ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کی ترقی اورکھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبوصاحب میں کبڈی اور کرکٹ کے میچوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبو صاحب میں منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،اقلیتی ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقبول احمد، سکھ کمیونٹی کے دیگر عہدیداران ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت سکھ کمیونٹی کے مردو خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ نوجوان نسل میںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں،ضلعی انتظامیہ ، ضلعی محکمہ سپورٹس اورننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی کی اچھی کاوشوںکی بدولت طلباءاور کھلاڑیوں میں صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔صوبائی وزیر سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اوراقلیتی ایم پی اے مہندرپال سنگھ نے سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر بہترین کارکردگی اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
Category: ننکانہ
-

صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی کا دورہ ننکانہ۔
-

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب کے تمام اراضی ریکارڈسنٹرز میں ریونیوعوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ۔ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈسنٹر زمیں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہر یوں کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد ،اے سی ننکانہ صاحب صولت حیات وٹوسمیت تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کے اراضی ریکارڈ سنٹر میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) رانا امجد علی نے عوام الناس سے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ تحصیلدار، سب رجسٹرار،قانونگو ،پٹواری ،عملہ اراضی ریکارڈسنٹر کوان مسائل کوفوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرزمیں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میںاسسٹنٹ کمشنر ز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار،سب رجسٹرار، پٹواریوں، عملہ اراضی ریکارڈسنٹر سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ اراضی ریکارڈسنٹر ننکانہ صاحب میں ریونیوعوامی خدمت کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ریکارڈ کی درستگی،فرد کا اجرائ،رجسٹری سمیت ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل کیے جارہے ہیں،ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میںبہترین،بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں،اراضی ریکارد سنٹر میں اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے کسی بھی سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری میرے آفس میں اطلاع کرے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے آفس کے درواز ے ہمیشہ عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے ، درستگی ریکارڈ، فرد کا اجرائ، انتقالات کا اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراءاور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائز خدمات کی شفاف انداز میں فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالک اراضی کو فردات کا اجرائ، انتقالات کا اندارج و تصدیق کے لیے فوری عمل درآمد کیا جارہاہے۔ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت محکمہ ریونیو کے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں اور دفاتروں میں آنے والے سائلین سے نرمی سے پیش آئیں خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ -

ڈی ایچ کیو ننکانہ میں وومن کلینک اینڈٹیلی کام روم کا افتتاح۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین،بروقت اورمفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیںاور اپنی ڈیوٹی کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے وومن کلینک اینڈٹیلی کام روم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اسفند یار،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر محکمہ صحت کے افسران وہلکاران بھی موجود تھے ۔اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اسفند یار نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کووومن کلینک اینڈٹیلی کام روم میںمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ -

صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگر کا دورہ ننکانہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،عوام الناس کے مسائل بروقت حل نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگر نے تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہر ی کے دوران پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ کھلی کچہر ی میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کاشف مختار،چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل دیگرضلعی محکموں کے افسران سمیت لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں صوبائی وزیر بہبود آبادی سردار ہاشم ڈوگر نے عوام کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔اس موقع پرعوام الناس نے ریونیو،پولیس،صحت،واپڈا ،سوئی گیس ودیگر متعلقہ معاملات موقع پر حل ہونے پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی وارڈ،ڈائلسسز سنٹرسمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجا ب نے کہاکہسرکاری ہسپتالوںمیں مریضوں اور انکے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،بزدار حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات بروقت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیںمریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی کاوشوں کو سراہا۔ بعدازاں صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیرپنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سہولت بازارسٹی ننکانہ صاحب میں اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔سہولت بازار کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرمیں قائم کیے گئے سہولت بازاروں میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں عوام الناس کوسرکاری نرخوں پر آٹا،چینی،سبزیاں ،پھل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ ادارے سہولت بازاروں میںروزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈبیلنس کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگرنے سہولت بازار میں لگائے گئے اشیائے خورونوش کے سٹالوں کا تفصیل سے معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سہولت بازاروں میں عوام الناس کو مزید بہترین سہولیات مہیاکی جائیں تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے صدر تھانہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کے لیے لگائے گئے سہولت ڈیسک کا تفصیل جائزہ لیا اور پنجا ب حکومت کے اس احسن قدم کو سراہا۔ -

پولیو کےدو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کی ضمانت۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا پولیو ویکسین کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کی ضمانت ہیں،والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، پولیوکے لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کے لیے پولیو کی ویکسین ہی واحد اور محفوظ طریقہ ہے،ضلع بھر میں پولیو مہم 11جنوری 2021سے شروع ہوکر 15 جنوری تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل جمیل احمد نت،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،چیف آفیسر تحصیل کونسل عزیر انور،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشاہکوٹ ڈاکٹر عدنان اظہر سمیت پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والی پولیوٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمدکو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 2لاکھ46 ہزار5سو 63بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے کل 746ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 654موبائل ٹیمیں گھر گھر اور تعلیمی درسگاہوں میں ،65 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، 27ٹرانزٹ پوائنٹ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میںکل 746ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصورا حمد نے جنوری میں شروع ہونے والی پولیومہم کے سلسلہ میں کیے گئے پیشگی انتطامات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت، پولیس ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران و عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیومہم کے دوران اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے لینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیومہم میں اپنے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضرور پلوائیں،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو پولیو کے علاوہ دیگر مہلک بیماریوں سے بچانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ڈائلسسز سنٹر کے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں گئیں۔ -

ڈی ایچ کیوہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین لگانے کی منظوری
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے یہ سب وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول بریگیڈئیر(ر)پیر اعجا ز احمد شاہ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں نئی سی ٹی اسکین مشین کی منظور ی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ PMUکی ٹیم نے مورخہ 21دسمبر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں سی ٹی اسکین روم کا معائنہ کیا اور سی ٹی اسکین مشین لگانے والے روم کو تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے رورل ہیلتھ سنٹر بڑاگھر میں شام اور رات کی شفٹوں کے لیے مزید فی میل سٹاف تعینات کرنے کی بھی منظور دے دی ہے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ بہت جلد دیہی مرکز صحت بڑاگھر میں شام اور رات کی شفٹ مکمل طور پر فعال کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی بڑاگھر میں 10نئی ٹیمیں منظور کرنے کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس میںڈاکٹر ،پیرامیڈیکل سٹاف سمیت نرسسز شامل ہیں۔ عوام الناس کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتطامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق مریضوں کو ذیادہ سے ذیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ -

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہیدطلباءو اساتذہ کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے تحصیل کونسل ہال میں علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کیا ۔علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کا آغا ز تلاوت قرآن و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔علماءمشائخ کانفرنس برائے یکجہتی و استحکام پاکستان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،مرکزی راہنما جمعیت مشائخ پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر،خواجہ نورالزمان چن پیر،علماءومشائخ ،ضلعی افسران و اہلکاران سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ علماءمشائخ کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اقوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءو اساتذہ کی عظمت کو سلام جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا،آپس میں پیار و محبت اور ملک کی سالمیت کے لیے ہم سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ سلام ان ماﺅں کو جن کے لخت جگر سانحہ پشاور میں شہید ہوئے،طلباءاور اساتذہ قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،آج پوری قوم وطن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیواروں کی طرح متحد ہیں۔سانحہ پشاور کے شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے منعقدہ علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان میں مرکزی راہنما جمعیت مشائخ پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر،خواجہ نورالزمان چن پیرودیگر نے بھی خطاب کیے اور16دسمبر2014کے دن شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءو اساتذہ اکرام کی بہادری کو سراہا۔علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کے اختتام پرسانحہ پشاور کے شہدا ءکے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعابھی کی گئی۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ -

پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے۔وفاقی وزیراینٹی نارکوٹیکس کنٹرول بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراینٹی نارکوٹیکس کنٹرول بریگیڈئیر (ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے تحصیل کونسل ہال میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس ڈے کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاپوری مسیحی برادری کو کرسمس ڈے اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ضلع بھر میں امن اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے، ملک پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے،اقلیتوں کے مذہبی تہواروں پر بہترین سہولیات اور فول پروف سیکورٹی کی فراہمی حکومت پاکستان کی اولین ذمہ داری ہے،کرسمس ڈے اور نئے سال کی تقریبات منانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کارلایا جارہا۔اس موقع پراقلیتی ممبر وفاقی اسمبلی برائے مسیحی برادری شمیم فاروق،اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی مہندرپال سنگھ، سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی رائے اسلم کھرل ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،چیف آفیسر تحصیل کونسل عزیر انور،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت مسیحی برادری کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراینٹی نارکوٹیکس کنٹرول بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کرسمس ڈے اور نئے سال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی واضح ہدایت کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں بھی مسیحی برادری کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ،ضلع بھر میں امن وامان اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے، فرقہ واریت پھیلانے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیر میں کرونا کی موجودہ لہر کی وجہ سے پوری قوم کو احتیاط کرنے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمدکی ضرورت ہے۔کرسمس ڈے کے حوالے سے منعقد ہ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیراینٹی نارکوٹیکس کنٹرول بریگیڈئیر (ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس ڈے کے حوالے سے کرسمس کیک کاٹااور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر ناکوٹکس کنٹرول بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے مانگٹانوالہ چوک کی تزئین و آرائش کے لیے نصب کیے گئے مینارپاکستان کا بھی افتتاح کیا ۔اس موقع پرو فاقی وزیر ناکوٹکس کنٹرول بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ملک پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیاد ت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ضلع ننکانہ کی ترقی ہمارا مشن ہے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ -

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا سہولت بازار شاہکوٹ اور میونسپل کمیٹی کا اچانک دورہ۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع ننکانہ صاحب میں ضلع بھر کے تمام سستے سہولت بازاروں میں عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ عوام حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین سہولیات سے زیاد سے زیادہ مستفید ہوسکیں، سستے سہولت بازاروں میں آٹا،چینی ،دالیں، سبزیاں، پھل ودیگراشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں، سبزیوں، پھلوں اور دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)محمد عثمان خالد کے ہمراہ تحصیل شاہکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سستے سہولت بازار کے اچانک دورے کے دوران کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر ،میونسپل کمیٹی کے افسران،مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،مارکیٹ کمیٹی ودیگر متعلقہ محکمہ جات کا عملہ سہولت بازاروں میں اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی،سبزیوں، پھلوں، دالوں ودیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، اشیائے خورونوش کے مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔ ڈی سی راجہ منصوراحمد نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے لگائے گئے سستے سہولت بازاروں میں خریداری کرنے والے معززین شہری روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی خریداری سرکاری نرخوں پرکررہے ہیں۔اگر کسی بھی خریدار کو کوئی شکایت ہوتی ہے تو مارکیٹ کمیٹی کا عملہ اس کی شکایت کا فوری ازالہ کرتا ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں عوام الناس کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران ودیگر عملے کی حاضری چیک کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتروں کا عملہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں ،غیرحاضر ہونے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے اڈا5چک میں گنے کے کانٹے کا بھی تفصیل جائزہ لیا اور حکومتی نرخوں پر گنے کی خریدو فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ -

ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس چیمبرمیں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمدنے کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد ،چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم احسن فرید،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،پرنسپل ڈی پی ایس آصفہ شاہین غیور،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا وسیم ارشد نے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول آصفہ شاہین غیور نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو سکول اور سٹاف کی کارکردگی بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے انہوں نے سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ کرام کی محنت کو سراہااور تمام تر اقدامات کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کو قائم رکھنے کی ہدایت کی۔