ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کی عوام کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے حکومتی سطح پر بھرپوراقدامات کیے جارہے ہیں،اینٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت اب تک 88اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جاچکاہے جبکہ بقایا بھٹوں پر کام جاری ہے،اینٹی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات چوہدری عبدالقیوم ودیگر متعلقہ محکمہ جات روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کررہے ہیں، سموگ کنٹرول پروگرام ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو سیل کیا جارہا ہے جبکہ بھٹوں کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اینٹی سموگ پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹے چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی والے بھٹہ جات کوکام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات سمیت دیگر ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کررہے ہیں اور جہاں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے وہاں بھٹہ مالکان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور جھاڑیوں وغیرہ کو آگ لگانے سے دھواں اور ماحولیاتی آلودگی میں یقینی اضافہ ہو سکتا ہے۔
Category: ننکانہ
-

اینٹی سموگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے احکامات جاری،
-

سرکاری سکولوں میں جاری کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ڈی سی ننکانہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ سکیموں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم احسن فرید،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق علی ڈھلوں،محکمہ ہائی وے،بلڈنگز سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طارق علی ڈھلوں نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلاًآگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے کہا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن حکومت پنجاب کا احسن قدم ہے ،سرکاری سکولوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا، ترقیاتی سکیموں کے معیاراور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام متعلقہ افسران ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کریںاور ان ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کوئی کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اگر کسی بھی سکیم میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی نشاندہی ہوگئی تو ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کریں اورکوالٹی چیکنگ کے بغیر ٹھیکیداران کو رقم کی ادائیگی ہرگز نہ کی جائے۔ -

جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں،
ننکانہ صاحب : نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کا شتکاروں کو جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادیں فروخت کرنے والوں سے بچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے ،تمام متعلقہ ادارے بلاخوف و خطر ایسے عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں جو فصلوں کی جعلی ادویات اورجعلی کھادوں کا غیر قانی کاروبار کرتے ہیں، کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنااوران کے معیارزندگی کو بلندکرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے جعلی زرعی ادویات اور کھادیں بنانے والوں اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) رانا محمد عارف نے محکمہ زراعت (توسیع) کی ٹیم کے ہمراہ ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ منڈی واربرٹن میں متعدد کھاد ڈیلروں کی دوکانوں کی انسپکشن کی ۔انسپکشن کے دوران فصلوں کی جعلی ادویات فروخت کرنے والوں اور ادویات کی ریٹ لسٹیں واضع جگہ آویژاں نہ کرنے والے کھاد ڈیلروں کو 10ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصوراحمد نے کہا کہ ضلع ننکانہ صاحب میں کسی کو بھی جعلی کھاد و زرعی ادویات فروخت کرنے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی،بغیر لائسنس اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے محکمہ زراعت،لائیوسٹاک،اصلاح آبپاشی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات اور ادویات فروخت کرنے والے کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا جائے اور ان کے چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں ۔ڈی سی نے کہا کہ کھاد اور زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلر حضرات کوفی الفور سختی سے ریٹ لسٹیں آویژاں کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں اور خلاف ورزی کرنے و الوں کے خلاف سختی سے پیش آیا جائے گا۔ -

ننکانہ سٹی گاؤں نالی والا،گھریلو ناچاقی پر خاوند کی فائرنگ،
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ سٹی نزد نالی والا گاؤں خاوند نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر پر بیوی، بیوی کے بھائی اور ساس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کا عملہ اطلاع پا کر بروقت وہاں پہنچا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا۔زخمیوں میں اسماءوائف آف نصیر احمد،
وحید سن آف حبیب احمد،ریحانہ کوثر وائف آف حبیب احمد شامل ہیں۔ -

مانگٹانوالہ نوطہ گاٶں میں گندے پانی کا راج،
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانگٹانوالہ موضع نوطہ گاؤں کےچاگردگندے پانی کا راج ہے،ہیپاٹائیس جیسی بیماریوں نے پورے گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے،گاؤں کے ساتھ ٹاؤن کمیٹی موڑکھنڈاکاسوتیلی ماں جیسا سلوک آنکھوں کے سامنے ہے۔اس ابتر صورتحال پر عوام پریشان ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی اعلیٰ احکام سے اپیل،
تفصیلات کے مطابق موضع نوطہ میں نالوں کا پانی گاؤں کے چاگرد جمع ہے، کوئی نکاسی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گاؤں کے چاگرد تلاب کا منظر پیش کر رہا ہے، جس کی وجہ سے گندا پانی گھروں کے نلکوں سے بھی نکلنا شروع ہو گیاہے، اس کی وجہ سے گاؤں کی کافی تعداد ہیپاٹائیس جیسی مرض میں مبتلا ہو چکی ہے، اور بھی اس گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہے ٹاؤن کمیٹی موڑکھنڈا اس گاؤں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ احکام ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی کا انتظام کرے ورنہ پورا گاؤں اس گندے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں مبتلا ہو جائے گا۔ -

گنےکی کرشنگ کےحوالے سے ڈی سی آفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں اجلاس کاانعقاد،
نکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرشنگ سیزن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرآفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد نے کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ
صاحب صولت حیات وٹو ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راناوسیم سیکرٹری ڈی آرٹی اے چوہدری سلیم، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت رانا محمد عارف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر(ریونیو) محمد عثمان خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمانبزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ ہم نے کرشنگ سیزن 2021 کے دوران گنے کے کاشتکاروں کوریلیف دینا ہے، کسانوں
اور شوگر ملز انتظامیہ دونوں کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پریقینی بنایا جائیگا ، کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیںکی جائے گی ، حکومتی نرخوں پر چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے گا، اے ڈی سی آر محمدعثمان خالد نے شوگر ملز انتظامیہ کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے گنے کی خریداری حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ریٹوں کےمطابق کی جائے اور کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں ،گنے کے شتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا، شوگرملز انتظامیہ کی طرف سے کاشتکاروں کو رقم کی بروقت ادائیگی کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں اگر
کسانوں کی طرف سے کسی قسم کی شکایت موصول ہوتو فوری طور پرملز انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ -

ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں بغیر حکومتی دستاویزات کے چلنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹیکمشنر نکانہ صاحب راجہ منصور نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عثمان خالد ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر(جنرل) احمد کمال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبد القیوم محکمہ اینٹی کرپشن، کسٹم، ڈیفنس پولیس سمیتڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عثمان خالد نےضلع بھر میں بغیر حکومتی دستاویزات، پیمانے میں کمی حکومتی نرخوں سے زائد وصول کرنے والے پٹرول پمپس مالکان
کے خلاف کی جانیوالی کاروائیوں سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور کو تفصیلی آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحبراجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کے ممبران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی دستاویزات نہہونے ، پیمانے میں کمی اور حکومتی نرخوں سے زائد وصول کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں
لائی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہمنصور احمد نے کہا کہ غیر قانونی طور پر چلنے والے پٹرول پمپوں کو سیل کیا جا رہا ہے ، سربمہر کیے جانے والے پٹرولپمس کے مالکان کو نوٹس جاری کیے جارہے ہیں ، ڈی سی ننکانہ نےکہا کہ تسلی بخش جواب نہ ہونے کی صورت میں پٹرول
پمپ مالکان کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، مقدمہ درج ہونے پر پٹرول پمپ مالکان کو 14سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کی سزا ہوسکتی ہے۔ -

ضلع ننکانہ میں آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ڈی۔سی ننکانہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عوام الناس کے لیےآٹے کی دستیابی کویقینی بنایاجا رہا ہے ضلع بھرمیں آٹے کی کوئی قلت نہیں فلورملز اور آٹے کے
سٹالوں پر وافر مقدار میں آنے کا سٹاک موجود ہے، افسران کی گرانی میں عوام الناس کو آٹے کی فراہمی
کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ جہاں آٹے کی مصنوعی قلت کی نشاندہی ہوتی ہے وہاں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی
آٹے کا سٹال لگا کر عوام الناس کو آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ 20 کلوگرام کےآٹے کا تھیلا860 روپے سے زیادہ فروخت نہیں ہونے دیا جائے گا جہاں آٹا مہنگا فروخت ہونے کی شکایت موصول ہوں گی وہاں بھر پور انداز میں کریک ڈاؤن کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ -

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا،ڈی پی او ننکانہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس نے مختلف کاروائیوں میں تین پتنگ باز اور ہوائی فائرنگ کر نے والے ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان سے ناجائز اسلحہ پتنگیں اور ڈور برآمد،
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واربرٹن پولیس نے ناجائز اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عارف کو موقع پر گرفتارکر لیا اور ملزم کے قبضہ سے بلا
لائسنس بندوق 12 بور اور کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید کاروائی کے دوران 3 پتنگ بازوں حمزه،رحیم اور عاطف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 25 پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی اور ملزمان کے خلاف
مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی اوننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک نے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن محمد بوٹا اور ہمراہی ٹیموں کوشابای دی۔ ڈی پی او ننکانہ نے کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے قانون شکنی کے مرتکب
ہیں۔ پتنگ بازی کا جان لیواکھیل کھلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔ -

تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس بچے کو ڈھونڈنے میں ہوئی کامیاب۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے گھر سے لاپتہ ہونے والا 9سالہ بچے کو دو گھنٹوں میںتلاش کرلیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے مجاہد علی کے گھر سے لا پتہ ہونے والا 9سالہسفیان کو 2 گھنٹے میں تلاش کر کے اس کے والد مجاہد علی کے حوالے کر دیا۔ مجاہد علی نے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی بابتاندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ صدرشا ہکوٹ عمر امین نے مقدمہ درج کر کے 2 گھنٹے کی
مسلسل کاوش کے بعد سفیان کو تلاش کر لیا۔ ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ ضلعی پولیس عوامی تحفظ اورخدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ عوامی جان و مال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔