ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے سخت اور مشکل ترین آپریشن کر کے کیل کردن سے نکال دیا
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں 19 چودہ ایل کا رہنے والا مجاہد موٹر سائیکل پر ریڑھی والے کے ساتھ ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کی گردن میں ریڑھی کا بمبو گھس گیا تھا نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز نے مسلسل چار گھنٹوں کی سرجری کرکے بمبو کو گردن سے نکال کر اسے وارڈ نمبر 4 میں شفٹ کر دیا ہے اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے
Category: ملتان
ملتان : مریض کی حالت خطرے سے باہر

بستی ملوک نہر کنارے سرکاری درخت کے نیچے جانور کیوں باندھے با اثر افراد کا غریبوں پر بہیمانہ تشدد
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )
تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کھوہ لالو موضع راناواہین میں نہر کنارے سرکاری درخت کے سائے میں جانور باندھنے پر ملزمان اللہ دتہ والد اکرم۔ریاض والد رب نواز۔حاجی فیض بخش والد حق نواز۔چھ نامعلوم افراد جو کہ ڈانڈوں۔ سوٹوں۔کلہاڑی ٹوکا سے حملہ آوار ہوئےاور حاجی امین۔محمد اسماعیل۔خلیل۔ناصر وغیرہ کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور شدید زخمی کر دیا۔جانور کھول دئیے۔ جبکہ سرکاری درخت کاٹ دیا۔مدعی پارٹی زخمیوں کو لے کر تھانہ بستی ملوک پہنچی تو تھانہ میں موجود منشی نے ڈاکٹ جاری کردیا اسی دوران کسی کی کال آنے پر منشی نے ڈاکٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور ملزم پارٹی کو بلا کر ڈاکٹ جاری کردئیے زرائع کے مطابق ملزمان نے فوری طور پر فرضی زخم بنوا کر ڈاکٹ حاصل کیا۔پولیس کی طرف سے سیاسی دباؤ کی وجہ سے مدعی پارٹی کو ڈاکٹ جاری نہ کرنے پر مدعی پارٹی کا تھانہ کے باہر پولیس کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
بستی ملوک یوم دفاع پاکستان کے حوالے سےخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے موٹروے پولیس بیٹ نمبر19،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج اور بستی ملوک پریس کلب نے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا اور مشترکہ ریلی نکالی جس میں پاک فوج کے شہیدوں کو سلام پیش کیا گیا اورکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن عثمان غنی،جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری وحید اختر نے ریلی کی قیادت کی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نے کالج میں تقریب کا اہتمام کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سیکنڈایئر کی طالبہ انیلا جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت فسٹ ائیر کی طالبہ عائشہ عمر نے حاصل کی فورتھ ایئر کی طالبہ عائشہ رشید نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملی نغمہ پڑھااور مریم منور نے تقریر پڑھی آخر میں پرنسپل ڈاکٹرزاہدہ فیاض بخاری نے طالبات سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں بعد میں ملک پاکستان کی خوشحالی وسلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

بستی ملوک ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی
بستی ملوک ٹریفک حادثہ 3 افراد زخمی
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )چوک بستی ملوک رحمٰن پلازہ کے سامنے دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ تین سگے بھائی جوکہ احمد فائن مل میں جا رہے تھے شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سیف الملوک ولد نزر محمد بعمر 32 سال، ایوب ولد نزر محمد بعمر 28 سال اور عنصر ولد نزر بعمر 25 سال شامل ہیں، ریسکیو 1122 بستی ملوک نے فوری رسپانس کیا اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کیا اہل علاقہ کی جانب ریسکیو 1122 بستی ملوک سروس کی تعریف اور ریسکیو اسٹیشن بنانے کا مطالبہ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آبادشجاع آباد دو گروپوں میں جھگڑا 4 افراد شدید زخمی
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) افسوس ناک خبر شجاع آباد کے مشور و معروف عثمان پلازہ کے قریب دو گروپوں میں ذاتی وجوہات اور معمولی تنازع پر جھگڑا چھریوں اور خنجروں کے وارسے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متعدد افراد کو اپنی گرفت میں لے لیا جھگڑا کس بنا پر ہوا اور اس جھگڑے کے پس پردہ کون سی وجوہات تھیں ۔ اس پر مزید تحقیقات جاری ہیں پولیس ذرائع رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہ ہو، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیر پر اگر ہم نے کوتاہی برتی تو دنیا کبھی معاف نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اج کے دن کو پاک فوج کے شہدا اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اوروطن عزیز کے لیے جانیں دینے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کی سرحدوں کی طرف بڑھا تو اسے نیست و نابود کر دیں گے، ہم نے اسلحہ شب برات پر چلانے کے لئے نہیں رکھا، بھارت نے جنگ مسلط کی تو یہ آخری جنگ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا آصف علی زرداری کے لئے کچھ لوگ پلی بارگین کر رہے ہیں، نواز شریف پلی بارگین کے لئے براہ راست بات کریں، عمران خان کو کہا ہے کہ یہ کنجوس لوگ ہیں ان سے جو ملتا ہے لے لیں۔وفاقی وزیر نے ریلوے کو اگلے 5 سالوں کے دوران خسارے سے نکالنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا 138 ٹرینوں کو 150 پر لے جائیں گے، بارشوں سے سگنل متاثر ہوتے ہیں اس لئے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں، اگلے 15 روز میں ٹرینوں کا شیڈول ٹھیک ہو جائے گا۔

بستی ملوک میں سیفٹی سیمینار کا آغاز کر دیا گیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )انجینئر سلیمان عبد الحمیدسب ڈویزنل آفیسر (اپریشن) میپکو بستی ملوک کی زیر صدارت سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں میپکو بستی ملوک کے تقریباََ تما م سٹاف نے شرکت کی۔ ایس ڈی او سلیمان عبد الحمید، چو دہدری محمد شبیر گجر ریجنل وائس چیئرمین سی بی اے ھائڈرو لیبر یونین میپکو ملتان علی اکبر ایل ایس ملک محمد ناصر ایل ایس اور دیگر مقررین نے سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر گیا۔ اور کام کے دوران سیفٹی کوڈ کی مکمل پیروی کی تلقین کی۔ اور اس امر کوسراہا کہ واپڈا / میپکو سب ڈویژن کا سٹاف اپنے معزز صارفین کی خدمت کیلئے دن رات کو شان ہے۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

بستی ملوک محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹ کامعائنہ
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )گزشتہ روزانجینئرسلیمان عبد الحمیدسب ڈویزنل آفیسر (اپریشن) میپکو بستی ملوک نے چک نمبر369 WB، چک نمبر 388/WB اور چک نمبر367 WB میں محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگا ھوں اور جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ تعزیہ کے ذمہ دران سے ملاقات کی اور ان سے جلوس کے سلسلے میں واپڈا / میپکو سے متعلقہ امور پر تباد لہ خیا لات کا اظہار کیا گیا۔ ایس ڈی اوصاحب کے ساتھ ایل ایس فیڈر انچارج اور لائن سٹاف کا عملہ بھی موجود تھا۔ ایس ڈی او صاحب نے متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدا یت کی۔ کہ تعزیہ کے سلسلے میں کسی قسم کے مسلے کا فوری تدارک یقینی بنایا جائے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

بستی ملوک معذور افراد کے لئے موٹر وے پولیس کی جانب سے خصوصی مہم کا آغاز
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )معزور افراد کے لئے موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک کی خصوصی مہم ایڈمن افیسرعثمان غنی کی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان وڈرائیورخضرات سے ملاقات دوران ملاقات موٹروے پولیس کی طرف سے ٹرانسپورٹ مالکان وڈرائیورزکو خصوصی بریفینگ دی گئی کہ دوران سفر معزور افراد کیلئے خصوصی سیٹیں رکھی جائیں تاکہ اسپشل افراد باعزت طریقے سے سفر کر سکیں اس مہم کی نگرانی ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق کررہے ہیں ان کا کہناتھا کہ معزور افراد کیلئے خصوصی سیٹیں مختص نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

ملتان استحکام پاکستان کانفرنس کے انعقاد کی تیاری مکمل کر لی گئی
شجاع آباد( نمائندہ باغی ٹی وی )جمعیت علماء پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے نائب صدر وائس چیرمین قومی امن کمیٹی ضلع ملتان مولانا حاجی عاشق علی خان قادری نے کہا قومی امن کمیٹی پاکستان امن و امان کے حوالے سے ہر سال اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے محرم الحرام میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہم سب کی زمیداری ہے شہید کربلا حضرت امام حسین رضہ کی قربانی ہمیں صبر و تحمن سے نفاظ اسلام کی جدو جہد کرنے کا درس دیتی ہے امام اعلئ مقام نے ظالم یزید کے نظام کا نفاظ نہیں ہونے دیا امام اعلئ مقام نے نظام مصطفئ ص کی جنگ میدان کربلا میں لڑی اور ثابت کیا کہ جو نظام میرے نانا حضور پرنور ص کا نظام مصطفئ ص ہے وہ نظام ہی قیامت تک چلے گا امام حسین کی قربانی ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا درس دیتی ہے حکومت شہداۓ کربلا کی قربانی سے درس لیتے ہوۓ ملک میں نظام مصفطئ ص کے نفاظ کا اعلان کرے کشمیری قوم کو آج ایک اور کربلا کا سامنا ہے ظالم بھارتی فوج نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ایک ماہ سے زادہ عرصہ سے کرفیوں لگاکر ظلم کی اعلئ مثال قائم کی ہوئی ہے اہل کشمیر اس وقت کھانے پینے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے حکومت شہداۓ کربلا کی قربانی کی یاد تازہ کرتے ہوۓ پاک فوج کو کشمیر بھیجنے کا اعلان کرے پوری قوم ساتھ ہے 7 ستمبر کو ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت ص منایا جاۓ گا 7 ستمبر کو امام شاہ احمد نورانی صدیقی رح کی قومی اسمبلی کی قرار داد کے بعد قادیانوں کو کافر و اقلیت قرار دیا گیا حکومت 7ستمبر کو قادیانوں کو اعلئ عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کرے 7 ستمبر کو قائد اہلسنت امام نورانی. مولانا عبدالستار خان نیازی و دیگر اکابرین اہلسنت کو خراج تحسین پیش کرے گے انشاء اللہ 5 ستمبر کو جامع ہداہت القران ممتاز آباد ملتان میں استحکام پاکستان و تاجدار ختم نبوت ص کانفرنس ہوگی جس میں قائد جمعیت علامہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر. علامہ قاری محمد زوار بہادر. پیر سید حامد سعید کاظمی و دیگر علماء خطاب کرے گے کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد







