Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • ننکانہ صاحب : سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 میں سیمینار اور واک

    ننکانہ صاحب : سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 میں سیمینار اور واک

    باغی ٹی وی ، ننکانہ صاحب ( احسان اللہ ایاز )سانحات سے آگاہی کے قومی دن کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب میں سیمنار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار، ریسکیو افسران، ریسکیو سکاؤٹس سول ڈیفنس کے اہلکار، طلباء اور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ آفات سے محفوظ پاکستان کی طرف کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے حادثات و سانحات کو کنٹرول کرنے اور نقصان میں کمی لانے کے لیے لئے بنیادی ضروری اقدامات اہمیت کے حامل ہیں حادثات سے سانحات تک کے عمل کی روک تھام کے لیے لئے درپیش محرکات و اسباب کو ختم کرنا ہوگا آخر میں اس عزم کا احد کیا گیا کہ بطور ذمہ دار شہری ہر فرد ریسکیو کی بنیادی تربیت، بروقت تیاری اور احساس ذمہ داری اپنائے تو قیمتی انسانی جانوں کے نقصان میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے سیمینار کے بعد آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ وا ک کے اختتام پر 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں شہداء کی بلندی درجات اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی

  • ننکانہ صاحب : تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، بیٹا جاں بحق ، ماں شدید زخمی

    ننکانہ صاحب : تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، بیٹا جاں بحق ، ماں شدید زخمی

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، بیٹا جاں بحق ، ماں شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق منڈی فیض آباد روڈ نزد بھٹہ چوک تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ کے نتیجہ میں ماں شدید زخمی جبکہ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ توصیف کے نام سے ہوئی جبکہ 45 سالہ رانی بی بی شدید زخمی ہوئی، ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا

  • ننکانہ : ربیع الاول ہم سب کے لیے عقیدت و احترام،برکتوں اور خوشیوں کا مہینہ ہے-امجد علی

    ننکانہ : ربیع الاول ہم سب کے لیے عقیدت و احترام،برکتوں اور خوشیوں کا مہینہ ہے-امجد علی

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)حضوررحمت اللعالمینﷺ کا یوم ولادت سرکاری محکمہ جات،علمائے کرام اور عوام کے لیے مشترکہ خوشیوں اور سعادتوں کا امین ہے،ماہ ربیع الاول ہم سب کے لیے عقیدت و احترام،برکتوں اور خوشیوںکا مہینہ ہے،آپﷺ کی سیرت طیبہ عالم انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، اللہ ہمیں اس پر چلنے کی ہمت عطا فرمائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی نے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں جشن عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہراورسید سلیمان گیلانی کی قیادت میں ضلع بھر سے ممبران امن کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔اے ڈی سی فنانس وپلاننگ رانا امجد عل نے کہا کہ حضور ﷺ کی مبارک زندگی ایک مکمل عملی نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد النبیﷺ کے لیے بہترین انتظامات کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے،عیدمیلاد النبیﷺ کے لیے سیکورٹی،صفائی ستھرائی اور ٹریفک وغیرہ کے لیے نہایت اعلی انتظامات کیے جائیں۔اس موقع پر مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر نے کہا کہ ضلع ننکانہ کی تاریخ صدیوں سے مختلف مذاہب و مسالک کے درمیان اخوت ویگانگت ،باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی عکاس ہے،عید میلادالنبیﷺ کی خوشیوں میں مسلمان بھائیوں کے ساتھ سکھ ،عیسائی ودیگر مذاہب کے پیروکار بھی نہایت عقیدت و احترام سے حصہ لیتے ہیں

  • ننکانہ صاحب: ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 4 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار ، لاکھوں  روپے کامال مسروقہ برآمد

    ننکانہ صاحب: ضلعی پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، 4 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار ، لاکھوں روپے کامال مسروقہ برآمد

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز) ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس نے ماہ ستمبر میں 4 خطرناک ڈکیت گینگز گرفتار کیے۔ ملزمان سے 8 لاکھ 65 ہزار روپے کا مسروقہ مال اور نقدی برآمد کی گئی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، ڈکیتی و چوری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 90 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ 103عدالتی مفروران اور 24 سابقہ ریکارڈ یافتگان گرفتار کیے۔ چوری اور ڈکیتی کے مختلف مقدمات میں ملزمان سے 13 لاکھ 91 ہزار 680 روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور مال ریکور کیا گیا۔ مزید کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر 82 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 64 پسٹل، 5 کلاشنکوف، 7 رائفل، 7 بندوقیں اور 616 گولیاں اور کارتوس برآمد کیے۔ منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 61 مقدمات درج کیے اور ملزمان سے 23 کلو سے زائد چرس اور 573 لیٹر شراب برآمد کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس ننکانہ صاحب نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 مقدمات درج کر کے 5 پتنگ بازوں اور 3 دوکانداروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 443 پتنگیں برآمد کیں۔ دریں اثناء مزید کاروائیوں کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 جبکہ ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1 مقدمہ درج کیا۔ پکار 15 پر بوگس اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف 8 مقدمات درج کیے۔ ننکانہ صاحب پولیس نے خدمت مراکز پر آنے والے 1246 شہریوں کو سہولیات فراہم کیں جبکہ ٹریفک پولیس ننکانہ نے 576 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔ ڈی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اولین ترجیح ہے

  • ننکانہ صاحب : پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

    ننکانہ صاحب : پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی، اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کو ستمبر میں 9439 کالز موصول ہوئیں جن میں 2088 ایمرجنسی کالز تھی 2088 موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں سے 410 سڑک کے حادثات، 1348 میڈیکل ایمرجنسیز, 11 آگ لگنے کے واقعات 54 لڑائی جھگڑوں کے واقعات پانی میں ڈوبنے کے 4 واقعات عمارتوں کے منہدم ہونے کے 6 واقعات اور 255 دیگر نوعیت کی ایمرجنسی تھی570 مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد منتقل کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کا موٹر بائیک ریسکیو سروس انتہائی کارآمد منصوبہ ہے ننکانہ صاحب میں بھی ریسکیو سروس کا دائرہ کار مزید وسیع اور مؤثر ہو گا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر بروقت معیاری سروسز دستیاب ہو گی مزید برآں تمام شہری ریسکیو 1122 ایپ کو اپنے اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کیا جا سکے

  • باباگورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع

    باباگورونانک دیو جی کے 553 ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز) باباگورونانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع ہوکر 09نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے ہزاروںسکھ یاتری شرکت کریں گے، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان ترتیب دے کرتین یوم کے اندر پیش کریں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ ننکانہ رانا امجدعلی نے ان خیالات کااظہار بابا گرونانک دیوجی کے 553و ےجنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی آصف اقبال،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن زاہد ہما شاہ ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مسعودبھٹی،انچارج سیکورٹی برانچ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122اکرم پنوار ،محکمہ سول ڈیفنس ، اوقاف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے افسران کی جانب سے اے ڈی سی فنانس ننکانہ کو بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران کیے جانے والے سیکورٹی ودیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون،واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کاﺅنٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کی تمام مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات کے ایام میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل کوریج کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گی.

  • ننکانہ صاحب : ریسکیو 1122  موٹر بائیک سروس کی افتتاحی تقریب

    ننکانہ صاحب : ریسکیو 1122 موٹر بائیک سروس کی افتتاحی تقریب

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب(احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائک نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے فیتہ کاٹ کر موٹر بائیک ریسکیو سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کے ساتھ دیگر ریسکیو افسران اور ریسکیورز بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس پنجاب گورنمنٹ کا ایک احسن منصوبہ ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر ریسکیو سروس دستیاب ہوگی مزید برآں ریسکیو 1122 کی خدمات اور کارکردگی عوام الناس کے لئے مثالی ہیں اور ریسکیورز کا جذبہ اور پیشہ ورانہ انداز قابلِ ستائش ہے یقیناً موٹر بائیک ریسکیو سروس ننکانہ صاحب میں مددگار اور معاون ثابت ہوگی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس سے اوسطاً ریسپانس ٹائم 7 منٹ سے کم کرکے 4 منٹ پر لانا ممکن ہوگا گنجان آباد، زیادہ ہجوم، تنگ گلیوں اور دشوار گزار راستوں میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ریسکیو افسران اور ریسکیورز نے موٹر بائیک ریسکیو سروس کے آغاز پر فلیگ مارچ بھی کیا فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب سے شروع ہوکر ریلوے روڈ سے براستہ دھولر چوک، یادگار چوک، لاری اڈا اور کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 پر اختتام پذیر ہوا آخر میں ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا گیا

  • ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا -سید منظور گیلانی

    ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا -سید منظور گیلانی

    نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان پیپلز موومنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار
    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز ) نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان پیپلز موومنٹ کے مشترکہ اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار نیشنل ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان پیپلز موومنٹ کا اجلاس جنت پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ جنت منزل میں ہوا جس کی صدارت چئیرمین این ڈی اے اقبال ڈار اور چئیرمین پی پی ایم سید منظور گیلانی نے کی ملک کی موجودہ صورت حال بجلی مہنگائی ملک کی قومی سلامتی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید منظور گیلانی نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاست کا وقت نہیں ہے ملک کو مضبوط کرنے کا وقت ہے سیاست ستر سال سے کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہے گے لیکن آج ہمیں ایک پاکستانی بن کر ملک کا سوچنا چاہیے یہ ملک ہے تو ہم ہیں ہمیں اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا اس موقع پر اقبال ڈار نے کہا کہ ملک کی قومی سلامتی سب سے اہم ایشو ہے ہمیں قومی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے کام کرنا چاہیے آپس کی لڑائی میں ملک کا نقصان ہو رہا ہے اس موقع پر وائس چئیرمین شیراز الطاف نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہم اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود آج بھی عوام کی خدمت بے لوث کر رہے ہیں اور کرتے رہے گے جنت پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل صدام حسین پڈھیار نے کہا ملک میں بجلی کے بلوں نے نہ صرف گھریلوں بلکہ کسانوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پر نظر ثانی کرے اور غریب عوام کو ریلیف دے اجلاس میں شعیہ پولیٹیکل پارٹی کے سید نو بہار شاہ ,خاکسار تحریک سے ڈاکٹر شجرہ , جمعیت علماء پاکستان ,عوامی فلاحی پارٹی اور استقلال پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اور آنے والے دنوں میں ملک بھر کے دوروں کو حتمی شکل دی

  • ننکانہ : سینئرصوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمد اسلم اقبال کا النور گارڈن سانگلہ ہل میں کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح

    ننکانہ : سینئرصوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمد اسلم اقبال کا النور گارڈن سانگلہ ہل میں کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز )سینئرصوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمد اسلم اقبال کا النور گارڈن سانگلہ ہل میں کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کا باقاعدہ افتتاح
    حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیتی ہے کہ کاروباری زندگی میں آئیں اور ملکی معیشیت میں اپنا حصہ ڈالیں،حکومت کمزور طبقہ کے لوگوں کو گھر دینا چاہتی ہے اور ڈویلپرز کے ذریعے دینا چاہتی ہے،حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیتی ہے کہ کاروباری زندگی میں آئیں اور ملکی معیشیت میں اپنا حصہ ڈالیں،حکومت کمزور طبقہ کے لوگوں کو گھر دینا چاہتی ہے اور ڈویلپرز کے ذریعے دینا چاہتی ہے۔سینئرصوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمداسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار النور گارڈن سانگلہ ہل میں کم لاگت ہاﺅسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین پنجاب ڈویلپرز ایسوسی ایشن میاں محمد مشتاق،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجودتھی۔ سینئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق بہترین پالیسیوں کے تحت کمزور طبقہ کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلاجائے گا،النورگارڈن میں کم آمد ن والے حضرات قسطو ں میں پلاٹ لے سکتے ہیں

  • ننکانہ صاحب:تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھا کر الٹ گئی، 4 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی

    ننکانہ صاحب:تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھا کر الٹ گئی، 4 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز ) ننکانہ صاحب موڑ کھنڈہ بھائی پھیرو روڈ نزد جاتری سٹاپ تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر کی قلابازیاں کھا کر دور جاگری حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ 5 ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثہ کے نتیجہ میں 4 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا زخمیوں میں شان ، مہرین بی بی ،نذیر ،تعجبین ،رحمت ،سنی بی بی ،نسرین ،ممتاز ،خورشید شامل ہے