Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

    اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے مطابق اپنے دفتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انتظامی اور ضلعی افسران صبح 9 سے 11 بجے تک اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران سے رابطہ کریں تاکہ فوری اور مؤثر حل ممکن ہو سکے۔

  • اوکاڑہ: انسداد سموگ مہم، بھٹوں، انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن

    اوکاڑہ: انسداد سموگ مہم، بھٹوں، انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں پر کریک ڈاؤن

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) انسداد سموگ مہم کے تحت بھٹوں، انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز کے تحت ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر نگرانی انسداد سموگ مہم کے سلسلے میں مضر صحت سموگ کے عوامل کے خلاف سخت اقدامات جاری ہیں۔ محکمہ ماحولیات، انڈسٹری، ڈی آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس حکام اینٹوں کے بھٹوں، انڈسٹریل یونٹس اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    مہم کے دوران اب تک ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 59 بھٹوں کو مسمار کیا جا چکا ہے، 3 بھٹے سیل کیے گئے جبکہ 15 بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح 2 انڈسٹریل یونٹ مالکان کے خلاف مقدمات درج، 1 یونٹ کو سیل اور نو لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف بھی جرمانے اور بندش کی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • اوکاڑہ: نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک کا نام روشن کریں، کمشنر ساہیوال

    اوکاڑہ: نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک کا نام روشن کریں، کمشنر ساہیوال

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ نوجوان حصول علم کے لیے محنت کریں اور ملک و قوم کا نام زندگی کے مختلف شعبوں میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر روشن کریں۔ کامیاب قوموں نے تعلیم کی روشنی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کیڈٹ کالج میں "اینول پیرنٹس ڈے” کے موقع پر نمایاں کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

    تقریب میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، کیڈٹ کالج کے پرنسپل عامر رؤف، اساتذہ، والدین اور طالب علموں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کیڈٹس نے کمشنر کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ کمشنر شعیب اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ کیڈٹ کالج کے اساتذہ خلوص دل سے نوجوانوں میں تعلیم اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔ آخر میں پرنسپل عامر رؤف نے کمشنر کو یادگاری سوونئیر پیش کیا۔

  • اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کا ضلع کونسل کی دکانوں کی نیلامی کا جائزہ،نا دہندگان کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

    اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کا ضلع کونسل کی دکانوں کی نیلامی کا جائزہ،نا دہندگان کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب کے ہمراہ سرور چوک میں واقع ضلع کونسل کی دکانوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ضلع کونسل کے افسران نے دکانوں کی نیلامی کے عمل اور نا دہندگان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ضلع کونسل کی جو سرکاری دکانیں نیلام ہونے سے رہ گئی ہیں، ان کی نیلامی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور یہ بات یقینی بنائی جائے کہ دکانوں کی نیلامی مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل کی سرکاری دکانوں کے نا دہندگان اپنے بقایا جات فوری طور پر ادا کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • اوکاڑہ: ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس جانچنے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد

    اوکاڑہ: ریسکیو اہلکاروں کی جسمانی فٹنس جانچنے کے لیے ٹیسٹ کا انعقاد

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار ملک ظفر سے)ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کو جانچنے کے لیے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ یہ ٹیسٹ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ امتیاز) کی ہدایات کے تحت، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی نگرانی میں ضلع بھر کے ریسکیو اسٹیشنز پر منعقد کیا گیا۔

    فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں ایک میل دوڑ کے ساتھ مختلف جسمانی ورزشیں شامل تھیں۔ اس موقع پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے کہا کہ فزیکل فٹنس اور پروفیشنل نالج کے ٹیسٹ کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اچھی جسمانی فٹنس ریسکیورز کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت اور مؤثر مدد فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروس میں فرائض کی انجام دہی کے لیے جسمانی فٹنس کا کلیدی کردار ہے، اس لیے تمام عملے کو اپنی فٹنس کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایمرجنسی کے دوران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو بہترین سروس فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    یہ اقدام ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • اوکاڑہ:ریسکیو 1122 اکتوبر میں 4954 ایمرجنسیز، 4667 متاثرین، 1861 کو ابتدائی طبی امداد

    اوکاڑہ:ریسکیو 1122 اکتوبر میں 4954 ایمرجنسیز، 4667 متاثرین، 1861 کو ابتدائی طبی امداد

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ریسکیو سروس کو 18,262 کالیں موصول ہوئیں، جن میں سے 4,954 ایمرجنسی کالیں تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ اس دوران 4,667 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 1,861 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 2,806 متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز میں شامل تھے: 1,132 روڈ ٹریفک حادثات، 3,202 میڈیکل ایمرجنسیز، 76 آگ لگنے کے واقعات، 131 جرائم کے واقعات، 1 ڈوبنے کا واقعہ، اور 412 متفرق حادثات۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 1,198 افراد متاثر ہوئے، جن میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 667 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 508 متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    آگ لگنے کے 76 واقعات میں 7 کمرشل، 3 رہائشی اور 66 دیگر مقامات شامل تھے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ، موم بتی، لاپرواہی اور دیگر عوامل شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 42 ملین روپے کی جائیداد کو محفوظ کیا۔

    ریسکیو موٹر بائیک سروس نے 2,464 ایمرجنسیز پر 3.53 منٹ کے اوسط وقت میں مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت 326 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کے لئے منتقل کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام نے عوام سے درخواست کی کہ وہ غلط یا رونگ کال کرنے سے گریز کریں تاکہ اصلی ایمرجنسی کالز کو بروقت سنا جا سکے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ریسکیو 1122 ہر متاثرہ شخص کی مدد کے لئے ہمہ وقت موجود ہے، بلا تفریق رنگ، نسل یا مذہب۔

  • اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اعلیٰ سطحی اجلاس، عوامی فلاحی منصوبوں کا جائزہ

    اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں اعلیٰ سطحی اجلاس، عوامی فلاحی منصوبوں کا جائزہ

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی،نامہ نگار ملک ظفر) چیئرپرسن وزیراعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ پنجاب بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین اور ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ عمر طیب، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت، تعلیم، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل، ہائی وے اور دیگر صوبائی و وفاقی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ عمر طیب نے اجلاس کو عوامی سہولت کے لیے پرائس کنٹرول میکانزم، ستھرا پنجاب پروگرام، سالانہ ترقیاتی منصوبے اور وزیراعلیٰ کے پی آئیز (کارکردگی اشاریوں) پر عمل درآمد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو حکومت پنجاب کے اہم اقدامات جیسے "اپنی چھت اپنا گھر”، "کلینک ان وہیلز”، کسان کارڈ اور پلس پراجیکٹ کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختصر عرصے میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر نیک نیتی سے کام کریں اور حکومت کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گڈ گورننس کے لیے افسران کو محنت اور دلجمعی سے کام کرنا ہوگا اور عوامی مسائل کو نچلی سطح پر حل کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔ اجلاس میں تمام محکموں کو ہدایت دی گئی کہ وزیراعلیٰ کے اقدامات سے عوام کو مؤثر آگاہی فراہم کی جائے۔

  • اوکاڑہ: ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی آگاہی مہم،پمفلٹ تقسیم

    اوکاڑہ: ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی آگاہی مہم،پمفلٹ تقسیم

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، ملک ظفر)اوکاڑہ میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے روڈ یوزرز میں پمفلٹ تقسیم کیے اور انہیں ہیلمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر سموگ کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے طریقے بھی شہریوں کو سمجھائے گئے۔

    ڈی ایس پی ٹریفک خواجہ عابد صغیر کی ہدایت پر اس آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر شہری کے لیے قوانین کی پیروی ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

  • اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

    اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اوکاڑہ میں 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس مہم کے دوران 6 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 2700 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو نہ صرف گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی بلکہ سکولوں، لاری اڈوں، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹاپس پر بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی۔

    ضلعی انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کی صحت کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • اوکاڑہ : 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    اوکاڑہ : 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارملک ظفر) تھانہ شاہبور کی حدود میں واقع 46 ٹو ایل میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم محمد انور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی جب گھر میں اکیلی تھی تو ملزم محمد انور ولد نظام دین اس کے گھر میں گھس گیا اور زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کی۔ لڑکی کی چیخوں پر پڑوسی جمع ہو گئے جس پر ملزم فرار ہو گیا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی اس کے ساتھ ایسا ہی عمل کر چکا ہے لیکن ڈر کی وجہ سے اس نے کسی کو نہیں بتایا تھا۔

    متاثرہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہبور نعیم خان کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے ہیں۔

    یہ واقعہ علاقے میں سنسنی کا باعث بنا ہوا ہے اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عوام کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس کا تعاون کریں۔