Baaghi TV

Category: پشاور

  • جنوبی وزیرستان میں  قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا جاں بحق

    جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکا،رہنما سمیت 4 افراد زخمی،بیٹا جاں بحق

    وانا: خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دھماکے میں قبائلی رہنما ملک جمیل کا بیٹا جاں بحق جبکہ رہنما سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے گاؤں کڑی کوٹ میں قبائلی رہنما ملک جمیل کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے ملک جمیل علاقہ کڑی کوٹ سے وانا بازار جا رہے تھے کہ راستے میں سڑک کنارے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا شمس الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود قبائلی رہنما ملک جمیل اور 2 راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں-

    نویں جماعت کے طالبعلم کو دوستوں نے زیادتی کے بعد قتل کر کے ڈیم …

    میاں بیوی کی لڑائی میں بیچ بچاؤ کرانے آیا کرایہ دار قتل

    اوچ شریف:فلائی اوورکا نہ ہونا،غوث الاعظم چوک موت کا چوراہابن گیا

  • شیر افضل مروت کا  پی ٹی آئی میں گروپ بندی کی تردید

    شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی میں گروپ بندی کی تردید

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی میں گروپ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں صرف انفرادی اختلافات موجود ہیں مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے، مروت نے فیض حمید کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ فیض حمید کے ساتھ بحیثیت انسان یا ڈی جی آئی ایس آئی ہزاروں لوگوں کا رابطہ رہا ہوگا، اور یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے کہ سرکاری کام یا سلام دعا کا مطلب یہ ہے کہ کوئی جنرل ملوث ہے۔مروت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، البتہ انفرادی اختلافات ہیں، جنہیں حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پارٹی کے بانی نے 8 ستمبر کے جلسے کو کسی صورت ملتوی نہ کرنے کا حتمی پیغام دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی کے ساتھ تعاون کی خواہش کا ذکر بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے، جبکہ پارٹی کی خواہش ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کا حصہ بنیں۔

  • بنوں میں لنک روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    بنوں میں لنک روڈ پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

    بنوں: لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، نامعلوم ملزمان نے آج شام عظیم اللہ، جو کہ سیفل خیل کا رہائشی ہے، اور بصیر اللہ، جو عیدل خیل کا باشندہ ہے، پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد ایک مقامی علاقے میں موجود تھے۔ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کی آواز سن کر علاقے کے لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو کے جی این ہسپتال منتقل کر دیا۔
    پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ فی الحال پولیس کو کوئی سراغ نہیں ملا ہے، لیکن حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ملزمان کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہو تو فوراً پولیس کو مطلع کریں۔پولیس ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ مقامی سطح پر موجود دشمنی یا ذاتی تنازعہ کا نتیجہ ہو سکتا ہے، تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقیقت سامنے آ سکے گی۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے، اور مقامی لوگوں نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

  • سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں، اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جو کہ زلزلے کے لحاظ سے ایک حساس علاقہ مانا جاتا ہے۔ زلزلہ زمین کی 104 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کی وجہ سے زمین کی سطح پر ہلچل محسوس کی گئی زلزلہ پیما ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں، کیونکہ یہ علاقہ ٹیکٹونک پلیٹوں کے جنکشن پر واقع ہے۔ اس قسم کے زلزلے عموماً شدید نقصان نہیں پہنچاتے، لیکن لوگوں کے لیے خوف و ہراس کا سبب بن جاتے ہیں۔
    اب تک کی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔زلزلے کے بعد سوات اور اس کے گرد و نواح کے لوگوں نے دوبارہ اپنے گھروں میں جانے سے پہلے کچھ دیر تک باہر انتظار کیا۔ مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور زلزلے کے بعد کے جھٹکوں سے محتاط رہیں۔ اس کے علاوہ، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

  • پشاور:ضیاء الحق سرحدی کا گندھارا ہندکو اکیڈمی کا دورہ، اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا

    پشاور:ضیاء الحق سرحدی کا گندھارا ہندکو اکیڈمی کا دورہ، اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا

    پشاور(باغی ٹی وی رپورٹ) گندھارا ہندکو بورڈ پشاور کے ایگزیکٹیو ممبر، نامور کالم نگار اور اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا (ACWA) کے صدر ضیاء الحق سرحدی نے گزشتہ روز گندھارا ہندکو اکیڈمی کا دورہ کیا۔

    اپنے دورے کے دوران، ضیاء الحق سرحدی نے اکیڈمی میں جاری تحقیقی کاموں کے حوالے سے گندھارا ہندکو اکیڈمی کے ریسرچ ایسوسی ایٹ علی اویس خیال سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے ہندکو سمیت پاکستانی زبانوں کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے محمد ضیاء الدین اور گندھارا ہندکو اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا۔

    ضیاء الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے کو آرڈینیٹر اور فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا (FCAA) کے صدر بھی ہیں، نے کہا کہ زبانوں کی ترویج و ترقی کے حوالے سے گندھارا ہندکو اکیڈمی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

    اس موقع پر علی اویس خیال نے ضیاء الحق سرحدی کو نامور محقق، کالم نگار اور کئی کتابوں کے مصنف عتیق صدیقی کی مایہ ناز تحقیقی کاوش "تقویم” عتیق صدیقی کے برادر اصغر اشراق امیر صدیقی کی طرف سے تحفتاً پیش کی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے مذکورہ کاوش کو علم و ادب کی دنیا میں بہترین اضافہ قرار دیا۔

  • پشاورہائیکورٹ،وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا کی راہداری ضمانت کی  درخواست  منظور

    پشاورہائیکورٹ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور

    ‏سیشن عدالت ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج قدرت اللہ نے کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت پیش شریک ہوئے، وکیل نے کہا کہ ملزمان مقدمے سے بری ہو چکے ہیں الزام ہے کہ گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا۔وارنٹ گرفتاری جاری کئے گے کہا گیا کیس 2016 کا ہے۔ جج قدرت اللہ نے استفسار کیا کہ ‏کیا آپ نے مکمل آرڈر شیٹ ریکارڈ کے ساتھ لگائی ہے ؟ وکیل نے کہا کہ سرکاری ہسپتال کا میڈیکل لگایا ہے ڈاکٹر نے ریسٹ کا کہا۔اگر ملزم پیش نہیں ہوا تو قابل ضمانت وارنٹ ہوتے، عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ، کل وارنٹ جاری ہوئے اور آج ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا کہا،لگائے گئے تمام الزامات قابل ضمانت ہیں اگر گرفتار ہو بھی جائیں تو ضمانت ہو گی،‏پہلے سمن ہوتا پھر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوتا،7 سال سے نہ پراسکیوشن آئی نہ کیس لگا،جج قدرت اللہ نے کہا کہ کیسےکہیں گےکہ آرڈر غیرقانونی ہے اس پرمطمئن کریں،ڈیڑھ گھنٹے کا وقت ہے مکمل آرڈر شیٹ لے آئیں،آپ کوشش کر لیں اگر عدالت ریکارڈ نہیں دیتی تو میں ریکارڈ طلب کر لوں گا،

    پشاورہائیکورٹ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی،پشاورہائیکورٹ نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا

    جلسہ ہونا ہے، رکاوٹ بنیں گے تو تماشا دیکھ لیں گے ہم کرتے کیا ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
    عدالت پیشی کے موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ ہوگا کسی نے منع کیا تو سب لوگ دیکھ لینگے ،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں، گورنر کا نام نہیں لینا چاہتا، پرچی پر بیٹھے شخص کے بارے میں کیا کہوں، گورنر کو شائد گورنر ہاؤس میں رات گزارنا راس نہیں آرہا،قانون کو بار بار توڑا جا رہا ہے، غیر قانونی مقدمے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، جلسہ ہونا ہی ہونا ہے، رکاوٹ بنیں گے تو تماشا دیکھ لیں گے ہم کرتے کیا ہیں،

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلحہ و شراب برآمدگی کے مقدمے میں بریت کی درخواست زیر التوا ہے، گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے خلاف قانون وارنٹ گرفتاری جاری کیے، وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم نامے کے خلاف نظرثانی اپیل منظور کی جائے،وزیر اعلیٰ کے پی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    جلسہ ملتوی ہونے پر علیمہ خان اعظم سواتی پر برس پڑیں

    لگ رہا عمران خان کو اگلے ہفتے سزا سنا دی جائے گی،علیمہ خان

    عمران خان کا برطانوی دوست علیمہ خان کے ہمراہ اڈیالہ پہنچ گیا

    تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    ہمیں علیمہ خان نہیں بلکہ عمران خان کو فالو کرنا ہے،علی امین گنڈا پور

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

  • پشاور سے شوکت خانم ہسپتال کا ڈاکٹر اغوا

    پشاور سے شوکت خانم ہسپتال کا ڈاکٹر اغوا

    شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر محمد یوسف پشاور سے اغواء کر لئے گئے

    مغوی ڈاکٹر اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کےلیےصبح گھر سے نکلا، 15 منٹ بعد اطلاع ملی کہ ڈاکٹر یوسف کی گاڑی روڈ پر اسٹارٹ کھڑی ہے، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے سربند اچینی روڈ سے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا،ڈاکٹر محمد یوسف صبح اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلے تھے کہ 15 منٹ بعد اس کے والد کو کسی نے کال کی کہ آپ کے بیٹے کی گاڑی روڈ پر اسٹارٹ کھڑی ہے،ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،درج مقدمے کے مطابق موقع پر پہنچ کر گاڑی اور بیٹے کا موبائل فون ملا،پولیس نے ڈاکٹر محمد یوسف کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں

    پشاور میں دن دہاڑے ڈاکٹر کا اغوا امن و امان کی انتہائی مخدوش صورتحال کی عکاسی کرتی ہے، خٰیبر پختونخوا میں بدامنی بڑھ چکی ہے، حکومت صرف عمران خان کی رہائی کی طرف توجہ کر رہی ہے، جرائم کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آ رہی

  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئی کمیٹیوں کی تشکیل، مختلف شعبوں کے لیے اراکین کا اعلان

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئی کمیٹیوں کی تشکیل، مختلف شعبوں کے لیے اراکین کا اعلان

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں مختلف امور کے لیے کمیٹیوں کی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق کئی اہم کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں مختلف اراکین اسمبلی شامل ہیں جو مختلف شعبہ جات کی نگرانی اور امور کی دیکھ بھال کریں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو 15 اراکین پر مشتمل ہوگی۔ اس کمیٹی کے چیئرپرسن کے طور پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو مقرر کیا گیا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا بنیادی مقصد حکومتی اخراجات کا آڈٹ کرنا اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کرنا ہے۔ لوکل گورنمنٹ، الیکشنز، اور رورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیے 12 ممبران پر مشتمل سٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے چیئرپرسن ریاض خان ایم پی اے مقرر ہوئے ہیں۔ یہ کمیٹی مقامی حکومتوں کے نظام، انتخابات، اور دیہی ترقی کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔

    آبپاشی کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی آن اریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں 11 ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کمیٹی کے چیئرپرسن ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم مقرر ہوئے ہیں۔ یہ کمیٹی صوبے کے آبی وسائل اور آبپاشی کے نظام کی نگرانی کرے گی۔سٹینڈنگ کمیٹی ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز کے لیے 12 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن طارق سعید کو اس کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی کا مقصد صوبے کے اندرونی سیکورٹی اور قبائلی علاقوں سے متعلقہ امور کی دیکھ بھال کرنا ہے۔صحت کے شعبے کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی آن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 14 اراکین پر مشتمل ہوگی، اور اس کے چیئرپرسن مشتاق احمد غنی ہوں گے۔ یہ کمیٹی صحت کی سہولیات کی بہتری، اسپتالوں کے انتظامات، اور صحت سے متعلقہ پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    کلائمٹ چینج اور فارسٹری کے امور کی نگرانی کے لیے 11 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے چیئرپرسن محمد عارف مقرر ہوئے ہیں۔ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلیوں، جنگلات کی حفاظت، اور جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق امور پر کام کرے گی۔اعلامیے کے مطابق ہائر ایجوکیشن، آرکائیو، اور لائبریری کے لیے بھی 11 ممبران پر مشتمل سٹینڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے چیئرپرسن محمد انور خان ہوں گے۔ یہ کمیٹی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی کارکردگی، ریسرچ کے فروغ، اور تعلیمی پالیسیوں کی بہتری پر کام کرے گی۔کمیونیکیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کے لیے بھی 13 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے چیئرپرسن ایم پی اے مشتاق غنی ہوں گے۔ کمیٹی انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت اور مواصلاتی نظام کی بہتری کے حوالے سے منصوبہ بندی کرے گی۔زرعی شعبے کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ تشکیل دی گئی ہے، جس میں 11 ممبران شامل ہیں اور ایم پی اے عبدالسلام کو اس کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی زراعت کی ترقی، کسانوں کے مسائل کے حل، اور زرعی پالیسیوں کے نفاذ پر توجہ دے گی۔

    ہاؤس اور لائبریری کے معاملات کی نگرانی کے لیے بھی 11 ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے چیئرپرسن ڈپٹی سپیکر مقرر ہوئے ہیں۔قانونی اصلاحات اور سب آرڈینیٹ لیجسلیشن کے کنٹرول کے لیے 14 اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے چیئرپرسن سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ہوں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسمبلی اپنے کام کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ماہر اراکین کو شامل کر رہی ہے، تاکہ صوبے کی حکومتی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

  • عوامی نیشنل پارٹی کا  خیبرپختونخوا میں کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

    عوامی نیشنل پارٹی کا خیبرپختونخوا میں کرپشن پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سنگین مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی ترجمان ارسلان خان ناظم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے خلاف کارگر اقدامات کرنے کی بجائے خود کرپشن میں ملوث ہو چکی ہے۔ارسلان خان ناظم نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کے وزراء اور وزیر اعلیٰ ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں، جو کہ حکومت کی ناکامی اور بدانتظامی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اور ان کے بھائی صوبے میں جاری منظم کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں، اور چوری کے مال پر لڑائیاں جاری ہیں۔
    ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت کے اراکین ایک دوسرے پر الزامات لگا کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، صوبے میں سیکرٹریز، ڈی سی، اور اے سی کی تقرریوں کے ریٹ فکس کیے جا چکے ہیں، اور اساتذہ کے تبادلوں سے لے کر اہم سرکاری عہدوں، لیز، اور ٹھیکوں تک پیسے لیے جا رہے ہیں۔ارسلان خان ناظم نے محکمہ صحت کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا، کہ وہاں ادویات اور میڈیکل گلوز کی خریداری میں بھی کرپشن کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے سرکاری ادارے کمزور ہوتے جا رہے ہیں اور عوام کا اعتماد حکومت پر سے اٹھتا جا رہا ہے۔یہ بیان اس وقت آیا ہے جب پی ٹی آئی نے اپنی احتساب کمیٹی کا نام تبدیل کیا ہے، جسے عوامی نیشنل پارٹی نے بھی کرپشن کے حوالے سے ایک اور سرکاری اقدام کے طور پر دیکھا ہے۔

  • سوات کے 10 سالہ محمد بشر کی بین الاقوامی مقابلہ قرات میں چوتھی پوزیشن

    سوات کے 10 سالہ محمد بشر کی بین الاقوامی مقابلہ قرات میں چوتھی پوزیشن

    پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز، 10 سالہ بچے محمد بشر نے بین الاقوامی مقابلہ قرات میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی

    سوات کے محمد بشرنے الجزائر میں ہونے والے قرات کے مقابلے میں چوتھی پوزیشن لی ہے، محمد بشر نے مقابلے میں حصہ لے کر اورپوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا، محمد بشر نے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت مزامیر داؤد میں حصّہ لیا جس کا اہتمام الجزائر کے نجی میڈیا آؤٹ لیٹ ایکوروک نے کیا تھا، بین الاقوامی مقابلہ قرات میں 15 سے زائد ممالک کے امیدوار شریک تھےمحمد بشر نے اس باوقار مقابلے میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے 15 سو ڈالرز کا انعام حاصل کیا،

    محمد بشر کو بین الاقوامی قرات کے مقابلہ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر اساتذہ،والدین و دیگر نے مبارکباد دی ہے ، محمد بشر کئی عالمی مقابلوں میں شرکت کر چکا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری سطح پر بھی محمد بشر کی حوصلہ افزائی کی جائے،