Baaghi TV

Category: ملتان

  • بستی ملوک : درجنوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے اڈا پل دوا کے قریب الخیر مائینرز نہر کا بند ٹوٹ گیا

    تفصیلات کے مطابق آج صبح بستی ملوک کے علاقے پل دوا کے الخیر مائینرز نہر کا بند گزشتہ روز ہونے والی بارشوں کے باعث پانی کی زیادتی کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس کے باعث نہر کا پانی قریبی کھیتوں میں داخل ہورہا ہے جس کی وجہ کئی ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہونے کا امکان ہے کئی گھنٹے گزارنے کے باوجود کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچ پائی۔کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں پانی کی نظر ہوگئیں۔کاشتکاروں کا محکمہ انہار و انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ محکمہ انہار کا موقف ہے کہ ہمارے پاس عملہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہم کچھ نہیں کر سکتے

  • شجاع آباد : قبضہ مافیا بے لگام ہو گیا

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) میں صوبائی حلقہ پی پی 220 اور قومی حلقہ این اے 158 میں واقع سخی زین العابدین بستی سرور شاہ کوٹ دربار کے ساتھ واقع قبرستان کی چار دیوار ی نا ہونے کے باعث قبرستان میں ہر وقت کتے اور گدھے گھومتے پھرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قبرستان کا تقدس پامال ھو رہا ہے کچھ لوگ پختہ تعمیرات کر کے قبرستان کی اراضی پر رہائش پذیر بھی ھو چکے ہیں متعدد بار محکمہ اوقاف کو تحریری درخواست دینے کے باوجود کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی اہل علاقہ کی محکمہ اوقاف اعلی حکام اور ایم این اے ابراھیم خان صاحب سے اپیل ہے کہ قبرستان کی چار دیوار ی کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے اور قبضہ مافیہ سے قبرستان کی زمین کو واگزار کرایا جائے صاف پانی کا انتظام بھی کیا جائے

  • بستی ملوک : چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

    بستی ملوک ( نمائندہ باغی ٹی وی ) موضع قصبہ مڑل شجاع آباد روڈ پر واقع مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی ہو گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق آج صبح ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل میں واقع مدرسہ جامع حبیب کبریا کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے 7 بچے زخمی ہوگئے ہیں
    جس میں سے 3 شدید زخمی بچوں کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے اور پانچ بچوں کو رورل ہیلتھ ہسپتال قصبہ مڑل سپتال میں شفٹ کر دیا گیا زخمیوں میں طلحہ عمر 15 سال عدیل عمر 9 سال شہزاد عمر دس سال جن کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ عمر 13 سال نوید عمر سات سال عبداللہ عمر دستان اسد عمر گیارہ سال مبشر عمر دس سال کو قصبہ مڑل رورل ہیلتھ ہسپتال ابتدائی طبعی امداد کے لئے منتقل کیا گیا ہے ریسکیو ٹیم 1122 نے موقع پر پہنچ کر مکمل امدادی کاروائی کی

  • ملتان : قتل یا خودکشی معاملے کی تحقیقات جاری

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی ) کے نواحی علاقے قادرپورراں کے رہائشی محسن ولدالطاف حسین بھٹی کی لاش بجلی کے پول سے لٹک ہوئی ملی جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کردیا جبکہ مقامی لوگ اس واقعہ سے مکمل بے خبر ہیں کہ کس طرح یہ واقعہ رونما ہوا ہے تاہم معاملے کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گی

  • ملتان :بستی ملوک کے رہائشیوں کی پریشانی کی اصل وجہ

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) یوسی بستی ملوک میں صفائی کی ناقص صورتحال

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی مشہور علاقے بستی ملوک میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب اور پریشان کن بن چکی ہے خاص طور پر بستی ملوک کے محلہ غوثیہ وارڈ نمبر 2 میں گندے پانی اور کوڑا کرکٹ کی وجہ سے برا حال ہو چکا ہے عرصہ دراز سے مقامی انتظامیہ سستی اور لاپرواہی کر رہی ہے بدبو اور مچھروں نے رہائشیوں کو تنگ کر رکھا ہے جس سے بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں فوری طور پر اور ترجیحی بنیادوں پر یہ مسئلہ حل کا منتظر ہے

  • ملتان : گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد میں فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں محمد شہزاد بعمر 19/20 سال کو اس کے ہمسائے محمد منور نے گولی مار کر زخمی کردیا گولی محمد شہزاد کے پیٹ میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا اور طبعی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم گولی مارنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی تھانہ سٹی شجاع آباد نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے

  • ملتان : خطرناک حادثہ دو افراد جاں بحق

    ملتان : خطرناک حادثہ دو افراد جاں بحق

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم دونوں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے ہیں حادثہ شجاع آباد جلال پور روڈ پر شوکت موڑ کے قریب پیش آیا ہے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد بری طرح کچلے گئے ہیں جن میں سے ایک کے بازو بھی جسم سے عیلحدہ ہو گئے ہیں ٹرالر کی ٹکر کی وجہ سے کئی میٹر تک موٹرسائیکل گھسیٹتا چلا گیا ہے جس کی وجہ سے دونوں کی موقع پر وفات ہو گئی دونوں مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی

  • ملتان : 4 افراد قتل دشمنی کی سلگتی آگ پھر بھڑک اٹھی

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی) جلال پور پیروالا میں دیرینہ دشمنی پر پھر لڑائی 4 افراد قتل

    تفصیلات کے مطابق جلال پور پیر والا میں دوبارہ فائرنگ, مخالفین نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر فائرنگ کر دی, مزید 4 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع, پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ, یاد رہے کہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے عید کے روز بھی فائرنگ سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اسی گاؤں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پنجاب پولیس نے اپنی عارضی چوکی بھی قائم کر رکھی تھی صورتحال دن بہ دن مزید خراب ہو رہی ہے

  • زرداری کی گرفتاری، مولانا فضل الرحمان نے اجلاس طلب کر لیا

    زرداری کی گرفتاری، مولانا فضل الرحمان نے اجلاس طلب کر لیا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بجٹ سےنظریں ہٹانے کے لیےانتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرفتاریاں اپوزیشن کا کام آسان کر رہی ہیں، ناکام بجٹ پیش کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ بجٹ سےنظریں ہٹانے کے لیےانتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں ،ریاستی اداروں کو چاہیےکہ حکومت کوسہارا نہ دیں ،مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک کا نظام کمزور ہوتا جا رہا ہے جاہل حکومتوں سے ملک نہیں چلاکرتے ،انتہائی نا اہل حکومت اس وقت اقتدارمیں ہے،مولانا نے کہا کہ 19جون کومجلس شوریٰ کا اجلاس بلایاگیا ہے ،مذہبی جماعتیں سب ایک پیج پر ہیں

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
    مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی بجائے اسلام کی طرف توجہ دیں، فردوس عاشق اعوان
    اسلام آباد کی جانب مارچ کب ہو گا، مولانا فضل الرحمان نے سب کو دعوت دے دی

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے .

     

    قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟

    مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

  • ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

    ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، 3 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب کا تاریخی شہر ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری پر اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے ملتان میں کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں. دہشت گردوں‌کو خیرا چوک سے گرفتار کیا گیا ہے. گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں باسط، ناصر اور غلام حسین شامل ہیں. سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد، فنڈز اکٹھا کرنےکی رسیدیں اوردیگرموادبرآمد ہوا ہے.