Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ننکانہ:متروکہ وقف املاک بورڈ جاگ اٹھا،قبضہ مافیاء کی شامت،ناجائز تعمیرات کیخلاف ایکشن

    ننکانہ:متروکہ وقف املاک بورڈ جاگ اٹھا،قبضہ مافیاء کی شامت،ناجائز تعمیرات کیخلاف ایکشن

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) متروک وقف املاک بورڈ کی زمینوں پر ناجائز تعمیرات کرانے والوں کی شامت اگئی متعدد باثر قبضہ مافیہ کے خلاف انچارج اینٹی انکروچمنٹ نے تعمیرات کو گرانے کے ساتھ ساتھ سیل کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کو مقدمات کے اندراج کے لیے استعاثہ بھیج دیے

    سیکریٹری اوقاف لاہور فرید اقبال کی ہدایت پر انٹی انکروچمنٹ کے نئے تعینات ہونے والے امجد زاہد نے چارج سنبھالنے کے بعد بااثر قبضہ مافیا کے خلاف شکنجہ کس لیا متعدد غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے ساتھ ساتھ سیل بھی کر دیا جبکہ ان بااثر افراد کے خلاف قانونی کاروائیاں کرتے ہوئے کڑوروں روپے مالیت تقریباً 15 کڑور روپے کا محکمے کو نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کروانے کے لیے استعاثہ متعلقہ پولیس اسٹیشن بھیج دئیے

    یاد رہے سکٹیری اوقاف نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف ننکانہ فضل بٹ کی مبینہ کرپشن کے ایواز عوامی شکایت پر ان بااثر افراد کے خلاف اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دے کر کاروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر کے فری ہینڈ دیا ہے

  • ننکانہ:مٹھائی کے پیسے نہ دینے پر نجی ہسپتال کی نرس نے مبینہ طور پر نو مولود کو ہیٹر کے آگے رکھ کر  جلا دیا

    ننکانہ:مٹھائی کے پیسے نہ دینے پر نجی ہسپتال کی نرس نے مبینہ طور پر نو مولود کو ہیٹر کے آگے رکھ کر جلا دیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)آمنہ ہسپتال میں مٹھائی کے پیسے نہ دینے پر نرس نے مبینہ طور پر نو مولود کو ہیٹر کے آگے رکھ کر جلا دیا

    ننکانہ صاحب میں پرائیویٹ آمنہ ہسپتال کی سٹاف نرس نے مٹھائی کی رقم نہ ملنے پر مبینہ طور پر نومولود کو جلا دیا ،جلنے کی وجہ سے نومولود کے جسم کے مختلف حصے شدید متاثر ہوئے ،پرانا ننکانہ کا رہائشی اور صدر ننکانہ صاحب پریس کلب شیخ آصف کی بھابی کے ہاں بچی کی پیدائش نجی ہسپتال ، آمنہ ہسپتال میں ہوئی ڈیوٹی پر موجود سٹاف نرس بچی کو سانس کی تکلیف ہونے پر علاج کیلئے دوسرے کمرے میں لے گئی سٹاف نرس نے غصہ میں نومولود کو مبینہ طور پر ہیٹر کے آگے رکھ دیا

    زیادہ ہیٹ نے نومولود کے چہرے آنکھ اور بازو کو شدید متاثر کیا شکایت کرنے پر لیڈی ڈاکٹر طیبہ مقصود نے لواحقین کو دھمکیاں دینا شروع کردیں اور لیڈی ڈاکٹر نے زچہ بچہ کو ہسپتال سے نکال دیا اور لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ ہسپتال کے مالک سی ای او ہیلتھ ہیں،اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتا، جو کچھ ہوتا ہے کرلو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا

    متاثرین کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور چچا کی درخواست پر پولیس نے ڈاکٹر اور سٹاف نرس کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • ننکانہ:مرکزی مسلم لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں

    ننکانہ:مرکزی مسلم لیگ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کردیں

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی دفتر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرکے ٹکٹیں تقسیم کر دیں ٹکٹوں کی تقسیم کی پر وقار اور سادہ سی تقریب ضلعی دفتر ننکانہ صاحب میں ہوئی جس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر چودری محمد سرور اور رانا جبران نےکی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےجنرل سیکرٹری رانا جبران نےاپنی گفتگو میں کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا منشور صرف اور صرف خدمت انسانیت ہے

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے نائب صدر چوہدری غریب عالم مٹھل نے پارٹی ٹکٹوں کو تقسیم کیا قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشستوں سے امیدواران نے اپنے اپنے ٹکٹ وصول کیے حلقہ این اے 111امیدوار چوہدری شہباز حسین سدھو پی پی 132 کے امیدوار میاں محمد سلیم انصاری پی پی 133 کے امیدوار میاں عابد حسین بی پی 134 کے امیدوار رانا محمد شعبان منج پی پی 135 کے امیدوار رانا جبران نامزد کیے گے ہیں

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی کوارڈینیٹرز ابو عمار ساجد،زاہد عزیز،جاوید بھٹی،رائے احمد کھرل،انس شاہین،ابو ساریہ،غازی ابو مرسد،مبارک علی، اس وقت پاکستان مرکزی مسلم لیگ وہ واحد عوامی پلیٹ فارم ہے جہاں پورے ڈسپلن سے تمام الیکشن امیدواران کو نامزد کرکے ان کے ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی پارٹیوں میں ابھی امیدواران کی سلیکشن کا مرحلہ نامکمل ہے جبکہ 13 جنوری کو الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے

  • ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا انورٹر خراب معصوم بچے شدید سردری میں ٹھٹھرنے لگے

    ننکانہ:ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا انورٹر خراب معصوم بچے شدید سردری میں ٹھٹھرنے لگے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا انورٹر خراب معصوم بچے شدید سردری میں ٹھٹھرنے لگے
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا شدید فقدان شدید سردی کے باوجود ایمرجنسی بچہ وارڈ کاانورٹر خراب معصوم بچوں کو شدید سردری کا سامنا علاج کے دوران مشکلات کا سامنا,وزیر اعلی پنجاب سے اصلاح احوال اور فوری نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم ایس اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت,لاپررواہی اور ہٹ دھرمی کے باعث شدید سردی کے موسم میں بھی بچہ واڑہ کا انورٹر اے سی خراب ہونے سے وارڈ کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اس شدید سردی میں نمونیا کا شکار بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث والدین اپنے بچوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لاتے ہیں لیکن ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ بچہ وارڈ میں انورٹر خراب ہونے کے باعث معصوم بچے شدید سردی میں ٹھٹھرتے رہنے پر مجبور ہیں,

    ڈسٹرکٹ ہیڈ ہسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم ایس آفس,ڈی ایم ایس آفس ,ایڈمن آفس,ایچ آر آفس سمیت انتظامیہ اپنےاپنے روم کے انورٹر اے سی چلا کر سردی کو انجواۓ کرتے ہیں جبکہ مریضوں کے لواحقین نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ,ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد ,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین سے خراب انورٹر کو جلد ازجلدٹھیک کروانے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

    جبکہ ایم ایس ڈی کیو ایچ ہسپتال ڈاکٹر عمران شاہ کا کہنا ہے کہ انورٹر اے سی کو ٹھیک کروانے کی کوشش کر رہے ہیں جلد ٹھیک ہو جاۓ گا

  • بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار   ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    ننکانہ: گورونانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں-

    باغی ٹی وی: بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار گورچیت چیترکار بھی بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن تقریبات میں شرکت کے لئے ننکانہ صاحب پہنچ گئے , گورچیت چیترکار نے گوردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گور چیت چیترکار کا کہنا تھا کہ سکھ مسلم بھائی چارہ ایک مثال ہے, سکھ مسلم دوستی ہمیشہ سے چلتی آرہی ہے, انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سکھوں اور مسلمانوں کو الگ نہیں کرسکتا, پاکستان میں آکر بےپناہ محبت ملی, پاکستان میں ملنے والا پیار ہمیشہ یاد رہے گا,
    https://x.com/PTVNewsOfficial/status/1728753960092418124?s=20
    بھارت سمیت دنیا بھر سے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے گورودوارہ سچا سودا کا دورہ کیا ، ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ رانا شاہد سلیم نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا، سکھ یاتریوں نے گورودوارہ سچا سودا میں ماتھا ٹیکا اور مذہبی رسومات ادا کیں، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبران نے بورڈ کے ذمہ داران کی ہمراہی میں یاتریوں کو گورو کا لنگر پیش کیا-

    بھارت سے آنے والے پربندھک کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار خوشویندر سنگھ اور ڈپٹی لیڈر سردار رنجیت سنگھ نے اپنے سواگت کو شاندار قرار دے دیا، کہا کہ گورودواروں کی دیکھ بھال پر متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے شکرگزار ہیں، دہلی سکھ گورودوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے جتھہ لیڈر سردار جیتندر پاک سنگھ اور ڈپٹی لیڈر سردار بلوندر سنگھ نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے حوالے سے معاملات کی دل کھول کر تعریف کی-

    ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور/چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ خود تمام معاملات کو مانیٹر کر رہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو طعام،قیام،میڈیکل کی سہولیات مفت فراہم کرنے کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کو بھی فول پروف بنایا گیا ہے،گورو نانک دیو جی کی تعلیمات امن، بھائی چارے، محبت کے فروغ اور انسانیت کی تعظیم کا درس دیتی ہیں، پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ، اور تمام کمیٹی ممبران سکھ سنگت کی سیوا کے لئے متحرک ہیں-

  • بابا گرو نانک  کا 554واں جنم دن، سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات مکمل

    بابا گرو نانک کا 554واں جنم دن، سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات مکمل

    کرتار پور: بابا گرو نانک کے 554ویں جنم دن کی مناسبت سے سالانہ تقریبات 25 تا 27 نومبر کو ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی –

    باغی ٹی وی: سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 3000 سکھ یاتری بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے 25 نومبر کو 10 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے جہاں بذریعہ روڈ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب جائیں گے –

    ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے بتایا کہ مہمانوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں چیئرمین بورڈ نے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں ،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو صوبہ بھر میں بہترین سہولیات اور فول پرو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جنم دن کی تقریبات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اس کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

    انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتری واہگہ باڈر لاہور پہنچنے کے بعد بذریعہ روڈ سیدھا بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب روانہ ہونگے جہاں وہ یاترا کریں گے اور26 نومبر کو گردوارہ سچا سودا (فاروق آ باد ) کا دورہ کریں گے،اس کے بعد بذریعہ روڈ واپس ننکانہ صاحب آ جائیں گے اور بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب میں یاترا کریں گے جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 27 نومبر کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی جس میں سکھ یاتری بابا گرو نانک دیو جی کی 554 ویں سالگرہ منائیں گے اور ننکانہ صاحب کے مقامی گردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے بعد ازاں سکھ یاتری کرتار پور،گجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں اپنے مذہبی مقامات پر حاضری دیں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے اپنی مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے ہندو و سکھ یاتریوں کو رہائشی کمروں کی الاٹمنٹ کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کی گئی ہیں اور دیگر معلومات بھی آن لائن فراہم کی گئی ہیں جبکہ بزرگ یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولیات دی جائیں گی اور سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے قبل ان کی رہائش بارے مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ سائلین کی شکایات کے فوری حل کے لیے ای۔شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سکھ یاتری 10 روزہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد 10 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔

    جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو خاور مانیکا کو اس وقت انٹرویو دینا …

  • کرتار پورراہداری نے دو خاندانوں کو ایک بار پھر75 برس بعد ملوا دیا

    کرتار پورراہداری نے دو خاندانوں کو ایک بار پھر75 برس بعد ملوا دیا

    کرتار پورراہداری نے قیام پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو خاندانوں کو ایک بار پھر75 برس بعد ملوا دیا،سیالکوٹ کے مشتاق احمد اپنے پھوپھی زاد بہن اور بھائی سے ملے تو جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

    باغی ٹی وی: سیالکوٹ کے مشتاق احمد تقسیم ہند کے بعد والد کے ساتھ 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آگئے جب کہ ان کی بہن بھارت میں ہی رہ گئی تھیں تاہم اب جا کر پاکستانی بھائی نے کرتار پور راہداری میں اپنی ہندوستانی بہن سے ملاقات کی ہے۔

    مذہبی تہوارکی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    دونوں خاندانوں کے درمیان پہلے سوشل میڈیا پر رابطے ہوئے اس کے بعد مشتاق احمد کی پھوپھی زاد بہن گرمیت کور اور کزن سردار پرتاب سنگھ کے ساتھ ملاقات ہوگئی جو بھارتی پنجاب کے رہائشی ہیں کرتار پور کے ذریعے دونوں خاندان سات عشرے بعد ملے تو آنکھوں سے آنسو چھلک آئے اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

    گرمیت کور اور کزن سردار پرتاب سنگھ کا کہنا تھا کہ سالوں بعد بچھڑے خاندان سے ملے تو دل باغ و بہار ہوگیا۔ ہم پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے کرتار پور راہداری کے ذریعے ہمارے ملنے کی راہ ہموار کی کرتار پور راہداری سکھ یاتریوں کو جہاں مذہبی مقامات کی دید کرواتی ہے وہیں یہ بچھڑے خاندانوں کو ملانے کا ذریعہ بھی بن رہی ہے۔

    4 مراکشی بہنوں کا حج قرعہ اندازی میں نام نکل آیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تقسیم ہند کے موقع پر خاندان سے جدا ہونے اور بھارت میں ہی رہ جانے والا بھائی پاکستان میں موجود اپنی بہن سے ملنے کے لیے گوردوارہ دربار صاحب پہنچ گئے تھےتقسیم ہند کے موقع پر امرجیت سنگھ جو بھارت میں ہی رہ گئے تھے اور اپنے مسلمان والدین، جو ان کے حقیقی والدین تھے، کے ساتھ پاکستان نہیں آسکے تھے، وہ 75 سال بعد بہن سے ملنے پاکستان آگئے تھے۔

    جبکہ 28 جنوری 2022 میں بھی بٹوارے کے وقت اپنے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد سے بچھڑنے والے سکہ خان کو پاکستان ہائی کمیشن نے ویزا جاری کیا تھاسنہ1947 میں علیحدگی اختیار کرنے والے دونوں بھائی سکہ خان اور محمد صدیق گزشتہ سال 74 سال بعد کرتارپور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔

    برطانیہ :مزید دو اراکین پارلیمنٹ رکنیت سے مستعفی

    اس کے علاوہ گزشتہ سال ہی کرتارپور امن کی راہداری نے 1971 سے بچھڑی نند اور بھاوج اور ان کے خاندانوں کو 51 سال بعد ملوایا تھا 1971 میں ظفروال کی باوی دیوی کا خاندان بچھڑ گیا تھا جبکہ باوی دیوی کا بھائی گور داس پور میں جا بسا تھا۔ راہداری کے ذریعے دونوں خاندان کرتار پور پہنچے جہاں دونوں خاندان مل کر آبدیدہ ہو گئے۔

  • مذہبی تہوارکی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    مذہبی تہوارکی تقریبات میں شرکت کیلئےبھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    بھارتی سکھ یاتری اپنے مذہبی تہوار جوڑ میلہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے اپنے روحانی پیشوا بابا گورو نانک کی جائے پیدائش گور دوارہ جنم استھان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی سکھ یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے گور دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچےبھارت سے آئے سکھ یاتریوں کی تعداد 159 ہے اور ان کی آمد پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئےسکھ یاتری جتھہ لیڈر سردار گوربچن سنگھ کی قیادت میں حسن ابدال سے ننکانہ صاحب پہنچے-

    طوفان بائے پر جوائے،کراچی میں بل بورڈ اور سائن بورڈ ہٹانےکا حکم

    سکھ یاتری گور دوارہ جنم استھان میں تین روز قیام کے دوران اپنی مذہبی عبادات انجام دیں گے جو اکھنڈ پاٹھ سے شروع ہوں گی اور بھوگ صاحب کے بعد اختتام پذیر ہو جائیں گی سکھ یاتری لوکل گور دواروں اورگور دوارہ سچا سودا فاروق آباد کے درشن کے لئے بھی جائیں گے جبکہ سکھ یاتری 13 جون کو مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے گے-

    اصل میں عمران خان کو تلاش کاندھےاوربیساکھی کےسہارےکی ہےجو اب میسر نہیں،مریم اورنگزیب

    ضلعی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے یاتریوں کی سکیورٹی کے ساتھ رہائش، لنگر اور میڈیکل کے بہترین انتظامات کیے ہیں، جھتہ لیڈر نے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن، ڈی پی او صاعد عزیز اور دیگر ضلعی افسران نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔ چیئرمین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ اور دیگر نے یا تریوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔

    قازقستان کے جنگلات میں آگ، مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

  • ننکانہ صاحب : ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع اول کا جامع سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا

    ننکانہ صاحب : ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع اول کا جامع سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا

    باغی ٹی وی، ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز) ڈی پی او ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع اول کا جام سیکورٹی پلان جاری کر دیا سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ضلع بھر میں 700 سے زائد پولیس افسران اور ولنٹیئرز سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کو ضلع بھر میں 23 جلوس اور 14 محافل ہائے کا انعقاد ہو گا۔ تمام محافل اور جلوسوں کی کیٹیگری وائز سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ڈی پی او آفس ننکانہ میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جسمیں افسران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیمرہ جات بھی نصب کیے گئے ہیں۔جلوسوں کے دوران ٹریفک کی روانگی کو بحال رکھنے کے لیے اضافی ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔ جسکی نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک کریں گے۔ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خاردار تاریں لگائی جائیں گی۔ جلوسوں کے روٹس پر لنک گلیوں میں کناتیں، خاردار تاریں اور بیریئرز نصب کیے جائیں گے۔ جلوسوں کے روٹ پر روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جلوس کے فرنٹ اور عقب پر ٹرینڈ ولنٹیئرز رسہ لگائیں گے۔ سپیشل برانچ اور سول ڈیفنس کا ٹیکنیکل سٹاف مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سرچ اینڈ سویپنگ یقینی بنائے گا۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی اور انتظامات خود چیک کروں گا۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی اہمیت کے متعلق بریف کریں اور الرٹ رکھنے کے ذمہ دار ہونگے۔ ضلعی پولیس دوران ڈیوٹی ضلعی انتظامیہ، دیگر محکمہ جات اور علماء اکرام سے تعاون کو یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی سستی ،غفلت اور لا پرواہی برداشت نہیں کروں گا۔ ربیع الاول میں محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ضلعی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ ننکانہ پولیس کے تمام پولیس افسران 12 ربیع الاول کو پر امن کامیاب بنانے میں دن رات مصروف عمل ہیں

  • ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت حلقہ این اے118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت حلقہ این اے118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت حلقہ این اے118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس، ضلعی افسران سمیت ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران کی اجلاس میں شرکت
    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز )ننکانہ صاحب:ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے319پولنگ اسٹیشنز منتخب کئے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنزپر صاف پانی،بجلی،فرنیچر،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر ضروری انتظامات بھروقت مکمل کیے جائیں انتظامات مکمل کرکے تمام محکمہ جات کنفرمیشن سرٹیفیکیٹ مہیا کریں میونسپل ادارے ضمنی الیکشن کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی اقداامات کو یقینی بنائیں امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی