اوکاڑہ(علی حسین) ضلع اوکاڑہ کی معروف مذہبی روحانی شخصیت، مصنف کتب کثیرہ، شاعر و ادیب پیر سید افضال حسین گیلانی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو ان کے آبائی علاقے وسطی سادات عظام شیخو شریف میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ سوگواران میں ہزاروں افراد چھوڑ گئے۔
Category: اوکاڑہ
-

بصیر پور میں ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے ایک نوعمر لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
اوکاڑہ(علی حسین) نوعمر لڑکا ریحان ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ متوفی نویں کلاس کا طالبعلم اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔
-

ضلع اوکاڑہ ، نول پلاٹ اور بصیرپور میں پولیس کا چھاپہ ۔ دو منشیات فروش گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) پولیس چوکی جندراکہ کے سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نواحی قصبہ چاہ کوٹھیانوالہ میں چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی پکڑ لی۔ شراب کشید کرنے والے صدی احمد ولد محمد انور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ بصیر پور کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام مرتضیٰ ولد محمد طفیل سکنہ جسوکے سے 2220گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
-

ضلع اوکا ڑہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 4 افراد گرفتار، مقدمات درج
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونیوالے افراد میں مظہر، عثمان، بابر اور قدیر وغیرہ شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، جواریوں اور منشیات فروش جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔ تھانہ چوچک کی پولیس نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیوجہ سے چار افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
-

کرنٹ لگنے سے امام مسجد جاں بحق، جبکہ بیٹا صدمے کی وجہ سے چل بسا۔
اوکاڑہ( علی حسین)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں چوچک میں نماز پڑھا کر واپس گھرجانیوالا امام مسجد دروازے سے کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا۔گھر میں موجود بیٹا بھی باپ کی نعش دیکھ کر صدمے سے چل بسا۔تفصیلات کے مطابق چوچک کے نواحی گاؤں موضع چاکر کے پار کا امام مسجد نماز پڑھا کر واپس گھر پہچا تو دروازے سے کرنٹ لگنے سے امام مسجد موقع پر جانبحق ہوگیا ۔گھر میں موجود بیٹا بھی باپ کی نعش دیکھ کر صدمے سے ہارٹ اٹیک سے چل بسا ۔ مرنے والوں میں مقبول حسین امام مسجد اور بیٹا بابر علی جو فرسٹ ایئر کا سٹوڈنٹ تھا علاقہ کی فضا سوگوار دونوں میتوں کو اہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا۔
-

اوکاڑہ، ایک شخص کی ٹانگ تھریشر مشین کی زد میں آگئی، ہسپتال ریفر کردیا گیا
اوکاڑہ(علی حسین ) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 30ٹو آر میں مکئی نکالنے کے دوران 35 سالہ شخص کی ٹانگ تھریشر مشین کی زد میں آگئی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ شخص کی بائیں ٹانگ تھریشر کی زد میں آئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122ایمبولینس اور اہلکار وں جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں ریفر کردیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کی شناخت عبد الغفار کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 30ٹو آر کا رہائشی ہے۔
-

کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ڈی پی او اوکاڑہ
اوکاڑہ(علی حسین) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمرسعیدملک نے سب ڈویژنل پولیس افسران سے عید الاضحیٰ کی سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند اور تخریب کار عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ہرگز اجازت اجازت نہیں دی جائیگی، بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائیگی۔ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور تنظیموں پر کڑی نظر رکھی جائیگی۔ ڈی پی او عمرسعیدملک نے مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔
-

اوکاڑہ: فحش مواد، ناجائز اسلحہ اور منشیات کا دھندہ کرنیوالے11 افراد گرفتار
اوکاڑہ(علی حسین) فحش مواد اپلوڈ کرنے، منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے گیارہ ملزمان کو اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے چرس اور بغیرلائسنسی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وینس چوک اوکاڑہ سے کاظم، چوک محمدیہ اوکاڑہ سے ارسلان اور چھ نمبر چونگی اوکاڑہ سے عامرسہیل کو فحش مواد اپلوڈ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ صمد پورہ کے رہائشی محمد علی سے ایک کلو ایک سو پچاس گرام چرس برآمد کی گئی۔ شمسیہ کالونی کے رہائشی جاوید سے 19 لٹر اور مال منڈی کے رہائشی محمد اکرام سے 20 لٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
-
اوکاڑہ: موٹر سائیکلوں کا تصادم، ایک شخص ہلاک
اوکاڑہ(علی حسین) جندراکہ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک نوجوان شہباز ولد رحمت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
-

محنت کش کا مکان جل کر راکھ۔ سارا سامان جل گیا۔
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ کے نواحی قصبے رائے پور 40جی ڈی میں محنت کش محمد سلمان کے نیم پختہ گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے گھر کا تقریباََ تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ محنت کش نے دیہاتیوں کی مدد سے بمشکل آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
