Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • آسمان گرا نہ زمین پھٹی ، شادی نہ کرنے پر حجرہ شاہ مقیم کا ایس ایچ او لڑکی کو تھانے میں برہنہ کر کے تشدد کانشانہ بناتا رہا

    آسمان گرا نہ زمین پھٹی ، شادی نہ کرنے پر حجرہ شاہ مقیم کا ایس ایچ او لڑکی کو تھانے میں برہنہ کر کے تشدد کانشانہ بناتا رہا

    آسمان گرا نہ زمین پھٹی ، شادی نہ کرنے پر حجرہ شاہ مقیم کا ایس ایچ او لڑکی کو تھانے میں برہنہ کر کے تشدد کانشانہ بناتا رہا

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی )اوکاڑہ پولیس کے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا رات بھر تھانہ کی رہائش گاہ پر شراب پی کر برہنہ کر کے رسے سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور (ص)نامی لڑکی کے منہ پر زبردستی ولایتی شراب بھی چھڑکتا رہا لڑکی کے بازوؤں پر دانتوں سے جگہ جگہ کاٹتا رہا لڑکی کا سر تین جگہ سے زخمی کرنے کے بعد کہنے لگا مجھے انکاری کیا ھے ایک ایس ایچ او کو انکاری کیا ھے ابھی شادی کرو گی یا نہیں تیرے باپ کو بھی اٹھا لاتا ھوں انکاری پر تھانے کے لمبے چھتر سے ساری رات مار پیٹ کرتا ھے(ص) نامی لڑکی کی چیخ وپکار سے نہ تو زمین پھٹی اور نہ آسمان گرا نہ ہی کھانے پکانے والا کک آیا اور نہ ہی پرائیویٹ ڈرائیور حالانکہ یہ دونوں پرائیویٹ ملازم بھی اسی تھانہ کی رہائش پر موجود تھے جو چیخو پکار سن کر رفو چکر ھو گئے

    شراب کے دھت نشے میں خاکی وردی والے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء نے اس وردی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ھوے ایک لاچار معزور اور بوڑھے باپ کی بیٹی کی عزت کو پامال کرتے ھوے پنجاب پولیس کی وردی پر وہ داغ لگایا ھے جو معاشرے کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ھے (ص) نامی لڑکی کے باپ نے اپنی مدعیت میں آر پی او ساھیوال کو درخواست گزاری ھے جس پر آر پی او ساھیوال ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم کا نام سنتے ہی سیخ پاؤ ھو گیے اور بوڑھے باپ کو انصاف اور کاروائی کی یقین دہانی کروائی بوڑھے باپ سمیت لڑکی کے گھر والوں نے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر آر پی او ساہیوال ڈی پی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ھے کہ ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم کو فوری طور پر معطل کرتے ھوے اسی تھانہ کی حوالات میں بند کر کے عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایس ایچ او اس خاکی وردی کو داغ دار کرنے کی جرات نہ کرے

  • رینالہ خورد۔ قاتل نہر ایک اور گھر اجاڑ گئی

    رینالہ خورد۔ قاتل نہر ایک اور گھر اجاڑ گئی

    اوکاڑہ( علی حسین) نہر لوئر باری دو آب میں نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگیا. ریسکیو نے نعش تلاش کر مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ حبیب آباد سے چوچک روڈ پر واقع لوئر باری دو آب میں نوجوان ڈوب گیا ۔
    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس اور اوکاڑہ سے ریسکیو وہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ریسکیو ٹیموں نے 3 گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد نعش نہر سے برآمد کر لی۔
    ریسکیو ٹیموں نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سجاد ولد ممتاز (25 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ مقامی گاؤں 5 ون ایل کا رہائشی تھا۔

  • بصیرپور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی.

    بصیرپور میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی.

    اوکاڑہ(علی حسین) بصیرپور میں گھریلو جھگڑا پر ایک خاتون سمیت تین افراد نے زھریلی گولیاں کھا لیں. وقاص نامی نوجوان کی دوماہ قبل شادی ھوئی قرضہ واپس نہ ھونے پر گندم والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا.
    مقامی پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ھی موقعہ پر پہنچ گئی مقامی ھسپتال پہنچایا گیا مگر تینوں دم توڑ گئے۔

  • اوکاڑہ: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ: ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین) ستگھرہ روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر زبیراحمد سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ مضروب کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔

  • صدرگوگیرہ: ماڑی پتن کے قریب دریائے راوی سے لاش برآمد، تاحال شناخت نہیں ہو سکی

    صدرگوگیرہ: ماڑی پتن کے قریب دریائے راوی سے لاش برآمد، تاحال شناخت نہیں ہو سکی

    اوکاڑہ(علی حسین) ماڑی پتن پل کے قریب دریائے راوی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے. لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔ عمر 35 سال کے قریب ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاش نکال کر گوگیرہ پولیس کے حوالے کردی ہے۔

  • صدرگوگیرہ: اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی چیک کرنیکی آڑ میں کرپشن ، شہریوں نے ایکشن کا مطالبہ کردیا

    صدرگوگیرہ: اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی چیک کرنیکی آڑ میں کرپشن ، شہریوں نے ایکشن کا مطالبہ کردیا

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدر گوگیرہ میں شہریوں نے بتایا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی کوالٹی چیک کرنے اور ناجائز منافع خوری کنٹرول کرنے والے بعض سرکاری اہلکار یہاں چھوٹے دکانداروں خاص طور پر پھلوں ، سبزیوں اور گوشت کی دکانوں وغیرہ سے پھل ، سبزی اور گوشت وغیرہ کے شاپر بھر کر لے جاتے ہیں ۔ چیکنگ کے دوران دو چار ملازمین نے خالی شاپر پکڑے ہوتے ہیں اور بھرتے رہتے ہیں ۔ بھرے ہوئے شاپر منتقل کرکے نئے سرے سے شاپر بھرنے لگتے ہیں ۔ اس عمل کی بہت سے لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا لی ہیں ۔ جو دکاندار انکار کرے اُسے جرمانہ کردیا جاتا ہے۔ یہ لوگ بڑی دکانوں سے دور ہی رہتے ہیں ۔ چیکنگ کے علاوہ بھی دکانوں سے چیزیں لے آتے ہیں ۔ شہریوں نے اس عجیب سی کرپشن کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے ۔ اہلکاروں نے شہریوں کی روک ٹوک پر موقف اختیار کیا ہے کہ اشیاء کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے چیزیں لائی جاتی ہیں ۔ طرفہ تماشا یہ ہے کہ نہ چیزیں واپس دی جاتی ہیں اور نہ کوئی ایکشن لیا جاتا ہے ۔

  • رینالہ خورد : یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب لوئرباری دوآب نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد

    رینالہ خورد : یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب لوئرباری دوآب نہر سے ایک شخص کی لاش برآمد

    اوکاڑہ(علی حسین)نہر لوئر باری دوآب سے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے قریب سے ایک نامعلوم لاش برآمد تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی رینالہ پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیاگیا ہے۔

  • بصیرپور۔شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات کی نشاندہی کیوں کی۔ سب انجینئر بلدیہ بصیرپور ساجد علی کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ڈی سی اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔

    بصیرپور۔شہر میں ناقص صفائی کے انتظامات کی نشاندہی کیوں کی۔ سب انجینئر بلدیہ بصیرپور ساجد علی کی شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ڈی سی اوکاڑہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ۔

    اوکاڑہ(علی حسین)چیئرمین پیٹی اینڈ ٹرنک ایسوسی ایشن بصیرپور میاں قیصر بھٹہ نے بصیرپور میں صفائی کے ناقص انتظامات، پانی والے ٹینکر کی خرابی اور سٹریٹ لائٹس کے بارے میں سی۔او خورشید رحمانی کو آگاہ کیا تھا۔جس نے معاملات کے حل کے لیے ساجد علی کی ڈیوٹی لگائی تھی۔اسی رنج کی پاداش میں سب انجینئر ساجد علی نےسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔شہریوں کے مطابق سب انجینئر ساجد علی نے بلدیہ بصیرپور میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ اس کا شیوا ہے۔میری ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم فوری طور ڈی سی اوکاڑہ سے ملیں گے اور تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اور اس کے ناروا سلوک کے خلاف ہر فورم پر قانونی کاروائی کیجائیگی ۔ دوسری طرف سب انجینئر ساجد علی سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا۔

  • بصیرپوراینٹی کرپشن اوکاڑہ اور محکمہ ریوینیو کی بڑی کاروائی نہر اپر سہاگ کے ساتھ کروڑوں روپے کی قیمتی زمین واگذار کرا لی گئی.

    بصیرپوراینٹی کرپشن اوکاڑہ اور محکمہ ریوینیو کی بڑی کاروائی نہر اپر سہاگ کے ساتھ کروڑوں روپے کی قیمتی زمین واگذار کرا لی گئی.

    اوکاڑہ(علی حسین) اینٹی کرپشن اوکاڑہ کی بڑی کارواٸی نہر اپر سہاگ کے ساتھ کروڑوں روپے کی قیمتی زمین واگذار کرا لی گئیرکن پورہ ۔گورو والی ۔موضع جنگل پھلاں تولی کے زمینداروں نے محکمہ انہار کی قیمتی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا ۔30 ایکڑ ۔7 کنال اور 13 مرلہ زمین ناجاٸز قابضین سے واگذار کراٸی گٸی اس موقع پر اینٹی کرپشن اوکاڑہ کے اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر کے ساتھ محکمہ ریونیو و انہار کا عملہ اور مقامی پولیس بھی تھی۔ زمین پر ٹریکٹر چلا کر زمین کا قبضہ محکمہ انہار کے حوالے کر دیا گیا ۔زمین کی مالیت تقریباً 7کروڑ ۔73 لاکھ۔90 ہزار روپے ہے۔

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ، ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ، ٹریفک حادثہ میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین )اوکاڑہ ، فیصل آباد روڈ پر دھوتہ کے قریب موٹرسائیکل حادثہ میں عمیر اور رابعہ ساکن ٹھٹھہ بیگ زخمی ہوگئے۔