Baaghi TV

Category: پشاور

  • بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    بشریٰ بی بی کا "جادو” نہ چل سکا، پشاور میں پی ٹی آئی رہنما عہدے سےمستعفی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور سٹی کی تنظیم میں اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔بشریٰ بی بی کی پشاور موجودگی کے باوجود پشاو رمیں پی ٹی آئی کے اراکین ناراض اور پارٹی عہدوں سے استعفے دینے لگے،

    اب پشاور ایسٹ کے نائب صدر عباس خان بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں،عباس خان نے استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کیا ہے،عباس خان کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوا ہوں،علاوہ ازیں پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق رحمٰن جلال کو پی ٹی آئی سٹی تنظیم کا جنرل سیکریٹری، فقیر محمد اور رفیع اللّٰہ کو سینئر نائب صدر اور نیک محمد کو نائب صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی پشاور جنرل سیکریٹری تقدیر علی اور سینئر نائب صدر ملک اسلم کے استعفوں کے بعد تنظیمی اتحاد قائم رکھنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ پارٹی کی قیادت نے اختلافات کے حل کی بجائے نئی تقرریاں کرتے ہوئے تنظیمی ڈھانچے کو بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں داخلی اختلافات اور گروپ بندی کے مسائل نئی بات نہیں ہیں، لیکن پشاور سٹی تنظیم کے حالیہ تنازعات پارٹی کے لیے مزید چیلنجز پیدا کر سکتے ہیں۔ تقدیر علی اور ملک اسلم جیسے رہنماؤں کے مستعفی ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنظیمی سطح پر فیصلوں اور قیادت کے درمیان اعتماد کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے۔پارٹی کی جانب سے نئی تقرریاں شاید وقتی طور پر خلا کو پر کر سکیں، لیکن یہ حل مستقل نہیں ہوگا جب تک کہ قیادت داخلی اختلافات کے بنیادی اسباب کو حل نہ کرے۔ پشاور، جو کہ پی ٹی آئی کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہاں تنظیمی مسائل کا اثر نہ صرف مقامی سیاست پر بلکہ آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر بھی پڑ سکتا ہے۔مزید یہ کہ اس طرح کے واقعات کارکنوں اور عوام کے اعتماد کو متاثر کر سکتے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب پارٹی پہلے ہی کئی سیاسی اور قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔

    بشریٰ بی بی بھی پشاور میں موجود ہیں اور اجلاسوں کی صدارت کر رہی ہیں ایسے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفے اس امر کی گواہی ہیں کہ پشاور میں پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر رہا ہے،بشریٰ بی بی بھی پی ٹی آئی کو تقسیم اور اختلافات سے نہ بچا سکیں، آنے والے دنوں میں مزید کئی رہنما پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہوں گے

  • نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں، بشریٰ بی بی پارٹی میں متحرک

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہو گئی ہیں

    بشریٰ بی بی نے پشاور میں رہ کر پی ٹی آئی کی کمان سنبھال لی ہے اور 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج بارے اجلاسوں کی صدارت اور ملاقاتیں کرنا شروع کر دی ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پشاور پہنچیں، عمران خان کی ہدایات پر وہ متحرک ہوئی ہیں، اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بشریٰ بی بی کا مقصد تحریک انصاف کے کارکنان میں اتحاد اور حوصلہ بحال کرنا ہے۔ پشاور میں ان کے قیام کو تحریک انصاف کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، بشریٰ بی بی کی سرگرمیوں کو سیاسی تجزیہ کار بھی قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ان کی پارٹی میں سیاسی انٹری کے حوالہ سے مختلف تجزیات کر رہے ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ موروثی سیاست کے خاتمے کے دعویدار عمران خان نے پارٹی قیادت بشریٰ بی بی کو سونپ دی ہے

    پشاور میںبشریٰ بی بی نے انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کے ساتھ ملاقات کی ہے،ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی شریک تھے،بشریٰ بی بی نے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کو پہنچایا،اس موقع پر بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں، وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کے اجلاس ہوئے، تمام اجلاسوں میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بات چیت کی اور خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں ،عہدیداروں کو اہم ہدایات دیں،

    بشریٰ بی بی کی پشاور موجودگی کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر بختونخوا ہاؤس پی ٹی آئی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں،بشریٰ بی بی آج بھی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گی اور اہم ہدایات دیں گی،

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے انتشارکو بےنقاب کیا،عطا تارڑ

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

  • 24 نومبر  کو احتجاج: بشریٰ بی بی نےعہدیداران کو ہدایات جاری کرنا شروع کردیں

    24 نومبر کو احتجاج: بشریٰ بی بی نےعہدیداران کو ہدایات جاری کرنا شروع کردیں

    پشاور:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے حوالے سے تحریک انصاف کے عہدیداران کو ہدایات جاری کرنا شروع کردیں۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی کی زیر صدارت وزیراعلٰی ہاؤس میں تحریک انصاف کے ہزارہ اور مالاکنڈ ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    بشریٰ بی بی نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو عمران خان کی ہدایات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے پارلیمنٹ، قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے نکلنا ہے لیڈر عمران خان ہیں،مجھے صرف خان کا پیغام پہنچانے کے لیے آ گے آنا پڑا ہے، اجلا س میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا بھی موجود تھے جنہوں نے ارکان کو 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر سے شروع ہونے والی ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی،احتجاجی تحریک میں تحریک انصاف کی قیادت موجود ہوگی، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ بشریٰ بی بی احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گی، ان کا تنظیمی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی سینیئر قیادت کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا، اس لیے انہوں نے بشریٰ بی بی کے ذریعے پیغام بھیجا جو ہم تک پہنچ گیا ہے،شاہ محمود قریشی کا مشورہ ہمیشہ شامل رہتا ہے، میں جیل میں جاکر ان سے اور یاسمین راشد سے ملاقات کروں گا۔

  • پشاور:پی ٹی آئی کے  دو رہنما مستعفیٰ

    پشاور:پی ٹی آئی کے دو رہنما مستعفیٰ

    پشاور: پشاور ایسٹ کے جنرل سیکرٹری تقدیر علی اور نائب صدر جان خالد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنماؤں میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے مؤثر اقدامات نہ اٹھانے پر مقامی رہنما ناراض ہیں، پی ٹی آئی کے دو عہدیدار مستعفی بھی ہوگئے ہیں،پشاور ایسٹ کے جنرل سیکرٹری تقدیر علی اور نائب صدر جان خالد اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

    رہنماؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے پیش کئے،پی ٹی آئی کے ضلعی ترجمان رحمان سدیس کا کہنا ہے کہ تقدیر علی اور جان خالد نے قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا، دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استفعے دئیے-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت اس احتجاج کو ’فائنل کال‘ قرار دے رہی ہے احتجاج کا اعلان عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا ہے اور علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے جلسے کے کچھ مطالبات بھی سامنے رکھے ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عمران خان کہہ چکے ہیں کہ احتجاج میں 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے، جمہوریت اور آئین کی بحالی، مینڈیٹ کی واپسی اور تمام بے گناہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا،جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے تو گھروں کو واپسی نہیں ہوگی۔‘

    پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں حکومت ہے اور ماضی قریب میں اسلام آباد کی جانب مارچ کی قیادت خیبرپختونخوا کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کی تھی۔

  • خیبرپختونخوا کا حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے،فیصل کریم کنڈی

    خیبرپختونخوا کا حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے،فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کا گھمبیر مسئلہ لا اینڈ آڈر ہے اور صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے مکمل ناکام ہے-

    باغی ٹی وی: ڈیرہ اسماعیل خان کے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے اور ان کا خیال ہے کہ ایسے عمل سے ان کا بانی رہنما رہا ہو جائے گا، جلسے جلوسوں سے کوئی قیدی رہا نہیں ہوتے-

    انہوں نے کہا کہ کے پی کی عوام اور ان کے وسائل احتجاج و جلسوں میں استعمال ہورہے ہیں، صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں تنخوا ہیں نہیں دی جا ر ہیں، کے پی میں روز فوجی جوانوں کےجنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جا ئے،وزیراعلی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، انتظامیہ لا اینڈ کا نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پاراچنار میں ایک ماہ سے روڈ بند ہیں اور حکومت مسئلے کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس پر مکمل اعتماد ہے لیکن جو سہولت فوج کے پاس ہے وہ پولیس کے پاس نہیں، دلیل اور دلائل سے وفاق سے پیسے لیں، بدمعاشی سے صوبے کو کچھ نہیں ملنے والا، ڈی آئی خان میں جلد بلاول بھٹو لفٹ کینال کا افتتاح کریں گے جس سے سبز انقلاب آئے گا، کوشش ہے دہشت گردی کا مقابلہ منصوبہ بندی کے ساتھ کریں۔

  • سوات  میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سوات کے سیاحتی مقام مہوڈنڈ کے مقام پر برفانی تودہ گرگیا،برفانی تودہ گرنے سے مہوڈنڈ ٹو کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوگئی .

    میڈیا رپورٹ کے مطابق برفانی تودہ گرنے سے علاقے میں تیس سے پینتیس گاڑیاں پھنس گئیں جن میں سوار 80 سے 100 کے قریب سیاح موجود ہیں ،ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے حکومت سے فوری طور پر اقدامات کرنے کی اپیل کی،پہاڑی تودہ گرنے سے مہوڈنڈ ٹو کالام روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد کی ہدایت پر ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس سمیت پوری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی،موبائل سروس نہ ہونےکی وجہ سے رابطوں اور انٹرنیٹ میں مشکلات کا سامنا، تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیوٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

    مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    شیخ رشید نے 24 نومبر کو احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا

    کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

  • برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    پشاورمیں برطانوی نژاد شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ قتل میں مقتول کی بیوی، ساس، اور دیگر رشتہ دار ملوث ہیں۔

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) فقیر آباد طلال احمد نے 10 نومبر کو قتل ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے کیس سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول شاہ حسین کو جائیداد کی لالچ میں قتل کیا گیا، مقتول کی بیوی نے پہلے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا لیکن تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ خود اس قتل میں شامل تھی۔پولیس نے مقتول کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری

  • اے این پی رہنما الیاس بلور وفات پا گئے

    اے این پی رہنما الیاس بلور وفات پا گئے

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلوروفات پا گئے

    الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، آج ان کی وفات ہوئی ہے،الیاس بلور کی عمر 84 برس تھی،

    الیاس بلور 2012 میں اے این پی کے سنیٹر بنے تھے، مرحوم سیاست کے آغاز سے ہی اے این پی سے وابستہ تھے، الیاس بلور کے بیٹے غضنفر بلور نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد الیاس بلور نے اپنی سیاسی سرگرمیاں ختم کردی تھیں، الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی،مرحوم الیاس بلور اے این پی رہنما غلام احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما الیاس احمد بلور کے اِنتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے،صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت، اِظہار ہمدردی کیا ہے،صدر مملکت نے الیاس احمد بلور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

  • ملک میں فتنہ پھیلانے کے بجائے سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہیے،فیصل  کریم کنڈی

    ملک میں فتنہ پھیلانے کے بجائے سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہیے،فیصل کریم کنڈی

    پشاور: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال نہیں بلکہ مس کال ہے۔

    باغی ٹی وی : فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج سے نہیں بلکہ عدالتوں سے رہا ہوں گے خیبر پختونخوا کو بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور چلا رہے ہیں، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی عدالتوں سے رہا ہوئی ہیں، ملک میں فتنہ پھیلانے کے بجائے ملک کا سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہیے، اب پھر یہ لوگ احتجاج سے دو گھنٹوں کیلئے غائب ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی قیادت پھر کہیں چائے پینے چلی جائے گی۔

    گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے کی مشینری اور پولیس کو وفاق کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، کس قانون اور آئین کے تحت یہ کام کیے جا رہے ہیں؟آج خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز اور اساتذہ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، اساتذہ کو کہا جا رہا ہے احتجاج میں شرکت کرنے پر تنخواہ دی جائےگی، ضلعی انتظامیہ و پولیس کو وفاق پر دھاوا بولنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہےپنجاب سےعوام نے احتجاج میں شرکت نہیں کی، کسی ایک خاص صوبے کو انتشارکیلئے استعمال نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے،24 نومبر کو احتجاج ہو گا جس کے لئے سب نکلیں،علیمہ خان نے اعلان کیا تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تائید کی، بانی پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے-

    سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےبانی اپنے حواس کھو بیٹھے ہیںَ 26 ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ،یہ دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی اور خاتمے کے لئے بھی دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی، آئین بحال ہے، عدالتیں کام کر رہی ہیں، 8 فروری کو ہونے والے انتخابات شفاف ہوئے تھے، تمام حکومتیں کام کر رہی ہیں، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ عمران کا اپنی رہائی کا مطالبہ ہے، عمران سیاسی قیدی نہیں بلکہ توشہ خانہ،9مئی کے مقدمات میں قید ہے، دراصل 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی جانب سے نومئی کا واقعہ دوبارہ دہرانے کی ہی ایک کڑی ہےحکومت کو اس احتجاج کے حوالہ سے کسی قسم کی نرمی نہیں دکھانی چاہئے.

  • باجوڑ:نامعلوم افراد  کی فائرنگ سے رہنما جماعت اسلامی  جاں بحق

    باجوڑ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رہنما جماعت اسلامی جاں بحق

    باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے ضلعی سیکریٹری جنرل صوفی حمید کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہو گئے جماعت اسلامی ضلع باحوڑ کے جنرل سیکریٹری محمد حمید صوفی کو عنایت کلے پھاٹک کے مقام پر فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ صوفی حمید کے جسد خاکی کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔