صدر گوگیرہ(نامہ نگار) یہاں ایک مقامی سکول سسٹم میں مذاکرہ بسلسلہ یوم نفاذ اردو منعقد ہوا۔ مذاکرے کا اہتمام مرکز قومی زبان ضلع اوکاڑہ نے کیا۔ صدارت پروفیسر اللہ دتہ آزاد نے کی جبکہ مہمان خصوصی جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر تھے۔ عمران جاذب ایڈووکیٹ ،پٹی جنرل سیکریٹری وسطی پنجاب مرکز قومی زبان، جناب افتخار حسین فاخر صدر مرکز قومی زبان ضلع اوکاڑہ اور دیگر نے اردو زبان کی اہمیت اور نفاذ پر زور دیا اور آٹھ ستمبر کے فیصلے جواد ایس خواجہ کے مطابق ملک میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اردو کو نافذ کیا جائے ۔
Category: اوکاڑہ
-

اوکاڑہ: رینالہ خورد دو خواتین ریلوے لائن کراسنگ کرتے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد میں دو خواتین ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔ جاں بحق ہونیوالی خواتین کی عمریں تقریباً 56 سے 60 سال بتائی جاتی ہیں۔ ریسکیو کے امدادی عملے نے موقع پر پہنچ کر ضروری امور نمٹا لیے ہیں۔ جاں بحق ہونیوالی خواتین کی شناخت تاحال نہیں ہوئی۔
-
اوکاڑہ: رینالہ خورد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد تھانہ صدر کی حدود پیردی ہٹی روڈ پر پولیس اور ڈاکووں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے دو ساتھی ڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک خالد نامی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس مفرورین کی تلاش کررہی ہے۔
-
اوکاڑہ رینالہ خورد میں کبوتر بازی سے منع کرنے پر ایک شخص ہلاک
اوکاڑہ(علی حسین) رینالہ خورد کے نواحی علاقے 11 ون ایل میں کبوتربازی سے منع کرنے پر کبوتر بازوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کاروائی کررہی ہے۔
-

اوکاڑہ: جندراکہ میں قائم پولیس چوکی بارش کے پانی کیوجہ سے ڈوب گئی۔
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواح جندراکہ میں قائم پولیس چوکی بارش کے پانی سے ڈوب گئی۔ تھانہ راوی کی جندراکہ میں موجود پولیس چوکی گاوں کی آبادی سے پانچ فٹ نشیب میں ہے جسکی وجہ سے ہمیشہ بارش کے پانی سے چوکی تقریباً ڈوب جاتی ہے۔ گزشتہ رات شدید بارش کے باعث پانی نشیبی چوکی میں داخل ہوگیا۔ چوکی میں موجود فرنیچر اور متفرق سامان پانی میں ڈوب گیا۔ پولیس چوکی کے عملہ کی بے بسی دیکھتے ہوئے اہل علاقہ نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ چوکی کو کسی محفوظ مقام پر تعمیر کیا جائے۔
-

اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں تین سالہ بچی سے زیادتی، بعد ازاں بچی کو یرغمال بنا لیا۔
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی علاقہ گوگیرہ میں تیسری جماعت کی بچی سے زیادتی کی گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی واقعہ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ بچی سندس حساس ادارے کے ملازم کی بیٹی ہے۔
اوکاڑہ کے نواحی علاقہ گوگیرہ نواز دی کھوئی میں ظلم جبر کی نئی داستان رقم ہوگئی۔ دکان پہ کاپی پینسل لینے گئی بچی سے دوکاندار ندیم نے زیادتی کرڈالی۔ بچی چیختی پکارتی رہی اہل علاقہ کے پہنچنے پر ملزم بچی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پاک فوج کے ملازم بچی کے والد ساجد کے گھر پہ نہ ہونے اور قانونی کارروائی سے بچنے پر بعد ازاں ملزم نے بچی کو اغوا کر کے یرغمال بنا لیا۔ کئی روز گزر جانے پہ معصوم بچی سندس کے والد ساجد کی قانونی کارروائی نہ کرنے کی یقین دھانی پر بچی حوالہ کی گئی۔ پولیس نے اب تک مقدمہ تو درج کیا ہے مگر کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔ ملزمان نے بچی کے گھر دھاوا بولنا معمول بنا لیا ہے۔ بچی کے والدین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ -

اوکاڑہ: شیرگڑھ میں صحابہ کرام کے خلاف فیس بک پر توہین آمیز مواد نشر کرنیوالا ملزم گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کے خلاف توہین آمیز گستاخانہ مواد نشر کرنیوالا ملزم علی زوار حسین گرفتار کرلیا گیا۔ اوکاڑہ کے نواحی علاقے شیرگڑھ سے تعلق رکھنے والا علی زوار حسین گزشتہ کئی دنوں سے اپنے فیس بک اکاونٹ پر حضرت ابوبکرالصدیقؓ اور صحابہ کرام کے خلاف گستاخانہ اور توہین آمیز مواد نشر کررہا تھا۔ مقامی افراد اور فیس بک فرنڈز کے کئی بار متنبہ کرنیکے باوجود بھی ملزم مسلسل مذہبی منافرت پھیلاتا رہا۔ بعض افراد کی نشاندہی پر ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ اعظم چشتی نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ درج کروانے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ناموس صحابہ دفعات کے تحت ملزم کے خلاف کاروائی کی جائے۔
-

اوکاڑہ پولیس کی بڑی کاروائی، منشیات کا دھندہ کرنیوالے میاں بیوی گرفتار مقدمہ درج
اوکاڑہ(علی حسین) منشیات کا بین الاضلاعی ہول سیل دھندہ کرنے والے میاں بیوی کوتھانہ صدر پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور سیل کی آمدنی برآمد کرلی۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ کو شاباش دیتے ہوئے قابل تقلید قرارد یا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کررکھا ہے جس پرعمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ صدراوکاڑہ کی پولیس نے ایس ایچ او رانا عمران ٹیپو کی قیادت میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کا دھندہ کرنے والے میاں بیوی محمد اسلم ولد محمد علی سکنہ آبادی غوث نگر اور کوثر عرف شیماں زوجہ محمد اسلم سکنہ آبادی غوث نگر ضلع پاکپتن کوگرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 6کلوچھ سو گرام چرس، سیل کی آمدنی برآمد کرلی گئی جب کہ ملزمان کی کار نمبری ایل ای بی 7099بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لی جس پر میاں بیوی منشیات کا دھندہ کرتے تھے ملزمان مختلف اضلاع میں منشیات کی سپلائی کا ہول سیل کی بنیاد پر دھندہ کرتے ہیں ا س بڑی کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ رانا عمران ٹیپو کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر پولیس افسران ان کی تقلید کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور ان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
-

اوکاڑہ صدر گوگیرہ تھانہ کے سامنے چور ایک دکان کا شٹر توڑ کر نقدی چرا کر فرار
اوکاڑہ(علی حسین) صدر گوگیرہ میں تھانہ کے سامنے نامعلوم چوروں نے ایک دکان کا شٹر توڑ کر 15000 روپے چرا کرفرار ہوگئے. موقع پر موجود پہرے دار کو آتا دیکھ کر چور فرار ہوگئے. شہریوں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تھانہ کے سامنے عوام الناس کو تحفظ میسر نہیں تو دوسری جگہوں پر کیا حال ہوتا ہوگا. شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے.
-

اوکاڑہ دیپالپور میں بچے کو اغوا کرنیوالا اسکا سگا ماموں نکلا۔ تاوان کی رقم برآمد
علی حسین(اوکاڑہ) دیپالپور میں اپنے ہی کمسن بھانجے کو اغواء کرکے تاوان کی رقم کا مطالبہ کرنیوالا مغوی کا سگا ماموں نکلا۔ پولیس نے ملزم کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرکے تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات بھی برآمد کرلیے۔ ایس پی انویسٹی گیشن آفیسر دیپالپور شمس الحق درانی نے پریس کانفرنس کے دوران اغواء برائے تاوان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز دس سالہ ثناء اللہ کو دو ملزمان نے اغواء کرلیا اور تاوان کی رقم پانچ لاکھ روپے اور طلائی زیورات کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر بچے کو قتل کرنے کی اور سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ بچے کے والد اسلم نے تاوان ادا کردیا اور بچے کو 1 چک پھاٹک اوکاڑہ شہر سے بازیاب کرالیا گیا۔ بچے کے والد اسلم نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او قلب سجاد کو اطلاع دی۔ ڈی پی او عمرسعید ملک کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ سٹی دیہالپور کی سربراہی میں خفیہ ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور نے کاروائی کرتے ہوئے اغواکار ملزم شاہد لطیف اور اسکے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
