ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ ضلع بھر کی عوام الناس کوحکومت پنجاب کی جانب سے بہتر ریلیف مل سکے ، اشیاءخوردونوش کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویژاں نہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام کو سستی و معیاری اشیاءکی فراہمی ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے ضلع بھر میں جاری گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ بزدار حکومت کی واضح ہدایت کی روشنی میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں اور سبزیوں و پھلوں کی قیمتیں بلا جواز نہ بڑھنے دیں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر بتایا کہ ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں اورلاکھوں روپے کاجرمانہ وصورل کیا جارہا ہے جبکہ متعدد دکانوں کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ عوام الناس کو ریلیف دلوانے کے لیے ضلع بھر میں قائم کیے گئے سہولت بازاروںکے دورے کیے جارہے ہیں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی مارکیٹوں میں عوام الناس کو ریلیف دلوانے کے لیے مصروف عمل ہیں ۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ
Category: ننکانہ

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ

وفاقی وزیر داخلہ کا عوام دوست منصوبہ تکمیل کے قریب
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی خصوصی کاوشوں سے عوام الناس کو سفر کی بہترین سہولت مہیا کرنے کے لیے سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا،ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اگر کسی بھی سکیم میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی نشاندہی ہوگئی تو ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق ڈھلوں کے ہمراہ چوکھیانوالہ گاﺅں میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقائی منصوبے عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں ان کی بروقت تکمیل مربوط ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ فیلڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو خود بھی چیک کررہے ہیں اور ان منصوبوں کا کوالٹی آڈٹ بھی کروایا جارہا ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور منصوبوں کو ان کے سکوپ کے مطابق مکمل کریں۔سردار عثمان بزدار کی حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی کام شروع کیے ہوئے ہیں جن کی تکمیل سے علاقائی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوگا جس کے لیے ہمیں بھرپور کوشش کرنی جاہیے اس منصوبوں کی تکمیل میں مائل رکاوٹوں کو افسران ذاتی لگن محنت اور دلچسپی سے دورکریں۔
ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کی،اجلاس میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر سمیت بھٹہ مزدوروں کی اجرت جیسے معاملات زیر غور آئے۔ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرننکانہ صاحب بخت یار خاں،لیبر آفیسر ننکانہ صاحب ، محکمہ ماحولیات ، سوشل ویلفئیر، بھٹہ مالکان ،بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور نمائندوں کے علاوہ مختلف این جی اوز کے عہدے داران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے محکمہ لیبر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع بھر سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کریں اوراس حوالے سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف فوری ایکشن لیں ، بھٹہ مزدوروں کو حکومت کی طرف سے رائج کردہ مزدوری کی ادائیگی کوہر قیمت پر یقینی بنائیں۔انہوں نے محکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کارڈزکا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مزدوروں کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان بھی تمام ضروری طبی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے محکمہ لیبرکے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکورٹی کی ڈسپنسریوں میں ادویات کے اسٹاک کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،کم اجرت دینے والے پرائیویٹ سکولوں اور فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے جبکہ مزدوروں کی پینشن اور سکالرشپ وقت پر ادا کی جائیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر بخت یار خاں نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو چائلڈلیبر کے خاتمہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ماہ نومبر کے دوران بھٹہ مزدوروں کو 480سے زائد سوشل سیکورٹی کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں، ضلع بھر میں چائلڈلیبر ایکٹ کے تحت محکمہ لیبر، محکمہ ماحولیات ودیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے کی جانے والے کاروا ئی کے دوران 20بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیںجبکہ کم اجرت دینے والے 15بھٹوں کے چالان جبکہ دوکانوں پر چائلڈ لیبر آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 07کیس عدالت کو بھجوائے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ضلع ننکانہ صاحب کی حدود میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے قانون پر سختی سے عمل درآمدکو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال کاتحصیل سانگلہ ہل میں قائم پناہ گاہ کا اچانک دورہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے تحصیل سانگلہ ہل میں ضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کی گئی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اوربے گھر افراد اورمسافروں کو حکومت کی جانب سے مہیاکی جانے والی سہولیات بارے دریافت کیا ۔اے ڈی سی جی نے پناہ گاہ میں موسم کی مناسبت سے گرم بستر و دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )احمد کمال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت کے مطابق بے گھر، بے سہارا اور سڑکوں پر سونے والے افراد کے لیے تحصیل ننکانہ صاحب، شاہکوٹ اور سانگلہ ہل میں پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں اور یہ پناہ گاہیں آغوش کا کام کررہی ہیں،بے گھر افرادکے لیے پناہ گاہیں کسی نعمت سے کم نہیں مسافروں اور بے سہارا افراد کو سردی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اسدادریس کے ہمراہ تحصیل سانگلہ ہل میں قائم کیے گئے سہولت بازار میں لگائے گئے سٹالوں پر سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی اور معیار کو چیک کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد کمال نے سہولت بازار میں سبزیوں پھلوں، کریانہ، چینی اور آٹا کے پوائنٹس کے علاوہ سہولت بازار میں دیگر سٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے حکومتی ریلیف کے تحت قیمتیں کم ہونے اور معیار کے بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی احمد کمال نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سہولت بازاروں میں وافر مقدار میں اچھی کوالٹی کی اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے،سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد کمال نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل اسد ادریس کے ہمراہ شہر بھر کی مختلف جگہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔صفائی ستھرائی کے ناقص انتطامات اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو جلد از جلددرست کرنے کے احکامات جاری۔
ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ڈاکٹر ضیاءالرحمن کی ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپلز سے خصوصی بیٹھک
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجوں میں کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا،کرونا وائرس کے پیش نظرماسک،ہینڈ سینیٹائزرکا استعمال اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے کرونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے سلسلہ میں ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپلز سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے کالجوں کی انتطامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے ۔اس موقع پر ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ کالجوں کے پرنسپلز نے انسداد ڈینگی اور کرونا کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی اقدامات بارے ڈائریکٹر کالجز ضیاءالرحمن کو تفصیل سے آگاہ کیا اور حکومتی احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی ۔ڈائریکٹر کالجز لاہورڈویژن ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حید رعلی ڈوگر کے ہمراہ گورنمنٹ گورونانک پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں کرونا وائر س کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گو رونانک پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز ممتاز احمداورپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈاکٹر نگہت خورشیدودیگر پروفیسرز بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے دونوں کالجوں کے کلاس رومز میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے تسلی بخش قرار دیا اور کالجوں کی انتطامیہ کو شاباش دیتے ہوئے صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا دیہی مرکز صحت محمد پورہ،بنیادی مرکز صحت پنواں اور بی ایچ یو نتھووالاکے اچانک دورے
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی واضح ہدایت کے مطابق ضلع بھر کی عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت دیگر عملہ عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے دیہی مرکز صحت محمد پورہ،بنیادی مرکز صحت پنواں اور بی ایچ یو نتھووالاکے اچانک دورے کے دوران کیا ۔ہسپتالوں کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی، سیکورٹی ،ادویات کے سٹاک سمیت ہسپتال کے عملے کی حاضری کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ہسپتال میں اپنی حاضر ی کوسو فیصد یقینی بنائیں غیر حاضری رپورٹ ہونے پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کے علاوہ درجہ چہارم کے ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کومریضوںاور انکے لواحقین کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی سی راجہ منصور احمدنے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیںاور مریضوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے سہولت بازار ننکانہ سٹی میں اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں ضلع بھر کے تمام سستے سہولت بازاروں میں عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین سہولیات سے زیاد سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ سستے سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ،دالیں، سبزیاں، پھل ودیگراشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر
کورونا آرڈیننس پر عملدرآمد کا جائزہ۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظرحکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر صباءسحر نے ننکانہ اور شاہکوٹ شہروں میں کورونا آرڈیننس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔کورونا کے پیش نظر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 12ہزار روپے جرمانہ جبکہ13دکانیں سیل کردی گئی ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہاانتظامی افسران اور پولیس مارکیٹوں اور بازاروں میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔حکومتی احکامات کی پابندی سے ہی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔کورونا سے تحفظ کے لیے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔عوام الناس کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکاروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا۔ عوام انتظامی اداروں کا ساتھ دیں عوام کو چاہیے کہ سوشل ڈسٹینس سمیت تمام تر حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ
جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ واربرٹن پولیس کی ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی کی گئی۔دوران سنیپ چیکنگ ملزم عامر کو اسلحہ سمیت گرفتارکر کیا گیا۔ملزم کے قبضہ سے پسٹل اور گولیاں برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ وابرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد سے نوازنےکا اعلان۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ کا کہنا تھاناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے قانون شکنی کے مرتکب ہیں ۔ قانون کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان ننکانہ پولیس
منشیات و شراب فروش معاشرتی ناسور قرار۔
ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری۔ شراب فروشی اور منشیات فروشی کرنے والے 4 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 1 کلو 476 گرام چرس ،20 لیٹر شراب، 20 لیٹر لہن اور 1 چالو بٹھی برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے دوران کاروائی منشیات فروش ضیغم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے 540 گرام چرس برآمد۔ مزید کاروائی کے دوران شراب فروش اعجاز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب 20 لیٹر لہن اور 1 چالو بٹھی برآمد۔
دوسری جانب تھانہ واربرٹن پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان زنیر اور رفیق کے قبضہ سے 936 گرام چرس برآمد۔
ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ مانگٹانوالہ علی حسنین، SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کو شاباش۔
ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور شراب فروش معاشرتی ناسور ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات اور شراب فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔*ترجمان ننکانہ پولیس*

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری کی بابا گورونانک دیو جی کے551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہیں، پاکستان میں مذہبی آزادی دنیا بھر میں ایک مثال ہے،بھارت کو بھی کھلے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے،مت اقلیتی برادری کے تمام تہواروں پر بہترین انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری نے بابا گورونانک دیو جی کے551ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں نگرکیرتن کے مرکزی جلوس سے پہلے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بابا گورونانک دیو جی کے551ویں جنم دن کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے حکومت پاکستان کے نمائندوں،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک، ای ٹی پی بی ، پاکستان پربندھک کمیٹی کے عہدیداران ودیگر نے بھی خطاب کیے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،وفاقی وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ اور حکومت پاکستان کاننکانہ صاحب میں بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام اور بابا جی کے 551ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ضلعی انتطامیہ اورمہمانوں کی خدمت میں سکھ برادری کی طرف سے خصوسی سروپے پیش کیے گئے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور محبت کا پیغام دیا ہے،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کے لئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں،مذہبی آزادیوں میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہئے۔۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور دنیا بھر میں بسنے والے سکھ بھائیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلیں ہیں اور ہمیشہ کھلے رہیں گے،بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن پر ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ ،محکمہ پولیس ، گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور ای ٹی پی بی کی تمام ٹیم کو اس قدر بہترین انتظامات کرنے پر جس قدر تعریف کی جائے کم ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ سکھ بھائیوں کے عظیم مذہبی وتاریخی ورثے کو ضائع نہ ہونے دیا جائے اور ان کی خواہشات کے عین مطابق ہم نے اسے ویسا ہی محفوظ رکھا ہے ،بابا گورونانک جی کے 551ویں جنم دن کے لیے تمام تر انتظامات کرتے ہوئے ہم نے گوردوارہ پربندھک کمیٹی اور ننکانہ صاحب کے سکھ بھائیوں کو تمام مشاورتی عمل میں ہر قدم پر اپنے ساتھ ساتھ رکھا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ بابا جی کے آئندہ میلے پرانشااللہ اس سے بھی بڑھ کر اور بہتر انتظامات کریں گے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک ودیگر ضلعی افسران نے بعدازاں بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کی طرف سے نکالے جانے والے نگرکیرتن جلوس میں بھی شمولیت کی۔









