Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، افغانیوں کے انخلاء اور شدت پسندی کے خاتمے پر اتفاق

    اوکاڑہ: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، افغانیوں کے انخلاء اور شدت پسندی کے خاتمے پر اتفاق

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین، ضلعی انتظامیہ و پولیس افسران اور کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں قیامِ امن، باہمی اتحاد اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ پر زور دیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام امن، رواداری اور احترامِ انسانیت کا درس دیتا ہے، کسی کو بھی ریاست مخالف سرگرمیوں یا اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی و مذہبی جماعت نے امن تباہ کرنے کی کوشش کی اور حکومتی مذاکرات کی پیش کش کے باوجود تشدد کا راستہ اپنایا، جس کی ہر سطح پر مذمت کی جاتی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے سے شدت پسندی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں مقیم افغانیوں کے بارے میں حکومت کی پالیسی دوٹوک ہے، کیونکہ بعض افغانی باشندے بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں، اس لیے ان کے انخلاء کے لیے عوامی تعاون ضروری ہے۔

    ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین نے کہا کہ کوئی بھی جماعت مذہب کے نام پر سیاست نہ کرے، حالیہ پرتشدد واقعات نے متعلقہ جماعت کے سیاسی عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن عامہ کے قیام کے لیے ہر شہری کو ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

    علمائے کرام نے اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی شدت پسند تنظیم کے ساتھ نہ کبھی تھے، نہ ہوں گے۔ انہوں نے انتہا پسندی کے خاتمے اور افغانیوں کے انخلاء کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

  • اوکاڑہ: سموگ مہم کے دوران دھواں چھوڑتی گاڑیاں بند، ڈی آر ٹی اے کی کارروائیاں تیز

    اوکاڑہ: سموگ مہم کے دوران دھواں چھوڑتی گاڑیاں بند، ڈی آر ٹی اے کی کارروائیاں تیز

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر انسدادِ سموگ مہم کے تحت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اقصیٰ ریاض کی نگرانی میں عملے نے مختلف سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی اور دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیاں تحویل میں لے کر بند کر دیں۔

    سیکرٹری اقصیٰ ریاض نے کہا کہ فضا میں کالا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہیں، عوام کو صاف اور سموگ فری ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خراب یا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور سموگ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ: ریسکیو 1122 اوکاڑہ ٹیم کی شاندار کامیابی، ڈیپ ویل ریسکیو میں پہلی پوزیشن

    اوکاڑہ: ریسکیو 1122 اوکاڑہ ٹیم کی شاندار کامیابی، ڈیپ ویل ریسکیو میں پہلی پوزیشن

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ و تمغہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو چیلنج 2025 منعقد ہوا، جس میں پنجاب کے تمام اضلاع کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

    ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ٹیم نے ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈویژن فہیم احمد قریشی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی قیادت میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈیپ ویل ریسکیو ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں میں ٹراما ریسکیو، ہائٹ اینڈ کارٹ ریسکیو، فائر فٹ، ویل ریسکیو اور واٹر سکوبا ریسکیو جیسے ایونٹس شامل تھے۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کہا کہ ریسکیو چیلنج جیسے مقابلے ریسکیورز کے اعتماد، عملی مہارت اور ٹیم ورک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر فہیم احمد قریشی نے اوکاڑہ ٹیم کو ٹرافی اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

  • اوکاڑہ: محکمہ صحت کی ٹیمیں عوام کی دہلیز تک طبی سہولیات پہنچانے میں سرگرم

    اوکاڑہ: محکمہ صحت کی ٹیمیں عوام کی دہلیز تک طبی سہولیات پہنچانے میں سرگرم

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیمیں عوام کو بہترین طبی سہولیات گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس اور ڈور ٹو ڈور میڈیکل سروسز کے ذریعے شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

    ڈاکٹر فواد افتخار نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو تربیت یافتہ طبی عملہ گھر گھر جا کر علاج اور آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت علاج کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بچاؤ، غذائیت اور حفظانِ صحت کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

  • اوکاڑہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوامی خدمت مشن، 30 کروڑ کی لاگت سے ماڈل سہولت بازار تکمیل کے قریب

    اوکاڑہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوامی خدمت مشن، 30 کروڑ کی لاگت سے ماڈل سہولت بازار تکمیل کے قریب

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت مشن کے تحت اوکاڑہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ ماڈل سہولت بازار کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ ممبر قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر اور چیئرمین پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی ہدایات پر 30 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے جاری ترقیاتی کام جلد مکمل ہونے والے ہیں۔

    مینجر و انچارج ماڈل سہولت بازار ثاقب شہزاد نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ بازار میں قائم کی جانے والی تمام 108 دکانوں کی قرعہ اندازی جلد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل سہولت بازار میں دکانداروں کو 150 واٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی، جبکہ بازار میں سولر سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے متبادل ذرائع سے استفادہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بازار کی نگرانی کے لیے جدید سی سی ٹی وی کیمروں کا نظام بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ ماڈل سہولت بازار میں دکان حاصل کرنے کے خواہشمند افراد 25 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ 30 اکتوبر کو قرعہ اندازی عمل میں لائی جائے گی۔ درخواست گزار صرف 7500 روپے میں اس جدید اور سہولیات سے آراستہ بازار میں دکان حاصل کر سکتے ہیں۔

  • اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت

    اوکاڑہ:وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے مفادِ عامہ کے پیش نظر ضلعی افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری رب نواز، ایم ڈی واسا عبدالوحید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے ستھرا پنجاب مہم، پرائس کنٹرول میکانزم، تجاوزات کے خاتمے، آوارہ کتوں کی تلفی، پارکس کی تزئین و آرائش، صفائی ستھرائی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے افسران کو سخت ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت تمام افسران نیک نیتی اور تندہی سے کام کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے حل میں حقیقی بہتری لائی جا سکے۔

  • اوکاڑہ: یومِ سفید چھڑی، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج کی نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم

    اوکاڑہ: یومِ سفید چھڑی، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج کی نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ بلائنڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ تحفظِ سفید چھڑی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز نے شرکت کی۔

    اس موقع پر نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کی گئیں۔ ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ سفید چھڑی بصارت سے محروم افراد کے لیے آزادانہ نقل و حرکت، خود اعتمادی اور خود مختاری کی علامت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد بھی معاشرے کے مفید، باوقار اور فعال شہری ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومتِ پنجاب نابینا افراد کے لیے تعلیم، روزگار اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

    چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ آنکھوں کی روشنی سے محروم افراد حوصلے، ہمت اور عزم کی مثال ہیں، ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا معاشرے کے ہر طبقے کی اخلاقی و سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نابینا افراد کے احترام، شمولیت اور تعاون کے جذبے کو فروغ دے کر ہی ایک باوقار اور متوازن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

  • اوکاڑہ: محکمہ لائیو اسٹاک کی بروقت کارروائی، مردہ جانور کا گوشت فروخت ہونے سے قبل برآمد، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ: محکمہ لائیو اسٹاک کی بروقت کارروائی، مردہ جانور کا گوشت فروخت ہونے سے قبل برآمد، ملزم گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں محکمہ لائیو اسٹاک نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مردہ جانور کا گوشت کھانے سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران 8 من وزنی مردہ گائے بند گاڑی میں لے جاتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود سے عبیداللہ نواز نامی شخص ایک مردہ گائے کو بند گاڑی میں اوکاڑہ شہر لے جا رہا تھا تاکہ اس کا گوشت فروخت کیا جا سکے۔ اطلاع ملنے پر محکمہ لائیو اسٹاک نے مجسٹریٹ ڈاکٹر وقار یونس کی قیادت میں کارروائی کی اور موقع پر پہنچ کر مردہ گائے سمیت ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مردہ جانور کا گوشت بنا کر فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ پولیس نے ملزم عبیداللہ کے خلاف تھانہ گوگیرہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا، جبکہ مردہ جانور اور مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا گیا۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کی بروقت کارروائی سے شہری حرام اور مضر صحت گوشت کھانے سے محفوظ رہے۔ شہریوں نے اس اقدام پر محکمہ لائیو اسٹاک اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

  • اوکاڑہ: انجینئر ثقلین عباس کی شادی پر ساتھی انجینئرز اور احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    اوکاڑہ: انجینئر ثقلین عباس کی شادی پر ساتھی انجینئرز اور احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)انجینئر ثقلین عباس کی شادی کی خوشیوں پر ساتھی انجینئرز، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی جانب سے دلی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    مبارکباد دینے والوں میں کیمیکل انجینئر علی حسن، انوائرمنٹ انجینئر صدام حسین، مکینیکل انجینئر وسیم، سیفٹی انجینئر وقار احمد، انجینئر ارشد علی، انجینئر حیدر عباس خان، علی حسن چینوٹی، علی حسن، ارسلان شاہ، شرافت علی، میاں سہیل احمد خانقاہ ڈوگراں، کامران، ملک یاسر علی، رضائے حسین، سلطان اعوان، احمد شہزاد کمالیہ، امتیاز بھٹی، ناصر علی، حسیب الرحمن، ذیشان احمد، پنجابی شاعر صادق احمد دیپالپور، میاں فیضان علی، چوہدری سجاد علی، ساجد علی، نعیم ظفر گل، رانا نعمان، فیصل عباس، عامر ریحان، واثق محمود، اسامہ، میثم رضا، مقیت، عمار شاہ، مدثر علی، بابر علی، وسیم، عرفان علی پنڈی داس اور سینئر صحافی و کالم نگار ملک ظفر اقبال بھوہڑ شامل ہیں۔

    تمام احباب نے دل کی گہرائیوں سے ثقلین عباس کو ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں، کامیابیوں اور مسرتوں کی دعائیں دیں اور خوشگوار ازدواجی سفر کے آغاز پر محبت بھری دعاؤں کا اظہار کیا۔

  • دیپالپور: اسسٹنٹ کمشنرکی زیر صدارت نمبردار کنونشن، کسانوں کو زیادہ گندم اگاؤ مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت

    دیپالپور: اسسٹنٹ کمشنرکی زیر صدارت نمبردار کنونشن، کسانوں کو زیادہ گندم اگاؤ مہم میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت

    دیپالپور (نامہ نگار ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید کی زیر صدارت نمبردار کنونشن منعقد ہوا، جس میں ریونیو فیلڈ اسٹاف اور مختلف یونین کونسلوں کے دیہات کے نمبرداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی "زیادہ گندم اگاؤ” مہم کسانوں کے لیے ایک انتہائی مفید اقدام ہے، جس کے ذریعے کسانوں کو فصلوں کے بہتر نرخ ملیں گے اور غذائی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو گا۔

    انہوں نے زور دیا کہ سرکاری رقبوں پر بھی زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کی جائے تاکہ ملک میں غذائی خودکفالت کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔ فیصل ولید نے مزید کہا کہ کاشتکار فصلوں کی باقیات کو جلانے سے گریز کریں اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انہیں تلف کریں، کیونکہ اس عمل سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ انسدادِ سموگ مہم کے تحت تحصیل انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں سرگرم ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، اور ایسے افراد کو بھاری جرمانوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    نمبردار کنونشن میں شریک شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر کو حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کا عزم ظاہر کیا۔