Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • ڈی سی اوکاڑہ  کی آشیر باد ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف  سراپا اجتجاج

    ڈی سی اوکاڑہ کی آشیر باد ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سراپا اجتجاج

    حویلی لکھا میں ڈی سی اوکاڑہ کی آشیرباد سے پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی سرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی سکول انتظامیہ نے دیوار توڑ کر ڈاکٹر کے بچوں کو کمرے میں بند کردیا میاں، بیوی ڈاکٹرز پر تشدد بھی کیا شہریوں اور پولیس کی مداخلت سے قبضہ واہ گزار کروا لیا گیا ،

    ڈاکٹرز کی رہائش پر قبضہ اور تشدد کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیک سٹاف نے ہڑتال کر دی،ڈاکٹرز، پیرامیڈیک سٹاف، انجمن تاجران، ڈرگ اینڈ کیمسٹ اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈی سی اوکاڑہ کی غنڈہ گردی پر ریلی نکالی اور ڈی سی اوکاڑہ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی اوکاڑہ کے صدر نے پریس کانفرنس بھی کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے نہیں تو احتجاج کا دائرہ ضلع اور پھر پنجاب تک بڑھایا جائے گا ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔۔

  • ورلڈ سوشل ڈے کے حوالے سے سوسائٹی اینڈ جسٹس کے موضوع پر سینمار کا انقعاد

    ورلڈ سوشل ڈے کے حوالے سے سوسائٹی اینڈ جسٹس کے موضوع پر سینمار کا انقعاد

    یونیورسٹی آف اوکاڑہ، سکول آف لاء اور ڈیپارٹمینٹ آف اینتھروپولوجی کے اشتراک سے ورلڈ سوشل ڈے کے حوالے سے سوسائٹی اینڈ جسٹس کے موضوع پر سینمار کا انقعاد کیا گیا۔
    سیمنار میں جامعہ اوکاڑہ کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قریب کے مہمان خصوصی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میاں ارشد علی مہار اور ڈاکٹر کلیم جاوید (ایگزیٹیو ڈائریکٹر سنٹر فار لاء اینڈ پالیسی، پاکستان) تھے۔

    سیمینارکی صدارت سکول آف لاء کے سربراہ ڈاکٹر حامد مختار نے کی۔ سیمنارمیں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حامد مختار نے تمام شرکاء کو یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ سیمنار کے موضع کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ عدم توازن کا شکار ہے اور قانون کی حکمرانی کے بغیر معاشرے کے توازن کو قائم کرنا نا ممکن ہے، ہم سب کو بطور معزز شہری اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ معاشرے کے اندر توازن لایا جا سکے۔

    مہمان خصوصی میاں ارشد مہار نے سیمنار کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قوانین موجود ہیں اور آئیں و قانون کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کے لئے نوجوان آگے آئیں اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں، معاشرتی عدم توازن ایک گلوبل مسئلہ ہے اور اس سے ہم سب کو ایک ہو کر ختم کرنا ہے۔ پنجاب بار کونسل بھی اس مسئلے پر آگاہی مہم چلائے گی۔ قانون کی تعلیم بہت ضروری ہے اور ہم اس کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

    گیسٹ آف آنر ڈاکٹر کلیم جاوید نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو اس مئسلے پر ریسیریچ کرنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں، اور معاشرے میں موجود مسائل کو حل کرنے کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہو گا اور ریسریچ کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا۔ اس موقع پر انھوں نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ انھوں یہ کہنے میں خوشی ہو رہی ہے کہ بہت جلد جامعہ اوکاڑہ ملک کی بڑی جامعات میں سے ایک ہو گی۔

    مزید تقریب سے ڈاکٹر شہزاد فرید (ہیڈ ڈیپارٹمینٹ آف اینتھروپولوجی )، ڈاکٹر شفیق الرحمن (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ انوائرمنٹل سائنس)، ڈاکٹر مقصود احمد (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹکس) ڈاکٹرعبدالغفار (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامک سٹڈیز ) نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل رجسٹرار لیگل کاشف محمود ثاقب، سکول آف لاء کے اسٹینٹ پروفیسر محمد سہیل اصغر، لیکچرارلاء عبدالرشید بلوچ، لیکچرار لاء محمد فیصل شفیع،اور لیکچرار لاء محمد فائق بٹ نے شرکت کی۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • جعلی دودھ سے کھویابنانےوالی فیکٹری پکڑلی گئی۔

    جعلی دودھ سے کھویابنانےوالی فیکٹری پکڑلی گئی۔

    حجرہ شاہ مقیم//اسپیشل برانچ کی نشاندہی پرجعلی دودھ سے کھویابنانےوالی فیکٹری پکڑلی گئی۔اطلاع ملتےہی اسٹنٹٹ فوڈ آفیسر اوکاڑہ جویریہ مشتاق نےموقع پہ پہنچ کرکاروائی شروع کردی۔

    حجرہ شاہ مقیم کےنواحی گاوں جھگیاں جٹاں میں جعلی دودھ بنانےوالی فیکٹری اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر پکڑ لی گئی۔ اطلاع ملتےہی اسٹنٹنٹ فوڈ آفیسر اوکاڑہ جویریہ مشتاق نےفوری موقع پہ پہنچ کر 30من کھویا۔15-من دودھ،15توڑےخشک پوڈر،10ٹین دیسی گھی۔قبضہ میں لے لی۔ جبکہ ملزم حاجی عبدالرحمن باوا نامی شخص موقع سےفرارہونےمیں کامیاب ہوگیا۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ۔

  • با اثر وڈیرے کا مخنت کش پر تشدد کا معاملہ ، پولیس کا موقف سامنے آگیا

    با اثر وڈیرے کا مخنت کش پر تشدد کا معاملہ ، پولیس کا موقف سامنے آگیا

    حجرہ شاہ مقیم میں بااثر وڈیروں نے محنت کش کا مکان گرا کر محنت کش کو فیملی سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا,حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں پھلرون کےرہائشی محمد اصغر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم حکومت کی شام لاٹ بنجر زمین پر مکان بناکرنسل در نسل رہ رہے ہیں گاؤں کے بااثر وڈیروں نے ہمارامکان گرا دیا اورمجھے میری فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا ون فائیو پر کال کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ حجرہ شاہ مقیم اور ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست گزاری مگر شنوائی نہیں ہوئی عدالت میں رٹ دائر کی اندراج مقدمہ کے احکامات توجاری ہوگئے

    پولیس نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ، بیان کردہ معاملہ میں مقامی عدالت نے اندراج مقدمہ کا جو حکم دیا تھا مخالف فریق بھی اس پر عدالت چلے گئے تھے جہاں عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ نے مورخہ 2021-3-15 تک عمل درآمد سے روک دیا ہے۔

  • بااثر وڈیروں نے محنت کش کا مکان گرا کر فیملی سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    بااثر وڈیروں نے محنت کش کا مکان گرا کر فیملی سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

    حجرہ شاہ مقیم میں بااثر وڈیروں نے محنت کش کا مکان گرا کر محنت کش کو فیملی سمیت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا, پولیس کا عدالتی احکامات کے باوجود محنت کش کا مقدمہ درج کرنےسے انکار, محنت کش کا وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کا مطالبہ

    حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں پھلرون کےرہائشی محمد اصغر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم حکومت کی شام لاٹ بنجر زمین پر مکان بناکرنسل در نسل رہ رہے ہیں گاؤں کے ہی بااثر وڈیروں نے ہمارامکان گرا دیا اورمجھے میری فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا ون فائیو پر کال کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ حجرہ شاہ مقیم اور ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست گزاری مگر شنوائی نہیں ہوئی عدالت میں رٹ دائر کی اندراج مقدمہ کے احکامات توجاری ہوگئے

    مگر پولیس پھر بھی مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے متاثرہ شخص نے روتے ہوئے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے متاثر شخص کا کہنا ہے کہ اگر مجھے انصاف نہیں ملا تو بیوی بچوں سمیت ڈی پی او آفس اوکاڑہ کے سامنےخودکشی کرلونگا ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • دیپال پور محکمہ انہار کی مبینہ غفلت معتدد افراد زخمی

    دیپال پور محکمہ انہار کی مبینہ غفلت معتدد افراد زخمی

    دیپال پور محکمہ انہار کی غفلت اور لا پرواہی سے نہروں سے دوران بھل صفائی مین سڑک پر پھینکا جانے والا گندہ پانی حادثات کا سبب بننے لگا، دیپالپور حویلی لکھا روڈ محکمہ انہار کے دفتر کے سامنے مین سڑک پر بھل صفائی سے باہر نکالے جانے والی گندگی اور گندے پانی سے موٹر سائیکل سوار پھسلنے سے معتدد افراد زخمی ہو گئے۔دیپالپور زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو 1122 نے اسپتال منتقل کر دیا زخمیوں میں بیشتر سکول جانے والے بچے بھی شامل، دیپالپور شہریوں نے اعلی احکام سے محکمہ انہار کی اس مبینہ غفلت میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

    دیپالپور محکمہ انہار کی مبینہ غفلت سے معتدد افراد زخمی ہوگئے محکمہ انہار کے ملازمین کی غفلت اور لاپرواہی سے نہروں کی بھل صفائی مہم سے نہروں سے نکالا جانے والا گندہ پانی حویلی لکھا روڈ کی مین سڑک پر پھینکا جانے لگا ہے تو وہی گندے پانی سے تفن پھیل رہا ہے سڑکوں پر پھینکا جانے والا گندا پانی مختلف حادثات کا سبب بننے لگا ہے جس میں موٹر سائیکل سوار درجنوں افراد سمیت سکول جانے والے بچے بھی شدید زخمی ہو گئے جن کو اطلاع پر ریسکیو 1122 نے درجنوں افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مبینہ غفلت میں ملوث ملازمین کے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی نیوز ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کا ملازم  شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، پھر کیا ہوا؟

    یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کا ملازم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ، پھر کیا ہوا؟

    دیپالپور کے علاقہ شیرگڑھ میں شہریوں نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازم کو سرکاری سبسڈی کے حامل گھی کے درجنوں پیکٹس ہوٹلوں پر مہنگے داموں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاشہریوں کا فوری کارروائی کا مطالبہ

    دیپالپور کے علاقہ شیرگڑھ میں یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن میں اندھیر نگری چوپٹ راج سرکاری سبسڈی کے حامل گھی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ہوٹلوں پر سپلائی کیے جانے کا انکشاف سامنے آگیا یوٹیلیٹی سٹور شیرگڑھ کا ملازم شبیر شاہ موٹر سائیکل پر درجنوں گھی کے پیکٹس مقامی ہوٹل پر فروخت کرنے جا رہا تھا کہ شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے درجنوں گھی کے پیکٹس برآمد کر لیے شہریوں کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹور عملہ گھی کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر ٹرخا دیتا ہے جبکہ یہی سبسڈی کے حامل گھی کو بڑی مقدار میں مختلف ہوٹلوں پر مہنگے داموں سپلائی کیا جاتا ہے شہریوں نے حکام بالا سے فوری طور پر انکوائری کرنے اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔۔

  • پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال سراپا اجتجاج ، وجہ سامنے آگئی

    پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال سراپا اجتجاج ، وجہ سامنے آگئی

    پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع ساہیوال کے عہدیداران و ممبران نے پریس کلب ساہیوال سے ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے آفس تک ریلی نکالی ، ساہیوال بنیاری مراکز صحت پر کام کرنے والے عملے نے اپنے حق کے لئے ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے آفس کے باہر احتجاج کیا۔اس موقع پر ملازمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 16 سال سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

    ان ملازمین کو گورنمنٹ ملازمین کے برابر تنخواہ کا بقایا 70فیصد حصہ فی الفور دیا جائے۔14اضلاع میں سے جن ملازمین کے کنٹریکٹ رینیو نہیں کئے گئے یا ٹرمینیٹ کیا گیا ہے ان کو بحال کیا جائے ۔ان ملازمین کو میڈیکل لیو،ڈیتھ گرانٹ،میڈیکل الاوٴنس اور دیگر مراعات دی جائیں ۔اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو 8مارچ کو لاہور میں دھرنا دیا جائے گا۔

  • اندھیر نگری چوپٹ راج ، پولیس کانسٹیبل دیواریں پھلانگ کے شہری کے گھر داخل ہو گئے

    اندھیر نگری چوپٹ راج ، پولیس کانسٹیبل دیواریں پھلانگ کے شہری کے گھر داخل ہو گئے

    دیپالپور کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم میں اندھیر نگری چوپٹ راج پولیس کانسٹیبل رضاکاروں کے ہمراہ دیواریں پھلانگ کر شریف شہری کے گھر میں گھس گئے ، خواتین اور بچے خوف کا شکار کچھ برآمد نہ ہونے پر پتنگیں فروخت کرنے کا جھوٹامقدمہ درج کردیا متاثرہ نوجوان آصف گیلانی کی پریس کانفرنس

    دیپالپور کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم مقامی پولیس کانسٹیبل اور پولیس رضاکاروں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا مقامی رہایشی آصف شاہ گیلانی نامی نوجوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں تعینات کانسٹیبل انتظار حسین دیگر پولیس رضاکاروں کے ہمراہ گزشتہ شب اسکے گھر کی دیواروں کو پھلانگ کر اندر داخل ہوئے خواتین اور بچوں کو سخت ہراساں کیا گھر کی مکمل تلاشی لی گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی کچھ برآمد نہ ہونے پر اسکے خلاف پتنگیں فروخت کرنے کا جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کردیا متاثرہ نوجوان نے آر پی او ساہیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فیصل شہزاد سے تحقیقات کرنے اور اسے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔

    اشتیاق احمد جٹ باغی نیوز ڈسٹرکٹ اوکاڑہ۔۔

  • اوکاڑہ، دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی جبکہ دو فرار

    اوکاڑہ، دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، ایک ڈاکو زخمی جبکہ دو فرار

    اوکاڑہ: تھانہ صدر دیپالپور کی حدود میں دیہاتیوں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے.

    اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ہے ، دو فرار ہو گئے ہیں. تین ڈاکو پنڈت لدھے وال روڈ پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے
    اہل علاقہ نے ڈاکو کو گھیرے میں لے لیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی. زخمی ڈاکو کی شناخت معظم علی کے نام سے ہوئی ہے.

    پولیس نے زخمی ڈاکو کو تحویل میں لے کر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے. فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.