Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ،ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

    اوکاڑہ،ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

    اوکاڑہ ( نامہ نگار ملک ظفر )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا .اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤالدین، انتظامی و پولیس حکام، انجمن تاجران، امن کمیٹی اراکین اور علمائے کرام نے شرکت کی.

    رمضان المبارک میں رمضان بازاروں اور دسترخوانوں کے قیام، امن عامہ اور رواداری پر تبادلہ خیال تحصیل اوکاڑہ میں سہولت بازار جبکہ تحصیل دیپالپور میں اپنی مدد آپ کے تحت رمضان بازار لگائے جائیں گے، تاجران رمضان المبارک میں عوام کوخصوصی ریلیف فراہم کریں، مخیر حضرات کے تعاون سے 6 ہسپتالوں میں رمضان دسترخوان قائم کیے جائیں گے احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور امن کے قیام کے لیے علماء و امن کمیٹی کا مکمل تعاون جاری رکھنے کا عزم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ، مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل اجلاس میں شہدائے اسلام آباد کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

  • اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر  کا  سہولت بازار اور نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ

    اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر کا سہولت بازار اور نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا رمضان المبارک کے سلسلہ میں سہولت بازار اور نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر کا دورہ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل، بنک آف پنجاب کے نمائندے بھی موجود تھے،

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سہولت بازار میں اشیائے خورونوش کی دکانوں کا جائزہ لیا، حکومتی ہدایات کے مطابق ماہ صیام میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے اور ریٹ لسٹیں دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایات بھی دیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے نگہبان راشن کارڈ ایکٹیویشن سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا اور سینٹر میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں،

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ مستحقین میں جلد از جلد کارڈز کی تقسیم کے لیے تمام تر انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں، رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے جس کے تحت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سہولت بازار میں عوامی ریلیف کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، رمضان المبارک کے موقع پر سہولت بازار میں اشیائے خورونوش میں وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی مقدار اور معیار پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر معدنیات  سے ملاقات

    آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر معدنیات سے ملاقات

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) یونین کونسل پیر بخش شرقی سے تعلق رکھنے والے آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے معززین کے وفد نے پنجاب اسمبلی میں وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    وفد کی قیادت ملک غلام شبیر بھوہڑ نے کی ۔وفد نے بالخصوص اڈا چراغ شاہ سے ریخ باغ والا تا شاہ والی پل تک گزشتہ 30 سالوں سے خستہ حال روڑ کی تعمیر کی منظوری پر وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وفد کا کہنا تھا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئیں گیں اور مقامی معیشت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
    سردار شیر علی خان گورچانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ علاقائی ترقی ان کی اولین ترجیح ہے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان شاء اللہ وہ اس اہم سڑک کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعد تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔
    ملاقات میں آل پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک غلام شبیر بھوہڑ ، ملک عمر فاروق بھوہڑ ،ملک حاجی عبد المجید بھوہڑ اور ملک حبیب اللہ بھوہڑ شریک تھے۔ وفد نے سردار شیر علی خان گورچانی کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور گورچانی گروپ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    وفد نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے سردار شیر علی خان گورچانی کی قیادت قابل تحسین ہے اور عوام ان کے ترقیاتی ویژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ال پاکستان بھوہڑ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک غلام شبیر بھوہڑ نے سردار شیر علی گورچانی کا شکریہ ادا کیا ۔ملک عمر فاروق بھوہڑ نے صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

  • جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے کی اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت

    جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے کی اسلام آباد خودکش حملے کی شدید مذمت

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر):جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    اپنے مذمتی بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تنظیم نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر مضبوط اور مستقل پالیسیوں کی ضرورت ہے، جبکہ سکیورٹی اداروں کو مزید وسائل اور اختیارات فراہم کیے جائیں تاکہ ایسے واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے۔

    تنظیم نے میڈیا برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ ذمہ دارانہ اور محتاط رپورٹنگ کے ذریعے دہشت گرد عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اور قومی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے۔

    آخر میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

  • رینالہ خورد: سیل شدہ دکان ،ڈی سیل کرنے پر ایک شہری کے خلاف کارروائی، دیگرمحفوظ

    رینالہ خورد: سیل شدہ دکان ،ڈی سیل کرنے پر ایک شہری کے خلاف کارروائی، دیگرمحفوظ

    رینالہ خورد (نامہ نگار) موبائل مارکیٹ میں سیل شدہ دکان استعمال کرنے پر ایک شہری کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ متاثرہ دوکاندار نے میونسپل کمیٹی کے انفورسمنٹ انسپکڑ کاشف شریف کی جانب سے دوہرا معیار اپنانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، تقریباً ایک سال قبل پرانی سبزی منڈی رینالہ خورد کی اراضی پر دوکانات تعمیر کی گئیں اور ان کی نیلامی کی گئی۔ چند ماہ بعد زائد کرایہ کی عدم ادائیگی پر ان دوکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق، متعدد دوکانداروں نے مبینہ طور پر سیل شدہ دوکانیں خود ہی ڈی سیل کرکے استعمال شروع کر دیا، مگر خلاف ورزی کرنے والے دیگر دوکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے، صرف ایک دوکاندار، سابق فوجی محمد اکرم، کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    محمد اکرم نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں یکساں اور شفاف کارروائی کی جائے تاکہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔

  • اوکاڑہ: جامعہ عثمانیہ میں طلبہ میں اسناد کی تقسیم، دینی تعلیم کی اہمیت اجاگر

    اوکاڑہ: جامعہ عثمانیہ میں طلبہ میں اسناد کی تقسیم، دینی تعلیم کی اہمیت اجاگر

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) جامعہ عثمانیہ مسجد گول چوک اوکاڑہ میں تقسیم اسناد کی ایک عظیم الشان اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں علما، طلبہ، معززین شہر اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب کی صدارت مفتی اعظم بہاولنگر، مفتی عبد خلیق احمد اخوان نے کی، جنہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ قرآنِ مجید امتِ مسلمہ کے لیے مکمل دستورِ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس قرآن و سنت کی اشاعت کے مراکز اور اسلام کے مضبوط قلعے ہیں، جہاں دین کی اصل روح محفوظ ہو کر نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔

    تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری محمد عاصم عبدالودود اور قاری عبدالرحمن کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس سے محفل میں روحانی کیفیت طاری ہو گئی۔ بعد ازاں نعت خواں حافظ محمد عثمان قصوری اور حافظ اسحاق بدر نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ عقیدت پیش کیا، جسے حاضرین نے عقیدت اور احترام کے ساتھ سنا۔

    اس موقع پر مفتی عبدالحیم، مہتمم جامعہ اشرفیہ، مولانا عبدالقدیر، قاری عمر تھانوی سمیت دیگر نامور علما و مشائخ بھی موجود تھے، جنہوں نے دینی تعلیم کی اہمیت، مدارس کے کردار اور طلبہ کی علمی و اخلاقی تربیت پر روشنی ڈالی۔

    تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ ملک و ملت کی سلامتی، اتحادِ امت اور دین کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  • اوکاڑہ: پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، درجنوں مقدمات، سینکڑوں پتنگیں برآمد

    اوکاڑہ: پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، درجنوں مقدمات، سینکڑوں پتنگیں برآمد

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کے خلاف پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ضلع بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

    ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق ماہِ جنوری کے دوران پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث 25 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 622 پتنگیں اور 62 کیمیکل ڈور برآمد کی گئی۔

    پتنگ بازی کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو مسلسل گشت اور مؤثر نگرانی کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں حساس علاقوں کی کڑی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

    ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر محفوظ پتنگ بازی انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے، اس لیے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

    اوکاڑہ پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں پتنگ بازی جیسے خطرناک اور جان لیوا مشغلے سے دور رکھیں۔ شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ پتنگ بازی کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

    ترجمان اوکاڑہ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون کے بغیر اس ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

  • اوکاڑہ: یومِ یکجہتی کشمیر پر ضلعی انتظامیہ اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج کی پُرامن ریلی

    اوکاڑہ: یومِ یکجہتی کشمیر پر ضلعی انتظامیہ اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج کی پُرامن ریلی

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی/نامہ نگار ملک ظفر)یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اوکاڑہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ایک پُرامن اور باوقار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، دیگر سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے نمائندے، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی اور مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جبکہ فضا ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور ’’ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں‘‘ جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا مقصد دنیا کو یہ باور کروانا ہے کہ پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک پاکستان ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتا رہے گا، کیونکہ پاکستان کی آزادی کشمیر کی آزادی کے بغیر نامکمل ہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہدِ آزادی میں تنہا نہیں ہیں، پاکستان کی پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور عالمِ اسلام پر زور دیا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

    ریلی کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کے شہداء کے درجات کی بلندی اور وادیٔ کشمیر کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

    دوسری طرف گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور ان پر ہونے والے مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا۔ سیمینار کی نظامت ڈاکٹر حسن رضا اقبالی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی جبکہ پروفیسر عثمان غنی اور پروفیسر حسیب افتخار نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل کالج پروفیسر علی حیدر ڈوگر نے اپنے صدارتی خطاب میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ان کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا

  • اوکاڑہ: کمشنر ساہیوال اور ایم این اے کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ، طبی سہولیات پر اطمینان

    اوکاڑہ: کمشنر ساہیوال اور ایم این اے کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ، طبی سہولیات پر اطمینان

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر):کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، صفائی کے انتظامات اور مجموعی سروس ڈیلیوری کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔

    کمشنر ساہیوال اور ایم این اے نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا، جبکہ زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور لواحقین نے مجموعی طور پر ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
    ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور طبی سہولیات کی باقاعدہ چیکنگ کا مقصد صحتِ عامہ کے نظام کی مؤثر نگرانی اور بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

    مزید برآں کمشنر ساہیوال اور ایم این اے نے میڈیکل کالج کی سائٹ کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کیے جائیں تاکہ علاقے میں طبی تعلیم اور صحت کی سہولیات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

  • اوکاڑہ میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

    اوکاڑہ میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات پر پابندی

    اوکاڑہ (نامہ نگارملک ظفر) ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، سرکاری املاک اور اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے پیشِ نظر ضلع بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور ضلعی حدود میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور عوامی اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش، اسلحہ لے کر چلنے، لاٹھی، پٹرول بم اور ہر قسم کے آتشیں مواد کے استعمال پر بھی سخت پابندی ہوگی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر کسی بھی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے امن عامہ میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہو۔

    ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے تحت ضلع میں لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اشتعال انگیز تقاریر یا منافرت پر مبنی مواد کی تشہیر پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے جو 10 فروری تک برقرار رہے گا۔ اس دوران ضلعی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گشت اور نگرانی کے عمل کو مزید سخت کریں گے تاکہ حکومتی رٹ کو برقرار رکھا جا سکے۔

    نوٹیفکیشن میں مزید تنبیہ کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی استثنیٰ کے بغیر سخت تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں تاکہ ضلع کی پرامن فضا برقرار رہ سکے۔