Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: 17 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ چہرہ اور ہاتھ جھلس گیا

    اوکاڑہ: 17 سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ چہرہ اور ہاتھ جھلس گیا

    اوکاڑہ(علی حسین) رشتے سے انکار کرنے پر ایک شخص نے سترہ سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔ اکرم نامی شخص نے اوکاڑہ بازار میں سترہ سالہ اقراء پر رشتے سے انکار کیوجہ سے تیزاب پھینک دیا جس سے اسکا چہرہ اور بازو متاثر ہوا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اقراء کی آنکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ: ایک شخص کی دس بھینسیں نہر میں ڈوب کر ہلاک

    اوکاڑہ: ایک شخص کی دس بھینسیں نہر میں ڈوب کر ہلاک

    اوکاڑہ(علی حسین) ایک شخص کی 10 بھینسیں لوئر باری دوآب میں ڈوب گئیں جبکہ 9 بھینسوں کو بچا لیا گیا۔ اوکاڑہ کینٹ گیمبر کے قریب نہر لوئرباری دوآب میں 55 فائیو ایل کا ایک رہائشی محمد ارشد اپنی 19 بھینسوں کو نہر کے کنارے نہلا رہا تھا کہ اچانک بھینسیں نہر کے گہرے پانی میں اتر گئیں اور توازن کھو بیٹھیں جسکی وجہ سے نہر کا تیز پانی بھینسوں کو بہا لے گیا جبکہ نو عدد بھینسوں کو بمشکل بچایا گیا۔ بھینسوں کا مالک محمد ارشد لوگوں کو مدد کے لیے دہائی دیتا رہا لیکن کسی نے مدد نہیں کی بلکہ موقع پر موجود لوگ اس سارے واقعے کی ویڈیوز بناتے رہے۔

  • ضلع میں پٹرول کی فراہمی معطل حکام نوٹس لیں۔ رہنما جماعت اسلامی اوکاڑہ

    ضلع میں پٹرول کی فراہمی معطل حکام نوٹس لیں۔ رہنما جماعت اسلامی اوکاڑہ

    اوکاڑہ(علی حسین) امیر جماعت اسلامی پی پی 190 اوکاڑہ چوہدری رب نوازثاقب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حکومت کی کسی ادارے پر رٹ نظر نہیں آتی جب پٹرول کی قیمت کم کی تو عوام تک رسائی یقینی بنانا بھی حکومت کا کام تھا اب پٹرول بحران کے بعد اسٹام پیپرز بحران جاری ہے عوام پریشانی کے عالم میں دربدر دھکے کھانے پر مجبور اور 50روپے قیمت والا اسٹام پیپر 500سے1000روپے تک بلیک میں فروخت ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ: تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک شخص پر فائرنگ

    اوکاڑہ: تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک شخص پر فائرنگ

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے قریب تھانہ ستگھرہ کی حدود میں ایک موٹر سائیکل سوار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تنویر ولد منظور موٹر سائیکل پر 28/2R جارہا تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد فائرنگ کرکے زخمی دیا۔ زخمی ہونیوالے شخص کا تعلق 19/1R سے ہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

  • اوکاڑہ میں ایک اور خوفناک واقعہ، 12 سالہ لڑکے کی گردن کٹ گئی

    اوکاڑہ میں ایک اور خوفناک واقعہ، 12 سالہ لڑکے کی گردن کٹ گئی

    اوکاڑہ (علی حسین ) منڈی احمد آباد کے نواحی علاقے کلیر کلاں کا رہائشی چودہ سالہ علی اصغر اپنے باپ محمد ریاض کے ہمراہ بور کررہاتھاکہ مشین کی شافٹ میں کپڑا آجانے سے گلاکٹ گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔محمدانور کے مکان پردونوں باپ بیٹا بور کررہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آگیا۔

  • گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر عورت نے خودکشی کرلی۔

    گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر عورت نے خودکشی کرلی۔

    فتح پور گاوں میں عورت زاہدہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ گزشتہ روز ایک عورت نے خودکشی کی تھی۔

  • اوکاڑہ: غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو قتل کردیا

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی گاوں باماں زیریں عباس پورہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے سگی بہن کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔ ملزم شفقت کو اپنی بہن صائمہ بی بی کی اعظم نامی شخص سے پسند کی شادی کرنے پر رنج تھا۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہسپتال بھیج دی ہے اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں مریض‌آپریشن کا قیمتی سامان اپنے پیسوں سے خریدنے پر مجبور

    ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں مریض‌آپریشن کا قیمتی سامان اپنے پیسوں سے خریدنے پر مجبور

    ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں مریض‌آپریشن کا قیمتی طبی سامان اپنے پیسوں سے خریدنے پر مجبور

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،سرکاری ہسپتالوں میں عملے نے لاپروہی اور ہٹ دھرمی کی انتہا کردی. مریضوں کو اپن آپریشن اور دیگر طبی سامان خود بازار سے خریدنا پڑ رہا ہے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اوکارہ میں ڈائیلیسز کے مریض بازار سے اپنے پیسے ادا کرکے سامان خریدنے پر مجبور ہیں.
    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردوں کے مریض کو سرکاری عملے اور ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا ڈائلیسز تب ہو گا اگر وہ سامان بازار سے خرید کر لائیں اور یہ کہا گیا کہ ہمارے پاس سامان نہیں‌ ہے مریض جو کہ اس مرض‌میں شدت سے تکلیف کے شکار ہوتے ہیں وہ یہ سامان بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں‌،

    ذرائع کے مطابق ایسا کافی دیر سے ہو رہا ہے اور پہلے بھی شکایت کی گئی لیکن کسی نے اس پر ایکشن نہیں‌لیا کچھ دیر کے لیے عملہ کسی نوٹس پر سامان سرکاری طور پر دیتا ہے پھر سے وہ کام شروع کردیتا ہے اورمریضوں کو باہر سے اپنے پیسوں سے سامان خریدنا پڑ رہا ہے .
    حکام بالا اور متعلقہ حلقوں کا اس زیادتی اور مجرمانہ فعل پر سخت نوٹس لینا چاہیے اور اس فعل میں‌ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزادینی چاہیے

  • اوکاڑہ میں خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی

    اوکاڑہ(علی حسین مرزا) چک 11 ون آر میں شاہین بی بی نے گھریلو جھگڑے کیوجہ سے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ اسکا جسم جل جانے پر لاہور ریفر کیا گیا جہاں اسکی جناح ہسپتال میں موت واقع ہوگئی۔