Baaghi TV

Category: مظفرآباد

  • کوٹلی آزاد کشمیر کے لیے دانش اسکول کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری

    کوٹلی آزاد کشمیر کے لیے دانش اسکول کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری

    وفاقی حکومت نے کوٹلی آزاد کشمیر میں دانش اسکول کی باضابطہ منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر میں دانش اسکولز کے قیام کا مقصد علاقے کے طلبا کو اعلیٰ تعلیمی معیار فراہم کرنا، علاقائی تعلیمی ترقی کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دلچسپی پیدا کرنا ہے کوٹلی کے لیے دانش اسکول کی منظوری میں پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر چوہدری عبدالرحمان آرائیں کا اہم کردار ہے۔

    دانش اسکول سسٹم کا آغاز پنجاب سے کیا گیا، جو ایک انقلابی تعلیمی منصوبہ ہے جو پسماندہ علاقوں کے ذہین مگر مستحق، غریب اور یتیم بچوں کو 6ویں سے 12ویں جماعت تک معیاری تعلیم، رہائش، کھانا اور دیگر سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کرتا ہے اس منصوبے کا مقصد غریب خاندانوں کے بچوں کو ایچی سن جیسے تعلیمی ادارے جیسی سہولیات دے کر ان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھمبر، نیلم اور باغ کے لیے بھی دانش اسکولز کی منظوری دی جا چکی ہے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھمبر اور باغ میں اسکولوں کے سنگ بنیاد بھی رکھ چکے ہیں، جبکہ نیلم میں اسکول کے قیام کا معاملہ ابھی پراسیس میں ہے۔

  • مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

    مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان

    مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے صدارتی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے-

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور ن لیگ کے نائب صدر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ کہ آئندہ صدر ہمارا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اپنا صدر منتخب کرانے کے لیے مطلوبہ اکثریت موجود نہیں،یہ بھی ممکن ہے کہ موجودہ قانون ساز اسمبلی نئے صدر کا انتخاب نہ کرے اور معاملہ آئندہ اسمبلی پر چھوڑ دیا جائے۔

    واضح رہے کہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں،آزاد کشمیر میں اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہے اور پارٹی قیادت کی جانب سے اپنا امیدوار صدر منتخب کرانے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ تاہم پارٹی کے اندر مختلف گروپس بھی صدارت کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔1

    بیرسٹر سلطان گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر کا عہدہ ان کے گروپ سے کسی رکن کو دیا جائے، جس کے باعث پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی کھل کر سامنے آ رہے ہیں، صدر کا انتخاب الیکشن کمیشن نے کرانا ہوتا ہے، تاہم آزاد کشمیر میں کچھ عرصے سے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہے، جس کے باعث آئینی بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

  • آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    جموں و کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے آغاز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں وزیر صحت سید بازل علی نقوی، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری صحت عامہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا اور اس حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے تاکہ عوام کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، ہیلتھ کارڈ ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، جس سے بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کے اجرا میں حائل تمام انتظامی اور تکنیکی امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کا جلد آغاز ممکن بنایا جا سکے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    پتنگ بازی پرمکمل پابندی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

  • وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا۔

    کے آئی این او آر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کینسر اسپتال کاقیام خوش آئند ہے،لوگوں کی جانیں بچانے سے بہترین کوئی کام نہیں ہوسکتا دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں ہو سکتا،اسپتال کے قیام سے آزادکشمیر کے عوام کو علاج کیلئے دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکا ر ہوا،مجھے اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کیلئے کینسر کاعلاج کتنا مشکل ہے ،جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کاعلاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔

    سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ،انہوں نے کے آئی این او آر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 6،خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5،5اسپتال قائم کیے گئے،اسلام آباد،بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایک ایک اسپتال قائم کیا گیا ، 21جدید اسپتالوں میں سالانہ 10لاکھ سے زائد کینسر کے مریضوں کاعلاج کیا جاتا ہے۔

    سہیل آفریدی نے پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں،عظمیٰ بخاری

    بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر میں کینسر کے اسپتال کاقیام اہم سنگ میل ہے،عوامی فلاح کے لیے ایٹمی توانائی کااستعمال لائق تحسین ہے۔

  • آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز،آئی ٹی لیبز کا افتتاح

    آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا آغاز،آئی ٹی لیبز کا افتتاح

    مظفرآباد: ایس سی او وژن 2025 کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں جدید آئی ٹی دور کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔

    کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سینکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کر چکا ہے۔ ایس سی او کے ان اقدامات کا بنیادی مقصد آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ تک رسائی دینا ہے،سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی کے مطابق، آئی ٹی لیب کا قیام نوعمر قیدیوں کی بحالی، تربیت اور مثبت سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے ایک عملی قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو باقاعدہ آئی ٹی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد بہتر مستقبل کی طرف قدم بڑھا سکیں،ایس سی او وژن 2025 کے تحت کوٹلی جیل میں قائم آئی ٹی لیب اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے، جو اصلاحی نظام میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کو اجاگر کرتی ہے۔ایس سی او کے قابلِ تحسین اقدامات نہ صرف خطے میں بے روزگاری میں کمی کا باعث بن رہے ہیں بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے انہیں ملکی اور عالمی ڈیجیٹل معیشت کا فعال حصہ بنا رہے ہیں۔

  • 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

    2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

    مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی.

    حکومت آزادکشمیر , پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا،ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی،اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے ،بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں، ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھاکہ "مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ،”ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں،”ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے،”کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں،

  • چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔تاصف شاہین

    چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔تاصف شاہین

    مظفرآباد، وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے آزاد کشمیر کے پندرہ ہزار 43 اساتذہ کا سولہ برس سے جاری مطالبہ منظور کرتے ہوئے، ان کا سکیل 11سے 14 کردیا۔ اسکیل اپ گریڈیشن سے قومی خزانے پر 82 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

    صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر تاصف شاہین کے مطابق اساتذہ آزاد کشمیر کا سولہ سالہ دیرینہ مطالبہ سکیل اپگریڈیشن پورا ہوا۔ ہم نے چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔ ایلمنٹری اساتذہ آزاد کشمیر کو بی 11 سے بی 14 میں اپگریڈ کیاگیا ہے انہوں نے اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر وزیراعظم انوار الحق وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور دیگر کابینہ ممبران کا شکریہ ادا کیا.

  • وزیر اطلاعات آزادکشمیر  نے استعفیٰ دے دیا

    وزیر اطلاعات آزادکشمیر نے استعفیٰ دے دیا

    وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

    مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا کہا،میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں اور تعاون کرنے پر تمام صحافیوں اور وزارت اطلاعات کے عملے کا شکر گزار ہوں، آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہرطرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کےمطابق اپنی خدمات پیش کیں،دنیا کے 45 ممالک کے سامنے غزہ کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ بھی پیش کیا۔

  • مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری

    مظفر آباد: حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور جاری

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہو رہا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مظفر آباد بھیجی گئی حکومتی ٹیم اور عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے ہم مکمل حامی ہیں، ان کے زیادہ تر عوامی مفاد پر مبنی مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ چند مطالبات جن کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں ان پر بات چیت جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، توقع ہے کہ ایکشن کمیٹی تمام مسائل کو پُرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرے گی۔مذاکرات میں شریک حکومتی ٹیم میں وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سردار یوسف، امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان شامل ہیں۔

    عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، راجہ امجد ایڈووکیٹ اور انجم زمان کر رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کی حکومتی کمیٹی بھی اجلاس میں موجود ہے۔

    پنجاب حکومت کا دفاتر میں فائل سسٹم ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ

    پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان

  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور ‘معرکۂ حق’ نے بھارت کو عبرت دی،وزیراعظم  آزادکشمیر

    پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور ‘معرکۂ حق’ نے بھارت کو عبرت دی،وزیراعظم آزادکشمیر

    وزیرِ اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑا ہے اور پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور معرکۂ حق نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے۔

    صابر شہید اسٹیڈیم میں استحکامِ پاکستان و معرکۂ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم کی جانب سے سعودی معاہدے پر خوشی اور مبارک باد کا اظہار کیا جاتا ہے اور اس معاہدے نے بھارت میں مایوسی کی لہر دوڑا دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا ہے اور عوام اپنی بہادر فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی میں ہیں۔

    چوہدری انوار الحق نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو اس کا جواب پہلے سے بھی سخت انداز میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم کو مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہمارا عزم ہے، اور آئندہ ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ وہیں انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 5 افراد شہید

    غیر ملکی نہیں، مقامی مصنوعات استعمال کریں،مودی کی اپیل

    زیارت: اغوا کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کو قتل کردیا گیا

    ایشیا کپ سپر فور: پاکستان نے بھارت کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز