Baaghi TV

Category: مظفرگڑھ

  • یوم دفاع کی مناسبت سے مظفرگڑھ میں اسلحہ کی نمائش!

    یوم دفاع کی مناسبت سے مظفرگڑھ کی پولیس لائن میں اسلحہ نمائش کا اہتمام کیاگیا،نمائش میں رکھے گئے اسلحہ کو دیکھنے کے لئے شہریوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے پولیس لائن کا رخ کیا۔ملک بھر کی طرح مظفرگڑھ میں بھی یوم دفاع جوش وجذبے سے منایا گیا. اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے پولیس لائن مظفر گڑھ میں اسلحہ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا. نمائش میں رکھے گئے اسلحہ کو دیکھنے کے لئے شہریوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے پولیس لائن کا رخ کیا. نمائش میں شہریوں کی دلچسپی کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیر استعمال جدید اسلحہ، پولیس کی مختلف اقسام کی وردیاں، فضائی نگرانی والے ڈرون کیمرے ودیگر اشیاء رکھی گئیں تھیں. شہریوں اور مختلف سکولز کے بچوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے نمائش میں رکھے اسلحہ ودیگر سامان کو دیکھنے کے ساتھ سلفیاں بھی لیں.

  • یوم دفاع اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفرگڑھ میں ریلی نکالی گئی

    مظفرگڑھ میں پاک فوج اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.مظفرگڑھ میں جنگ ستمبر کے شہداء اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں پولیس،ریسکیو اہلکار،سرکاری ملازمین،شہری اور سکولوں کے بچوں سمیت سینکڑوں افراد نےشرکت کی.ریلی کے شرکاء نے پاک فوج اور کشمیری شہداء کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی.

  • مظفرگڑھ میں فوجی کے شہید جوان عمران حیدر کے گھر شہریوں کا تانتا بندھ گیا

    مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوان عمران حیدر کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں پھول پیش کیے.مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور شہید فوجی جوان عمران حیدر کے گھر گئے۔انھوں نے شہید فوجی جوان کے اہلخانہ سے ملاقات کی انھیں پھول پیش کیے اور شہید کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی.آزاد کشمیر 17 رجمنٹ کے جوان عمران حیدر وانا میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے شہید عمران حیدر نے ملک کی خاطر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا.ان کا کہنا تھا کہ شہیدوں کی قربانی کی وجہ سے آج ملک محفوظ ہے.شہید فوجی کے گھر اہلیاں علاقہ کا تانتا بندھا رہا عمران حیدر شہید کے اہلخانہ سے ملکر مدروطن پر قربان ہونے والے اس جانباز کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ۔شہریوں کا کہناتھا کہ عمران حیدر نے ہمارے کل کے لئے اپنے آج کی قربانی دی ۔

  • پولیس نے چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ لاکھوں روپے برآمد کر لئے

    مظفرگڑھ میں تھانہ صدر کی حدود میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان سے 20لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اللہ ڈتہ، میوہ خان اور نادر حسین و دیگر کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے مِتلف وارداتوں میں لوٹی گئی20 لاکھ 55 ہزار 200 روپے نقدی برآمدکرالی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے نقد رقم مالکان کے حوالے کی۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کا کہناتھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مقامی پولیس کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی گئیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کثر نہیں چھوڑی جائے گی۔

  • مظفرگڑھ میں مضرصحت گوشت کھانے سے 3بچوں اور خواتین سمیت 7افراد کی حالت غیر

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں مبینہ طور پر مضرصحت گوشت کھانے سے3بچوں سمیت 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی.متاثرہ خاندان کو ہمسایوں نے صدقے کاگوشت دیا تھا۔متاثرہ خاندان نے صدقے میں ملنے والا گوشت پکا کر کھایا تو خاندان کے3 بچوں سمیت 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ریسکیو 1122 کیمطابق متاثرہ افراد میں 3 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیاگیاہے.پولیس نےواقعے کی تحقیقات شروع کردیں.واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی علی پور میں مضرصحت دودھ پینے سے 2 بچے جاں بحق اور 4 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی.

  • ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمظفرگڑھ میں مضرصحت دودھ پینےسے 2بچوں کی ہلاکت کانوٹس لے لیا

    مظفرگڑھ میں مضر صحت دودھ پینے سے دو بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔ابتدائی تحقیقات کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہسپتال پہنچنے کےاحکامات جاری کردیئے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نےٹیم کو واقعہ سےمتعلق ابتدائی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت دی۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئےہسپتال میں ڈاکٹرز ،مریضوں اور اہلخانہ سے مکمل معلومات حاصل کرکے اصل حقائق کا تعین کیا جائے گا اورمتعلقہ دکان سے دودھ کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد حقائق کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • مضرصحت دودھ پینے سے 2 ننھے پھول مرجھاگئے،4کی حالت تشویشناک

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں بازار سے خریدا گیا مبینہ مضرصحت دودھ پینے کے بعد 2 بچے جاں بحق ہوگئے،4 بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع گھلواں میں مبینہ طور پر مضرصحت دودھ پینے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے.پولیس ذرائع کیمطابق دودھ پینے کے بعد 4 بچوں کی حالت غیر بھی ہوئی۔متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کیا گیا.پولیس ذرائع کیمطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 3 اور 5 سال کے درمیان ہیں.بچوں کے اہلخانہ کیمطابق بچوں نے گزشتہ شام چاول کھائے تھے،چاول کھانے کے بعد بچوں نے مبینہ طور پر بازار سے خریدا جانے والا مضرصحت دودھ پیاتھا۔اہلخانہ کیمطابق دودھ پینے کے بعد تمام بچوں کی حالت غیر ہوگئی.دوسری جانب پولیس کیمطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • مظفرگڑھ پولیس شراب فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،3ملزمان گرفتار865لٹرشراب اوراسلحہ برآمد

    مظفرگڑھ میں تھانہ جتوئی پولیس کی حدود سے 3شراب فروش گرفتار کر لئے گئےملزمان سے600 لٹر لہن سمیت 865 لٹر شراب اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں تھانہ جتوئی کی حدود میں ایس ایچ او تھانہ جتوئی زاہد محمود لغاری نے مخبر کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موضع بستی عارف، وینس، جھگی والا اور جناح کالونی میں شراب فروشوں کے اڈوں پر چھاپے مارے اس دوران پولیس نے 3 ملزمان یاسین، کلیم اللہ اور شاہد کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان سے 600 لٹر لہن سمیت کل 865 لٹر شراب اور 1 عدد پستول 30 بور برآمد کرلیا گیا۔

  • مظفرگڑھ میں پولیس نے قتل کے ملزم کو 8 سال بعد گرفتار کرلیا

    مظفرگڑھ کے تھانہ خانگڑھ کی حدود میں8سال قبل مخالفین سےخوفزدہ ہوکر اپنی جان بچانے کے لئے جان بوجھ کر جرم کرکے جیل جانے والے قیدی کو مخالفین نے ضمانت پر رہائی دلوا کر قتل کر دیاتھا۔ قاتل 8 سال بعد بلآخر تھانہ شہر سلطان پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کےتھانہ شہر سلطان کے علاقہ بلو سندیلہ کے رہائشی شخص محمد نعیم پر ملزمان کو شک تھا کہ وہ ان کی عزیزہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتاہے جسکی بنا پر ملزمان نے محمد نعیم کوقتل کی دھمکیاں دیں ۔دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر مقتول نے جان بوجھ کر اپنے اوپر چیک ڈس آنر کا پرچہ کروایا اورجیل چلا گیا تاکہ ملزمان اس کو قتل نہ کر سکیں۔ تاہم ڈرامائی طور پر ملزمان نے خود ضمانتی ڈھونڈ کر عدالت میں مقتول کی ضمانت کی درخواست دائر کردی اور کیس لڑنے کے بعد اپنے دشمن کی خود ہی ضمانت کرا لی۔ بعدازاں رہائی ملتے ہی مقتول کو تھانہ خانگڑھ کے علاقے میں لے جا کر قتل کردیا۔ قتل کی اس واردات کے باقی تمام ملزمان پہلے سے ہی گرفتار ہو چکے تھے۔ تاہم ملزم علمدار 8 سال سے فرار تھابالاخر تھانہ شہر سلطان کے رہائشی ہونے پر ایس ایچ او تھانہ شہر سلطان فرحان کریم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر لیا۔

  • زمین تنازعہ پر تصادم! پولیس کے شیر جوان تصادم رکوانے کی بجائے چھپ گئے

    مظفرگڑھ کے علاقہ بیٹ میر ہزار میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران اینٹوں اور پتھروں کا آزادانہ استعمال ،تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے شیر جوان جائے وقوعہ پر تو پہنچنے لیکن تصادم رکوانے کی ہمت نہ کرسکے اوردیواروں کے پیچھے چھپ کر تماشہ دیکھتے رہے۔مظفرگڑھ کے تھانہ بیٹ میر ہزار خان پولیس کے جوانوں کا تصادم ختم کرانے کی بجائے تماشہ دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بیٹ میرہزارخان اڈا چوک کے نزدیک ماسٹر بلال بھٹی اور مخالف پارٹی میں کھالے کی تعمیر کا تنازعہ تھا جس پر دونوں پارٹی کے درمیان تصادم ہوا ۔تصادم کے دوران دونوں اطراف سے اینٹوں کے آزادانہ استعمال کے باعث چار افراد زخمی ہوگئے۔