Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • مظفرگڑھ پولیس کا انوکھا انصاف، غریب انسان سے زیادہ وڈیرے کے کتے کو اہمیت دی جانے لگی

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفے کھر کا کتا حادثہ میں زخمی ہونے پر مظفرگڑھ پولیس نے غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سنانواں کے علاقے کھر غربی میں موٹر سائیکل سوارکا شتکار محمد اسماعیل کے موٹر سائیکل سامنے کتا آجانے سے حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔پولیس نے حادثہ میں زخمی ہونیوالے غریب کاشتکار کے خلاف ہی بااثر سیاستدان کے کتے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کر ڈالا۔تھا نہ سنانواں میں درج کیے گئے مقدمہ میں ملک غلام مصطفی کھر کے کتے کی مالیت ایک لاکھ تیس ہزار روپے بتائی گئی ہے جس کو سیر کرانے کے دوران حادثہ پیش آیا۔

    تحریک انصاف کے رہنما و سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر اپنے کتوں کے ہمراہ

    غریب کاشتکارمحمد اسماعیل کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر

  • مظفرگڑھ کے مقامی سکول میں ادبی میلہ شروع ہوگیا

    مظفرگڑھ میں بچوں میں کتاب نویسی،آرٹ، پینٹنگ،موسیقی اور کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے دو روزہ ادبی میلہ شروع ہوگیا،ادبی میلہ میں مختلف فنون کے حوالے سے سٹالز بھی لگائے گئے.مظفرگڑھ کے سردار کوڑا خان سکول میں ضلعی انتظامیہ اور غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے سکولوں کے بچوں کے لیے دو روزہ ادبی میلہ کا اہتمام کیا گیا.میلے کا افتتاح چیئرپرسن قائمہ کمیٹی پنجاب برائے تعلیم عائشہ نواز اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کیا۔ادبی میلہ میں سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے بچوں اور اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں.میلے میں ماہرین تعلیم و معززین نے سکولوں کے بچوں کو کہانی نویسی،آرٹ،پینٹنگ اور موسیقی پر لیکچر دیئے.اس موقع پر مختلف فنون کے حوالے سے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں.

  • زہریلے چاول کھانے سے مظفرگڑھ میں 4افراد کی حالت غیر ہوگئی

    مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے سے 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ افراد نے خیرات میں ملنے والے چاول کھائے تھے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے موضع پتی سلطان محمود شرقی میں مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے کے بعد 3 خواتین سمیت 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو 1122 نے متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا.پولیس کے مطابق متاثرین نے مبینہ طور پر ہمسایوں سے آنے والے زہریلے چاول کھائے تھے.ہمسایوں کیخلاف متاثرہ افراد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کیمطابق مبینہ طور پر زہریلے چاول کھانے والے متاثرین کے بیان کیمطابق مقدمہ بازی کی رنجش میں ان کے ہمسایوں نے انھیں زہریلے چاول کھلائےہیں۔

  • مظفرگڑھ میں مٹی اٹھانے کی تنازعہ پر تصادم!لڑکی سمیت دوخواتین جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے

    مظفرگڑھ میں مٹی اٹھانے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوگیا.تصادم کے دوران ہونے والی فائرنگ کی زد میں آکر لڑکی سمیت 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے حاجی واہ کے قریب دو گروپوں میں تصادم ہوگیا.پولیس کیمطابق فائرنگ کے تبادلے میں 12 سالہ لڑکی سمیت 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے.مرنے والی خواتین آپس میں چچی بھتیجی ہیں.پولیس کیمطابق دونوں گروپوں میں مٹی اٹھانے کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔زخمی ہونے والے افراد کا تعلق دونوں گروپوں سے ہے.زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو زخمی حالت میں ہسپتال سے گرفتار کرلیاگیا ہے.

  • مظفرگڑھ میں 405بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،کروڑوں روپے جرمانہ کے ساتھ مقدمات درج

    سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذر محمد ڈب کے مطابق میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔میپکومظفرگڑھ سرکل کی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسزنے بجلی چوروں کے خلاف کا ایکشن لیتے ہوئے ماہ ستمبرکے دوران 405 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا اور ان کو 667441یونٹ بجلی چوری پر ایک کروڑ15 لاکھ80ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔اسی طرح بجلی چوری میں ملوث 262بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئرکاکہناتھا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی چاہے کوئی کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکو صارفین سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی چوری روکنے کے لئے میپکو کا ساتھ دیں تاکہ ان قومی مجرموں کا محاسبہ کیا جاسکے ۔صارفین کے میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ تعاون سے ہی بجلی چوری کو روکا جاسکتا ہے۔

  • مظفرگڑھ پولیس کی آئل مافیا کے خلاف بڑی کاروائی،پاک عرب آئل ریفائنری سےتیل کی چوری پکڑلی

    مظفرگڑھ پولیس نے آئل مافیا کے خلاف بڑیکاروائی کرتے ہوئےپارکو آئل ریفائنری کی پائپ لائن پر کلمپ لگا کر اس سے تیل چوری کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔ قصبہ گجرات چوکی انچارج نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خالی مکان کے ذریعے سرنگ کھود کر تیل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگایا۔وقوعہ کامقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات میں قائم پاک عرب آئل ریفائنری کی پائپ لائن پر کلمپ لگاکر کروڑوں روپے مالیت کا تیل چوری کرنےکا منصوبہ بنایا جارہا تھا۔پولیس چوکی قصبہ گجرات میں تعینات سب انسپکٹر ملک سلیم لنگڑیال نے پولیس ٹیم اور پارکو کے اہلکاروں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے خالی مکان میں سرنگ کھود کر پائپ لائن سے تیل چوری کا منصوبہ ناکام بنادیا ہےاور تیل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین نامزد ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔ پارکو آئل ریفائنری سے تیل چوری کے واردات کے انکشاف پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے بھی سخت نوٹس لیا اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری کو ہدایات جاری کیں کہ وہ آئل مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں۔

  • شادی شدہ خواتین کےساتھ رنگ رلیاں مناتےمظفرگڑھ پولیس کااےایس آئی شہریوں کےہتھےچڑھ گیا

    مظفرگڑھ میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر تعلقات کے الزام میں شہریوں نے اے ایس آئی اور 3 خواتین کو 2 گھنٹوں ترکی کالونی کےکوارٹر میں بندرکھا بعدازاں پولیس نے اے ایس آئی اور تینوں خواتین کو تحویل میں لیکر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا.مظفر گڑھ کے علاقے ترکی کالونی میں علاقہ مکینوں نے نے تھانہ کرمداد قریشی کے اے ایس آئی ذکاء اللہ اور 3 خواتین کو کالونی کے کوارٹر میں 2 گھنٹے کے لیے بند کردیا.اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی عظمت اللہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور اے ایس آئی اور تینوں خواتین کو مشتعل شہریوں سے بچاکر تحویل میں لیا اور تحقیقات کے لیے تھانہ سول لائن منتقل کردیا.علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ذکاء اللہ کے انکے خاندان کی شادی شدہ خاتون حسینہ مائی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے،ان کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی ذکاء اللہ اور خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر کوارٹر کو تالالگایا،علاقہ مکینوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اے ایس آئی ذکاء اللہ نے کالونی میں غیرقانونی ٹارچر سیل قائم کررکھا ہے اور کوارٹر کو برے کاموں کے لئے استعمال کرتا تھا،دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے،اے ایس آئی ذکاء اللہ غیرقانونی کام میں ملوث ہواتو کارروائی کی جائیگی.

  • ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرگڑھ میں حادثہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دوالیکٹریشن گرفتار

    ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرگڑھ میں حادثہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق،دوالیکٹریشن گرفتار

    مظفرگڑھ۔ (اے پی پی)ڈسٹرکٹ کمپلیکس مظفرگڑھ میں حادثہ،کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے گراسی پلاٹ میں واقع پانی کی موٹر کو چھونے سے ایک شخص کو کرنٹ لگ گیاجسے فی الفور 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور جاں بحق ہوگیا۔تنویر نامی یہ شخص ضلع کچہری مظفرگڑھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کسی مقدمے کی پیروی کے سلسلے میں آیا تھا۔ ترجمان ضلعی حکومت نے کہا کہ کل پانی کی موٹر میں کرنٹ آنے کی شکایت ملی تھی فوری طور پر محکمہ بلڈنگز کے الیکٹریشن کو اطلاع کئی گئی۔ صبح اور شام کی شفٹ کی دونوں الیکٹریشن نے موٹر کا معائنہ کیا مگر فالٹ کو دور نہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے واقعہ کا فی الفور نوٹس لیا اور انکے کے حکم پر فرائض میں غفلت برتنے پر دونوں الیکٹریشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن!اساتذہ سے واش روم صاف کروانے والا ڈی ای او عہدے سے ہٹادیاگیا

    مظفرگڑھ میں سرکاری سکول کے اساتذہ سے واش رومز کی صفائی کرنے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹادیا گیا،اساتذہ سے واش رومز کی صفائی کرانے کی خبر باغی ٹی وی پر منگل کے روز چلی۔تھی.مظفرگڑھ کے گورنمنٹ پرائمری سکول چک روہاڑی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سجاد بھابھہ نے سکول کے اساتذہ سے نہ صرف گندے واش رومز صاف کرائے تھے بلکہ واش رومز صاف کرانے کی فوٹیج بھی بنائی گئی تھی.بعدازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔منگل کو باغی ٹی وی پر خبر چلی تو وزیرتعلیم مراد راس کے نوٹس لینے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی۔ڈپٹی ڈی ای او سجاد بھابھہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیاگیا اور ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی بھی سفارش کی گئی.محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او سجاد بھابھہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا.

  • بابائےجمہوریت نوابزدہ نصراللہ خان کوہم سےبچھرے16سال بیت گئے

    ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لیے طویل جدوجہدکرنے والی غیر متنازع شخصیت اور بے داغ کردارکے منفردسیاستدان بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کو ہم سے بچھڑے16سال بیت گئے۔ان کے برسی کےموقع پر دعائیہ تقریبات کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جنرل ایوب خان کے صدارتی انتخاب میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی حمایت ہویا پھرجنرل یحییٰ ، ضیاء الحق اور جنرل مشرف کے آمرانہ ادوار میں جمہوریت کی بقاءکےلیےجدوجہدپاکستانی سیاست میں بابائےجمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی آواز سب سے بلند تھی۔

    نوابزادہ نصراللہ خان نے 1930ء کی دہائی میں مجلس احرار سے اپنی سیاست کاآغاز کیا۔قیام پاکستان کے بعد مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔70سال سے زائدعرصہ تک ملکی سیاست میں اہم کردارادا کرنے والےنوابزادہ نصر اللہ کا اپنا منفرد سیاسی مزاج تھا۔آمریت کے دور میں سیاسی
    جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنااور پھر آمریت کاکیخلاف مشترکہ سیاسی جدوجہد نوابزادہ نصراللہ خان کا ہی کارنامہ تھا۔

    آمرانہ ادوارمیں17سال تک قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنےوالے نوابزادہ نصر اللہ خان کی پوری زندگی بھرپور سیاسی جدوجہد میں گزری۔اپنی زندگی کے
    آخری دنوں میں بھی نوابزادہ نصراللہ خان متحارب سیاسی گروپوں کو اے آر ڈی کے پلیٹ فارم پر جمع کرکے جنرل مشرف کی آمریت کیخلاف جدوجہدکرتےرہے۔

    26ستمبر2003ء کو انتقال کرجانے والے نوابزادہ نصر اللہ خان کی16ویں
    برسی کے موقع پرملک بھر میں ان کے چاہنے والوں کی طرف سےدعائیہ تقریبات اور قرآن خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔نوابزدہ نصر اللہ مرحوم کی برسی کی مرکزی تقریب ان کے آبائی علاقہ خانگڑھ تحصیل وضلع مظفرگڑھ میں ہورہی ہے۔