Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ایم پی اے غلام رضا ربیرہ

    عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ایم پی اے غلام رضا ربیرہ

    اوکاڑہ(علی حسین) پی پی 190حلقہ مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام رضا ربیرہ کھرل نے کہا ہے کہ وہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور کسی مناسب وقت پر علاقے میں ایسے ترقیاتی کام کروائیں گے جیسے ماضی قریب میں انہوں نے اور انکے بھائی ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ کھرل نے کروائے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ترقیاتی کام انہوں نے کروائے انکی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ چک خان محمد میں پبلک سیکرٹریٹ قائم ہے جہاں روزانہ لوگوں سے ملاقات ہوتی ہےاور انکے مسائل کو حل کرنیکی کوشش کی جاتی ہے۔

  • ٹک ٹاکر دوست نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    ٹک ٹاکر دوست نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    ٹک ٹاکر دوست نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک کے نتیجے موصول ھونا شروع ھوگئے تھانہ ملت پارک سمن آباد کے علاقے میں ٹک ٹاکر دوست نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔۔

    مریم دختر فیاض عمر 19 سال نے آج صبح تھانہ ملت پارک میں درخواست دی ہے کہ مجھے گزشتہ رات 12:00 بجے میرے ٹک ٹاک دوست شہروز نے مجھے ملنے کے لئے بلایا اور گاڑی میں بیٹھا لیا.اس گاڑی میں شہروز کے 2 دوست بھی موجود تھے. شہروز کے پاس پسٹل بھی تھا.شہروز اور اس کے دوست آصف نے میرے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی ہے…

  • دیرینہ مخالفت کی بنا پر مخالفین کا گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد ۔ زخمی کردیا۔

    دیرینہ مخالفت کی بنا پر مخالفین کا گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد ۔ زخمی کردیا۔

    اوکاڑہ(علی حسین) گاؤں واں محبت کی میں دیرینہ مخالفت کی بنا پر مخالفین نے عطاء محمد ، اسکی بہن کوثر بی بی اور اسکی والدہ کو گھر میں داخل ہوکر ڈنڈے سوٹے مار کر شدید زخمی کردیا۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔

  • ناقص گوشت کی فروخت کا دھندہ عروج پر

    ناقص گوشت کی فروخت کا دھندہ عروج پر

    اوکاڑہ(علی حسین) شہربھر میں مضر صحت اور ناقص گوشت کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے۔ قیمتیں بھی زیادہ ہیں ۔ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔ شہریوں نے حکام سے ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

  • منڈی احمد آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

    منڈی احمد آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی

    اوکاڑہ(علی حسین) منڈی احمد آباد تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نیاز نامی منشیات فروش کو بھاری مقدار منشیات کیساتھ گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کاروائی ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید کی ہدایات پر کی گئی ۔

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد قتل

    اوکاڑہ(علی حسین) دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے چچا بھتیجا موقع پر جاں بحق جبکہ جوابی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ دونوں گروپوں میں عرصہ دراز سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔قتل ہونے والوں میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم اور جوابی فائرنگ میں جاں بحق ہونیوالا شخص فخر حیات شامل ہیں۔ملزمان اکبر اور ان کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔گوگیرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی حدود جکو والا کھوہ کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والے چچا بھتیجا قتل ہو گئے۔ جبکہ زخمی ہونیوالوں میں فخر حیات ولد اکبر علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ زخمی کو ہسپتال ریفر کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ اچانک ان کے مخالفین اکبر وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجہ میں اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم قتل ہو گئے ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق اس سے قبل بھی مقتولین پارٹی کی فائرنگ سے اعظم گروپ کے افراد قتل ہو چکے ہیں ڈی پی او عمر سعید ملک نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گوگیرہ پولیس کو ہدایت کی فرار ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا جائے پولیس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

  • اوکاڑہ: صدر گوگیرہ میں ڈرگ کنٹرول ٹیم کا کریک ڈاون. دومیڈیکل سٹورز سیل کردئیے گئے

    اوکاڑہ: صدر گوگیرہ میں ڈرگ کنٹرول ٹیم کا کریک ڈاون. دومیڈیکل سٹورز سیل کردئیے گئے

    اوکاڑہ(علی حسین ) ڈرگ کنٹرولر ٹیم کا ضلع بھر میں اتائیت، جعلی اور غیر معیاری ادویات اور غیرتصدیق شدہ میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈرگ کنٹرولر آفیسر عرفان منیر نے صدر گوگیرہ میں دو میڈیکل سٹور ز پر چھاپہ مار کر غیر معیاری ادویات کا دھندہ پکڑ لیا۔ صدر گوگیرہ مین بازار میں دوران چیکنگ بسم اللہ کلینک اور وحید میڈیکل سٹور کو سیل کرکے کیس ہیلتھ کئیرکمیشن اور ڈرگ کورٹ پاکستان کو بھیج دیا ہے۔ دوران انسپکشن شاہین میڈیکل سٹور اور الائیڈمیڈیکل سٹور سے ادویات کے نمونہ جات لیکر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ڈرگ کنٹرولر عرفان منیر کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا۔

  • ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء پر تشدد کا الزام۔ خاتون اپنے موقف سے مکر گئی۔

    ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء پر تشدد کا الزام۔ خاتون اپنے موقف سے مکر گئی۔

    اوکاڑہ(علی حسین) گزشتہ دنوں حجرہ شاہ مقیم تھانہ کے ایس ایچ او انجم ضیاء پر صبا نامی خاتون نے تشدد کا الزام لگایا تھا۔ جس کی بنا پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او انجم ضیاء کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ انکوائری کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن شمس الحق درانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انجم ضیاء کے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس بھی لیا۔ تاہم مجسٹریٹ اول کے سامنے صبا نامی خاتون اپنے موقف سے مکر گئی اور کہا کہ میں نے ایس ایچ او انجم ضیاء کے خلاف تشدد کا بیان کسی کے دباؤ میں آکر دیا تھا۔ انجم ضیاء بے قصور ہیں ۔

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ فیصل آباد روڈ پر حادثہ، ایک شخص ہلاک

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ فیصل آباد روڈ پر حادثہ، ایک شخص ہلاک

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر غلہ منڈی کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک شخص محمد امین ولد شعبان قوم بھٹی سکنہ صدرگوگیرہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔

  • صدر گوگیرہ میں ن لیگ کی ذیلی تنظیم حمزہ یوتھ لوورز کی تنظیم سازی

    صدر گوگیرہ میں ن لیگ کی ذیلی تنظیم حمزہ یوتھ لوورز کی تنظیم سازی

    اوکاڑہ(علی حسین) صدر گوگیرہ میں ن لیگ کی ذیلی تنظیم حمزہ یوتھ لوورز کی تنظیم سازی کے لیے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چوہدری ضیاء حسین گوگیرہ، رائل نیوز کے نمائندے غلام عباس، ڈاکٹر اسامہ فرید ، ملک آصف ، محمد زاہد نظیر، چوہدری فرید ، چوہدری شاہد نذیر، ڈاکٹر عثمان، رائے ظہیرپروکہ، چوہدری نواز گوگیرہ، رائے مبشر ساغراور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اجلاس میں حمزہ یوتھ لوورز کی تنظیم سازی کے لیے باہمی مشاورت کی گئی۔