Baaghi TV

Category: ملتان

  • ملتان : رشتے سے انکار نے کئی افراد کی جان لے لی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) جلالپور پیر والا اسلام پورہ کالونی میں رشتہ کی تنازعہ پر فائرنگ 5 افراد جاں بحق 3 زخمی ہو گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق جلالپور پیر والہ رشتہ نہ دینے کے مسئلے پر محمد عتیق الرحمان نامی شخص نے محمد رفیق آڑھتی کے گھر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی ملزم محمد رفیق کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد آصف، محمد رفیق، نسیم مائی اور ثنا بی بی بعمر 6/7 سال موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ندیم ،نسیم اور ان کی ماں شمیم زوجہ رفیق شدید زخمی ہوئے ہیں۔ملزم عتیق الرحمان نے تمام افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں اور زخمیوں کو THQ جلالپور پیر والہ منتقل کرکے تفتیش میں مصروف ہے۔ یاد رہے یہ جلالپور پیر والہ میں اس ہفتے کے دوران فائرنگ کا تیسرا بڑا واقعہ ہے

  • ملتان میں رشتے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، تین افراد جاں بحق،چھ زخمی

    ملتان میں رشتے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، تین افراد جاں بحق،چھ زخمی

    پنجاب کے ضلع ملتان کے علاقہ میں گولیاں چل گئیں ، تین افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے جلال پور پیروالا میں رشتے کے تنازع پر لڑائی ہوئی ، اس دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے. جلال پور پیر والا کی اسلام پورہ کالونی میں ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا ہے. پولیس نے ملزم کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا ہے.پولیس کے مطابق رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی.

  • جلال پور پیر والا میں 11 افراد کے قتل پر آئی جی پنجاب کا اظہار برہمی، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا حکم

    جلال پور پیر والا میں 11 افراد کے قتل پر آئی جی پنجاب کا اظہار برہمی، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا حکم

    پیرانسپکٹر جنرل پنجاب عارف نواز نے عیدالفطر کے دن جلال پور پیروالا میں 11 افراد کے قتل کے سانحہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی اورایس ایچ او کو معطل کر کے سینئر افسران سے جواب طلب کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب نے پولیس کو قتل کے ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے اور آر پی او کو ہدایات جاری کی ہیں‌ کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے وہ خود پولیس اقدامات کی نگرانی کریں. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقہ میں کشیدگی ختم کرنے کیلئے سی پی او خود فیلڈ میں‌ رہیں

    آئی جی پنجاب کی ہدایات پر علاقے میں‌ امن و امان بحال کرنے کیلئے عارضی پولیس چوکی قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کومبنگ آپریشنز کر کے سات دن میں تمام جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں‌ پرانے تنازعہ اوردشمنی کے نتیجہ میں‌ ایک ہی خاندان کے دو گروہوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کے 11 افراد کو قتل اور معتدد کو زخمی کردیا تھا۔ زخمی ہونےو الے افراد نشتر ہسپتال اور جلال پور پیروالا میں زیر علاج ہیں.

  • جلال پور پیروالا تصادم، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

    جلال پور پیروالا تصادم، جاں‌ بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی

    ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں‌ دو گروپوں میں‌ ہونے والے خونی تصادم کے نتیجہ میں‌ جاں‌ بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے. خونی تصادم میں‌ ہونے والے ایک گروپ کے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے. جلال پور پیروالا میں‌ کشیدگی کے سبب پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جلال پور پیروالا میں‌ خونی تصادم کی وجہ سے 17 افراد زخمی ہوئے ہیں. اس واقعہ میں‌ جتنے افراد زخمی ہوئے ہیں وہ نشتر ہسپتال ملتان اور جلال پور پیر والا میں زیر علاج ہیں. آر پی او ملتان نے کہا ہے کہ قتل و خون کا یہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جبکہ ایک گروپ نے پولیس پر جانبداری اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے. آر پی او کا کہنا ہے کہ اگر اس واقعہ میں‌پولیس کی طرف سے کسی قسم کی لاپرواہی ثابت ہوئی تو کاروائی کی جائے گی.

    رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جلال پور پیروالا واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں‌ لایا جئے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے. وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے ڈی ایس پی جلال پور پیروالا کو معطل کر دیا ہے.

    دریں اثناء پولیس نے اس واقعہ سے متعلق 20 نامزد ملزمان اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے. مقدمہ میں قتل اور دیگر کئی دفعات شامل کی گئی ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 6 ٹیمیں‌ تشکیل دی ہیں. افسوسناک امر یہ ہے کہ حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے مل رہے اور عید کی مبارکباد دے رہے تھے.

  • جنوبی پنجاب کے بڑے کارڈیالوجی ہسپتال میں کتوں کاراج ,شہری پریشان,انتظامیہ لاعلم.

    جنوبی پنجاب کے واحد چودھری پرویزالہی انسیٹوٹ آف کارڈالیالوجی میں کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔ایمرجنسی کے سامنے سبزہ زار میں کتوں کے مٹر گشت سے شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اسپتال میں قیام گاہ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین اسی سبزازار پر آرام کرتے ہیں لیکن کتوں کی وجہ سے ان کو پریشانی کا سامنا ہے۔سبزازار میں سوئے ہوئے شہریوں کے آس پاس کتوں کے منڈلانے کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی فوٹیج میں آوارہ کتوں کو سبزا زار میں سوئے شہریوں کے اردگردواضع دیکھا جاسکتا ہے۔اسپتال میں سیکیورٹی سسٹم سخت اور سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہونے کے باوجود ایم ایس سمیت دیگر انتظامیہ لاعلم دکھائی دیتی ہے. کارڈیالوجی کے سبزازار میں گھومتے یہ آوارہ کتے کسی بھی وقت ایمرجنسی وارڈ میں بھی داخل ہوسکتے ہیں۔مریضوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ انسانوں کے علاج و معالجہ کی جگہ پر کھل عام آوارہ کتوں کا گھومنا ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے.

  • تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، مقدمہ درج

    تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، مقدمہ درج

    تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رانا قاسم کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے. واپڈا اہلکاروں نے تین مہینے پہلے رانا قاسم نون کی رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران بجلی چوری کے کنکشن پکڑے تھے رانا قاسم کی رہائشگاہ پر5 غیر قانونی پول اور 25 کے وی اے کا غیر قانونی ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، تحریک انصا کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کا ڈیرہ ایک ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے. ایس ڈی او میپکو ڈویژن سکندر آباد عارف راجا کی طرف سے تین مہینے پہلے تھانہ صدر میںقاسم نون کے خلاف بجلی چوری کرنے کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رانا قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .

  • ملتان : معلمہ عاصمہ کی موت نیا موڑ اختیار کر گئی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) پرائیویٹ سکول ٹیچر دوران سکول ٹائم گر کر فوت ہو گئیں تھیں اس واقعہ کی ایف آئی آر معلمہ عاصمہ کے والد کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے یاد رہے جنوبی پنجاب میں عاصمہ کی اچانک گر کر موت واقع ہونے ہر سوشل میڈیا پر مختلف خبریں چلتی رہیں اور عاصمہ کی اس طرح موت سوالیہ نشان بن کر ابھری جس پر تحقیقات شروع ہوئی اور پھر ایف آئی آر درج کر لی گئی

  • شدید بارش سے میپکو ریجن کے 205فیڈرز ٹرپ کرگئے،بحالی کا کام جاری

    ملتان سمیت میپکو ریجن میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث 205فیڈرز ٹرپ کر گئےجس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گزشتہ شب سے شروع ہونے والی شدید بارش کے کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بارش کی وجہ سےوہاڑی،میلسی،لودھراں ،ملتان ،بہاولپور،خانیوال اورحاصل پور سمیت مختلف علاقوں کے 205 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقہ میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔میپکو ترجمان کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کا عملہ متاثر فیڈرز کی بحالی کے لئے مسلسل فیلڈ میں کام کررہا ہے اب تک 95 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے بہت جلد تمام فیڈرز پربجلی بحالی کردی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر طاہر محمود نے میپکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ میپکو عملہ سے تعاون کریں۔

  • وی آئی پی کلچرکاخاتمہ،شاہ محمودقریشی موٹر سائیکل پر اپنے حلقہ میں گھومتے رہے

    ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی موٹر سائیکل پرسوار ہوکر اپنے حلقہ انتخاب میں پہنچ گئے۔ملتان کےشہریوں نےوزیرخارجہ کوموٹرسائیکل پر دیکھ کرخوشگوارحیرت کااظہارکیا۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان کے علاقہ شریف پورہ کی یونین کونسل 17،18کا دورہ کیااورحلقے میں لوگوں کے مسائل سنے بعدازاں وزیر خارجہ موٹر سائیکل پر ہی عثمان پورہ ، شاہین آباد، سمیت دیگر علاقوں میں گئے۔حلقہ کے عوام نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے عوام سٹائل اپنانے پر خوشی کا اظہارکیا۔واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اس سے قبل 2018ءکے عام انتخابات میں موٹر سائیکل پر اپنی الیکشن مہم چلائی تھی۔

  • شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایسا کام کیا کہ جان کر ہوں حیران

    شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایسا کام کیا کہ جان کر ہوں حیران

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے آبائی حلقے میں موٹر سائیکل پر حلقے کا جائزہ لیتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اپنے آبائی حلقے این اے 156 کا دورہ کیا، وزیر خارجہ یونین کونسل 17 اور 19 میں تنگ گلیوں کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سفر کرتے رہے، شاہ محمود قریشی کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر حلقہ کی عوام اکٹھی ہونی شروع ہو گئی. اس موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے حلقے میں عوام کے مسائل بھی سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کروائی.

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد وفاقی وزیر مسلم لیگ ن کے دور میں پنڈی میں جلسے سے خطاب کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے ایک موٹر سائیکل پر گلیوں می چلے گئے تھے.