بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک نے اعلی حکام کی خصوصی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں انڈین گانے وفلمیں چلانے پر پابندی لگا دی ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن آفیسر ملک اللہ بخش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹروے پر چلنے والے ہمہ قسم کی گاڑیوں میں انڈین گانے وفلمیں چلانے پر مکمل پابندی ہے اگر کسی بھی گاڑی میں دوران سفر انڈین فلمیں یا گانے بجائے گئے تو موٹروے پولیس اس کے خلاف کاروائی کرے گی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ملک میں بڑھتی ہوئی بے حیائی کو روکنے اور ہمسایہ ملک کی طرف سے کشمیری مسلمانوں پر حالیہ تشددکے واقعات کے خلاف احتجاج کیلئے کیا جارہا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Category: ملتان
-
ملتان اڈا لاڑ فیڈ مل کے فضلے سے عوام پریشان اور انتظامیہ خاموش
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )
ملتان اڈالاڑ فیڈ ملز کے فضلے سے موٹر سائیکل سوار عورت اور مرد گر کر شدید زخمی۔تفصیلات کیمطابق لاڑ کے علاقہ حسینہ چوک کے قریب پرائم فیڈ ملز سے گزشتہ دنوں مرغیوں کے فضلے سے بھرا ٹرک بستی میں ٹرک کاڈالا کھولنے سے گرگیا جسے شہریوں نے ٹرک ڈرائیور سمیت فیڈملز منیجر کو تھانہ بستی ملوک پولیس کے حوالے کردیا تھا آج پھر اسی فضلہ پر ایک اور موٹر سائیکل سوار جس پر ایک مرد اور عورت سوار تھی گرکر شدیدزخمی ہوگئے اس موقع پر حسینہ چوک پر شہری و علاقہ معززین جام امتیاز احمد، جام فلک شیر،عابد کمھار، رانا کاشف، رانا نعیم خلیل، اسماعیل،محمد سجاد، محمد عباس،زمان،محمد قاسم ڈاھا،ماجد،ظفر،اسلم چڑویا ودیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوے میڈیا کو بتایا کہ پرائم فیڈ کے ارد گرد سینکڑوں کی تعداد میں گھر ہیں حال ہی میں بننے والی پرائم فیڈ کی گندگی و بدبو نے علاقہ میں تعفن پھیل گیا ہے ۔ مرغیوں کا گندا پانی اسی روڑ پر گرا دیا جاتا ہے جسکے باعث روڑ ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ آئے روز حادثات ہورہے ہیں جبکہ ہمارے بچے وبڑے عجیب قسم کی خارش و دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ہم نے کئی بار اعلی احکام سے شکایت بھی کی ہے کہ یہ فیڈ ملز رھائشی آبادی میں ہے اسے یہاں سے کہیں اور شفٹ کیا جائے لیکن ابھی تک کوئی عمل نہیں ہوا ہم محکمہ ماحولیات۔ کمشنروڈپٹی کمشنر ملتان سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -
ملتان : مریض کی حالت خطرے سے باہر
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سخت اور مشکل ترین آپریشن کر کے کیل کردن سے نکال دیا
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں 19 چودہ ایل کا رہنے والا مجاہد موٹر سائیکل پر ریڑھی والے کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کی گردن میں ریڑھی کا بمبو گھس گیا تھا نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز نے مسلسل چار گھنٹوں کی سرجری کرکے بمبو کو گردن سے نکال کر اسے وارڈ نمبر 4 میں شفٹ کر دیا ہے اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے -

بستی ملوک نہر کنارے سرکاری درخت کے نیچے جانور کیوں باندھے با اثر افراد کا غریبوں پر بہیمانہ تشدد
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )
تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کھوہ لالو موضع راناواہین میں نہر کنارے سرکاری درخت کے سائے میں جانور باندھنے پر ملزمان اللہ دتہ والد اکرم۔ریاض والد رب نواز۔حاجی فیض بخش والد حق نواز۔چھ نامعلوم افراد جو کہ ڈانڈوں۔ سوٹوں۔کلہاڑی ٹوکا سے حملہ آوار ہوئےاور حاجی امین۔محمد اسماعیل۔خلیل۔ناصر وغیرہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور شدید زخمی کر دیا۔جانور کھول دئیے۔ جبکہ سرکاری درخت کاٹ دیا۔مدعی پارٹی زخمیوں کو لے کر تھانہ بستی ملوک پہنچی تو تھانہ میں موجود منشی نے ڈاکٹ جاری کردیا اسی دوران کسی کی کال آنے پر منشی نے ڈاکٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور ملزم پارٹی کو بلا کر ڈاکٹ جاری کردئیے زرائع کے مطابق ملزمان نے فوری طور پر فرضی زخم بنوا کر ڈاکٹ حاصل کیا۔پولیس کی طرف سے سیاسی دباؤ کی وجہ سے مدعی پارٹی کو ڈاکٹ جاری نہ کرنے پر مدعی پارٹی کا تھانہ کے باہر پولیس کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

بستی ملوک یوم دفاع پاکستان کے حوالے سےخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے موٹروے پولیس بیٹ نمبر19،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج اور بستی ملوک پریس کلب نے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا اور مشترکہ ریلی نکالی جس میں پاک فوج کے شہیدوں کو سلام پیش کیا گیا اورکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن عثمان غنی،جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری وحید اختر نے ریلی کی قیادت کی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نے کالج میں تقریب کا اہتمام کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سیکنڈایئر کی طالبہ انیلا جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت فسٹ ائیر کی طالبہ عائشہ عمر نے حاصل کی فورتھ ایئر کی طالبہ عائشہ رشید نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملی نغمہ پڑھااور مریم منور نے تقریر پڑھی آخر میں پرنسپل ڈاکٹرزاہدہ فیاض بخاری نے طالبات سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں بعد میں ملک پاکستان کی خوشحالی وسلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

بستی ملوک ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی
بستی ملوک ٹریفک حادثہ 3 افراد زخمی
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )چوک بستی ملوک رحمٰن پلازہ کے سامنے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ تین سگے بھائی جوکہ احمد فائن مل میں جا رہے تھے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سیف الملوک ولد نزر محمد بعمر 32 سال، ایوب ولد نزر محمد بعمر 28 سال اور عنصر ولد نزر بعمر 25 سال شامل ہیں، ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوری رسپانس کیا اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا اہل علاقہ کی جانب ریسکیو 1122 بستی ملوک سروس کی تعریف اور ریسکیو اسٹیشن بنانے کا مطالبہ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -
شجاع آباد دو گروپوں میں جھگڑا 4 افراد شدید زخمی
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) افسوس ناک خبر شجاع آباد کے مشور و معروف عثمان پلازہ کے قریب دو گروپوں میں ذاتی وجوہات اور معمولی تنازع پر جھگڑا چھریوں اور خنجروں کے وارسے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متعدد افراد کو اپنی گرفت میں لے لیا جھگڑا کس بنا پر ہوا اور اس جھگڑے کے پس پردہ کون سی وجوہات تھیں ۔ اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں پولیس ذرائع رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہو، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیر پر اگر ہم نے کوتاہی برتی تو دنیا کبھی معاف نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اج کے دن کو پاک فوج کے شہدا اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اوروطن عزیز کے لیے جانیں دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کی سرحدوں کی طرف بڑھا تو اسے نیست و نابود کر دیں گے، ہم نے اسلحہ شب برات پر چلانے کے لئے نہیں رکھا، بھارت نے جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری کے لئے کچھ لوگ پلی بارگین کر رہے ہیں، نواز شریف پلی بارگین کے لئے براہ راست بات کریں، عمران خان کو کہا ہے کہ یہ کنجوس لوگ ہیں ان سے جو ملتا ہے لے لیں۔وفاقی وزیر نے ریلوے کو اگلے 5 سالوں کے دوران خسارے سے نکالنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا 138 ٹرینوں کو 150 پر لے جائیں گے، بارشوں سے سگنل متاثر ہوتے ہیں اس لئے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، اگلے 15 روز میں ٹرینوں کا شیڈول ٹھیک ہو جائے گا۔
-

بستی ملوک میں سیفٹی سیمینار کا آغاز کر دیا گیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )انجینئر سلیمان عبد الحمیدسب ڈویزنل آفیسر (اپریشن) میپکو بستی ملوک کی زیر صدارت سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں میپکو بستی ملوک کے تقریباََ تما م سٹاف نے شرکت کی۔ ایس ڈی او سلیمان عبد الحمید، چو دہدری محمد شبیر گجر ریجنل وائس چیئرمین سی بی اے ھائڈرو لیبر یونین میپکو ملتان علی اکبر ایل ایس ملک محمد ناصر ایل ایس اور دیگر مقررین نے سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر گیا۔ اور کام کے دوران سیفٹی کوڈ کی مکمل پیروی کی تلقین کی۔ اور اس امر کوسراہا کہ واپڈا / میپکو سب ڈویژن کا سٹاف اپنے معزز صارفین کی خدمت کیلئے دن رات کو شان ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی
-

بستی ملوک محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹ کامعائنہ
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گزشتہ روزانجینئرسلیمان عبد الحمیدسب ڈویزنل آفیسر (اپریشن) میپکو بستی ملوک نے چک نمبر369 WB، چک نمبر 388/WB اور چک نمبر367 WB میں محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگا ھوں اور جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ تعزیہ کے ذمہ دران سے ملاقات کی اور ان سے جلوس کے سلسلے میں واپڈا / میپکو سے متعلقہ امور پر تباد لہ خیا لات کا اظہار کیا گیا۔ ایس ڈی اوصاحب کے ساتھ ایل ایس فیڈر انچارج اور لائن سٹاف کا عملہ بھی موجود تھا۔ ایس ڈی او صاحب نے متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدا یت کی۔ کہ تعزیہ کے سلسلے میں کسی قسم کے مسلے کا فوری تدارک یقینی بنایا جائے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی
