Baaghi TV

Category: ملتان

  • میرے والد عمران خان سے وفا کی سزا کاٹ رہے ہیں۔زین قریشی

    میرے والد عمران خان سے وفا کی سزا کاٹ رہے ہیں۔زین قریشی

    ملتان،تحریک انصاف کے اسلام آباد احتجاج سے قبل پی ٹی آئی راہنماؤں کی گرفتاریوں کا معاملہ ، گرفتار ممبران اسمبلی ملک عامر ڈوگر،زین قریشی اور معین الدین قریشی کو عدالت پیش کردیاگیا، عدالت نے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا

    عدالتی فیصلے کے بعد زین قریشی کو رہا کر دیا گیا، رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے زین قریشی کا کہنا تھا کہ میں رہائی کے موقع پر یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں ہم سب لوگ پارٹی پالیسی اور صدر جنوبی پنجاب کے مطابق بتائے گئے مقام اور وقت پر قافلوں کو اکٹھا کر رہے تھے جب پولیس نے کریک ڈاؤن کیا۔فرمائشی گرفتاری کا پروپیگنڈا کرنے والے جان لیں کہ فرمائشی گرفتاری وہ دیتے ہیں جنہیں کچھ ثابت کرنا ہو ۔ مجھے یا میری خاندان کو کچھ ثابت کرنے کے ضرورت نہیں ہے ۔ میرے والد عمران خان سے وفا کے سزا کاٹ رہے ہیں۔ جب پراسیکیوشن سزا موت کا تقاضاکرتے تھے اس وقت ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی۔ اور جس شخص پر پچاس سے زائد پرچے ہوں اسی فرمائشی گرفتاری دینے کے ضرورت نہیں ہے ، مجھے کسی کو استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں اگر دینا پڑا تو عمران خان کو دوں گا

    بعد ازاں ایکس پر ایک پیغام میں زین قریشی کا کہنا تھا کہ اللّٰہ الحق ہے،آج جیت حق، سچ اور کی ہوتی ہے۔ انشاءاللہ آئندہ بھی ہر میدان میں فتح، حق اور سچ کی ہوگی۔ہماری نیت صاف ہے، ضمیر مطمئن ہے۔ ہم اپنے شہداء کے خون کے قرض دار ہیں، اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی چوک پر ظلم اور جبر کی جو داستان لکھی گئی، تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔ یہ ایک سیاہ باب ہے۔ ہم اس سانحہ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انکی قربانی رائیگاں نھیں جانے دیں گے،24 نومبر کو ہماری گرفتاری کے بعد مہر بانو قریشی کی قیادت میں قافلہ ڈی چوک گیا اور اس جدوجہد میں ملتان خصوصاً این اے 150 , 151 کے عوام نے اپنا بھرپور حصہ ڈالا میں ان سب کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے خان کی کال پر لبیک کہا۔

  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کا  شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر اقدامات کا حکم

    وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر اقدامات کا حکم

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو کتے کے کاٹنے سے بچاؤ کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ملتان ڈویژن میں امن امان، عوامی اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ملتان ڈویژن میں ستھرا پنجاب کیمپین پرپیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ملتان ڈویژن کی 14 تحصیلوں میں صفائی کے انتظامات کی آوٹ سورسنگ مکمل کر لی گئی اور 6 تحصیلوں میں پراسیس جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے لئے بہتر کارکردگی پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام کو دیہات میں جا کر صفائی کے انتظامات چیک کرنے اور کتے کے کاٹنے کے واقعات پر مکمل قابو پانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو آر پی او نے ملتان ڈویژن میں امن امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان میں ماضی کے بر عکس ڈینگی کیس میں واضح کمی ہوئی ہے۔ ملتان میں اینٹی سموگ کیمپین کے دوران خلاف ورزیوں پر 44 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اوراینٹی سموگ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر اینٹوں کے 229 بھٹے مسمار کیے گئے

    دوسری جانب ڈائیلسز کے دوران ایڈز پھیلنے کے مجرمانہ غفلت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نشتر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد کاظم سمیت6 ڈاکٹر وں اور ہیڈنرس کومعطل کر دیا اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی نیفرالوجی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام عباس،پروفیسر ڈاکٹر پونم خالد،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر محمد قدیر، ڈاکٹر ملیحہ جوہر،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عالمگیر اورہیڈ نرس ناہید پروین کو معطل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نشتر ہسپتال جاکرڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ کی خود جانچ پڑتال کی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نشتر ہسپتال کے وائس چانسلر، پرنسپل، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ پروفیسر، ہیڈ ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر سے ان کا موقف سنا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایڈز، ہیپاٹائٹس کے ہر تین ماہ بعد لازمی ٹیسٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔پروٹوکول کے برعکس پرائیویٹ لیبارٹریز سے ایڈز ٹیسٹ کرائے گئے۔ ایڈز ثابت ہونے کے باوجود وارڈ کے ڈاکٹر اور سٹاف نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی۔ ڈسپوزیبل ڈائیلسز کٹ،ڈائی لائیزر کو مختلف مریضوں کے لئے بار بار استعمال کرنا، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سینئر ڈاکٹر کا کئی کئی ہفتے وارڈ کا وزٹ نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکرٹری صحت کو پیڈا ایکٹ کے تحت ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اورڈاکٹروں کو غفلت ثابت ہونے پرایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایڈز پھیلنے کے واقعہ میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ سارے وسائل ہیلتھ کے لئے وقف کر دئیے لیکن رزلٹ مثبت نہیں آرہے۔ علاج کے لئے آنے والے لوگ سرکاری ہسپتال سے ایڈز لیکر جائیں یہ قطعاً برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعما ل شدہ سرنجیں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں پیٹ سکین فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے امراض دل اور دیگر وارڈ کا معائنہ کیا اور مریض کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر آئی سی یو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وارڈز میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اورسینٹری ورکر کی شکایت پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، معاون خصوصی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکریٹریز، کمشنر وڈپٹی کمشنر،آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ پر مقدمہ کروانےوالا خود بھی مجرم نکلا

    بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟

    بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ

    بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

    بشریٰ کے” جن” تو آ جائیں گے،دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟کیپٹن ر صفدر

    عمران خان اِس وقت لاشیں گرانے کے موڈ میں ہیں،عظمیٰ بخاری

  • نشتر ہسپتال ملتان،ایڈز کا پھیلاؤ، وزیراعلیٰ کا ایکشن،افسران معطل

    نشتر ہسپتال ملتان،ایڈز کا پھیلاؤ، وزیراعلیٰ کا ایکشن،افسران معطل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈز کی منتقلی کے معاملے پر ایکشن لے لیا ہے

    نشتر اسپتال کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو نیفرولوجی وارڈ سے ایڈز کی 25 مریضوں میں منتقلی کے معاملے پر مکمل بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غفلت برتنے پر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس نشتر اسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینیئر ڈاکٹرز کو معطل کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں افسران کو معطل کیا گیا،معطل ہونے والوں میں ہیڈ آف نیفرولوجی وارڈ ڈاکٹر غلام، ڈاکٹر جہانگیر، ڈاکٹر پونم، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر عالمگیر اور ہیڈ نرس ناہید بھی شامل ہیں، تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں تمام ڈاکٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کردیے گئے۔

    واضح رہے کہ نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال سے رجسٹرڈ مریضوں کے ایڈز ٹیسٹ نہیں کیے گئے، جو کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد کے مطابق ڈائیلسز مریضوں کا ہر 6 ماہ بعد ایڈز ٹیسٹ اور 3 ماہ بعد ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ ضروری ہے، لیکن ان ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا۔ 11 اکتوبر کو ڈائیلسز یونٹ میں ایک مریض میں ایڈز وائرس رپورٹ ہوا۔ اسپتال انتظامیہ نے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے کسی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ نہیں کیا،ایک ماہ گزرنے کے باوجود 25 مریضوں کے اہل خانہ کے اسکریننگ ٹیسٹ نہیں کرائے گئے، جس سے ان کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تحقیقات میں اسپتال کے ایم ایس (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، ہیڈ آف نیفرالوجی اور سینئر رجسٹرار کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے ڈائیلسز یونٹ کا مکمل ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے

  • سعودی عرب بھیک مانگنے جانے والا 9 رکنی گروہ گرفتار

    سعودی عرب بھیک مانگنے جانے والا 9 رکنی گروہ گرفتار

    ملتان: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملتان ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا، جن پر بیرون ملک بھیک مانگنے کا الزام تھا۔

    گرفتار افراد میں 2 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔ملزمان سعودی عرب میں عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے کی نیت سے جا رہے تھے۔گرفتار ہونے والوں میں خیرات علی، محمد پرویز، کنیز بی بی، فائز مائی، کلثوم مائی، آسیہ بی بی، الفت بی بی، نائلہ، اور شازیہ شامل ہیں۔ملزمان کا تعلق لیہ، بھکر، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ملزمان نے فلائٹ نمبر SV801 کے ذریعے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔ان کے پاس نہ ہوٹل بکنگ تھی اور نہ ہی عمرے کے اخراجات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دے سکے۔

    ایف آئی اے کی ابتدائی تفتیش کے مطابق، ملزمان پہلے بھی سعودی عرب جا چکے ہیں اور گداگری میں ملوث رہے ہیں۔ملزمان عمرے کے قواعد و ضوابط کے بارے میں بھی مطمئن جواب دینے میں ناکام رہے۔گرفتار افراد کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیے جائیں گے

    حکام کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کو ٹریول ہسٹری کی بنیاد پر اجازت دی جائے۔تمام عمرہ مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور پروفائلنگ کو یقینی بنایا جائے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مسافروں کے سامان کی چیکنگ سخت کی جائے۔بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

  • ملتان پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    ملتان پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

    ملتان شہر رات میں بھی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا۔

    باغی ٹی وی : ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 1 چارسدہ سے اکبرپورہ تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرورتک، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں، موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں اور گاڑیوں میں دھند والی لائٹس کا استعمال کریں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے اسموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے، ادھر لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے بھی شہر میں تمام سیاحتی اور تفریحی پروگرام اور تقریبات 17 نومبر تک معطل کردیں ہیں۔

    پنجاب حکومت نے بھی ورک فرام ہوم پالیسی پر کام شروع کردیا ہے، ملازمین نجی ہوں یاسرکاری کام گھر بیٹھ کر کریں گے،لاہور میں گیارہ اور بارہ نومبر کو مصنوعی بارش برسانے کی بھی تیاری ہونے لگی ہے۔ اٹھارہ اضلاع میں پارکس اور تفریح گاہیں دس روز بند رہیں گی،جبکہ عدالت نے دو ہفتوں کے لیے اتوار کے دن کمرشل سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا حکم بھی دیا-

  • آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان گرفتار

    آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی بڑی کاروائی ،آن لائن مالیاتی فراڈ , بلیک میلنگ ، بھتہ خوری ، کال سپوفنگ ، اور شناخت چھپا کر دھوکہ دہی میں ملوث 12 رکنی منظم گروہ کے خلاف کاروائی کی گئی ہے

    وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان گرفتار کرلئے گئے،ملزمان کو چھاپہ مار کاروائی میں ملتان سے گرفتار کیا گیا ،گرفتار ملزمان میں عبد المجید ، محمد خالد ، عمر فاروق ، زبیر احمد ، عمر فاروق ، محمد ذعیم شامل ہیں، کاروائی میں عمران ، عبد العزیز ، عبدالمحسن ، عبدالمجید ، عامر عبد الرشید اور جواد کو بھی گرفتار کیا گیا،ملزم جواد کا تعلق افغانستان سے ہے ،ملزمان سپوفنگ کالز کے ذریعے بھتہ خوری، بلیک میلنگ، ہراسمنٹ ، جعلی شناخت اور شناخت چوری کے جرائم میں ملوث پائے گئے،ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے، ملزمان شہریوں خصوصاً غیر ملکی شہریوں کو کال کر کے بینک سے متعلق ریکارڈ کی معلومات حاصل کرتے تھے،ملزمان بین الاقوامی بینک کے صارفین کو بھی کال کر کے اپنے جال میں پھنساتے تھے،ملزمان انگریزی اور عربی زبان میں مہارت رکھتے ہیں ،ملزمان زبان کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو لوٹتے تھے ،ملزمان نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس تک غیر قانونی طور پر رسائی حاصل کی ،ملزمان کا فراڈ نیٹ ورک پاکستان سے باہر مشرق وسطی اور دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے ،یہ فراڈ نیٹ ورک جعلی ویزہ پراسیسنگ ، پرائز ڈسٹری بیوشن فراڈ اور جعلی امداد کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہے

    ملزمان مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے جعلی سم کارڈز ، غیر قانونی ایپلیکیشن ، اور غیر قانونی طریقے سے حاصل شدہ شہریوں کا ڈیٹا استعمال کرتے تھے ،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان کے قبضے سے 14 عدد سمارٹ فونز برآمد کر لئے گئے،ملزمان سے ٹیبلٹ ، 11 غیر قانونی انٹرنیشنل سم کارڈز اور انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی برآمد ہوئیں ،ملزمان سے سپوفنگ سافٹویئر بھی برآمد کر لیا گیا جس سے وہ شہریوں کو فراڈ کالز کرتے تھے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں

  • عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار

    عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست کیخلاف اکسانے والا گرفتار

    سائبر کرائمز ،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کاروائی ، سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا

    ملزم کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی۔ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں میاں چنوں ضلع خانیوال سے گرفتار کیا گیا،ملزم سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلانے اور عوام کو ریاست کے خلاف اکسانے میں ملوث پایا گیا،ملزم نے مبینہ طور پر جعلی زیادتی کے الزامات کے بارے میں جھوٹی معلومات پھیلائیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر لیا گیا،ضبط شدہ موبائل فون سے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور دیگر ثبوت برآمد ہوئے،ملزم نے سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات پھیلا کر عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا

    غیر اخلاقی ویڈیوشیئر کرنے پر دانیہ شاہ کا شوہر حکیم شہزاد گرفتار

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

  • غیر اخلاقی ویڈیوشیئر کرنے پر دانیہ شاہ کا شوہر حکیم شہزاد گرفتار

    غیر اخلاقی ویڈیوشیئر کرنے پر دانیہ شاہ کا شوہر حکیم شہزاد گرفتار

    غیراخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے کا الزام، عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کا شوہر حکیم شہزاد گرفتار کر لیا گیا،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملزم حکیم شہزاد المعروف لوہاپاڑ کو گزشتہ روز پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے شجاع آباد سےگرفتارکیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں۔ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد کے رہائشی یوٹیوبر حکیم شہزاد نے ویڈیوز کے ذریعے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے گمراہ گن افواہیں پھیلائیں، حکیم شہزاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے بھی نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کیں حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔ ایف آئی اے نے حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کردی۔

    یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط اور ذمہ داری ضروری ہے۔ غیر اخلاقی مواد کی اشاعت نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ معاشرتی اقدار کے لیے بھی خطرہ ہے۔ اس قسم کے اقدامات سے متاثر ہونے والے افراد کے حقوق کی پاسداری ضروری ہے، اور ایسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ دیگر افراد اس سے سبق سیکھ سکیں۔

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

  • زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    ملتان: 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا-

    باغی ٹی وی : ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی،والد نےلاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظورنہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا، میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی زین قریشی کچھ دنوں سے منظر عام سے غائب تھے اور ان کی ہمشیرہ مہر بانو قریشی کی جانب سے زین قریشی سے رابطہ نا ہونے اور ان کو اغوا کیے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا،گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ

  • دوسرا ٹیسٹ:  پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف

    دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 297 رنز کا ہدف

    ملتان: قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 297 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر پویلین لوٹا دیا میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے بولڈ کیا، انہوں نے 6 رنز اسکور کیے، 52 رنز کے اضافے کے بعد انگلش ٹیم 291 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، جیمی اسمتھ 21، شعیب بشیر 9 رنز اور جیک لیچ 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، کپتان شان مسعود بھی محض 11 رنز بنا سکے،صائم ایوب 22 رنز پر آؤٹ ہو گئے انگلینڈ کی جانب سے تینوں وکٹیں شعیب بشیر نے حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام 26 جبکہ محمد رضوان 23، سعود شکیل 31، عامر جمال اور نعمان علی ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 63 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے اور ساجد خان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 4، جیک لیچ نے 3، بریڈن کارس نے 2 اور میتھیو پوٹس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان نے پہلی اننگز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کامران غلام کی سنچری کی بدولت 366 رنز اسکور کیے تھے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان کا اسکواڈ:

    کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان

    انگلینڈ کا اسکواڈ:

    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈیکٹ، اولے پوپ، جوئے روٹ، ہیری، جیمی سمیتھ، بریڈن کارس، میٹ پوسٹ، جیک لیچ اور شعیب بشیر