Baaghi TV

Category: ننکانہ

  • غیرت کے نام پر قتل

    غیرت کے نام پر قتل

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علاقہ تھانہ مانگٹانوالہ کے نواحی گاوں ماسو شریف میں رانا شہزاد ولد ذوالفقار کو ملک منا اور دانش نے گھر سے بلا کر کھیتوں میں لیجا کر قتل کر دیا۔ملک منا دانش کا داد ہے۔ دونوں نے غیرت کے نام پر شہزاد کا قتل کیا۔ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث ملزمان ناقابل معافی ہیں، انصاف کے تقاضوں کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے 45 سالہ شخص کو گولی مار دی۔

    ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے 45 سالہ شخص کو گولی مار دی۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موڑکھنڈا ہیڈ بلوکی روڈ نزد حاصل میر گریڈ اسٹیشن دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے 45 سالہ شیر افضل ولد محمد رمضان کو گولی مار دی،اطلاع پا کر ریسکیو1122 کا عملہ وہاں پہنچا مگر شیر افضل خون زیادہ بہہ جانے کیوجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو1122 نے ضروری کاروائی کے بعد نعش مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ دریں اثناءشاہ کوٹ 90چٹی روڈ دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے 30سالہ محمد آصف رکشہ ڈرائیور کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں ماری اطلاع پا کر ریسکیو1122 کا عملہ وہاں پہنچا اور محمد آصف کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا ۔
    ریسکیو ذرائع

  • غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں،

    غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں،

    ننکانہ صاحب : نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر میں بغیر حکومتی دستیاویزات کے چلنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کاآغازکر دیا گیاہے جس کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر ز،محکمہ اینٹی کرپشن،کسٹم،سول ڈیفنس،انڈسٹریز ،پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان شامل ہیں، حکومتی دستاویزات نہ ہونے، پیمانے میں کمی اور حکومتی نرخوں سے زائد وصول کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیازکاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہا رڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے حکومت پنجاب کی ہدایت پرتشکیل کردہ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد کی سربراہی میں تحصیل ننکانہ صاحب کی حدود میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی نے 09 پٹرول پمپس سیل کیے جن میںہسکول ننکانہ پٹرولنگ اینڈ سی این جی اسٹیشن ،علیزپٹرولنگ سروس ،عرفان فلنگ اسٹیشن بچیکی روڈ ، مقبول پہلوان فلنگ اسٹیشن چاہ پکا، النور فلنگ اسٹیشن جڑانوالہ روڈ موڑ کھنڈا، غلام دستگیر فلنگ اسٹیشن ہیڈبلوکی روڈ موڑکھنڈا، عبداللہ فلنگ اسٹیشن ہیڈبلوکی روڈ موڑکھنڈا، اتفاق پٹرولنگ سروس موڑکھنڈا، اعوان فلنگ اسٹیشن جڑانوالہ روڈ منڈی فیض آبادشامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے بتایا کہ سربمہر کیے گئے پٹرول پمپس کے مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں،07یوم کے اندرمطلوبہ دستاویزات بارے جواب جمع کرانے کے حکم نامے جاری کردیے گئے ہیں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ تسلی بخش جواب نہ ہونے کی صورت میں پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ، مقدمہ درج ہونے پر پٹرول پمپس مالکان کو 14سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس۔

    ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیو مہم 11جنوری سے جاری ہے جوکہ 5روز تک جاری رہے گی،پولیو مہم کے دوران تمام پولیو ٹیموں کے نمائندے اپنی ڈیوٹیا ں قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادار کریں،پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا،والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے لازمی طور پر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے گذشتہ رات ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ پولیو ورکرز کی کارکردگی کے جائزہ اجلااس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صولت حیات وٹو،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرطارق سہیل سمیت محکمہ صحت کے افسران و پولیو ورکرز بھی موجود تھے ۔سی ای او ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر شکیل احمد نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار5سو63بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی کا دارومدارصحت مند افراد پر منحصر ہوتا ہے ہمیں اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے قوم کے معماروں کو بیماریوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے بروقت پولیو کے قطرے پلاکر اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے معززین شہر، سول سوسائٹی کے اراکین، سماجی تنظیموں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حکومت کاساتھ دیں اور بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کوسختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور انسداد پولیو مہم کو ایک فریضے اور مشن کے تحت کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔

  • جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز۔

    جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ ضلعی پولیس ننکانہ عوامی جان و مال کےتحفظ کو یقینی بنانے میں پیش پیش۔ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ نوے ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی ننکانہ ہاوسنگ کالونی سے چند روز قبل ملزمان عرفان لیاقت اور عبداللہ نے مدعی مقدمہ محمد حامد کے گودام سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ چوری کی واردات کا مقدمہ تھانہ سٹی ننکانہ میں درج تھا۔
    ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ کی زیر سرپرستی سپیشل ٹیم تشکیل دیکر چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کر لیا گیا۔ SHO تھانہ سٹی نے ملزمان کے قبضہ سے برآمد ہونیوالے ایک لاکھ نوے ہزار روپے مالیت کے سگریٹ کاٹن کی ریکوری مدعی مقدمہ محمد حامد کے حوالے کر دی۔ جس پر مدعی مقدمہ محمد حامد اور موقع پر موجود انجمن تاجران سٹی ننکانہ نے پنجاب پولیس ننکانہ کی اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور اعتماد کا اظہار کیا۔ وریں اثناء تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے شراب فروشی و نوشی کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم ولید کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔
    ڈی پی او ننکانہ نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مئوثر انسدادی کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شراب فروشوں کا خاتمہ ضلعی پولیس کا مشن ہے۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم امجدگرفتار

    دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم امجدگرفتار

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم امجد کو گرفتار کر لیا۔ مزید تفتیش جاری،
    تفصیلات کے مطابق ملزم اشتہاری امجد ضلع راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم اشتہاری نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنے قریبی رشتہ داروں ایک مرد اور عورت کو گھر میں گھس کر ہمراہی ملزمان کے ساتھ پسٹل کے فائر اور بے رحمانہ چھریوں کے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا۔ ملزم اشتہاری کے خلاف ضلع راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم اشتہاری کو تھانہ واربرٹن پولیس نے SHO تھانہ محمد بوٹا ڈوگر کی سربراہی میں پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کیا۔ مزید کاروائی کا عمل جاری۔
    ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے SHO تھانہ واربرٹن محمد بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ کا اعلان۔
    ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ جرم کرنے والا جتنا بھی طاقتور اور چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف انسدادی کاروائیوں کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ قربانی کو تیار ہیں۔

    *ترجمان ننکانہ پولیس*

  • کرونا وائرس احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ناقابل برداشت عمل قرار۔

    کرونا وائرس احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ناقابل برداشت عمل قرار۔

    ننکانہ صاحب:نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، تمام ضلعی افسران کروناوائرس کے خاتمہ کے لئے دن رات کوشاں ہیں، عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عثمان خالد اور سی او ہیلتھ کے ہمراہ ریلوے روڑ پر کرونا آگاہی ویک کے پیش نظر عوام الناس کو کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے با رے میں آگاہی دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے عوام الناس میں ہینڈ سینٹائزرز اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو نے لاری اڈے پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ،اسسٹنٹ کمشنر نے مسافر گاڑیوں کے اندر داخل ہو کر مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے آگاہی بھی دی۔اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائےگا،اسسٹنٹ کمشنر نے مذید کہا کہ ہم سب کو کرونا وائرس کاپھیلاﺅ روکنے اور اس وباءکے خاتمے کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جلداز جلد اس وباءکا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے، انہوں نےکہا کہ کرونا ایس او پیز ہفتہ کے تحت ضلع بھرمیں آگاہی بینرز آویژاں کیے جارہے ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے گا،شاپنگ مالز،مارکیٹوں ،بازاروں،دوکانوں،شادی ہالوں ،ہسپتالوں سمیت دیگرمقامات پر کرونا آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا ،حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں، غیر ضروری سفر،بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔

  • فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانا ناقابل معافی جرم قرار۔

    فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانا ناقابل معافی جرم قرار۔

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،عوام الناس فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے انٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،سسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم ،بھٹہ مالکان سمیت ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاءکے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائےگا صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا ستعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ٹائر ،ربڑ کی مصنوعات اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں سموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ ضلع بھر کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔

  • صوبائی وزیراقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کی ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد آمد

    صوبائی وزیراقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کی ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد آمد

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی کاوشوں سے بہت جلد مسیحی برادری کے دونوں دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغار کردیا جائے گا،انسانی حقوق کے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پرخصوصی مہم چلائی جائے گی،کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد میں یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن ینگسن آباد کے زیر اہتمام سالانہ کرسمس فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ مسیحی برادری کی یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن ینگسن آبادکے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کرسمس فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،مسیحی برادری کے دیگر عہدیداران ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ نوجوان نسل میںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاںنہایت ضروری ہیں۔صوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے مسیحی برادری کی یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن ینگسن آباد کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کرسمس فٹبال ٹورمنٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

  • گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ٹرینڈ اور اس کا عذاب۔

    گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ٹرینڈ اور اس کا عذاب۔

    تحریر بائے
    عبدالرحمان یوسف
    زنا اور اسکی ہولناکیاں
    مسلم علما زنا کی تعریف کے بارے میں مختلف سطحوں کا نظریہ پیش کرتے ہیں اور اس لحاظ سے کوئی بھی ایسا فعل جس میں جنسی تسکین اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقوں کے خلاف حاصل ہو وہ زنا میں شمار ہو جاتا ہے؛ ان افعال میں بوسہ، مخالف جنس کو چھونا، جنس دہن حتٰی کے مخالف جنس کی جانب دیکھنا یا جنسی خیالات رکھتے ہوئے اس کے قریب ہونا بھی زنا میں شمار کیا جاتا ہے۔ علما کے مطابق کچھ زنا ایسے ہیں جن پر کوئی سزا (عام حالات میں) نہیں دی جاتی جبکہ وہ زنا جس پر سزا نافذ ہوتی ہے اس کی قانونی تعریف وہی ہے جو اس مضمون کے ابتدایئے میں درج کی گئی ہے یعنی عورت اور مرد کے جنسی اعضاء کا ایک دوسرے میں داخل ہونا، اس قسم کے زنا کے علاوہ دیگر اقسام کے زنا پر اگر فحاشی یا حرام کاری کی سزا ہو بھی تو وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے نا کہ سو کوڑوں یا رجم کی سزا۔

    گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ٹرینڈ اور اس کا عذاب..

    ✍️ صحیح بخاری کی حدیث سے شروع کرتے ہیں کہ..
    صحیح بخاری میں زنا کے گناہ کے بیان کا ایک چیپٹر ہے جس میں انٹرنیشنل نمبرنگ کے مطابق 6809 نمبر حدیث ہے…
    *”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:*
    *بندہ اس وقت مومن نہیں رہتا جس وقت وہ زنا کر رہا ہوتا ہے.
    نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا۔
    شادی شدہ مرد اور عورت زناکریں تو دونوں کو سنگسار کردو یہ اللہ کی طرف سے سزا ہے۔
    زانی ایمان کی حالت میں زنا نہیں کرتا ( یعنی جب وہ زنا کرتا ہے تو ایمان سے خالی ہوجاتا ہے)۔
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے بڑے گناہوں کے بارے میں پوچھا گیا توآپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’ ہمسایہ کی بیوی سے زنا کرنا
    اس حدیث کے بعد زنا کے بارے میں دو تین باتیں جو کرنا چاہتا ہوں وہ کچھ یہ ہیں..
    کہ..
    جب بندہ زنا کر رہا ہوتا ہے تو اس کا ایمان اس کے جسم سے نکل کر الگ ہو جاتا ہے..
    گویا جتنا وقت زنا میں گزرا وہ وقت کفر کی حالت میں گزر گیا…
    یہ میں خود سے نہیں کہہ رہا الحمدللہ پورے حوالہ اور مکمل طور پر سمجھ بوجھ کے ساتھ شریعت کے مطابق لکھ رہا ہوں..
    اب ذرا عورتیں سوچیں کہ جب کسی غیر محرم نے ان کے جسم کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگایا…. وہ سارا وقت ان کا کفر میں گزرا۔یہ اتنی دیر تک کفر کی حالت میں رہی ہیں.
    اب کہنے کو تو مسلمان بنی پھرتی ہیں،لیکن کل کو نامہ اعمال جب کھولا جائے گا تو یہی لکھا ہو گا کہ اتنا وقت کفر کی حالت میں گزرا..
    یار آپ خود سوچیں کہ ایسا گناہ جس کی وجہ سے ایمان ہی بندے سے گم ہو جائے….
    اللہ اکبر کبیرہ….……………
    سوچتا ہوں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ محض چند لمحوں کی لذت کے لیے اپنی آخرت ہی بربادکر دی جائے..
    اور اگر اللہ نا کرے کسی کو اس دوران موت نے آ پکڑا تو میرے بھائی وہ توکفر میں مر گیا ….استغفراللہ….
    اللہ تعالٰی ہمیں ایسے گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین…
    ✍️ ایسا شخص جو زنا کرتے کرتے بڑھاپے کی عمر کو پہنچ گیا تو حدیث پاک میں آتا ہے کہ کل قیامت کے دن اللہ رب العزت اسے نہیں دیکھے گا…
    اور ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں اس پر لعنت برسائیں گے…
    ✍️ *….دوسری بات …………*
    ابن عساکر رحمہ اللہ نے ایک حدیث نقل کی ہے کہ: *اگر کوئی زنا پر مقیم ہوتا ہے وہ بُت پرست ہوتا ہے..*
    چونکہ یہاں بہت قابل احترام لوگ تحریر پڑھ رہے ہوں گے اس لیے میں انتہائی مودبانہ الفاظ استعمال کروں گا کہ ہم لوگ صرف اس چیز کو زنا سمجھتے ہیں کہ اگر دو غیر محرم جنسی تعلقات قائم کریں تو یہ زنا کہلائے گا…
    لیکن جو ابن عساکر رحمہ اللہ کی حدیث میں نے نقل کی ہے اس کی تفسیر میں علماء فرماتے ہیں کہ :
    *اگر کسی عورت کا کسی غیر محرم کے ساتھ دو سال افئیر رہا…(آج کی زبان میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کا تعلق) تو اللہ کے ہاں یہ دو سال تک دونوں بُت پرست رہے…*
    *اس کا نام مومنوں کی فہرست میں نہیں ہو گا بلکہ بُت پرستوں میں ہو گا.*
    اسی طرح اگر کسی مرد کا عورت سے غلط تعلق رہا تو گویا وہ بت پرست لکھا جا رہا ہے۔۔
    آج سوچیے کہ ہم بُت پرستوں کی باتیں پڑھتے ہیں تو کہتے ہیں یہ ایمان سے محروم تھے…
    کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم کلمہ پڑھتے ہوئے بھی بُت پرست لکھے جا رہے ہوں..
    اس لیے عرض کروں گا اپنے بھائیوں سے… اپنی بہنوں سے کہ اس پوائنٹ کو خوب اچھی طرح سمجھیں کہ یہ زنا کا گناہ ایمان سے محروم کر دے گا اور انسان کو اللہ کے دفتر سے محروم کر دے گا.
    یہ جو ہوتا ہے نا کہ کسی کو محبت سے چاہنا، ہر وقت اس کا ذکر زبان پر رہنا…
    تو پھر اللہ تعالیٰ بندے کا نام ایمانداروں کی لسٹ سے نکال دیتا ہے کہ جب میرے بندے نے اپنا دین ایمان ہی اسے سمجھ لیا ہے جو اس کے لیے کچھ رشتہ ہی نہیں تو اللہ کو کیا ضرورت ہے تمہیں اپنے شمار میں لکھنے کی..
    تو کتنی عجیب بات ہے کہ جس عورت کا کسی مرد کے ساتھ پانچ سال غلط تعلق رہا..
    چار سال رہا دو سال رہا..
    وہ پانچ چار یا دو سال اللہ کے کاغذوں میں وہ مشرکہ لکھی گئی… وہ مومنہ نہیں رہی….اور یہ مرد بھی پانچ چار یا دو سال مشرک لکھا جاتا رہا…. یہ پانچ سال کے اعمال نامہ میں کفر لکھواتے رہے دونوں .
    سوچیے یہ کتنا بڑا گناہ ہے..
    اور پھر اس کی سزا جو آخرت میں ملے گی وہ پڑھ کر بندہ کانپ جاتا ہے.
    ان میں سے ایک سزا یہ ہے کہ جو زانیہ عورت ہو گی اور بغیر توبہ کے مر جائے گی..
    تو جہنم میں فرشتے اس کو ایک غار کی طرف لے جائیں گے..
    اس غار کے اندر دھکا دے کر اس کے منہ پر چٹان رکھ دیں گے.. تاکہ وہ عورت نہیں نکل سکے…
    اس غار کے اندر اتنے بچھو ہوں گے اور وہ اس طرح سے اس عورت کے جسم پر چمٹیں گے۔۔۔ جیسے شہد کی مکھیاں شہد کے چھتے پر ہوتی ہیں…
    اور اتنے بچھو ایک وقت میں اسے ڈنگ ماریں گے اس کو تکلیف ہوگی…..
    اور اس وقت اسے آواز آئے گی کہ تو نے وہ گناہ کیا جس کی وجہ سے تیرے جسم نے مزے لیے تھے…
    آج تیرے جسم کے انگ انگ میں زہر جائے گا…
    اور اس جسم کو تکلیف پہنچائے گا…
    اب ذرا سوچیے کہ اکیلا جسم… اکیلا انسان… ایک غار….. منہ بند…. گھپ اندھیرا…شہد کی مکھیوں کے چھتے سے زیادہ بچھو… جسم پر چمٹے ہوئے…
    وہ کاٹیں گے اور ایک وقت میں کاٹیں گے….
    میرے بھائی آج دنیا کی مکھی اگر کاٹ لے تو آپ تو برداشت نہیں ہوتا…
    میری بہن آج دنیا میں ایک چھپکلی کمرے میں آ جائے تو آپ ڈر جاتے ہو….
    اس منظر سے ڈرو جب کوئی آپ کا مدد کرنے والا نہیں ہو گا….
    محض دنیا کے چند لمحوں کی لذت کے لیے اپنے جسم کو ہمیشہ کی تکلیف سے بچائیں…
    چند لمحوں کی لذت کے لیے اللہ کی بارگاہ میں بندہ دھتکار دیا جائے…. میرے بھائی… میری بہن… اس سے بڑی حماقت اور بدبختی بھلا کیا ہو گی…
    میں ایک لڑکا ہو کر آپ سے کہہ رہا ہوں کہ ساری ساری رات آپ سے فون پر باتیں کرنے والے کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے وہ صرف آپ کے حسن کا اور اپنی ہوس کا بھوکا ہے…
    خدارا آپ چاہو تو اپنی بھی اور اُس کی بھی آخرت کو سنوار سکتی ہو..
    اور بالفرض اگر اسے محبت ہے بھی تو وہ جس نے تمہیں ستر ماؤں سے زیادہ پیار کیا اس کی محبت کے سامنے تو اس شخص کی محبت آٹے میں نمک کا ہزارواں حصہ بھی نہیں ہے…
    اور اس کے برعکس اگر کوئی شادی شدہ ہو کر بھی اس گناہ میں مبتلا رہا تو بتائیے کہ اس کے پاس کیا جواز ہو گا..
    کریم آقا علیہ السلام نے فرمایا کہ جب تمہاری نظر کسی غیر محرم پر پڑے تو فوراً نظر جھکا لو…
    اور علماء حدیث کے مفہوم میں لکھتے ہیں کہ: *”جب تمہارا کسی عورت کی طرف دل مائل ہو تو اپنی بیوی کی طرف رجوع کرو کہ وہ بھی تمہارے لیے بنائی گئی ہے…”*
    ایک شخص اگر غیر شادی شدہ ہے تو میں سوچتا ہوں کہ ہو سکتا ہے وہ کل قیامت کے دن کہہ سکے کہ یا اللہ! والدین نے شادی نہیں کی تھی یا میرے اتنے وسائل نہیں بنائے تو نے..
    لیکن ایک شخص شادی شدہ ہونے کے باوجود اس گند میں پڑا ہوا ہے تو اس سے تو گندا انسان اور کوئی نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بیوی جیسی نعمت سے نوازا ہے دو دو تین تین بچے ہیں اور یہ ہے کہ باہر گند پر بیٹھا ہوا اپنی زندگی تباہ کر رہا ہے…
    سچی توبہ بہت بڑی شے ہے آج کے دن میں ایسے تمام گناہوں سے توبہ کر کے ہر بہن، بیٹی اور مرد مومن کی آخرت کو سنوارنے کی کوشش کیجئے..
    میں نے بہت پہلے ایک بات لکھی تھی کہ اگر واقعی کوئی تمہارا اپنا ہے تو اس تعلق کی جانچ یہ ہے کہ اسے تمہاری آخرت کی کتنی فکر ہے..
    اور یقین جانیے کہ یہ فطرتی امر ہے۔ بے شک آپ کی بیوی کو معلوم بھی نا ہو یا آپ کے شوہر کو معلوم بھی نا ہو کہ آپ کا کسی غیر محرم سے تعلق ہے میں پورے وثوق سے کہتا ہوں واللہ آپ میاں بیوی کے رشتے میں برکت ختم ہو جائے گی..
    خود بخود بےتکی باتوں پر جھگڑا گھر میں ہر وقت چک چک ،لڑائی جھگڑا، بے برکتی، بے رونقی سی ہو جائے گی..
    اور اگر بالفرض پتا چل گیا تو اس سے بڑی گندگی آپ کے لیے کیا ہو سکتی ہے…
    حدیث کے مفہوم میں ہے: کہ *”جو لوگ فحش باتیں سنتے ہیں قیامت کے دن ان کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا..”*
    تو یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو بس موبائل کی حد تک ہیں میرے بھائی یہ موبائل تک نہیں بت پرستی اور کانوں میں سیسہ ڈلنے کی حد تک کی بات ہے…
    آپ کیا سمجھتے ہیں کہ فون پر آپ دین کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں..
    بھلا ایک غیر محرم لڑکی کسی غیر محرم سے رات کے دس بجے سے تین تین بجے تک کون سی خاص باتیں کر رہی ہوتی ہے جو دن کے اجالے میں نہیں ہوتی ہیں…
    یہاں بہت معزز لوگ تحریر پڑھ رہے ہوتے ہیں اس لیے میں نے محتاط الفاظوں میں بات کرنے کی کوشش ہے..
    اپنی اور دوسروں کی آخرت کی فکر کریں
    اس تحریر کو کاپی کر کے اس امت کے ہر نوجوان بھائی ہر نوجوان بہن تک پہنچائیں اگر کسی ایک کو بھی اللہ نے آپ کی وجہ سے ہدایت دے دی تو شاید آپ کی اور میری آخرت کی کامیابی کا سبب یہی بات بن جائے..
    خدارا اپنی :”. سنو!!!
    اے بنت حوا… اے ابن آدم…… خدارا…
    اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جو حق بات کہی اللّٰہ تعالٰی ہمارے دلوں میں راسخ فرمائے ہمیں قرآن و سنت پر عمل کر کے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین.
    اگر جذ بات میں مجھ سے کچھ سخت الفاظ لکھے گئے ہوں تو آپ سب سے بھی معذرت چاہوں گا اور اللّٰہ تعالیٰ بھی مجھے معاف فرمائے آمین.

    *وَ اٰخِرُ دَعۡوٰىہُمۡ اَنِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ.*