمان نے غیرت کے نام پر حاکم مائی پر تشدد کیا اور اس کی جان لی اس کے علاوہ کئی اہل علاقہ نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ ان لوگوں نے بہت ہی بے دردی سے قتل کیا ہے اور پولیس نے بھی مقتولہ کے ماموں پولیس ملازم الطاف اور یوسی چیئرمین فیاض مڑل کے ذریعے2لاکھ روپے میں ڈیل کی ہے اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ مقتولہ کے شوہر ودیگر نے مل کر ناحق قتل کیا ہے جس پر ان کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک سی پیک منصوبہ پر کام   کرنے والا مزدور دوران ڈیوٹی  حادثہ کا شکار اور موقع پر جانبحق

    بستی ملوک سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والا مزدور دوران ڈیوٹی حادثہ کا شکار اور موقع پر جانبحق

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )سی پیک منصوبے پر چائینہ کمپنی میں مزدوری کرنے والا نوجوان شوکت حسین والد واحد بخش دوران ڈیوٹی حادثے کا شکار موقع پر جانبحق،ڈرائیور زخمی۔تفصیلات کے مطابق شوکت حسین پل بلیل کے قریب پانی والے ٹینکر کی مدد سے صبح چار بجے کے قریب پودوں کو پانی لگا رہا تھا کہ ڈرائیور کو نیند آگئی اور ٹینکر الٹ گیا مزدور اس کے نیچے آنے کی وجہ سے موقع پر ہلاک ہو گیا غریب خاندان کے گھر میں کہرام مچ گیا شوکت حسین موضع چدھڑ کا رہائشی تھا۔جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد

  • ڈینگی کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

    ڈینگی کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کا انوکھا فیصلہ

    ملتان۔(اے پی پی) ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر دوسرا نوٹس جاری ہونے کی صورت میں ادارے کے سربراہ کو گرفتا رکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج ہو گا اور بلڈنگ سیل کر دی جائے گی۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوآغا ظہیرعباس شیرازی کی زیرصدارت ڈینگی کے خلاف مہم کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران بخاری، اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی ذیشان قیصرانی، فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمان اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو نے ہدایت کی کہ جن اداروں کو پہلا نوٹس جاری کیا جا چکا ہے ان کی لسٹیں تیار کی جائیں تاکہ دوسرا نوٹس جاری ہونے کی صورت میں بروقت کاروائی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ قصے کہانیوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہی ڈینگی پر کنٹرو ل ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفئیر ڈینگی سرویلنس بارے موثر کردار ادا کرے۔انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم صنعتی اداروں میں ڈینگی بارے سیمینار کرائے جائیں۔ فوکل پرسن ڈاکٹر عطاء الرحمان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز شہر میں 13 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا۔زیادہ تر ائر کولرز میں ڈینگی لاروا پایا گیا۔ اس کے علاوہ پرندوں کے لیے رکھے گئے پانی کے برتنوں اور اے سی کے آوٹر سے بھی ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نشتر کے رفیدہ ہال اور نرسنگ ہاسٹل میں صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور نرسنگ سٹوڈنٹس کو ڈینگی بارے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی عمران نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹائر شاپس اور کباڑیوں کے خلاف 5 ایف آئی آر درج کرائی گئیں اور ایک دوکاندار کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

  • ٹرینوں کی سپیڈ میں اضافے کیلئے نئے ٹریک کی تعمیرجاری، 14کلومیٹر حصہ باقی رہ گیا

    ٹرینوں کی سپیڈ میں اضافے کیلئے نئے ٹریک کی تعمیرجاری، 14کلومیٹر حصہ باقی رہ گیا

    ملتان۔(اے پی پی) پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن نے ٹرینوں کی سپیڈ میں اضافے کے لیے شیر شاہ اور کوٹ ادو کے درمیان مجوزہ 71کلومیٹر نئی ریلوے لائن میں سے 57کلومیٹر ٹریک مکمل کرلیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق نئی ریلوے ٹریک مکمل ہونے سے ٹرینوں کی رفتار میں 20کلومیٹر فی گھنٹہ اضافہ ہوجائے گا۔ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر مجیب الرحمن نے اے پی پی کوبتایا کہ باقی14کلومیٹر ریلوے ٹریک کی تعمیر جون2020تک مکمل ہوجائے گی۔یہ ڈیڈ لائن دوسال پہلے دی گئی تھی۔ٹریک مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی سپیڈ پہلے مرحلے میں 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھاکر 95سے100کلومیٹر تک کردی جائے گی۔اگلے مرحلے میں یہ سپیڈ مزید بڑھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اب تک مہرایکسپریس،تھل ایکسپریس اور بہت سی مال گاڑیاں یہ ٹریک استعمال کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹریک کی تعمیر کے دوران ٹرینوں کی آمدورفت نہیں روکی گئی تاہم ٹرینوں کی آمد کے موقع پر سائٹ انجینئرز عارضی طورپر اپنا کام روک دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ نہیں۔

  • ملتان تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حساس ادارے کی نشان دہی پر ہمدرد  ویلفیئرسوسائٹی کا مالک گرفتار

    ملتان تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حساس ادارے کی نشان دہی پر ہمدرد ویلفیئرسوسائٹی کا مالک گرفتار

    ملتان(نمائندہ باغی ٹی وی ) میں بہیمانہ تشدد کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی حساس ادارے کی نشاندھی پر بستی ملوک کا رہائشی ملزم گرفتار

    بستی ملوک کے رہائشی محمد رفیق چوہان عرف بوچہ کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے گرفتار کرلیا محمد رفیق نشہ کے عادی افراد کو علاج کے نام پر اپنے ویلفیئر کے ادارے ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کے آفس میں تشدد کا نشانہ بناتا تھا سپشل برانچ ملتان کی مدد سے ملزم کو تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
    تشدد نجی ویلفیئر کے ادارے میں کیا گیا
    نشے کے عادی شخص کو نشہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ذرائع
    ادارہ کے ملازمیں مریض کو باندھ کر تشدد کرتے تھے
    زیڈ ٹاون شاہ رکن عالم کہ علاقے میں نیجی ادارے کا دفتر قائم تھا
    تشدد کے واقع کی فوٹیج وائرل ہونے پر حساس ادارے اور پولیس کی کاروائی
    ہمدرد ویلفئر سوسائٹی نامی ادارے کے مالک محمد رفیق چوہان عرف بوچہ جو کہ بستی ملوک کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک ایک اور بنت حوا انا کی بھینٹ چڑ گئی مگر قانون اب تک خاموش

    بستی ملوک ایک اور بنت حوا انا کی بھینٹ چڑ گئی مگر قانون اب تک خاموش

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑکے علاقہ موضع کوٹلے رحم،بستی مسیت والی،نواں کھوہ پر 29اگست کو دل دہلادینے والا واقعہ پورا علاقہ بنت حواء کو انتہائی بے درد ی،اذہیت ناک طریقے سے قتل کرنے پر غم وخوف میں مبتلا پولیس کو 4دن بعد کسی ذرائع سے قتل واقع کی اطلاع ملی لیکن پولیس نے بھی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے ماموں الطاف جو کہ پولیس ملازم ہیں اور قتل میں ملوث ظہورکابھائی ہے کی معرفت ناحق خون کامبینہ سوداکرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق موضع کوٹلہ رحم،بستی مست والی،نواں کھوہ پر 29اگست ملک مشتاق نے اپنے بھائی کو تھپڑمارنے پر اپنی بیوی کو 4گھنٹے مسلسل جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاجس میں مقتولہ حاکم مائی کا ماموں ظہور،دیور سجاد،بہنوئی جمیل سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے ان لوگوں نے پہلے مقتولہ کے بازوں کی رگیں کاٹیں،انیٹیں اور لوہے کے راڈسے جسم کے مختلف حصہ کی ہڈیاں توڑیں خاتوں بچوں کے سامنے چیختی چلاتی رہی ظلم کی انتہا جب مقتولہ نے پانی پانی کی سدا لگائی اور اس کی بیٹی پانی دینے لگی اور ان لوگوں نے پانی تک نہ پینے دیا4گھنٹے کے مسلسل ٹارچر سے جب حاکم بی بی دم توڑ گئی تو لوگوں نے نعش کو کمرے میں بند کر دیا اور آرام سے سوگئے صبح اٹھ کر لوگو ں کو بتایا کے مشتاق کی بیوی ہاٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہوگئی ہے اورمسجد میں علان کے ٹھیک 15منٹ بعد نماز جنازہ ادا کروا دیا جبکہ پولیس نے اس بارے میں موقف دیا ہے کہ پولیس کی طرف سے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے جیسے ہی ہمیں آڈر ملتے ہیں مقتولہ کی قبر کشائی کرواتے ہوئے اصل حقائق کا پتہ لگایا جائے گا اور اگر قتل ہوا تو اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا دوسری طرف پورا علاقہ اس بات کی گواہی دینے کو تیار ہے کہ حاکم مائی کو ان لوگوں نے اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد