Baaghi TV

Category: پشاور

  • کے پی میں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ شروع

    کے پی میں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ شروع

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سولرانرجی کیلئے 55 ارب روپے کے 2منصوبے شروع کیے جارہے ہیں، اسپتال، جامعات، کالجز، تھانے، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز اور دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا، سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے مجموعی منصوبے کا تخمینہ 20 ارب روپے ہے، 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو 35 ارب کی لاگت سے سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔

    صوبے کی سرکاری عمارتوں اور مستحق گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے تقریباً 55 ارب روپے مالیت کے دو الگ الگ منصو بوں پرعملدرآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردئیے گئے،مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بینک آف خیبر اور پختونخوا انرجی ڈو یلپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان ہوئے، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصو صی شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ کو گرین بجٹ کا نام دیا ہے، زیادہ سے زیادہ سولرائزیشن کریں گے، یہ اسکیم نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کیلئے اہمیت کی حامل ہے اس پر عملدرآمد سے نیشنل گرڈ پر بجلی کا بوجھ کم ہو گا، بھاری بھر کم بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے سولر سسٹم فراہم کر رہے ہیں، سولر سسٹم فراہمی میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ،گورنر فیصل کریم کنڈی کا اظہار تشویش

    خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کا خطرہ،گورنر فیصل کریم کنڈی کا اظہار تشویش

    خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، پہاّپور، پانیاں، کلاچی، جندولہ اور بلیوٹ شریف کے ڈگری کالجوں کے لیے جاری کردہ الرٹس اس بات کا عندیہ ہیں کہ صوبے میں فوری اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

    ایکس پر گورنر خیبر پختونخوا نے الرٹ کی پوسٹ شئیر کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو ایسی قیادت درکار ہے جو ان کی حفاظت کو سیاست کے بجائے ترجیح دے۔اگر ان خطرات کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو نہ صرف ہمارے تعلیمی اداروں اور طلباء کی حفاظت کو خطرہ ہوگا بلکہ پورے علاقے کی سلامتی اور استحکام بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ گورنر نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اپنے عوام کی زندگیوں اور مستقبل کو تحفظ دینے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے، نہ کہ سیاسی مفادات کی تکمیل پر۔

    https://twitter.com/fkkundi/status/1855129979086115144

    واضح رہےکہ خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے حوالہ سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے

  • جیل سے رہا ہو نیوالے کارکن وزیراعلیٰ کے پی سے  ایک ہزار روپے  ملنے پرطیش میں آگئے

    جیل سے رہا ہو نیوالے کارکن وزیراعلیٰ کے پی سے ایک ہزار روپے ملنے پرطیش میں آگئے

    پشاور: جیل سے رہائی پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ایک ہزار روپے ملنے پر سیخ پا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا جیل سے رہائی کے بعد کارکنان وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے آئے تھے کارکنان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ نے تین گھنٹے انتظارکروایا اور 5 منٹ ملاقات کرکے چلے گئے۔

    ذرائع نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کے کارکنوں کو ایک ، ایک ہزار روپے دینے پر ورکرزطیش میں آگئے، وزیر اعلیٰ مختصر گفتگو کے بعد واپس جانے لگے تو کارکنان نے نعرے لگائے کارکنوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کارکن کو عزت دو کے نعرے لگائے کارکنوں کا کہنا تھاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک میں گرفتار ہوئے ایک ایک ہزار روپے کیلئے نہیں۔

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کا سوال …

    اس حوالے سے نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ریجنل صدر پی ٹی آئی ارباب محمد عاصم کا کہناتھاکہ گزشتہ روز کارکنوں کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں کچھ ورکرز ناراض ہوسکتے ہیں ویڈیو دیکھی ہے کچھ ورکرز نعرے لگا رہے تھے، جب وزیراعلیٰ موجود تھے اس وقت کوئی نعرے نہیں لگے، ویڈیو میں اندھیرا ہے اور سی ایم اندھیرا چھانے سے پہلے چلے گئے تھےوسکتا ہے ورکرزکی آپس میں بات ہوئی ہو اور ناراض ہوئے ہوں، ہم نے ورکرزکو عزت دی اور ان کو چائے پلائی، سیاسی پارٹیوں میں ناراض ورکرز معمولی سی بات ہے۔

    معاشی جکڑ بندیوں کی وجہ سے ہم معاشی طور پر آزاد نہیں ہیں،شہباز شریف

  • پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور،اساتذہ کا چوتھے روز بھی دھرنا،مطالبات سے نہیں ہٹیں گے،اساتذہ

    پشاور میں خیبرپختونخوا کے پرائمری سکولز اساتذہ کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے

    خیبر پختونخواہ میں ہڑتالی اساتذہ کی معطلی کا عمل شروع ہو گیا ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک نے احتجاج میں شریک 298 اساتذہ کو معطل کردیا ہے، اساتذہ کا مطالبات کی منظوری کے لئے آج جمعہ کو بھی احتجاج جاری ہے،احتجاج کے دوران پشاور میں مرد و خواتین اساتذہ پر پولیس نے شلینگ اور لاٹھی چارج کیا ہے، لاٹھی چارج سے کئی اساتذہ زخمی ہو گئے ہیں،جناح پارک کے قریب ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں اساتذہ شریک ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ قانونی اپ گریڈیشن کا نوٹفکیشن نہ ہونا ہماری زیادتی ہے، ہم اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، جب تک اپ گریڈیشن نہیں دیا جائے گا دھرنا جاری رہے گا،آج چوتھے روز بھی اساتذہ کا دھرنا جاری ہے،

    دوسری جانب مشیرخزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی، احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں،احتجاج کرنے والے اساتذہ کو آگے پینشن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں، پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی شرط ماننے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اساتذہ کے خلاف کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا سارا فوکس دھرنے اور جلسے جلوسوں پر ہے اور جب اساتذہ اپنے حقوق کے لیے کوئی احتجاج کریں تو کہا جاتا ہے کہ انکا حق نہیں احتجاج کا،جب آپ وفاق پر چڑھائی کریں تو وہ ٹھیک ہے؟ ہر وقت جلاؤ گھیراؤ اور اسلحے کیساتھ احتجاج کو اپنا حق کہنے والوں سے پختونخواہ کے اساتذہ کا پر امن احتجاج برداشت نہیں ہو رہا،

    صوبائی صدر، پاکستان پیپلز پارٹی، خیبر پختونخوا سید محمد علی شاہ باچا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے اساتذہ کی اپگریڈیشن کے وعدے سے مکر کر اپنی ناکامی ظاہر کی ہے۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاج سے صوبے کے 26,000 پرائمری سکولز بند ہیں۔احتجاج میں ہزاروں اساتذہ پشاور میں موجود ہیں، جس سے پانچ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔ یہ تعلیم دشمن پالیسی تشویشناک ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اس رویے کی مذمت کرتی ہے اور اساتذہ کے مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اساتذہ معاشرتی ترقی کے ستون ہیں، ان کی قدر ضروری ہے۔

  • مالا کنڈ،لیویز اہلکار نے گولیاں چلا دیں، دو اہلکاروں کی موت

    مالا کنڈ،لیویز اہلکار نے گولیاں چلا دیں، دو اہلکاروں کی موت

    خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    مالاکنڈ میں لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے لیویز حوالدار سمیت 2 اہلکار وں کی موت ہو گئی ہے، واقعہ مالاکنڈ کے علاقے موسیٰ مینہ درگئی میں چیک پوسٹ پر پیش آیا، لیویز اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے اس کا ساتھی حوالدار سمیت 2 اہلکار جاں بحق اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے،فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جب کہ لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کی فوری ہدایت جاری کی ہے،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے

  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ تارڑ

    خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہے، عطاءاللہ تارڑ

    اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی: دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور صوبائی حکومت کی عدم توجہ، معاشی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں مشغولیت، صوبے میں دانش سکول کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا-

    ملاقات میں خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے حوالے سے موجودہ صورتحال، اس میں بہتری کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا-

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو انتشاری سیاست سے دور رکھنے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں سیکورٹی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے-

    دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبے میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے میں دانش سکول کے قیام اور معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی وفاق کی ترجیحات میں شامل ہےخیبر پختونخوا کے عوام ہمارے بھائی ہیں، ان کی فلاح و بہبود وفاق کی اولین ترجیح ہے،خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا، خیبر پختونخوا میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا-

    ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا حب بنانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال ہوا، گورنر خیبر پختونخوا نے وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ماتحت اداروں میں ہونے والی جدت اور مثبت تبدیلیوں کو خوش آئند قرار دیا-

  • خیبر پختونخوا،احتجاج کرنیوالے اساتذہ معطل،سکول بند،احتجاج جاری

    خیبر پختونخوا،احتجاج کرنیوالے اساتذہ معطل،سکول بند،احتجاج جاری

    صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنے حق کے لیے آواز اٹھانے والے اساتذہ کو بطور سزا معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    اساتذہ کی معطلی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد پشاور میں اساتذہ کا احتجاج جاری ہے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات ہیں احتجاج آئینی حق ہے ہر چیز کو طاقت سے دبانا یہ کونسا جمہوری طریقہ ہے.صوبے بھر میں تیسر ے روز آج بھی تعلیمی ادارے بند ہیں، خیبر پختونخواہ میں 26 ہزار سرکاری سکول بند ہیں، پرائمری ٹیچرز کا احتجاج آج بھی جاری ہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا

    پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا سٹڈی سرکل کے انچارج کامریڈ انور زیب اور پیپلز لیبر بیورو خیبر پختونخوا کے صدر شاہ ذوالقرنین نے دھرنے میں شرکت کی۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ انور زیب نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اکتوبر 2022 میں کیے گئے سرکاری اساتذہ کی اپ گریڈیشن، پروموشن اور پنشن کے فیصلوں کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افسر شاہی اصلاحات کے نام پر سرکاری اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔کامریڈ انور زیب نے اسکولوں اور اسپتالوں کی نجکاری کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پی آئی اے، واپڈا، سول ایوی ایشن، ریلوے اور دیگر اداروں کی نجکاری منظور نہیں، اسی طرح اسکولوں اور اسپتالوں کی نجکاری بھی منظور نہیں کی جائے گی۔

    فنڈز صوبوں پر چڑھائی اور 804 کے انتشار پر لگیں گے تو اساتذہ کے مطالبات کیسے منظور ہونگے؟
    لاہور سے صحافی سید امجد حسین بخاری ایکس پر کہتے ہیں کہ صوبے بھر کے 26ہزار پرائمری سکول چار روز سے بند ہیں۔اب ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں، اساتذہ کے صرف دو بنیادی مطالبات ہیں پہلا مطالبہ سکیل پنجاب اور سندھ کے اساتذہ کے برابر یعنی 14کیا جائے۔ سروس اسٹریکچر میں بہتری کی جائے۔ محمود خان کابینہ نے اس حوالے سے وعدہ بھی کیا مگر حکومت ختم ہونے کے بعد نگران کابینہ نے بجٹ دیا۔ نئی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھا گیا مگر شہرام تراکئی نے موقف اپنایا کہ صوبے کے پاس فنڈز نہیں ہیں، جی بالکل اگر فنڈز صوبوں پر چڑھائی اور 804 کے انتشار پر لگیں گے تو اساتذہ کے مطالبات کیسے منظور ہونگے؟

  • ٹرمپ کو مبارک دی،امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،عمر ایوب

    ٹرمپ کو مبارک دی،امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،عمر ایوب

    پشاور:گرفتاری کا خدشہ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے

    پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت درخواست منظور کر لی،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب پر اسلام آباد اور پنجاب میں 21 مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے،راہداری ضمانت منظور کی جائے،

    عدالت پیشی کے موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج پشاور ہائیکورٹ کا ممنون ہوں، حق سچ کا ساتھ دیا، ضمانت کے لئے آیا تھا، پاکستان میں اس وقت قانون کی عملداری کا فقدان ہے، ہر ایک کیس میں مجھے نامزد کیا جارہا ہے، فارن ایکٹ کا کیس بھی مجھ پر ڈالا، ہم اسکی مذمت کرتے ہیں، عمران خان تک ہمارے ساتھیوں کی رسائی نہیں ہو رہی، آج ملاقات شیڈول ہے، دیکھین اسکا کیا بنتا ہے، پچھلے دنوں عمران سے ٹی وی، اخبار کی سہولیات لی گئیں، پانی بجلی کاٹ دیا جاتا تھا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، اعظم سواتی کو ایک بار پھر اندر کر دیا گیاسیمابیہ طاہر کی کل رہائی ہوئی، یہ آئی ایم ایف کے ٹارگٹ نہیں پورے کر رہے، منی بجٹ انکو لانا پڑنا ہے، ملک میں مہنگائی کا سیلاب ہے،ایک بے چینی ہے،ہم جمہوری احتجاج کریں گے، غیر جمہوری برتاؤ درست نہیں، ہم کسی کا گلا نہیں کاٹ سکتے، آرمی ایکٹ کا طریقہ کار غلط تھا یہ ہاؤس کمیٹی میں جانا چاہیے تھا،میں جوڈیشل کمیشن کا ممبر ہوں، وہاں ہم نے پوائنٹ آف ویو دیا تھا، میں نے ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے اور یہی کہا ہے کہ امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان رابطے بہتر ہوں گے، ملکوں کی دوستی ہونی چاہئے، بہت سارے پاکستانی امریکہ میں مقیم ہیں، ہم چاہتے ہیں تعلقات اچھے ہونے چاہئے،

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

  • سوشل میڈیا کی دوستی،خواجہ سرا نے مدرسہ کی طالبہ کو شادی کے بہانے کیا اغوا

    سوشل میڈیا کی دوستی،خواجہ سرا نے مدرسہ کی طالبہ کو شادی کے بہانے کیا اغوا

    خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت میں خواجہ سرا نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے کی کوشش کی ،لڑکی کی جانب سے اندراج مقدمہ کے بعد خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا گیا

    پشاور کے علاقے چمکنی میں خواجہ سرا افتخار نے سوشل میڈیا کے ذریعے مدرسے میں پڑھنے والی لڑکی کے ساتھ دوستی کی اور اس کو شادی کا جھانسہ دیا، خواجہ سرا نے طالبہ کو اپنے گھر بلایا ،اور وہیں گھر میں رہی رکھ لیا، لڑکی کو واپس نہ جانے دیا جس پر لڑکی کے والدین نے گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا، مدرسہ کے حکام، والدین اور پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کر دی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا افتخار کے گھر سے اکتوبر میں لاپتہ ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروا لیا،پولیس نے لڑکی کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، پولیس نے لڑکی کو دوبارہ مدرسے میں منتقل کردیا ہے، ملزم افتخار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ملزم خواجہ سرا افتخار پیشے کے لحاظ سے نرس ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،

    پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کو خواجہ سراء کے گھر سے بازیاب کرا یا گیا ہے، 22 اکتوبر کو لڑکی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پشاورکے تھانے چمکنی میں درج ہوئی تھی

    بندوق کی نوک پر ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کا واقعہ،ہیومن رائٹس کونسل کی مذمت

    گن پوائنٹ پر خواجہ سرا ڈولفن ایان سے برہنہ رقص کروا کر ویڈیو کر دی گئی وائرل

    لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، اسد قیصر

    ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک خدا نخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے اور بلوچستان و خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات صوابی میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور حالیہ قوانین کو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔اسد قیصر نے حکومت کے نئے قانون پر بھی سخت ردعمل ظاہر کیا، جس کے تحت کسی بھی شخص کو شک کی بنیاد پر تین ماہ تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس قانون کو "جنگل کا قانون” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسا نظام قائم کر دیا گیا ہے جہاں شہریوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق، "اس ملک کو انہوں نے بنانا ریپبلک بنا دیا ہے، اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، کیا اس طرح ملک میں زندگی بسر ہو سکتی ہے؟
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن ان کے اقدامات اس کے بالکل برعکس ہیں۔ اسد قیصر کے مطابق، "بلاول اور نواز شریف نے عدالتوں کا جنازہ نکال دیا، عدالت اب عدالت نہیں رہی۔” انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ جمہوریت کے اصول ہیں جس پر یہ دونوں رہنما بات کرتے ہیں؟اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں خانہ جنگی کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ملک خدا نخواستہ خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی وحدت اور امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اسد قیصر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی زندگی کس طرح گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ "اس ملک کے حقیقی مالک عوام ہیں، اور یہ کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ "یہ حکومت آپ کو ہضم نہیں کرنے دے گی اور کہا کہ "جنگ آپ نے شروع کی تھی، ختم ہم کریں گے۔