ننکانہ صاحب: رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق بابا گورونانک دیوجی کے551ویں جنم دن کی تقریبات جاری،دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کے لیے کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین اور فول پروف انتظامات مہیا کئے جارہے ہیں، نگر کیرتن کے جلوس کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا حکومت پاکستان،حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے بابا گرونانک دیو جی کے551ویں جنم دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے مزید کہاکہ آنےو الے یاتری ہمارے مہمان ہیں اور مہمانوں کا خیال رکھنا ہم سب کاقومی فرض ہے انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں ٹریفک کے بہاﺅ کو مزید بہتر بنایاجائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کو تمام تر سہولیات بلا تعطل فراہم کی جارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے سخت سیکورٹی میں سچاسودا بھجوایا جارہا ہے جوکہ یاترا کے بعد رات کو واپس ننکانہ صاحب پہنچیںگے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی پر مامور محکمہ پولیس کے جوانوں کو ہدایت کی کہ گوردوارہ جات کے اند ر داخلے کے لیے حفاظتی ماسک اورٹمپریچر چیک کئے بغیر ہرگز اجازت نہ دی جائے کو ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
Category: ننکانہ

بابا گورونانک دیوجی کے551ویں جنم دن کی تقریبات جاری،سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجا زاحمد شاہ کی ننکانہ صاحب آمد۔
رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف
وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجا زاحمد شاہ کی ننکانہ صاحب آمد،وفاقی وزیر داخلہ نے بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات اور پولیو مہم کا افتتاح کیا،گورونانک یونیورسٹی کا دورہ اور کٹاپال سکیم کے تحت کسانوں میں 50لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے گوردوارہ جنم استھان میں بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ بابا گورونانک دیوجی کے551ویں جنم دن پر آنےو الے سکھ یاتریوں کی تواضع اور مہمان نوازی ہمارا قومی فریضہ ہے،پوری سکھ کمیونٹی کو بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہیں،کرتار پور باڈر کو سکھوں کے لیے کھولنا پاکستان کی طرف سے امن کا پیغام ہے،خطے میں پائیدار امن اور بہتر پاک بھارت تعلقات کے لیے پاکستان ہر ممکنہ اقدامات کررہا ہے،بھارت کشمیر کے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھا رہا ہے اس سے خطے میں امن و امان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد، پاکستان گوردوارہ پر بندھک کمیٹی سردار تارا سنگھ ،سکھ کمیونٹی کے عہدیداران سمیت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجا ز احمد شاہ نے کہا کہ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین اور فول پروف انتطامات کئے گے ہیں ،اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا حکومت پاکستان، حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو عدالتوں سے سزا ہوئی ہے انہیں چاہئے کہ وہ پاکستان واپس آ کر سزا کا سامنا کریں،جوسیاستدان اپنی والدہ کی تجہیزو تکفین کے لیے پاکستان نہیں آسکتے وہ وطن عزیز میں پارٹی کارکنوں کی خاک رہنمائی کریں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے حفاظتی قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان عوام الناس کو پولیو ودیگر مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ والدین پولیو کے مرض کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیر میں کرونا کی موجودہ لہر کی وجہ سے پوری قوم کو احتیاط کرنے اور ایس او پیز پر مکمل عمل درآمدکی ضرورت ہے۔بعدازاںوفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجازاحمد شاہ نے بابا گورونانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے جاری تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے محکمہ لائیوسٹاک کے ضلعی دفتر میں کٹاپال سکیم کے تحت ضلع بھر کسانوں میں 50لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کیے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ننکانہ صاحب ڈاکٹر یاسر مصطفیٰ بٹ اور محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر خورشید عالم نے حکومت کی جانب سے گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کٹا بچاو اور کٹا فربہ پروگرام کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلاً بریفنگ دی۔
کروناوائرس سے بچاؤ صرف احتیاطی تدابیر سے۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام الناس کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، تمام ضلعی افسران کروناوائرس کے خاتمہ کے لئے دن رات کوشاں ہے، عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کرونا وائرس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے احتیاطی اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کے دفاتروں،سکولوں ،کالجوں،بازاروں، گلیوں میں کرونا وائرس کے بچاﺅ کے لئے احتیاطی تدابیر کا عمل جاری ہے، عوام الناس کو احتیاطتی تدابیر اپنانے کے لیے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی ہدایت پر ضلع بھر میں کروناوائرس کے مریضوں کے لئے فیلڈ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز میں بہترین طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید ضلع بھر کی عوام سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں، غیر ضروری سفر اور گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں،اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر سے استعمال کو یقینی بنائیں ۔
چوری کے مقدمہ میں 9 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ ضلع بھر کے پولیس افسران جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کاروائی عمل میں لائیں اپنے اپنے علاقہ میں ہونیوالے تمام وقوعہ جات سے مکمل طو پر باخبر رہیں،اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اشتہاری ملزمان کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ صدر شاہکوٹ کی چوکی محمد پورہ کے انچارج محمد آصف اور محکمہ پولیس کے جوانوں نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں 9 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم اشتہاری محمد علی ضلع فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ کو مطلوب تھا۔ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے بتایا کہ ملزم اشتہاری کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا،اشتہاری ملزم کی گرفتاری ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا نتیجہ ہے،اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاو¿ن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈی پی اواسماعیل الرحمن نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر انچارج چوکی محمد پورہ محمد آصف اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔
بابا گورونانک دیو جی کے551ویں سالانہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں دھولر چوک کی تعزئین و آرائش
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر بابا گورونانک دیو جی کے551ویں سالانہ جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں دھولر چوک کی تعزئین و آرائش ،روشنی کے لیے لائٹس کی تنصیب ،تمام گوردوارہ جات کے ارد گردمین ہولزکورزکی تبدیلی اورصفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے سپروائزر، سینٹری ورکرز،بیلداراور مالیوں کی ڈیوٹیا لگادی گئیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجہ منصوراحمد نے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کی زیر نگرانی بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب فیاض احمد کی زیر نگرانی دھولر چوک اور بچیانہ چوک میں روشنی کے لیے لائٹس کی تنصیب، تزئین و آرائش،تمام گردوارہ جات کے ارد گرد مین ہول کورز کی تبدیلی سمیت شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ۔ اس موقع پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی فیا ض احمدنے کہا کہ ہم سب کو مل کر گھروں ، گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھنے میں میونسپل کمیٹی کا ساتھ دینا ہوگا ،تمام دکانداروں اور گھروں کے مالکان سے گذارش ہے کہ اپنے گھر یادکانوں کو صاف کرکے کوڑے کو اپنی دکان کے اندر رکھے ہوئے ڈسٹ بن میں رکھیں اور رات کو قریبی کوڑے کے پوائنٹ میں ڈالیں تاکہ گلیوں اور بازاروں کو صاف رکھا جاسکے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق سہیل کا رات گئے مرکز صحت واربرٹن کا دورہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھار ٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے رات گئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دیہی مرکز صحت منڈی واربرٹن میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا ۔دورے کے دوران سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے ہسپتالوں کے انچارج ودیگر عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس سٹاف سمیت دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن اخلاق کا مظاہر ہ کریں،عوام الناس کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتطامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز ، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر،سٹا ک رجسٹر سمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اورہسپتالوں میں مریضوں سے درپیش آنے والی مشکلات بارے دریافت کیا ۔ انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا ہسپتال میں ایم ایس سمیت میڈیکل آفیسرز اور وومن میڈیکل آفیسر اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے۔ سی او ہیلتھ اتھارٹی نے صفائی ستھرائی ،سیکورٹی،ادویات کے سٹاک سمیت عملہ کی حاضری چیک کرتے ہوئے اطمینان کااظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق مریضوں کو ذیادہ سے ذیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سرپرائز دورے کے دوران ادویات کے اسٹاک اور عملے کی حاضری کو باقاعدہ چیک کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ کے تمام مراکز صحت میں عملہ کی حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر ہونے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔
ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے تحت کرونا آگاہی سیمینار۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں سماجی تنظیم "ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان ” کے پروگرام "جذبہ” کے تحت کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان،اساتذہ اور شہریوں نے شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیم کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر رائے روبینہ آصف کھرل نے کہا کہ کرونا ایک خطر ناک اور جان لیوا بیماری ہے جس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے،احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ہم نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور دوسرے لوگوں میں آگاہی بیدار کرنے کے لئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں،سماجی فاصلے،بار بار ہاتھ دھونے اور رش والی جگہوں پر نہ جا کر ہم اس خطر ناک بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں، رائے روبینہ آصف کھرل نے سماجی تنظیم کی طرف سے سیمینار کے شرکاء میں ہینڈ سیناٹائزر،فیس ماسک اور ہاتھ دھونے والا صابن بھی تقسیم کیا،شرکاء نے سماجی تنظیم کی طرف سے شہریوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم چلانے کو خوش آئند قرار دیا۔
ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کی تقریبات جاری
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی شاہکوٹ میں ہفتہ شان رحمت العالمین کے تحت محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن خوانی، حدیہ درودوسلام اور نعت رسول مقبولﷺ کا اہتمام کیا گیا ۔ ہفتہ شان رحمت العالمین ﷺ کے تحت منعقدہ محفل میلاد مصطفی ﷺ میںممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف،ڈی ایس پی سرکل، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر، میونسپل کمیٹی شاہکوٹ، ضلعی محکمہ جات کے افسران و اہلکاران کی کثیر تعداد نے عقیدت و احترام سے شرکت کی۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد عاطف نے محفل میلاد مصطفی ﷺ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ہفتہ شان رحمت العالمین کے انعقاد سے نوجوان نسل کو سیر ت مصطفی کی روشنی میں اپنے کردار کو سنوارنے کا موقع ملے گا ،حضور ﷺ کی سیر ت نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقوام عالم کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتر اصلاح کے لیے تعلیمات نبوی پر عمل کرنا دنیا و آخرت کی سرخروئی کا باعث ہے،دنیا میں امن انسانوں کو انصاف اور حقوق دینے سے ہی آئے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب زندگی گزارنے کا ایک سنہری اصول یہ ہے کہ ہم اپنے تمام امور میں رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کی پیروی کریں ،اس سے ہی دنیا و آخرت میں سرخروئی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ نے رنگ و نسل کی تمیز اور برتری کا معیارختم کر کے معاشرے میں عدل و انصاف کو رواج دیا اور عورتوں اور بچوں کو عزت دی جس سے ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہوسکا ۔علاوہ ازیں ضلعی محکمہ بہبودآبادی کے زیر اہتمام شان رحمت اللعالمینﷺ کے تحت ریلی کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیرآفیسر کاشف مختار عابد،تحصیل پاپولیشن آفیسر طاہر علی ،ریسکیو 1122کے اہلکاران ،علماءاکرام،مختلف مکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شان رحمت اللعالمین ﷺکے تحت نکالی گئی ریلی میں آپ کی حیات طیبہ، سیرت النبی ﷺاور حضورپرنورﷺ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاءریلی نے خطابات کیے ۔شان رحمت اللعالمین ﷺ کے تحت نکالی گئی ریلی کاآغاز ننکانہ موٹروے انٹرچینج سے ہوا جوکہ محکمہ بہبودآبادی کے ضلعی دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کی ننکانہ کی طرف خصوصی توجہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی خصوصی کاوش سے ننکانہ صاحب تابچیکی اور بچیانہ روڈزکی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے،عوام الناس کو سفر کی بہترین سہولت مہیا کرنے کے لیے دونوں سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا ،ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اگر کسی بھی سکیم میں ناقص میٹریل استعمال ہونے کی نشاندہی ہوگئی تو ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے ننکانہ صاحب تابچیکی اور ننکانہ صاحب تا بچیانہ روڈز کے تعمیر و مرمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقائی منصوبے عوام کی خدمت اور ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں ان کی بروقت تکمیل مربوط ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
سموگ سے بچاؤ،صرف احتیاطی تدابیر سے ممکن
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،عوام الناس فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ،زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کو 31دسمبر کے بعد بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے انٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاءکے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائےگا صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ٹائر ،ربڑ کی مصنوعات اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں سموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ ضلع بھر کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔









